counter easy hit

پھر نا کہنا خبر نہ ہوئی! کارکردگی دکھاؤ نہیں تو۔۔۔۔’سرفراز احمد کو بڑا جھٹکا دے دیا گیا

Didn't know then to say no! If you don't show up… ”Sarfraz Ahmed was shocked

لاہور(ویب ڈیسک )پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف کا کہنا ہے کہ کپتان سرفراز احمد کارکردگی دکھائیں گے تو ٹیم میں رہیں گے۔کراچی میں جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے راشد لطیف نے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان راشد لطیف کے حوالے سے کہا کہ سرفراز احمد ٹیم کا اہم رکن ہے لیکن اسے کارکردگی دکھانا پڑے گی۔ان کا کہنا تھا کہ اچھی کارکردگی وکٹوں کے پیچھے بھی ضروری ہے اور وکٹوں کے آگے بھی۔سابق کپتان نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) پر زور دیا کہ وہ سری لنکا سے سیریز کے مثبت پہلو پوری دنیا کو بتائیں تاکہ دیگر ٹیموں کو بھی پاکستان لانے میں مدد مل سکے۔پاکستان نے سری لنکا کیخلاف ون ڈے سیریز 0-2 سے اپنے نام کرلی.ان کا کہنا تھا کہ باہر بیٹھے لوگوں کو پاکستان کے حقائق کا اندازہ نہیں ، اس لیے ضروری ہے کہ وہ دنیا کو ، خاص طور پر آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اور انگلینڈ جیسی ٹیموں کو آگاہ کریں کہ پاکستان میں سیکیورٹی کے انتظامات کس قدر بہتر ہیں۔ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ حکومت کرکٹ کے ساتھ ساتھ دیگر کھیلوں میں بھی انٹرنیشنل ٹیموں کو پاکستان لانے کی کوشش کرے تاکہ دیگر اسپورٹس کی سیریز کو بنیاد بناکر کرکٹ ٹیموں کو پاکستان لانے کا حوصلہ دیا جاسکے۔کراچی میں ون ڈے سیریز کے حوالے سے راشد لطیف کا کہنا تھا کہ کہ ورکنگ ڈے اور پھر موسم کی مشکلات کے باوجود بھی کراچی والے گراؤنڈ آئے اور ٹیم کو سپورٹ کیا جو کہ قابل تعریف ہے۔قومی ٹیم کے سابق وکٹ کیپر کپتان کا کہنا تھا کہ ڈومیسٹک کرکٹ کا سیزن ابھی شروع ہوا ہے، ابھی تو خامیاں سامنے آئیں گی، آگے جاکر دیکھتے ہیں کیا ہوتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بہتر ہوتا اگر پی سی بی سابق کرکٹرز کو بلاکر ان سے اپنے منصوبوں کے بارے میں بات کرتا اور ہماری رائے بھی سنتا تو چیزیں بہتر ہوسکتی تھیں۔ڈومیسٹک کرکٹ کے حوالے سے راشد لطیف کا مزید کہنا تھا کہ زیادہ مناسب یہ عمل ہوتا اگر ٹیمیں صوبوں کی بجائے شہروں کے نام پر ہوتی، اس سے اونرشپ میں اضافہ ہوتا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website