counter easy hit

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا دورہ پاکستان۔۔۔ مگر اس دورے کی اصل وجہ کیا ہو گی؟ اب تک کی سب سے بڑی بریکنگ نیوز

اسلام آباد (ویب ڈیسک) سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کا امکان، دورے کے معاملات طے کرنے کیلئے سعودی وزیر خارجہ جمعرات کو پاکستان کو پہنچیں گے۔ تفصیلات کے مطابق سعودی وزیرخارجہ فیصل بن فرحان السعود ایک روزہ دورے پر جمعرات کو اسلام آباد آئیں گے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق سعودی وزیر

پوری دنیا سے فحش فلموں کی اداکارائیں سال میں ایک بار ایک خاص جگہ پر اکٹھی ہوتی ہیں ، مگر کیوں ؟ حیران کن انکشاف

خارجہ فیصل بن فرحان السعود کا دورہ پاکستان باہمی نوعیت کا اور انتہائی اہم ہوگا۔ذرائع کے مطابق سعودی وزیرخارجہ اپنے پاکستانی ہم منصب شاہ محمود قریشی اور وزیراعظم عمران خان سے خصوصی ملاقاتیں کریں گے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ ملائیشیا سمٹ میں پاکستان کی عدم شرکت اور پھر ترک صدر کے سعودی عرب پر لگائے گئے الزامات کے بعد سعودی وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ سعودی وزیر خارجہ کے دورے میں ولی عہد محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان پر بھی بات چیت ہو گی۔ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ سعودی ولی عہد جلد پاکستان کا دورہ کریں گے۔ دوسری جانب اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی سربراہی میں پارلیمانی وفد نے سعودی دارالحکومت ریاض میں سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے خصوصی ملاقات کی۔ اس موقع پر سعودی فرمانروا کا کہنا تھا کہ عالم اسلام میں اتحاد ناگزیر ہے، خطے میں امن اور مسلم ممالک میں اتحاد کے لئے پاکستان کا کردار قابل تحسین ہے، مسئلہ کشمیر سمیت تمام تنازعات کو مذاکرات کے ذریعے پر امن طور پر حل کیا جانا چاہیے، سعودی عرب مسئلہ کشمیر کا اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق پر امن حل چاہتا ہے، پاکستان کی تعمیر و ترقی کے لئے سعودی عرب ہر ممکن تعاون جاری رکھے گا۔

PRINCE, MUHAMMAD BIN SALMAN, VISIT, TO, PAKISTAN, BUT, WHAT, IS, THE, BASIC, REASON, BEHIND, HIS, VISIT, NOW

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website