yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • Benazir 'Smuggled Nuclear Data' to North Koreaبے نظیر بھٹو نے شمالی کوریا کے دورے میں یورینیم افزودگی کا خفیہ ڈیٹا اسمگل کیا؟ نئی کتاب میں دعویٰ
    • 39 Habits of Successful People: Expert Insightsکامیاب لوگوں کی 39 عادات: 31 ماہرین کی بصیرت سے مکمل رہنمائی
    بین الاقوامی خبریں
    • 39 Habits of Successful People: Expert Insightsکامیاب لوگوں کی 39 عادات: 31 ماہرین کی بصیرت سے مکمل رہنمائی
    • Pakistan Tests First Indigenous Fa'az Air-to-Air Missileپاکستان کا پہلا مقامی فضائی مار کرنے والا میزائل ’فائز‘ کا کامیاب تجربہ
    شوبز
    • ایلون مسک کی مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ "اوڈیسی" سیریز سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی زد میںایلون مسک کی مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ “اوڈیسی” سیریز سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی زد میں
    • نصیرالدین شاہ کے طلبہ کی حمایت والے بیان پر ہنگامہ، بی جے پی نے تحقیقات کا مطالبہ کر دیانصیرالدین شاہ کے طلبہ کی حمایت والے بیان پر ہنگامہ، بی جے پی نے تحقیقات کا مطالبہ کر دیا
    مقامی خبریں
    • ڈاکٹر(تمغہ خدمت)چوہدری پرویز اقبال لوہسر کی جہلم کے گاؤں لوٹا میں سالانہ بیل میلہ میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت
    • 4.4 Magnitude Earthquake Jolts Sindh, No Damage Reportedسندھ میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.4 ریکارڈ، کوئی جانی نقصان نہیں
    کاروبار
    • حکومت کا اعلان، جیٹ فیول، لائٹ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں اضافہحکومت کا اعلان، جیٹ فیول، لائٹ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں اضافہ
    • توانائی کی ترسیل نومبر تک یقینی، آئی ٹی برآمدات 4.6 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں، وزیر خزانہ محمد اورنگزیبتوانائی کی ترسیل نومبر تک یقینی، آئی ٹی برآمدات 4.6 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب
    کھیل
    • عرفات منہاس نے ون ڈے میں نصف سنچری اور پانچ وکٹیں لے کر شاہد آفریدی اور عبدالرزاق کی فہرست میں جگہ بنا لیعرفات منہاس نے ون ڈے میں نصف سنچری اور پانچ وکٹیں لے کر شاہد آفریدی اور عبدالرزاق کی فہرست میں جگہ بنا لی
    • بیلی لاک نین ایک صدی بعد برطانیہ کے سب سے کم عمر چیمپئن جاکی قرار پائےبیلی لاک نین ایک صدی بعد برطانیہ کے سب سے کم عمر چیمپئن جاکی قرار پائے
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
کالم

ظفر لنڈ کی ٹارگٹ کلنگ اور سرائیکی قوم پرستوں سے شکایت

F A Farooqi August 4, 2016 1 min read
Targeted killings
Share this:
Targeted killings
Targeted killings

تحریر : منشاء فریدی
کامریڈ اور سرائیکی دھرتی کے عظیم فرزند ظفر لنڈ کو ہدف بناکر شہید کر دیا گیا ۔ یہ سانحہ دھرتی کیلئے نا قابل تلافی نقصان ہے ۔ نہ جانے کیوں ۔۔۔؟ بزدلوں کو قلم و شعور سے وابستہ افراد اور دانشوروں سے خطرہ ہے ۔ دانشور تو عدم تشدد کے قائل ہیں ۔ پھر ان کی جان لینے کے ظالمانہ عمل کا فلسفہ سمجھ سے با لا تر ہے ۔ زمین پر فساد پھیلانے والے محفوظ قرار دیئے جا چکے ہیں ۔ ان کی سلامتی کی ذمہ داری ریاست بھی لے چکی ہے ۔ یعنی ریاست کے نمائندے وہی لوگ تصور کئے جاتے ہیں جو عمل سیاست و مذہب میں شر اور فساد کے سانپ کو اپنی آستینو ں میں چھپا کر رکھتے ہیں اور موقع ملتے ہی اپنے ہم وطنوں میں زہر قاتل انجیکٹ کر دیتے ہیں ۔ جاگیر دار سیاستدان، فرقہ باز ملا ، منافق اسٹبلشمنٹ اور کرپٹ بیو رو کریسی یہ سب ایسے اذہان پر مشتمل گروہ ہیں جو ریاست نہیں چلا رہے۔

اپنا ذاتی کارو بار چلا رہے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ آج غیر ملکی بینکس اس حوالے سے اپنے طور پر شہادت دے رہے ہیں اور پانانہ پیپرز چیخ چیخ کر ثبوت فراہم کر رہے ہیں کہ ان خونخوار سیاستدانوں کے یہ کر توت ہیں ۔ جنھیں تم ایماندار قرار دیتے تھے۔ جو حقیقت میں ووٹ کے حقدار ہیں ہی نہیں ۔ لیکن ہم پاکستانیوں کے نزدیک سیاست کے حقیقی اہل یہی جاگیر دار اور سر مایہ دار سیاستدان ہیں ۔ جن کی بد معاشی اور بد عنوانی کی مثالیں عام ہیں ۔ لیکن ہم ہیں کہ اندھے اور بہرے ہو چکے ہیں۔باہر کا شور ہمیں سنائی نہیں دے رہا ۔ آج صورتحال یہ ہے کہ یہی بدامنی خانہ جنگی کی شکل اختیار کر چکی ہے اور یہی شورو غوغا ہمارے آنگوں میں داخل ہو کر ہمیں نشانہ بنا رہا ہے ۔ ہم قتل ہو رہے ہیں اور وہ بھی ناحق ۔۔۔۔! دھرتی اپنے غیرت مند شہید بیٹے ظفر لنڈ کیلئے تا دم ِ آخر روتی رہے گی اور ان جیسا کبھی پیدا نہ ہوگا۔

Zafar Lund
Zafar Lund

ایک ایسا دور کہ جب ہمارا معاشرہ رجعت و قدامت پرستی کا شکار ہے ۔ جہاں غیرت ، مذہب ، فرقے ، مسلک ،ذات ، برادری اور حتیٰ کہ اختلاف رائے کی بناپر دھرتی زادوں کو نا حق قتل کر دیا جاتا ہے ۔ میں دھرتی کے تحفظ اور دھرتی زادوں کے حقوق کی بازیابی کی بات کرنا موت کو دعوت دینے کے مترادف ہے۔ یہ ایک حقیقت ہے کہدنیا میں اگر کسی نے روایت سے بغاوت کا مظاہرہ کرتے ہوئے غیرت مند ہونے کا ثبوت دیا تو اس کے ساتھ وہی سلوک ہوا جو ظفر لنڈ کے ساتھ ہوا ۔تعجب ہے کار پوریٹ میڈیا پر کہ جو ایسی خبروں اور واقعات کو شہ سرخی میں جگہ دیتا ہے جن سے جنسی خواہش ابھرتی ہے۔ لیکن شہید ظفر لنڈ جیسی لیجنڈ شخصیت کو فرنٹ پیجز پر جگہ نہ دی اور نہ ہی ان کے نیشنلزم اور سماجی سطح پر خدمات کے حوالے سے کوئی ٹاک شو کئے ۔ اور نہ ہی ظفر لنڈ کی ٹارگٹ کلنگ کو کسی ٹاک شو میں جزوی جگہ دی ۔ ہے ناں افسو س کی بات ؟۔

اس وقت سرائیکی دھرتی سے تعلق رکھنے والے قلم کار قومی اخبارا اور ٹی وی چینلز میں کلیدی عہدوں پر کام کر رہے ہیں ۔ جن کی ذمہ داری تھی کہ ظفر لنڈ شہید کو خراج تحسین پیش کرتے اور اس سلسلے میں وسیع احتجاج کرتے ۔ یہاں سرائیکی قوم پرستوں اور دانشوروں سے راقم کی شکایت ہے کہ ظفر لنڈ کو ہدف بناکر قتل کرنے پر خواجہ غلام فرید کوریجہ کی سر براہی میں کوٹ مٹھن میں دربار فرید پر مسلسل کئی دن تک پر امن احتجاج کیا جن کی گونج ایوان بالا میں سنی گئی۔ اسی طرح بعض ترقی پسند دانشورں اور صحافیوں نے اسلام آباد پریس کلب کے سامنے بھی ترقی پسنددانشور ظفر لنڈ کی ٹارگٹ کلنگ کے خلاف احتجاج نوٹ کرایا تھا ۔ لیکن ضرورت اس سے کہیں زیادہ ہے کہ شہید ظفر لنڈ کو خراج تحسین پیش کیا جائے۔ ورنہ شدت پسندانہ نظریات ہماری سماجی و ثقافتی ترقی کا قتل عام کرتے رہیں گے۔

Mansha Fareedi
Mansha Fareedi

تحریر : منشاء فریدی

Share this:

F A Farooqi

3,490 Articles
View All Posts
Qayam Pakistan
Previous Post میرا پاکستان کیسا ہو
Next Post ہسپتال، مریضوں کی موجودگی میں تعمیراتی کام۔۔۔
Hospitals,in Wonstruction Work

Related Posts

پیرس میں پاک انٹرنیشنل رائٹرز فورم کے زیرِ اہتمام شاز ملک کے شعری مجموعے ’’دیوانِ شاز‘‘ کی پروقار تقریبِ رونمائی

پیرس میں پاک انٹرنیشنل رائٹرز فورم کے زیرِ اہتمام شاز ملک کے شعری مجموعے ’’دیوانِ شاز‘‘ کی پروقار تقریبِ رونمائی

November 5, 2026
Benazir 'Smuggled Nuclear Data' to North Korea

بے نظیر بھٹو نے شمالی کوریا کے دورے میں یورینیم افزودگی کا خفیہ ڈیٹا اسمگل کیا؟ نئی کتاب میں دعویٰ

November 4, 2026
39 Habits of Successful People: Expert Insights

کامیاب لوگوں کی 39 عادات: 31 ماہرین کی بصیرت سے مکمل رہنمائی

November 4, 2026
Pakistan Tests First Indigenous Fa'az Air-to-Air Missile

پاکستان کا پہلا مقامی فضائی مار کرنے والا میزائل ’فائز‘ کا کامیاب تجربہ

November 4, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.