yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • فرانس میں فائرنگ سے ہلاکتوں کے بعد ملزم کے قبضے سے کوکین اور دوسری جنگ عظیم کی مشین گن برآمدفرانس میں فائرنگ سے ہلاکتوں کے بعد ملزم کے قبضے سے کوکین اور دوسری جنگ عظیم کی مشین گن برآمد
    • فرانس کے علاقے ایولین میں فائرنگ سے ایک ہلاک، پانچ زخمی؛ صدر میکرون نے حملے کو نسل پرستانہ دہشت گردی قرار دیافرانس کے علاقے ایولین میں فائرنگ سے ایک ہلاک، پانچ زخمی؛ صدر میکرون نے حملے کو نسل پرستانہ دہشت گردی قرار دیا
    بین الاقوامی خبریں
    • فرانس میں فائرنگ سے ہلاکتوں کے بعد ملزم کے قبضے سے کوکین اور دوسری جنگ عظیم کی مشین گن برآمدفرانس میں فائرنگ سے ہلاکتوں کے بعد ملزم کے قبضے سے کوکین اور دوسری جنگ عظیم کی مشین گن برآمد
    • فرانس کے علاقے ایولین میں فائرنگ سے ایک ہلاک، پانچ زخمی؛ صدر میکرون نے حملے کو نسل پرستانہ دہشت گردی قرار دیافرانس کے علاقے ایولین میں فائرنگ سے ایک ہلاک، پانچ زخمی؛ صدر میکرون نے حملے کو نسل پرستانہ دہشت گردی قرار دیا
    شوبز
    • چین کی پہلی مکمل اے آئی فلم سنیما میں پیش، ابتدائی ٹکٹ فروخت مایوس کنچین کی پہلی مکمل اے آئی فلم سنیما میں پیش، ابتدائی ٹکٹ فروخت مایوس کن
    • آصفہ عباس کا خاندانی انکشاف: والد کی دو شادیاں، جعلی طلاق نامہ اور والدہ کو ڈرانے کی کوششآصفہ عباس کا خاندانی انکشاف: والد کی دو شادیاں، جعلی طلاق نامہ اور والدہ کو ڈرانے کی کوشش
    مقامی خبریں
    • گوادر میں سکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی، سات دہشت گرد ہلاکگوادر میں سکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی، سات دہشت گرد ہلاک
    • لاہور ہائی کورٹ کا پی ٹی آئی کارکنان کی نظربندی کیس میں ڈپٹی کمشنرز سے رپورٹ طلب کرنے کا حکملاہور ہائی کورٹ کا پی ٹی آئی کارکنان کی نظربندی کیس میں ڈپٹی کمشنرز سے رپورٹ طلب کرنے کا حکم
    کاروبار
    • پنجاب کا سعودی عرب کو 1.8 ارب ڈالر سے زائد مالیت کی غذائی برآمدات کا ہدف مقررپنجاب کا سعودی عرب کو 1.8 ارب ڈالر سے زائد مالیت کی غذائی برآمدات کا ہدف مقرر
    • پاکستانی فری لانسرز کی تاریخی کامیابی: ستمبر میں 197 ملین ڈالر کی ریکارڈ زرمبادلہ کمائیپاکستانی فری لانسرز کی تاریخی کامیابی: ستمبر میں 197 ملین ڈالر کی ریکارڈ زرمبادلہ کمائی
    کھیل
    • عرفات منہاس نے ون ڈے میں نصف سنچری اور پانچ وکٹیں لے کر شاہد آفریدی اور عبدالرزاق کی فہرست میں جگہ بنا لیعرفات منہاس نے ون ڈے میں نصف سنچری اور پانچ وکٹیں لے کر شاہد آفریدی اور عبدالرزاق کی فہرست میں جگہ بنا لی
    • بیلی لاک نین ایک صدی بعد برطانیہ کے سب سے کم عمر چیمپئن جاکی قرار پائےبیلی لاک نین ایک صدی بعد برطانیہ کے سب سے کم عمر چیمپئن جاکی قرار پائے
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
کالم

طلاق

Yes 2 Webmaster March 10, 2016 1 min read
Divorce
Share this:
Divorce
Divorce

تحریر : شاہد شکیل
لائف پارٹنر یعنی میاں بیوی میں کشیدگی کی انتہا ہو جائے تو علیحدگی کے بعد طلاق کی نوبت آ جاتی ہے دونوں اپنے ذاتی اور اگر بچے ہوں تو ان کے معاملات ہینڈل کرنے کے بعد اپنی اپنی راہ لیتے ہیں لیکن یہ بھول جاتے ہیں کہ ان کی علیحدگی سے ان کی اولاد پر کتنا گہرااثر پڑے گا وہ کن مصائب سے دوچار ہوں گے تاحیات سسک سسک کر زندگی بسر ہو گی کس کس کو اپنے والدین کی جہالت کی کہانیاں سناتے رہیں گے کہ ماں ایسی تھی یا باپ ویسا تھا ،ماں پرورش کرے گی تو دل باپ کے لئے روئے گا اور اگر باپ پرورش کرے گا تو ماں کی جدائی کا زہر پیتے رہیں گے کس کس کو کہتے رہیں گے کہ ماں ہے لیکن نہیں ہے اور باپ کے ہوتے ہوئے بھی یتیم ہیں ایسا سوچتے ہوئے کتنا درد محسوس کرتے ہونگے اور جب زمانے کی تیز دھار کٹیلی باتیں کہ تیرا باپ اچھا نہیں تھا۔

اسی لئے علیحدگی ہوئی یا ماں کو کوئی طعنہ دے گا تو کیا جواب دیں گے، کوئی کسی کی زبان کو قفل نہیں لگا سکتا بالفرض اگر کسی قریبی فرد کو تمام حالات سے آگاہی ہو تب بھی والدین جیسا نرم گوشہ کوئی نہیں رکھتا کیونکہ والدین دنیا کی وہ عظیم شخصتیں ہیں جو اپنی اولاد پر قربان ہو جاتی ہیںلیکن زندگی میں ایسے مقام ،حالات اور خاص طور پر موجودہ دور میں اتنی تیزگی آگئی ہے کہ دوست بھی دشمن ہے ،ہر کوئی دوسرے کی کمزوری کا متلاشی ہے اور موقع ملتے ہی گزند پہنچانے سے گریز نہیں کرتا،ایک ہنستے کھیلتے خاندان میں دراڑ ڈال کر کسی کو کچھ حاصل تو نہیں ہوتا لیکن کچھ لوگ عادت سے مجبور ہوتے ہیں نہ خود خوش رہ سکتے ہیں نہ کسی دوسرے کو خوش دیکھ سکتے ہیں۔

اکثر خواتین بہکاوے میں آجاتی ہیں اور فیملی سے کنارہ کشی کو ترجیح دیتی ہیں لیکن کئی مرد بھی مختلف وجوہات کے بنا پر ہنستا کھیلتا گھر اجاڑ دیتے ہیں ،اور اس اجاڑ پجاڑ میں اکثر قریبی افراد کا عمل دخل ہوتا ہے کیونکہ وہ تمام حالات سے واقف ہوتے ہیں ۔ فیملی کے بکھر جانے سے سب سے زیادہ نقصان بچوں کا ہوتا ہے مثلاً انکی صحت پر شدید اثر پڑتا ہے ،نیند میں خرابی ،متلی یا بار بار قے کرنا ،پیٹ اور سر میں درد رہنا وغیرہ ۔ایک رپورٹ کے مطابق جرمنی میں ہر سال ایک لاکھ اسی ہزار سے دو لاکھ تک طلاقیں ہوتی ہیں اور ان طلاقوں کی زد میں ڈیڑھ لاکھ سے زائد بچے آتے ہیں جن کی عمریں ایک سال سے سولہ سال تک بتائی گئی ہیں بعد از علیحدگی اور طلاق زیادہ مسائل کا سامنا دونوں پارٹیوں کو کرنا پڑتا ہے۔

لیکن چونکہ والدین اپنے مفاد کو مد نظر رکھتے ہوئے ایک دوسرے کی آنکھوں میں دھول جھونکنے میں مصروف رہتے ہیں اور انکی اسی جہالت کا خمیازہ ان کے بچوں کو بھگتنا پڑتا ہے جنہیں سماجی مسائل حل کرنے میں شدید مشکلات پیش آتی ہیں،ایسے بچوں کو مسائل ورثے میں ملتے ہیں اور وہ مزید بحرانوں اور تنازعات کا شکار ہو جاتے ہیں ، علیحدگی یا طلاق کے بعد جب تک بچے اپنے ماں یا باپ کے ساتھ رہتے ہیں تو کسی حد تک معاملات ہینڈل کر لئے جاتے ہیں لیکن جیسے ہی لڑکپن اور جوانی کی دہلیز پر قدم رکھتے ہیں تو نئے سہارے کی تلاش کی جاتی ہے مثلاً بااعتماد دوست، جانا پہچانا ماحول اور اگر ناکامی ہو تو ڈرگس یا الکوحل کا سہارا لیا جاتا ہے کیونکہ وہ اپنے آپ کو ٹھکرایا ہوا انسان سمجھتے ہیں اور اندر ہی اندر خوف میں مبتلا رہتے ہیں اور سوالیہ نشان ان کی زندگی کا ہمسفر ہوتا ہے۔سویڈن کے میگزین آف ایپی ڈیمی لوجی اینڈ کمیونٹی ہیلتھ کے مطالعے میں بتایا گیا کہ علیحدگی کے بعد بچے جسمانی طور پر شدید متاثر ہوتے ہیں ،غیر واضح علامات میں اضافہ ہوتا رہتا ہے۔

ماہرین نے تحقیق کے بعد بتایا کہ خاص طور پر چھوٹے بچوں کے علاوہ ایک لاکھ پچاس ہزار بچے جن کی عمریں چھ سے پندرہ سال تھیں والدین کی علیحدگی کے بعد وہ شدید جسمانی و ذہنی طور پر متاثر ہوئے ، مثلاً نیند میں خلل اور کنسنٹریشن کمزوری سر فہرست تھی، ایسی صورت حال بچوں کے مستقبل اور زندگی کے لئے شدید خطرناک ثابت ہو سکتی ہے،علیحدہ ماں یا باپ کے ساتھ رہنے والے بائیس فیصد بچے عام طور پر نفسیاتی مسائل کا شکار ہو جاتے ہیں ،مجموعی طور پر تمام بچوں کی نیند میں خلل ،ذہنی پریشانی، سر اور پیٹ کا درد، بھوک میں کمی ، بے چینی ،تھکاوٹ اور بے سکونی شامل ہیں،رپورٹ میں بتایا گیا کہ لڑکیا ں خاص طور پر متاثر ہوتی ہیں ،بچوں میں خوف اور غم و غصہ جنم لیتا ہے جس کے سبب جسمانی اعضاء تکلیف میں رہتے ہیں۔

والدین کے موجود ہونے کے باوجود بچے خلا محسوس کرتے ہیں اور ہر وقت یہی سوچتے ہیں کہ ہماری وجہ سے والدین میں علیحدگی یا طلاق تو نہیں ہوئی ،چھوٹے بچے اکثر بیمار رہتے ہیں اور بڑے اپنے آپ کو مصروف رکھنے کیلئے سپورٹس یا دیگر سماجی رابطوں سے وقت گزاری کرتے ہیں ،علیحدگی اور طلاق کے بعد والدین بچوں سے ملاقات ضرور کرتے ہیںلیکن ناپختہ ذہن کے بچے حقائق نہیں جانتے اور نہیں چاہتے کہ والدین سے ایسے ملاقات ہوبلکہ والدین دوبارہ ایک ہو جائیں جو شاید ناممکن ہوتا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے اپنی ذات اور انا کی بجائے بچوں کے مستقبل کے بارے میں سوچا جائے اور باہمی رضا مندی سے زندگی گزارنے کی کوشش کی جائے نہ ایک دوسرے کو نیچا دکھانے کیلئے کیونکہ علیحدگی یا طلاق گھر ہی نہیں کئی افراد کی زندگی بھی اجاڑ دیتی ہے۔

Shahid Sakil
Shahid Sakil

تحریر : شاہد شکیل

Share this:

Yes 2 Webmaster

6,502 Articles
View All Posts
Clean Campaigns
Previous Post متحدہ کی صفائی مہم
Next Post نامعلوم افراد بمقابلہ نامعلوم افراد
Mustafa Kamal

Related Posts

فرانس میں فائرنگ سے ہلاکتوں کے بعد ملزم کے قبضے سے کوکین اور دوسری جنگ عظیم کی مشین گن برآمد

فرانس میں فائرنگ سے ہلاکتوں کے بعد ملزم کے قبضے سے کوکین اور دوسری جنگ عظیم کی مشین گن برآمد

October 23, 2026
فرانس کے علاقے ایولین میں فائرنگ سے ایک ہلاک، پانچ زخمی؛ صدر میکرون نے حملے کو نسل پرستانہ دہشت گردی قرار دیا

فرانس کے علاقے ایولین میں فائرنگ سے ایک ہلاک، پانچ زخمی؛ صدر میکرون نے حملے کو نسل پرستانہ دہشت گردی قرار دیا

October 23, 2026
گوادر میں سکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی، سات دہشت گرد ہلاک

گوادر میں سکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی، سات دہشت گرد ہلاک

October 23, 2026
لاہور ہائی کورٹ کا پی ٹی آئی کارکنان کی نظربندی کیس میں ڈپٹی کمشنرز سے رپورٹ طلب کرنے کا حکم

لاہور ہائی کورٹ کا پی ٹی آئی کارکنان کی نظربندی کیس میں ڈپٹی کمشنرز سے رپورٹ طلب کرنے کا حکم

October 23, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.