yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • Benazir 'Smuggled Nuclear Data' to North Koreaبے نظیر بھٹو نے شمالی کوریا کے دورے میں یورینیم افزودگی کا خفیہ ڈیٹا اسمگل کیا؟ نئی کتاب میں دعویٰ
    • 39 Habits of Successful People: Expert Insightsکامیاب لوگوں کی 39 عادات: 31 ماہرین کی بصیرت سے مکمل رہنمائی
    بین الاقوامی خبریں
    • 39 Habits of Successful People: Expert Insightsکامیاب لوگوں کی 39 عادات: 31 ماہرین کی بصیرت سے مکمل رہنمائی
    • Pakistan Tests First Indigenous Fa'az Air-to-Air Missileپاکستان کا پہلا مقامی فضائی مار کرنے والا میزائل ’فائز‘ کا کامیاب تجربہ
    شوبز
    • ایلون مسک کی مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ "اوڈیسی" سیریز سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی زد میںایلون مسک کی مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ “اوڈیسی” سیریز سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی زد میں
    • نصیرالدین شاہ کے طلبہ کی حمایت والے بیان پر ہنگامہ، بی جے پی نے تحقیقات کا مطالبہ کر دیانصیرالدین شاہ کے طلبہ کی حمایت والے بیان پر ہنگامہ، بی جے پی نے تحقیقات کا مطالبہ کر دیا
    مقامی خبریں
    • ڈاکٹر(تمغہ خدمت)چوہدری پرویز اقبال لوہسر کی جہلم کے گاؤں لوٹا میں سالانہ بیل میلہ میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت
    • 4.4 Magnitude Earthquake Jolts Sindh, No Damage Reportedسندھ میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.4 ریکارڈ، کوئی جانی نقصان نہیں
    کاروبار
    • حکومت کا اعلان، جیٹ فیول، لائٹ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں اضافہحکومت کا اعلان، جیٹ فیول، لائٹ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں اضافہ
    • توانائی کی ترسیل نومبر تک یقینی، آئی ٹی برآمدات 4.6 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں، وزیر خزانہ محمد اورنگزیبتوانائی کی ترسیل نومبر تک یقینی، آئی ٹی برآمدات 4.6 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب
    کھیل
    • عرفات منہاس نے ون ڈے میں نصف سنچری اور پانچ وکٹیں لے کر شاہد آفریدی اور عبدالرزاق کی فہرست میں جگہ بنا لیعرفات منہاس نے ون ڈے میں نصف سنچری اور پانچ وکٹیں لے کر شاہد آفریدی اور عبدالرزاق کی فہرست میں جگہ بنا لی
    • بیلی لاک نین ایک صدی بعد برطانیہ کے سب سے کم عمر چیمپئن جاکی قرار پائےبیلی لاک نین ایک صدی بعد برطانیہ کے سب سے کم عمر چیمپئن جاکی قرار پائے
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
ویڈیوز - Videos

جاپانی شہنشاہ کی 61ویں سالگرہ، اسلام آباد میں جشن کا اہتمام

MH Kazmi February 22, 2021February 22, 2021 1 min read
Share this:

اسلام آباد(ایس ایم حسنین) اسلام آباد میں جاپان کے سفارت خانہ کی جانب سے شہنشاہ ناروہیتو کی 61 ویں سالگرہ کی تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔ شہنشاہ جاپان کی 61ویں سالگرہ 23 فروری کو منائی گئی۔ پاکستان میں جاپان کے سفیر متسوڈا کونینوری نے اس موقع پر حکومت پاکستان اور عوام الناس کی جانب سے سے شہنشاہ جاپان اور ان کے اہل خانہ کے لئے مبارکباد اور نیک خواہشات کے پیغامات پر تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ہے۔ کوویڈ-19 وبائی مرض کی وجہ سے ماضی کی طرح عظیم الشان استقبالیہ کا اہتمام نہیں کیا گیا جو عام طور پر شہنشاہ کی سالگرہ منانے کے لئے ایک سالانہ پروگرام کی حیثیت رکھتا ہے۔یکم مئی 2019 کو جاپان کے 126 ویں شہنشاہ کی حیثیت سے تخت نشین ہونے کے بعد شہنشاہ نروہیتو جاپان میں عوام کے اتحاد کی علامت سمجھے جاتے ہیں۔شاہی خاندان نے پاکستان سمیت بیرونی ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات کو فروغ دینے کی روایت رکھی ہے۔ سفیر متسوڈا نے جاپانی امپیریل ہاؤس کے ساتھ وابسہ پاکستان اور جاپان کے تعلقات کی دلکش یادوں کو دہراتے ہوئے کہا کہ شہنشاہ ایمریٹس اکیہیتو اور ملکہ امپریٹ ایمریٹا مچیکو ، جو بطور وزیر اعظم شہنشاہ نروہیتو کے والدین ہیں نے 1962 میں سفارتی تعلقات کے قیام کی 10 ویں سالگرہ کے موقع پراس وقت پاکستان کا دورہ کیا۔ جو شاہی خاندان کے ممبروں کا پاکستان کا پہلا دورہ تھا۔ان کا کہنا تھا کہ صدر ڈاکٹر عارف علوی اور خاتون اول ثمینہ علوی نے حکومت جاپان کی دعوت پر اکتوبر 2019 میں شہنشاہ نروہیتو کے تخت نشین ہونے کی شاہی تقریب میں شرکت کے لئے جاپان کا سرکاری دورہ کیا۔ انھوں نے جاپان اور پاکستان کے مابین دہائیوں پرانے تاریخی اور دوستانہ تعلقات کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ جاپان 1954 سے پاکستان کے دوطرفہ ترقیاتی شراکت داروں میں سے ایک رہا ہے ، جس نے کثیر جہتی شعبوں میں مدد فراہم کی ہے۔ سفیر نے کہا کہ مارچ 2020 سے اب تک جاپان نے پاکستان کو اقتصادی امداد کی کل رقم 13 ارب ڈالر دی ہےاور اس سے جاپان پاکستان کا دوسرا سب سے بڑا معاشی شراکت دار بن جاتا ہے۔ سفیر متسوڈا کا کہنا تھا کہ چونکہ سال 2022 میں جاپان اور پاکستان کے مابین سفارتی تعلقات کے قیام کی 70 ویں سالگرہ منائی جائے گی اس لیے تمام پاکستانی عوام کو آگے آنے کی دعوت دی جاتی ہے کہ اس تاریخی تعلقات کو ایک شاندار انداز میں منانے کے لئے سفارت خانے کے ساتھ شامل ہوں۔ سفیر نے کہا ثقافتی اور عوام سے عوام کا تبادلہ ، طویل مدتی نقطہ نظر سے ہماری دوستی کی بنیاد ہیں۔ سفیر نے کہا کہ شہنشاہ کی یوم پیدائش کی تقریبات کے موقع پر اس بات پر زور دیا کہ ہمیں اپنے قریبی تعلقات کو مزید فروغ دینے کے لئے خود سے تجدید عہد کرنا ہوگا کہ اپنے خوشگوار تعلقات کو مزید گہرا کرنے کا پختہ عزم کرنا ہوگا ، جو دونوں ممالک کے لوگوں کی فلاح و بہبود کو فروغ دے گا۔

Share this:

MH Kazmi

25,247 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Previous Post آپریشن رد الفساد کے چار سال مکمل ہونے پر ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کی بریفنگ
Next Post امریکی دفتر خارجہ نے سیاہ فام سینئر سفارتکار لنڈا تھامس کی اقوام متحدہ میں بطورمستقل سفیر تعیناتی کی تصدیق

Related Posts

پیرس میں پاک انٹرنیشنل رائٹرز فورم کے زیرِ اہتمام شاز ملک کے شعری مجموعے ’’دیوانِ شاز‘‘ کی پروقار تقریبِ رونمائی

پیرس میں پاک انٹرنیشنل رائٹرز فورم کے زیرِ اہتمام شاز ملک کے شعری مجموعے ’’دیوانِ شاز‘‘ کی پروقار تقریبِ رونمائی

November 5, 2026
Benazir 'Smuggled Nuclear Data' to North Korea

بے نظیر بھٹو نے شمالی کوریا کے دورے میں یورینیم افزودگی کا خفیہ ڈیٹا اسمگل کیا؟ نئی کتاب میں دعویٰ

November 4, 2026
39 Habits of Successful People: Expert Insights

کامیاب لوگوں کی 39 عادات: 31 ماہرین کی بصیرت سے مکمل رہنمائی

November 4, 2026
Pakistan Tests First Indigenous Fa'az Air-to-Air Missile

پاکستان کا پہلا مقامی فضائی مار کرنے والا میزائل ’فائز‘ کا کامیاب تجربہ

November 4, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.