yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • Benazir 'Smuggled Nuclear Data' to North Koreaبے نظیر بھٹو نے شمالی کوریا کے دورے میں یورینیم افزودگی کا خفیہ ڈیٹا اسمگل کیا؟ نئی کتاب میں دعویٰ
    • 39 Habits of Successful People: Expert Insightsکامیاب لوگوں کی 39 عادات: 31 ماہرین کی بصیرت سے مکمل رہنمائی
    بین الاقوامی خبریں
    • 39 Habits of Successful People: Expert Insightsکامیاب لوگوں کی 39 عادات: 31 ماہرین کی بصیرت سے مکمل رہنمائی
    • Pakistan Tests First Indigenous Fa'az Air-to-Air Missileپاکستان کا پہلا مقامی فضائی مار کرنے والا میزائل ’فائز‘ کا کامیاب تجربہ
    شوبز
    • ایلون مسک کی مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ "اوڈیسی" سیریز سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی زد میںایلون مسک کی مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ “اوڈیسی” سیریز سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی زد میں
    • نصیرالدین شاہ کے طلبہ کی حمایت والے بیان پر ہنگامہ، بی جے پی نے تحقیقات کا مطالبہ کر دیانصیرالدین شاہ کے طلبہ کی حمایت والے بیان پر ہنگامہ، بی جے پی نے تحقیقات کا مطالبہ کر دیا
    مقامی خبریں
    • ڈاکٹر(تمغہ خدمت)چوہدری پرویز اقبال لوہسر کی جہلم کے گاؤں لوٹا میں سالانہ بیل میلہ میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت
    • 4.4 Magnitude Earthquake Jolts Sindh, No Damage Reportedسندھ میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.4 ریکارڈ، کوئی جانی نقصان نہیں
    کاروبار
    • حکومت کا اعلان، جیٹ فیول، لائٹ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں اضافہحکومت کا اعلان، جیٹ فیول، لائٹ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں اضافہ
    • توانائی کی ترسیل نومبر تک یقینی، آئی ٹی برآمدات 4.6 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں، وزیر خزانہ محمد اورنگزیبتوانائی کی ترسیل نومبر تک یقینی، آئی ٹی برآمدات 4.6 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب
    کھیل
    • عرفات منہاس نے ون ڈے میں نصف سنچری اور پانچ وکٹیں لے کر شاہد آفریدی اور عبدالرزاق کی فہرست میں جگہ بنا لیعرفات منہاس نے ون ڈے میں نصف سنچری اور پانچ وکٹیں لے کر شاہد آفریدی اور عبدالرزاق کی فہرست میں جگہ بنا لی
    • بیلی لاک نین ایک صدی بعد برطانیہ کے سب سے کم عمر چیمپئن جاکی قرار پائےبیلی لاک نین ایک صدی بعد برطانیہ کے سب سے کم عمر چیمپئن جاکی قرار پائے
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
کالم

پنجاب یونیورسٹی کتاب میلہ

F A Farooqi May 6, 2016 1 min read
Punjab University Book Fair
Share this:
Punjab University Book Fair
Punjab University Book Fair

تحریر : شاہ فیصل نعیم
لوگوں کے ذوق بدل گئے ہیں، وہ عادات جو حسنِ زیست ہوا کرتی تھیں اب دم توڑ چکی ہیں، ایک وقت تھا جب علم دوست انسان ملتے تھے، انسان کی قدرومنزلت کو ناپنے کا پیمانہ علم ہوا کرتا تھا ، لوگ زندگی سیکھنے کے لیے علم حاصل کرتے تھے، زندگی کے عمیق رازوں سے پردہ اُٹھانے کے لیے علمی درس گاہوں کا رخ کرتے تھے، کوئی مرشد ڈھونڈتے تھے جس کا علم امرت کا کام دیتا تھا جس سے پیاس بُجھانے والے تاریخ میں امر ہو جاتے مگر آج حالات وہ نہیں رہے اگرچہ لوگ علم حاصل کرتے ہیںمگر اُن کے پیشِ نظر علم کے حصول کا مقصد زندگی گزارنا ہے ناکہ زندگی سیکھنا، ایسے لوگ بہت کم رہ گئے ہیں جو علم کے ذریعے زندگی جیسے راز کو پالیتے ہیں۔ اس سب کی وجہ معاشرے کی بدلتی ہوئی ترجیحات ہیں کیونکہ لوگوں نے اپنا معیارِ زندگی علم کی بجائے فیشن اور پیسے کو بنا لیا ہے۔ ہمیں اپنی ترجیحات بدلنا ہونگی اپنے لیے نا سہی لیکن اپنی آنے والی نسلوں کے لیے ضرور ہمیں اپنے رویوں میں تبدیلی لانا ہو گی تاکہ بعد میں آنے والوں کو ایک علم دوست ماحول فراہم ہو سکے۔

اس سلسلے میں علمی سرگرمیاں اور کتاب میلے اہم کردار ادا کرتے ہیں جن کے انعقاد میں ہمیں غفلت نہیں برتنی چاہیے اور اربابِ اختیار کو چاہیے کہ ایسی سرگرمیوں کو خاص توجہ سے نوازیں۔ اس حوالے سے پنجاب یونیورسٹی لاہور قابلِ ذکر ہے جہاں ہر سال کتاب میلے کا اہتمام کیا جاتا ہے جس میں کوئی ١٠٠ سے ١٥٠ تک بُک سٹال لگائے جاتے ہیں جہاں ہر شعبے سے تعلق رکھنے والے علم دوست لوگوں کے لیے مناسب داموں پر کتابیں میسر ہو تی ہیں۔اس کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جاسکتا ہے کہ نا صرف جامعہ پنجاب کے طلباو طالبات بلکہ پاکستان بھر کے لوگوں کو پورا سال اس کا انتظار رہتا ہے۔ یہ بات بھی سننے میں آتی ہے کہ یہ پاکستان کا سب سے بڑا کتاب میلہ ہے جو ہر سال منعقد ہوتا ہے۔

اس سال بھی پنجاب یونیورسٹی میں کچھ اور ہی سماں ہے ، یہ علمی رونقیں ٥ سے ٧ مئی تک جامعہ پنجاب کے درو دیوار کی زینت رہیں گی۔ تین دنوں کے لیے بسا علم و ادب کا یہ چھوٹا سا شہر انتظامیہ اور اسلامی جمعیتِ طلبا کی کاوشوںکا ثمر ہے۔ ہر سٹال پر طلبا و طالبات کی بھر مار ہوتی ہے مگر جو چیز میںکچھ سالوں سے دیکھتا آرہا ہوں وہ بڑی اہم ہے کچھ سٹالز پر لڑکیوں کا رش بے پناہ ہو تا ہے یہ نہیں کہ ایک دن یہ رونق ہر دن اور ہر وقت بامِ عروج پر ہوتی ہے۔ اس میں میرے ناول نگار دوستوں کے لیے خوشخبری بھی ہے جو میں اُنہیں دینا چاہوں گا۔

Society
Society

“میرے ناول نگار دوستوں! آپ ہمارے معاشرے کی خوب خدمت کر رہے ہیںآپ کو یہ جان کر خوشی ہو گی کہ یہ اکیسویں صدی ہے مگر لڑکیاں آج بھی خوابوں میں جیتی ہیں۔۔۔۔اس لیے خوب خواب لکھو۔۔۔دل وجان سے لکھو۔۔۔اس قوم کی خدمت میں لگے رہو”۔ یہ سب دیکھتے ہوئے میں بھی چاہتا ہوں کہ مجھے بھی کسی خواب کو لکھ دینا چاہیے۔ پنجاب یونیورسٹی کتاب میلہ ایک اچھی روایت ہے دوسرے اداروں کوبھی اسے اپنانا چاہیے تاکہ علم دوست انسان اور ماحول پیدا ہوسکیں۔لوگوں کو بھی اپنی ترجیحات پر نظرِ ثانی کرنی چاہیے تاکہ ایک علم دوست ماحول جنم لے سکے۔ میرے نزدیک کسی کو دیا جانے والا سب سے قیمتی اور خوبصورت ترین تحفہ کتاب ہے ہمیں اس روایت کو اپنانا چاہیے۔ اس کتاب میلے کی خوبصورتی کو چار چاند لگانے کے لیے میں انتظامیہ کو کچھ تجاویز دینا چاہوں گا۔

یہ کتاب میلہ تین دن تک جاری رہتا ہے جس دوران بڑی بڑی علمی و ادبی شخصیات یہاں تشریف لاتی ہیں کچھ کو یونیورسٹی انتظامیہ بلاتی ہے اور کچھ خود ہی چشمہِ علم کی طرف کھینچے چلے آتے ہیں میں نے دیکھا ہے کہ اُن کو وہ مرتبہ و مقام نہیں ملتا جس کے وہ مستحق ہیں ۔ انتظامیہ کو چاہیے کہ کتاب میلہ میں ایک رائٹر کارنر بنایا جائے ۔جب یہ لوگ کتاب میلہ میں آئیں تو کچھ وقت رائٹر کارنر پہ بیٹھیں تاکہ لوگوں کو اُن کے مقام کا علم ہو سکے اور اُن کے چاہنے والے اُن سے مل سکیں۔ ان شخصیات سے پوچھا جائے کہ وہ کس دن اور کس وقت تشریف لا سکتے ہیں پھر ان لوگوں کو تین دن میں بانٹا جائے اور ہر دن کی لسٹ رائٹر کارنر کے باہر آویزاں کی جائے تاکہ لوگوں کو معلوم ہو کہ کس دن کتنے بجے کون یہاں تشریف لا رہا ہے؟۔

یہ اکثر دیکھنے میں آیا ہے کہ کسی رائٹر کی بُک کتاب میلہ میں لوگ خرید رہے ہیں اور رائٹر پاس کھڑا ہے مگر کوئی اُسے پہچانتا ہی نہیں ۔ اُس وقت جو دُکھ ہوتا ہے اُس کا مداوا ممکن نہیں ۔ انتظامیہ کو چاہیے کہ وہ اس پہلو کی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے آنے والی شخصیات کو مناسب مقام سے نوازیں۔

Shah Faisal Naeem
Shah Faisal Naeem

تحریر : شاہ فیصل نعیم

Share this:

F A Farooqi

3,490 Articles
View All Posts
Ireland Mehfil
Previous Post اللہ پاک نے حضور نبی اکرم کو شفاعت کبری کا منصب جلیلہ عطا فرمایا، علامہ محمد عدیل
Next Post امریکی صدارتی امیدوار کی ہرزہ سرائی
American Republican Party

Related Posts

پیرس میں پاک انٹرنیشنل رائٹرز فورم کے زیرِ اہتمام شاز ملک کے شعری مجموعے ’’دیوانِ شاز‘‘ کی پروقار تقریبِ رونمائی

پیرس میں پاک انٹرنیشنل رائٹرز فورم کے زیرِ اہتمام شاز ملک کے شعری مجموعے ’’دیوانِ شاز‘‘ کی پروقار تقریبِ رونمائی

November 5, 2026
Benazir 'Smuggled Nuclear Data' to North Korea

بے نظیر بھٹو نے شمالی کوریا کے دورے میں یورینیم افزودگی کا خفیہ ڈیٹا اسمگل کیا؟ نئی کتاب میں دعویٰ

November 4, 2026
39 Habits of Successful People: Expert Insights

کامیاب لوگوں کی 39 عادات: 31 ماہرین کی بصیرت سے مکمل رہنمائی

November 4, 2026
Pakistan Tests First Indigenous Fa'az Air-to-Air Missile

پاکستان کا پہلا مقامی فضائی مار کرنے والا میزائل ’فائز‘ کا کامیاب تجربہ

November 4, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.