counter easy hit

لاہور: رنگ روڈ پر لندن پلٹ شہری لٹ گیا

Lahore: London

Lahore: London

لاہور۔۔۔لاہور رنگ روڈ پر لندن سے آنے والے ایک شخص کو لوٹ لیا گیا۔ پولیس وردیوں میں ملبوس ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر 7 لاکھ روپے مالیت کی پاکستانی و غیر ملکی کرنسی چھینی اور فرار ہو گئے۔
ڈسکہ کے رہائشی ظہیر صدیق لندن سے پی آئی اے کی پرواز پی کے 758 کے ذریعے لاہور پہنچے۔ گھر جانے کے لیے جیسے ہی وہ رنگ روڈ پر پہنچے توپولیس وردیوں میں ملبوس نامعلوم افراد نے روک لیا اور تلاشی دینے کا کہا۔ ظہیر صدیق کی تھانے میں دی جانے والی درخو است کے مطابق پولیس وردیوں میں ملبوس افراد نے گن پوائنٹ پر ان سے 7لاکھ روپے مالیت کی پاکستانی اور غیر ملکی کرنسی لوٹ لی اور فرار ہو گئے۔