counter easy hit

مہوش حیات فلم میں بینظیر بھٹو شہید کا کردار کریں گی

بینظیر بھٹو حقیقی معنوں میں پاکستانی خواتین کی ترجمان تھیں، ان کا کردار پرفارم کرنا میرے لئے اعزاز کی بات ہوگی: اداکارہ کی گفتگو

Mehwish Hayat will play the role of Benazir Bhutto in the filmلاہور: لالی ووڈ کی ماڈل و اداکارہ مہوش حیات کو سابق وزیر اعظم پاکستان محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی زندگی پر بننے والی فلم میں مرکزی کردار میں سائن کر لیا گیا ہے۔ ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ فلم کے ہدایت کار کو اس کردار کیلئے سابق وزیر اعظم سے مشابہہ کسی اداکارہ کی تلاش تھی اور بالآخر قرعہ فال مہوش حیات کے نام نکلا۔ انہوں نے فلم   میں پنجاب نہیں جائوں گی    میں مہوش حیات کی دبنگ اداکاری دیکھ کر اس بات کا فیصلہ کیا کہ وہ محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی زندگی پر بننے والی فلم کے مرکزی کردار کیلئے مہوش حیات کا ہی انتخاب کریں گے۔

اس بارے میں اداکارہ مہوش حیات کا کہنا ہے کہ محترمہ بینظیر بھٹو شہید حقیقی معنوں میں پاکستانی خواتین کی ترجمان اور عزم و حوصلے کا مجموعہ تھیں ، ان کی زندگی پر بننے والی فلم کے مرکزی کردار میں میرا انتخاب میرے لئے اعزاز کی بات ہے ۔ مجھے بہت خوشی ہوگی کہ میں اپنی اداکاری کے ذریعے ان کی شخصیت کے مختلف پہلوئوں کو عوام کے سامنے لائوں۔