counter easy hit

فلوریڈا :اورلینڈ حملوں کے بعد امریکہ میں 7 روزہ سوگ کا اعلان

Florida: Orlando

Florida: Orlando

اورلینڈو میں ایمرجنسی نافذ ہے ، عمر متین سے 2013 اور 2014 میں بھی انتہا پسندوں سے تعلق کے شبے میں تفتیش کی گئی تھی ، ثبوت نہ ملنے پر چھوڑ دیا گیا تھا
اورلینڈو (یس اُردو ) امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر اورلینڈو میں افغان نژاد امریکی شہری عمر متین کی فائرنگ سے پچاس افراد ہلاک اور تریپن زخمی ہوگئے ، حملہ آور نے حملے سے پہلے داعش سے وفاداری کا اعلان کیا تھا ۔ امریکی صدر اوباما نے اورلینڈو حملے کو دہشت گردی قرار دے دیا ۔ ملک بھر میں 7 دن سوگ کا اعلان کر دیا گیا ۔ اورلینڈو میں ایمر جنسی نافذ ہے ۔اورلینڈو کے نائٹ کلب میں فائرنگ کا واقعہ ، مقامی وقت کے مطابق دو بجے پیش آیا جب حملہ آور نے اچانک اندھا دھند فائرنگ کر دی ۔ سیکورٹی اداروں کی تین گھنٹے کی کارروائی کے بعد حملہ آور بھی مارا گیا ۔ دہشت گرد کی شناخت 29 سالہ عمر متین کے نام سے ہوئی جو افغان نژاد امریکی شہری تھا ۔ ایف بی آئی کا کہنا ہے کہ عمر متین سے 2013 اور 2014 میں انتہا پسندوں سے تعلق کے شبے میں تفتیش بھی کی گئی تھی مگر کوئی ثبوت نہ ملنے پر چھوڑ دیا گیا تھا ۔ عمر متین نے گزشتہ ہفتے ہی دو گنیں خریدی تھیں ۔ حملہ آور نے حملے سے پہلے پولیس ایمرجنسی نمبر پر داعش سے وفاداری کا اعلان کیا تھا ۔امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ عمرمتین ٹیررواچ لسٹ میں نہیں تھا تاہم اس کا نام ایف بی آئی کی مرتبہ داعش کی فہرست میں شامل تھا ۔ سانحہ اورلینڈو پر امریکی صدر براک اوباما اور نائب صدر جوبائیڈن کو بریفنگ دی گئی ۔ امریکی صدر نے فائرنگ کے واقعے کو دہشت گردی کا نفرت انگیز عمل قرار دیا ۔ گورنر فلوریڈا نے بھی واقعے کو دہشت گردی قرار دیتے ہوئے اورلینڈو میں ایمرجنسی نافذ کر دی ۔ ملک بھر میں 7 روزہ سوگ کا اعلان کر دیا گیا جبکہ سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم سرنگوں رہیں گے ۔ اورلینڈو میں فائرنگ کے بعد ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ ہے ۔