counter easy hit

جوڈیشل کمیشن: لاہور ہائی کورٹ کے 4 ججز کو مستقل کرنے کی سفارش

Judicial Commission

Judicial Commission

ججز تقرری کے جوڈیشل کمیشن نے لاہور ہائی کورٹ کے چار ججز کو مستقل کرنے کی سفارش کر دی، جوڈیشل کمیشن نے لاہور ہائی کورٹ کے دو ججز کی مدت ملازمت میں توسیع سے انکار کر دیا۔
اسلام آباد: (یس اُردو) جوڈیشل کمیشن کا اجلاس چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں ہوا جس میں سپریم کورٹ کے سینئر ججز، وفاقی وزیر قانون پرویز رشید اور دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں لاہور ہائی کورٹ کے چھ ایڈیشنل ججز کی مستقلی کے معاملے پر غور کیا گیا۔ جوڈیشل کمیشن نے لاہور ہائی کورٹ کے چھ ایڈیشنل ججز کے ناموں پر غور کرنے کے بعد جسٹس شمس محمود مرزا، جسٹس شہباز رضوی، جسٹس شاہد جمیل اور جسٹس فیصل زمان کو مستقل کرنے کی سفارش کر دی جبکہ جوڈیشل کمیشن نے جسٹس جیمز جوزف اور جسٹس ظفر خاکوانی کی مدت ملازمت میں توسیع سے انکار کر دیا۔ بعد ازاں جوڈیشل کمیشن نے معاملہ حتمی منظوری کے لئے پارلیمانی کمیٹی کو بھجوا دیا۔