counter easy hit

جی ایس پی پلس کیلیے اوریجن سرٹیفکیشن ریکس سے ہوگی

کراچی:  یورپین یونین کے قوانین برائے جی ایس پی پلس کے تحت پاکستان کو اوریجن سرٹیفکیشن کے لیے30 دسمبر2017 تک مکمل طور پر ریکس (آر ای ایکس) سسٹم پر منتقل کردیا جائے گا۔

Origon certification will be with Rex for GSP plus

Origon certification will be with Rex for GSP plus

’’ریکس‘‘ سسٹم کے نفاذ کے بعد ٹریڈڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان یورپین یونین کے جی ایس پی پلس پروگرام کے لیے اوریجن سرٹیفکیٹ کا اجرا بند کردے گی اور صرف ’’ریکس‘‘ سسٹم میں رجسٹرڈ برآمدکنندگان اپنے متعلقہ یورپین یونین کنسائمنٹس کے لیے اسٹیٹمنٹ آن اوریجن جاری کرنے کے اہل ہوں گے۔ ویلیوایڈڈ ٹیکسٹائل سیکٹرکے برآمدکنندگان نے جی ایس پی پلس سرٹیفکیشن کے اجرا کا مینوئل سسٹم ختم ہونے اور خودکارنظام کے تحت سرٹیفکیشن کے مجوزہ نئے نظام متعارف کرانے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس نئے نظام کے ذریعے پاکستانی ویلیوایڈڈ ٹیکسٹائل سیکٹر کے برآمدکنندگان کے حوالے سے غیرملکی خریداروں کوکم سے کم وقت میں آن معلومات اور حقائق سے آگہی ہوسکے گی اوران معلومات کی روشنی میں وہ اپنے پاکستانی فروخت کنندگان کو بلاجھجھک نئے برآمدی آرڈرز دے سکیں گے۔

مذکورہ حقائق کے پیش نظر ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی ریکس سسٹم میں برآمدکنندگان کی رجسٹریشن کے لیے ویلیوایڈڈ ٹیکسٹائل سیکٹرکی برآمدی وتجارتی تنظیموں کے تعاون سے آگہی پروگرام چلارہی ہے جس کے تحت ملک کے مختلف حصوں میں سیمینار منعقد کیے جائیں گے، اس ضمن میں ٹی ڈی اے پی نے ٹاول مینوفیکچررز ایسوسی ایشن آف پاکستان (ٹی ایم اے)، پاکستان ہوزری مینوفیکچررز ایسوسی ایشن سمیت دیگر تنظیموں سے سیمینارز کے انعقاد کے لیے رائے طلب کی ہے اور ٹی ایم اے سمیت تمام ایسوسی ایشنز کو 19 جولائی تک جواب دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website