yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • خانپور میں مبینہ پولیس مقابلہ، دوہرے قتل کا ملزم ہلاک، ساتھی فرارخانپور میں مبینہ پولیس مقابلہ، دوہرے قتل کا ملزم ہلاک، ساتھی فرار
    • فرانس میں 17 اکتوبر کے مظاہروں کے بعد عدالتوں میں تیزی، لیکن بیشتر سزائیں معطلفرانس میں 17 اکتوبر کے مظاہروں کے بعد عدالتوں میں تیزی، لیکن بیشتر سزائیں معطل
    بین الاقوامی خبریں
    • فرانس میں 17 اکتوبر کے مظاہروں کے بعد عدالتوں میں تیزی، لیکن بیشتر سزائیں معطلفرانس میں 17 اکتوبر کے مظاہروں کے بعد عدالتوں میں تیزی، لیکن بیشتر سزائیں معطل
    • بوبینی حراست گاہ میں نابالغوں کی حالت زار پر وکلاء کی سخت تنقید، پراسیکیوٹر نے تسلیم کی ناکامیبوبینی حراست گاہ میں نابالغوں کی حالت زار پر وکلاء کی سخت تنقید، پراسیکیوٹر نے تسلیم کی ناکامی
    شوبز
    • امرتسر کے گولڈن ٹیمپل میں سارہ علی خان کی زیارت کا جذباتی لمحہ وائرلامرتسر کے گولڈن ٹیمپل میں سارہ علی خان کی زیارت کا جذباتی لمحہ وائرل
    • ٹائیگر شروف پر حملے کی مبینہ سازش، رنبیر کپور کے گھر کی ریکی اور بشنوئی گینگ کا اسلحہ نیٹ ورکٹائیگر شروف پر حملے کی مبینہ سازش، رنبیر کپور کے گھر کی ریکی اور بشنوئی گینگ کا اسلحہ نیٹ ورک
    مقامی خبریں
    • خانپور میں مبینہ پولیس مقابلہ، دوہرے قتل کا ملزم ہلاک، ساتھی فرارخانپور میں مبینہ پولیس مقابلہ، دوہرے قتل کا ملزم ہلاک، ساتھی فرار
    • سعودی عرب جانے والے مسافروں کے لیے لازمی ویکسی نیشن کی مہلت میں ایک ماہ کی توسیعسعودی عرب جانے والے مسافروں کے لیے لازمی ویکسی نیشن کی مہلت میں ایک ماہ کی توسیع
    کاروبار
    • پنجاب کا سعودی عرب کو 1.8 ارب ڈالر سے زائد مالیت کی غذائی برآمدات کا ہدف مقررپنجاب کا سعودی عرب کو 1.8 ارب ڈالر سے زائد مالیت کی غذائی برآمدات کا ہدف مقرر
    • پاکستانی فری لانسرز کی تاریخی کامیابی: ستمبر میں 197 ملین ڈالر کی ریکارڈ زرمبادلہ کمائیپاکستانی فری لانسرز کی تاریخی کامیابی: ستمبر میں 197 ملین ڈالر کی ریکارڈ زرمبادلہ کمائی
    کھیل
    • عرفات منہاس نے ون ڈے میں نصف سنچری اور پانچ وکٹیں لے کر شاہد آفریدی اور عبدالرزاق کی فہرست میں جگہ بنا لیعرفات منہاس نے ون ڈے میں نصف سنچری اور پانچ وکٹیں لے کر شاہد آفریدی اور عبدالرزاق کی فہرست میں جگہ بنا لی
    • بیلی لاک نین ایک صدی بعد برطانیہ کے سب سے کم عمر چیمپئن جاکی قرار پائےبیلی لاک نین ایک صدی بعد برطانیہ کے سب سے کم عمر چیمپئن جاکی قرار پائے
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
بین الاقوامی خبریں

عرب دنیا کو خطرناک چیلنجز درپیش ہیں، سعودی ولی عہد

Yesurdu March 4, 2016 1 min read
Share this:
Dangerous challenges
Dangerous challenges

جدہ …شاہد نعیم …سعوی ولی عہد شہزادہ محمد بن نائف نے باور کرایا ہے کہ عرب دنیا اس وقت خطرناک سیکورٹی چیلنجوں کا سامنا کر رہی ہے جن کا پورے عزم اور طاقت کے ساتھ مقابلہ کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے یہ بات تیونس میں عرب وزرائےداخلہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
سعودی ولی عہد کا کہنا تھا کہ ان چیلنجوں کی کمان شرپسند بزدل عناصر کے ہاتھ میں ہے جن کا مقصد عرب ممالک کو غیرمستحکم کرنا، ان کے وجود کو خطرے میں ڈالنا، ان کے اتحاد اور یکجہتی کو پارہ پارہ کرنا، ان کی دولت پر قبضہ کرنا اور عرب دنیا کے شہریوں کو غربت، بھوک اور بیماری کے گورکھ دھندوں میں پھنسانا ہے۔ بعض عناصر مسلکی اور فرقہ وارانہ اختلافات کو اپنے مقاصد پورا کرنے کے لیے استعمال کررہے ہیں جب کہ بعض عناصر سیاسی اور اقتصادی بنیادوں پر عوام میں اشتعال پیدا کر رہے ہیں ۔شہزادہ محمد بن نائف نے واضح کیا کہ اگر ان چیلنجوں کا سامنا پرعزم اور فیصلہ کن انداز سے نہ کیا گیا تو خدانخواستہ سب کو اس کے تکلیف دہ نتائج بھگتنا ہوں گے… اپنی قیادت اور عوام کے سامنے ہماری بہت بڑی ذمہ داری ہے ۔سعودی ولی عہد نے عرب دنیا کے سیکورٹی اداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ مربوط تعاون کے ذریعے ان واقعات کا مقابلہ کریں جو مختلف عرب ممالک میں امن و امان کی صورت حال پر اثر انداز ہوتے ہیں ۔سعودی ولی عہد جو عرب وزرائے داخلہ کی کونسل کے اعزازی سربراہ بھی ہیں.. اپنے ملک کے وفد کی قیادت کرتے ہوئے عرب وزرائے داخلہ کے 33 ویں اجلاس میں شرکت کے لیے منگل کی شب تیونس پہنچے تھے۔عربی روزنامے الشرق الاوسط کے مطابق فرانسیسی ذرائع کا کہنا ہے کہ پیرس حکومت فلسطینیوں اور اسرائیلیوں کے درمیان امن عمل کے سلسلے میں سعودی عرب کی مدد اور کردار کی وجہ سے مملکت کو بہت اونچا مقام دیتی ہے.. بالخصوص ریاض حکومت نے 2002 میں بیروت کے عرب سربراہ اجلاس میں جو عرب منصوبہ پیش کیا تھا وہ سیاسی منظرنامے میں سعودی عرب کے حجم اور اس کے رسوخ کی دلیل ہے۔فرانس آئندہ ماہ پیرس میں ایک وسیع بین الاقوامی کانفرنس منعقد کرنے کا ارادہ رکھتا ہے تاکہ امن کے حوالے سے اپنے منصوبے کے لیے میدان تیار کر سکے

Share this:

Yesurdu

13,952 Articles
View All Posts
Previous Post امریکا:ورجینیا میں پولیس کی کارروائی،ایک شخص زیر حراست
Next Post آئی فون ڈیٹا رسائی کا تنازع ،ایپل کے بعد دیگر کمپنیاں بھی میدان میں

Related Posts

امرتسر کے گولڈن ٹیمپل میں سارہ علی خان کی زیارت کا جذباتی لمحہ وائرل

امرتسر کے گولڈن ٹیمپل میں سارہ علی خان کی زیارت کا جذباتی لمحہ وائرل

October 22, 2026
ٹائیگر شروف پر حملے کی مبینہ سازش، رنبیر کپور کے گھر کی ریکی اور بشنوئی گینگ کا اسلحہ نیٹ ورک

ٹائیگر شروف پر حملے کی مبینہ سازش، رنبیر کپور کے گھر کی ریکی اور بشنوئی گینگ کا اسلحہ نیٹ ورک

October 22, 2026
پنجاب کا سعودی عرب کو 1.8 ارب ڈالر سے زائد مالیت کی غذائی برآمدات کا ہدف مقرر

پنجاب کا سعودی عرب کو 1.8 ارب ڈالر سے زائد مالیت کی غذائی برآمدات کا ہدف مقرر

October 22, 2026
خانپور میں مبینہ پولیس مقابلہ، دوہرے قتل کا ملزم ہلاک، ساتھی فرار

خانپور میں مبینہ پولیس مقابلہ، دوہرے قتل کا ملزم ہلاک، ساتھی فرار

October 22, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.