counter easy hit

پیرس، کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے تحریک انصاف کے زیر اہتمام ایفل ٹاور پرعظیم الشان مظاہرہ 4فروری کو منعقد کیا جائے گا، چوہدری ذوالفقار نگیال

PARIS, PTI, FRANCE, ARRANGED, PROTEST, FOR, KASHMIRI, PEOPLE, ON, 4, FEBRUARY, 2018, AT, EIFFEL, TOWER, PARIS, FRANCE, CHAUDHRY, ZULIFQAR ALI, NAGIAL

پ

پیرس(یس اردو نیوز) پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر ، فرانس کے نائب صدر چوہدری ذوالفقار نگیال کے زیر اہتمام ایفل ٹاور پر 4 فروری بروز اتوار 2018 کو عظیم الشان مظاہرہ کیا جائے گا۔ جس میں کشمیری عوام سے بھرپور اظہار یکجہتی کیا جائے گا۔

اس موقع پر ذوالفقار نگیال نے یس اردو نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یس اردو نیوز کے فورم سے فرانس میں موجود تمام پاکستانی ، کشمیری ایشیائی اور یورپی کمیونٹی سے گزارش کرتا ہوں کہ وہ 4 فروری اتوار کے دن مظاہرے میں شرکت کر کے کشمیر کے مظلوم عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کریں ۔ تاکہ نصف صدی سے زاہد تک اس مہذب دور میں بھی غلامی کی زنجیروں میں رہنے والی کشمیری عوام کو آزادی کا سورج نصیب ہوسکے۔