yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • خانپور میں مبینہ پولیس مقابلہ، دوہرے قتل کا ملزم ہلاک، ساتھی فرارخانپور میں مبینہ پولیس مقابلہ، دوہرے قتل کا ملزم ہلاک، ساتھی فرار
    • فرانس میں 17 اکتوبر کے مظاہروں کے بعد عدالتوں میں تیزی، لیکن بیشتر سزائیں معطلفرانس میں 17 اکتوبر کے مظاہروں کے بعد عدالتوں میں تیزی، لیکن بیشتر سزائیں معطل
    بین الاقوامی خبریں
    • فرانس میں 17 اکتوبر کے مظاہروں کے بعد عدالتوں میں تیزی، لیکن بیشتر سزائیں معطلفرانس میں 17 اکتوبر کے مظاہروں کے بعد عدالتوں میں تیزی، لیکن بیشتر سزائیں معطل
    • بوبینی حراست گاہ میں نابالغوں کی حالت زار پر وکلاء کی سخت تنقید، پراسیکیوٹر نے تسلیم کی ناکامیبوبینی حراست گاہ میں نابالغوں کی حالت زار پر وکلاء کی سخت تنقید، پراسیکیوٹر نے تسلیم کی ناکامی
    شوبز
    • امرتسر کے گولڈن ٹیمپل میں سارہ علی خان کی زیارت کا جذباتی لمحہ وائرلامرتسر کے گولڈن ٹیمپل میں سارہ علی خان کی زیارت کا جذباتی لمحہ وائرل
    • ٹائیگر شروف پر حملے کی مبینہ سازش، رنبیر کپور کے گھر کی ریکی اور بشنوئی گینگ کا اسلحہ نیٹ ورکٹائیگر شروف پر حملے کی مبینہ سازش، رنبیر کپور کے گھر کی ریکی اور بشنوئی گینگ کا اسلحہ نیٹ ورک
    مقامی خبریں
    • خانپور میں مبینہ پولیس مقابلہ، دوہرے قتل کا ملزم ہلاک، ساتھی فرارخانپور میں مبینہ پولیس مقابلہ، دوہرے قتل کا ملزم ہلاک، ساتھی فرار
    • سعودی عرب جانے والے مسافروں کے لیے لازمی ویکسی نیشن کی مہلت میں ایک ماہ کی توسیعسعودی عرب جانے والے مسافروں کے لیے لازمی ویکسی نیشن کی مہلت میں ایک ماہ کی توسیع
    کاروبار
    • پنجاب کا سعودی عرب کو 1.8 ارب ڈالر سے زائد مالیت کی غذائی برآمدات کا ہدف مقررپنجاب کا سعودی عرب کو 1.8 ارب ڈالر سے زائد مالیت کی غذائی برآمدات کا ہدف مقرر
    • پاکستانی فری لانسرز کی تاریخی کامیابی: ستمبر میں 197 ملین ڈالر کی ریکارڈ زرمبادلہ کمائیپاکستانی فری لانسرز کی تاریخی کامیابی: ستمبر میں 197 ملین ڈالر کی ریکارڈ زرمبادلہ کمائی
    کھیل
    • عرفات منہاس نے ون ڈے میں نصف سنچری اور پانچ وکٹیں لے کر شاہد آفریدی اور عبدالرزاق کی فہرست میں جگہ بنا لیعرفات منہاس نے ون ڈے میں نصف سنچری اور پانچ وکٹیں لے کر شاہد آفریدی اور عبدالرزاق کی فہرست میں جگہ بنا لی
    • بیلی لاک نین ایک صدی بعد برطانیہ کے سب سے کم عمر چیمپئن جاکی قرار پائےبیلی لاک نین ایک صدی بعد برطانیہ کے سب سے کم عمر چیمپئن جاکی قرار پائے
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
بین الاقوامی خبریں

موصل ڈیم ٹوٹ گیا توخوفناک تباہی لائے گا، امریکاکا انتباہ

Yesurdu March 10, 2016 1 min read
Share this:
Mosul dam broke
Mosul dam broke

نیویارک……اقوام متحدہ میں متعین امریکی سفیر سمانتھا پاور نے خبردار کیاہے کہ اگر عراق کا موصل ڈیم منہدم ہوتا ہے تو یہ خوفناک تباہی لائے گا۔
غیر ملکی میڈیاکے مطابق انہوں نے یہ بات اقوام متحدہ میں امریکا اور عراق کے زیر اہتمام ایک اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہی ہے۔
اس اجلاس میں سینئر سفارت کاروں اور اقوام متحدہ کے حکام نے پن بجلی پیدا کرنے والے موصل ڈیم کی ممکنہ تباہی اور اس کے اثرات کے حوالے سے غور کیا ہے۔موصل ڈیم کے ڈھانچے میں 1980 کی دہائی میں اس کی تعمیر کے وقت سے ہی سقم پائے جاتے ہیں۔اگر یہ ٹوٹ جاتا ہے کہ تو وادیِ دجلہ کی گنجان آبادی زیر آب آجائے گی۔اقوام متحدہ میں منعقدہ اجلاس میں سمانتھا پاور کے علاوہ عراقی سفیر محمد علی الحکیم، امریکا کی آرمی انجینئرز کور کے ماہرین، اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام کے ماہرین، اقوام متحدہ کے رابطہ دفتر برائے انسانی امور کے عہدے دار اور دوسرے سینئر سفارت کار شریک ہوئے۔سمانتھا پاور نے کہا کہ ڈیم میں ممکنہ دراڑ آنے پر صورت حال سے نمٹنے کے لیے ضروری اقدامات کیے جارہے ہیں لیکن ڈیم اس کے باوجود ناکامی سے دوچار ہوسکتا ہے اور اگر یہ ٹوٹتا ہے تو بعض جگہوں پر پانی چودہ میٹر تک بلند ہوسکتا ہے۔اس کا یہ مطلب ہے کہ اس کے راستے میں آنے والی ہر چیز تباہی سے دوچار ہوجائے گی۔ لوگ، کاریں، اسلحہ وگولہ بارود، فضلہ اور خطرناک مواد سب ڈوب جائے گا اور اس سے آبادی کے لیے خطرات مزید بڑھ جائیں گے۔انہوں نے اقوام متحدہ کے رکن ممالک پر زوردیا ہے کہ وہ ڈیم کی تباہی کی صورت میں انسانی المیے سے بچنے کے لیے تیار رہیں۔ امریکی مشن کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق ڈیم ٹوٹنے سے آنے والے سیلاب کے راستے میں تقریباً 5 لاکھ سے 14 لاکھ 70ہزار تک افراد رہ رہے ہیں۔عراق نے اٹلی کے ٹریوی گروپ کے ساتھ 27 کروڑ 30 لاکھ یورو کے ایک سمجھوتے پر دستخط کیے ہیں۔ اس کے تحت موصل ڈیم کی اٹھارہ ماہ تک مرمت کی جائے گی اور اس کو برقرار رکھا جائے گا۔اٹلی کا کہنا ہے کہ وہ ڈیم کے تحفظ کے لیے ساڑھے چار سو فوجی بھیج رہا ہے۔ یہ ڈیم 3اعشاریہ6 کلومیٹر طویل ہے اور داعش کے زیر قبضہ علاقے کے نزدیک واقع ہے۔ داعش نے اگست 2014 میں موصل ڈیم پر مختصر وقت کے لیے قبضہ کر لیا تھا لیکن دو ہفتے کے بعد عراقی سکیورٹی فورسز نے انہیں وہاں سے مار بھگایا تھا اور ڈیم کا قبضہ واپس لے لیا تھا۔عراقی حکومت کا کہنا ہے کہ وہ ڈیم کو تباہی سے بچانے کے لیے پیشگی حفاظتی اقدامات کررہی ہے جبکہ وہ اس کی تباہی کے خطرے کو بھی کم سے کم کرنے کے لیے کوشاں ہے۔

Share this:

Yesurdu

13,952 Articles
View All Posts
Previous Post متحدہ راہنما فیصل سبزواری نے افواہوں کی تر دید کردی
Next Post سابقہ ملکہ حُسن نے اسلام قبول کرلیا

Related Posts

امرتسر کے گولڈن ٹیمپل میں سارہ علی خان کی زیارت کا جذباتی لمحہ وائرل

امرتسر کے گولڈن ٹیمپل میں سارہ علی خان کی زیارت کا جذباتی لمحہ وائرل

October 22, 2026
ٹائیگر شروف پر حملے کی مبینہ سازش، رنبیر کپور کے گھر کی ریکی اور بشنوئی گینگ کا اسلحہ نیٹ ورک

ٹائیگر شروف پر حملے کی مبینہ سازش، رنبیر کپور کے گھر کی ریکی اور بشنوئی گینگ کا اسلحہ نیٹ ورک

October 22, 2026
پنجاب کا سعودی عرب کو 1.8 ارب ڈالر سے زائد مالیت کی غذائی برآمدات کا ہدف مقرر

پنجاب کا سعودی عرب کو 1.8 ارب ڈالر سے زائد مالیت کی غذائی برآمدات کا ہدف مقرر

October 22, 2026
خانپور میں مبینہ پولیس مقابلہ، دوہرے قتل کا ملزم ہلاک، ساتھی فرار

خانپور میں مبینہ پولیس مقابلہ، دوہرے قتل کا ملزم ہلاک، ساتھی فرار

October 22, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.