yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • خانپور میں مبینہ پولیس مقابلہ، دوہرے قتل کا ملزم ہلاک، ساتھی فرارخانپور میں مبینہ پولیس مقابلہ، دوہرے قتل کا ملزم ہلاک، ساتھی فرار
    • فرانس میں 17 اکتوبر کے مظاہروں کے بعد عدالتوں میں تیزی، لیکن بیشتر سزائیں معطلفرانس میں 17 اکتوبر کے مظاہروں کے بعد عدالتوں میں تیزی، لیکن بیشتر سزائیں معطل
    بین الاقوامی خبریں
    • فرانس میں 17 اکتوبر کے مظاہروں کے بعد عدالتوں میں تیزی، لیکن بیشتر سزائیں معطلفرانس میں 17 اکتوبر کے مظاہروں کے بعد عدالتوں میں تیزی، لیکن بیشتر سزائیں معطل
    • بوبینی حراست گاہ میں نابالغوں کی حالت زار پر وکلاء کی سخت تنقید، پراسیکیوٹر نے تسلیم کی ناکامیبوبینی حراست گاہ میں نابالغوں کی حالت زار پر وکلاء کی سخت تنقید، پراسیکیوٹر نے تسلیم کی ناکامی
    شوبز
    • امرتسر کے گولڈن ٹیمپل میں سارہ علی خان کی زیارت کا جذباتی لمحہ وائرلامرتسر کے گولڈن ٹیمپل میں سارہ علی خان کی زیارت کا جذباتی لمحہ وائرل
    • ٹائیگر شروف پر حملے کی مبینہ سازش، رنبیر کپور کے گھر کی ریکی اور بشنوئی گینگ کا اسلحہ نیٹ ورکٹائیگر شروف پر حملے کی مبینہ سازش، رنبیر کپور کے گھر کی ریکی اور بشنوئی گینگ کا اسلحہ نیٹ ورک
    مقامی خبریں
    • خانپور میں مبینہ پولیس مقابلہ، دوہرے قتل کا ملزم ہلاک، ساتھی فرارخانپور میں مبینہ پولیس مقابلہ، دوہرے قتل کا ملزم ہلاک، ساتھی فرار
    • سعودی عرب جانے والے مسافروں کے لیے لازمی ویکسی نیشن کی مہلت میں ایک ماہ کی توسیعسعودی عرب جانے والے مسافروں کے لیے لازمی ویکسی نیشن کی مہلت میں ایک ماہ کی توسیع
    کاروبار
    • پنجاب کا سعودی عرب کو 1.8 ارب ڈالر سے زائد مالیت کی غذائی برآمدات کا ہدف مقررپنجاب کا سعودی عرب کو 1.8 ارب ڈالر سے زائد مالیت کی غذائی برآمدات کا ہدف مقرر
    • پاکستانی فری لانسرز کی تاریخی کامیابی: ستمبر میں 197 ملین ڈالر کی ریکارڈ زرمبادلہ کمائیپاکستانی فری لانسرز کی تاریخی کامیابی: ستمبر میں 197 ملین ڈالر کی ریکارڈ زرمبادلہ کمائی
    کھیل
    • عرفات منہاس نے ون ڈے میں نصف سنچری اور پانچ وکٹیں لے کر شاہد آفریدی اور عبدالرزاق کی فہرست میں جگہ بنا لیعرفات منہاس نے ون ڈے میں نصف سنچری اور پانچ وکٹیں لے کر شاہد آفریدی اور عبدالرزاق کی فہرست میں جگہ بنا لی
    • بیلی لاک نین ایک صدی بعد برطانیہ کے سب سے کم عمر چیمپئن جاکی قرار پائےبیلی لاک نین ایک صدی بعد برطانیہ کے سب سے کم عمر چیمپئن جاکی قرار پائے
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
اہم ترین

لندن میں دھرنا تھری کی پلاننگ۔ لیکن ابھی ابہام ہے

Web Editor September 25, 2017September 25, 2017 1 min read
Creation of plan 3 in London. But now it's wondering
Share this:

لند ن میں کیا ہورہا ہے۔ لندن میں کیا فیصلے ہو رہے ہیں۔ لندن میں بیٹھے نواز شریف اپنے رفقا کے ساتھ کیا مشاورت کر رہے ہیں۔ کیا پارٹی صدر بننے کے بعد نواز شریف نے جشن فتح کے لیے اپنے رفقا کو لندن بلا یا ہے کہ اکیلے جشن میں مزہ نہیں آرہا تھا۔ کیا پارٹی صدر بننے کے بعد نیب کے مقدمات سے لڑناآسان ہو جائے گا۔ مشکلات آسان ہو جائیں گی۔ لندن میں ابہام ہے۔ دل اور دماغ ایک ساتھ نہیں چل رہے۔ غصہ ٹھنڈا نہیں ہو رہا۔ شش و پنج بھی ہے اور خواہشات کا سمندر بھی ہے۔ رفقا سے اختلاف بھی ہے اور رفقا پر غصہ بھی ہے۔ لیکن وقت کی نزاکت کا احساس بھی۔ سب کچھ نے ماحول کو واقعی عجیب کر دیا ہے۔ لندن والوں کو بھی نہیں معلوم وہ کیا چاہتے ہیں۔ کیا ممکن ہے اور جو نا ممکن ہے اس کو ممکن کیسے بنایا جائے۔

یہ درست ہے کہ نواز شریف وطن واپس آنا چاہتے ہیں۔مریم نواز بھی وطن واپس آنا چاہتی ہیں۔ خبر یہ بھی ہے کہ دونوں جیل جانے کے لیے بھی تیار ہیں۔ لیکن رفقا کہتے ہیں یہ کیسے ممکن ہے کہ پانچ حکومتوں والی پارٹی کا صدر اور مستقبل کی قیادت جیل میں ہو۔ ایسے میں پانچ حکومتیں کیا کریں گی۔ یہ حکومتوں کے لیے مشکل صورتحال ہو گی۔ لیکن نواز شریف سمجھتے ہیں یہ ان کے لیے مشکل نہیں بہترین صورتحال ہے۔ اس لیے اگر جیل جانا ہے تو یہ بہترین وقت ہے۔ نواز شریف اور مریم نواز کا موقف ہے کہ اگر وہ اس وقت جیل جاتے ہیں تو کیا ہو گا۔ پنجاب میں اپنی حکومت ہے۔ مرکز میں اپنا وزیر اعظم ہے۔ جیل میں کوئی سختی نہیں ہو سکتی بلکہ یہ آسان جیل ہو گی۔ ہر روز حکومت ان کو ملنے آئے گی۔

وہ جیل میں پارٹی کے سربراہ ہو نگے۔ ایک دن پاکستان کے وزیر اعظم آئیں گے، پھر پنجاب کے وزیر اعلیٰ ملنے آئیں گے، پھر آزاد کشمیر کے وزیر اعظم ملنے آئیں گے، پھر بلوچستان کے وزیر اعلیٰ ملنے آئیں گے، پھر گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ ملنے آئیں گے۔ پھر اسپیکر قومی اسمبلی بھی آئیں گے۔ صدر پاکستان بھی ملنے آئیں گے۔  اس طرح ہفتہ مکمل ہو جائے گا۔ ابھی تووزرا اور ارکان اسمبلی کی باری ہی نہیں آئی۔ انھوں نے بھی آنا ہے۔ ایسے میں جیل کیا مسئلہ ہے۔ اسی طرح روز جیل کے باہر دھرنا بھی ہو گا۔ قومی اسمبلی میں ڈیڑھ سو ارکان قومی اسمبلی ہیں۔آزاد کشمیر تو ساتھ ہی ہے۔ وہاں سے بھی وزرا اور ارکان اسمبلی لوگ لائیں گے اور دھرنا دیں گے۔

اس لیے دھرنا دینے والے لوگ زیادہ ہو نگے۔ اور سب کی باری آرام سے ہی آئے گی۔ایسے میں جب آپ حکومت کے مہمان ہوں ۔ ارکان اسمبلی اور اورکارکنان نے باہر دھرنا دیا ہو تو جیل جانے میں کوئی مضا ئقہ نہیں۔ جو کم بندے لائے گا اس کا ٹکٹ ختم۔ پنجاب اسمبلی کا ایک غیر رسمی اجلاس نواز شریف اور مریم نواز کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے جیل کے باہر بھی ہو سکتا ہے۔ پھر پنجاب اسمبلی کے اسپیکر بھی تو ساتھ ہوں گے۔ لاہور کے ضلعی اسمبلی مئیر ڈپٹی مئیر کے ساتھ پنجاب کے تمام شہروں میں ن لیگ کی ضلعی حکومتیں ہیں۔ وہ بھی اپنا حصہ ڈالیں گے۔ موسم بھی اچھا ہو رہا ہے۔گرمیاں ختم ہو گئی ہیں۔

یہ اسٹیبلشمنٹ سے ٹکرانے کا بہترین وقت ہے۔ ہم بھر پور جواب دینے کی بھر پور صلاحیت رکھتے ہیں۔ تو کیوں نہ دیں۔ بھاگنے کی کیا ضرورت ہے۔ہم کمزور نہیں۔ ایسا بھی ممکن ہے کہ غیر ملکی بھی ملنے آ جائیں۔ یقیناً یہ ایک دلچسپ صورتحال ہو گی۔ لیکن نواز شریف کے رفقا کو خدشات ہیں۔ وہ سمجھتے ہیں کہ یہ سب کچھ بھی مشکلات میں کمی نہیں کرے گا۔ احتسا ب عدالت میں مقدمات چلیں گے۔ سزا بھی ہو جائے گی۔ پھر ہم کیا کریں گے۔ سزایافتہ لیڈر کی قیادت میں اگلا لیکشن کیسے لڑیں گے۔ پہلے نا اہلی سے نبٹنا مشکل ہو رہا ہے۔ پھر سزا یا فتہ ہونے کے بعد مشکلات بڑھ جائیں گی۔ اگر لندن میں بیٹھ کر سزا سے بچا جا سکتا ہے تو کیوں نہ اس آپشن کو استعمال کیا جائے۔ یہ کوئی چند دن یا چندماہ کی جیل نہیں کہ جشن لگ جائے گا۔ مقابلہ میں اپوزیشن بھی دھرنا دے سکتی ہے۔ انھوں نے بھی جیل کے باہر دھرنا دینے کا اعلان کر دیا توکیا ہو گا۔ اس سب کچھ کے خلاف عدالتوں میں درخواستیں دی جائیں گی اگر عدالت نے اس سب پر پابندی لگا دی تو کیا کریں گے۔ کیا عدالتوں کے احکامات کی خلاف ورزی کی جائے گی۔

سوال یہ بھی ہے کہ اگر جیل کے باہر مسلم لیگ (ن) کے متوالوں کے دھرنے چھوٹے اور ان کے مخالفین کے دھرنے بڑے ہو گئے تو میڈیا کیا تاثر دے گا۔لڑائی کس سطح پر پہنچ جائے گی۔ ساری اپوزیشن اکٹھی بھی ہو سکتی ہے۔ یہ ن لیگ کے مفاد میں نہیں ہو گا۔چلیں اس حد تک تو اچھی خبر آئی ہے کہ اسحاق ڈار کے استعفیٰ پر اتفاق ہو گیا ہے۔ورنہ مجھے تو ڈر تھا کہ کہیں نواز شریف یہ فیصلہ نہ کر دیتے کہ ڈار پاکستان جیل میں چلے جاؤ اور تم جیل میں بھی پاکستان کے وزیر خزانہ ہو گے۔ کابینہ کے اجلاس کے لیے وزیر اعظم خود ہی تمھارے پروڈکشن آرڈر جاری کرے گا۔ اسلام آباد میں منسٹر کالونی میں اسحاق ڈار کے گھر کو بھی سب جیل قرار دیا جا سکتا ہے۔ تا کہ وہ جیل میں بھی رہ سکیں اور اپنی بطور وزیر خزانہ ذمے داریاں بھی ادا کر سکیں۔

اگر وسیم اختر جیل سے کراچی کے مئیر ہو سکتے ہیں تو ڈار جیل سے وزیر خزانہ کیوں نہیں ہو سکتے۔ کہتے ہیں وہ تو ڈار ہی نہیں مانے۔ انھوں نے خود ہی لندن رہنے کا اعلان کر دیا۔ انھوں نے کہا ہے کہ میں نے پہلے بھی کافی  جیل کاٹ لی ہے اب مجھے معاف کر دیا جائے۔ اللہ کا بہت شکر ہے کہ اس نے اسحاق ڈار کو ہدایت دی کہ وہ وزارت کی جان چھوڑ دیں۔ جہاں تک شہباز شریف کے مستقبل کا سوال ہے۔ اس پر نواز شریف یکسو نہیں ہیں۔ اس پرابھی بات چیت جاری ہے۔ لگتا ہے کہ آیندہ چوبیس گھنٹوں میں جب کوئی حکمت عملی واضح ہو گی تو شہباز شریف کا کردار واضح ہو گا۔ اگر واپسی کا فیصلہ ہوا تو صورتحال مختلف ہو گی۔ اگر واپسی کا فیصلہ نہ ہوا، تو صورتحال مختلف ہو گی۔ ابہام کے اس موسم میں شہباز شریف کے مستقبل کا فیصلہ بھی ابہام کا شکار ہے۔

ویسے ساری صورتحال لکھنے کے بعد مجھے پتہ نہیں ایسا کیوں لگنے لگا ہے کہ میں فلم سرکار کا پارٹ ٹو کی کہانی لکھ رہا ہوں۔ لیکن کیا کروں فلموں کی کہانیاں بھی کہیں نہ کہیں حقیقت سے لے کر ہی بنائی جاتی ہیں۔ بہر حال فیصلہ کچھ بھی ہو یہ کسی سپر ہٹ فلم کا اچھا اسکرپٹ ہو سکتا ہے۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
Disappointment
Previous Post مایوسی
Next Post ایک غلط فہمی
A misunderstanding

Related Posts

امرتسر کے گولڈن ٹیمپل میں سارہ علی خان کی زیارت کا جذباتی لمحہ وائرل

امرتسر کے گولڈن ٹیمپل میں سارہ علی خان کی زیارت کا جذباتی لمحہ وائرل

October 22, 2026
ٹائیگر شروف پر حملے کی مبینہ سازش، رنبیر کپور کے گھر کی ریکی اور بشنوئی گینگ کا اسلحہ نیٹ ورک

ٹائیگر شروف پر حملے کی مبینہ سازش، رنبیر کپور کے گھر کی ریکی اور بشنوئی گینگ کا اسلحہ نیٹ ورک

October 22, 2026
پنجاب کا سعودی عرب کو 1.8 ارب ڈالر سے زائد مالیت کی غذائی برآمدات کا ہدف مقرر

پنجاب کا سعودی عرب کو 1.8 ارب ڈالر سے زائد مالیت کی غذائی برآمدات کا ہدف مقرر

October 22, 2026
خانپور میں مبینہ پولیس مقابلہ، دوہرے قتل کا ملزم ہلاک، ساتھی فرار

خانپور میں مبینہ پولیس مقابلہ، دوہرے قتل کا ملزم ہلاک، ساتھی فرار

October 22, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.