counter easy hit

چھوٹو گینگ نے حکومت کی نااہلی ثابت کر دی ، قاری فاروق احمد فاروقی

 Qari Farooq

Qari Farooq

پیرس (عمیر بیگ)’’گو نواز گو‘‘ کا نعرہ حقیقت کا روپ دھار چکا ہے ، پاکستان میں سب سے بڑی برائی کرپشن ہے جو ملک کی جڑوں کو کھوکھلا کر رہی ہے ، ’’گو نواز گو‘‘ کا نعرہ حقیقت بن چکا ہے ، ۔ ان خیالات کا اظہار پی پی پی فرانس کے چیف آرگنائزر قاری فاروق احمد فاروقی نے میڈیا سے کیا، انہوں نے کہا کہچھوٹو گینگ نے صوبائی حکومت کی نا اہلی ثابت کر دی ہے ، اب سندھ کی طرح پنجاب میں بھی دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں سے نمٹنے کے لیے رینجرز کو آنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کی نااہلی اور کرپشن کی وجہ سے بچہ بچہ مقروض ہو چکا ہے اور غریب عوام کو دو وقت کی روٹی بھی میسر نہیں لیکن پنجاب کا ’’ضدی بچہ‘‘ اورنج ٹرین اور میٹرو بس جیسے ناکارہ منصوبوں پر پیسہ برباد کر رہا ہے