counter easy hit

میکا سنگھ بھی پاکستانی حسن اور لاہوری کھابوں کے شیدائی

Mika Singh

Mika Singh

لاہور (جیوڈیسک) تین روزہ نجی دورے پر لاہور آنے پر بھارتی گلوکار میکا سنگھ نے باقاعدہ میٹ دی پریس میں اپنی خوبصورت آواز میں دم مست قلندر پیش کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ لاہوری کھانے شوق سے کھا رہا ہوں لگتا جب واپس جاؤں گا تو وزن بڑھ چکا ہو گا۔ میکا سنگھ نے بتایا کہ وہ اپنے دورے کے دوران بابا بلھے شاہ کے مزار پر جانے اور سٹیج ڈرامہ دیکھنے کے خواہشمند ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ لالی وڈ کی فلم مولا جٹ بار بار دیکھتے ہیں ۔ فلمی ہیرو شان پاکستان کے ہینڈسم اداکار ہیں جبکہ پاکستانی لڑکیاں حسین ہوتی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مائرہ خان اچھی لگتی ہے وہ جلد بھارت میں اپنا نام بنائے گی۔ میکا سنگھ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں خود کو محفوظ سمجھتا ہوں دونوں ملکوں کے درمیاں تعلقات بہتر ہونے چائیے۔

میکا سنگھ نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ پاکستان سے جب بھی فلمی گانے کی آفر ہوئی تو وہ ضرور گائیں گے۔