yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • خانپور میں مبینہ پولیس مقابلہ، دوہرے قتل کا ملزم ہلاک، ساتھی فرارخانپور میں مبینہ پولیس مقابلہ، دوہرے قتل کا ملزم ہلاک، ساتھی فرار
    • فرانس میں 17 اکتوبر کے مظاہروں کے بعد عدالتوں میں تیزی، لیکن بیشتر سزائیں معطلفرانس میں 17 اکتوبر کے مظاہروں کے بعد عدالتوں میں تیزی، لیکن بیشتر سزائیں معطل
    بین الاقوامی خبریں
    • فرانس میں 17 اکتوبر کے مظاہروں کے بعد عدالتوں میں تیزی، لیکن بیشتر سزائیں معطلفرانس میں 17 اکتوبر کے مظاہروں کے بعد عدالتوں میں تیزی، لیکن بیشتر سزائیں معطل
    • بوبینی حراست گاہ میں نابالغوں کی حالت زار پر وکلاء کی سخت تنقید، پراسیکیوٹر نے تسلیم کی ناکامیبوبینی حراست گاہ میں نابالغوں کی حالت زار پر وکلاء کی سخت تنقید، پراسیکیوٹر نے تسلیم کی ناکامی
    شوبز
    • امرتسر کے گولڈن ٹیمپل میں سارہ علی خان کی زیارت کا جذباتی لمحہ وائرلامرتسر کے گولڈن ٹیمپل میں سارہ علی خان کی زیارت کا جذباتی لمحہ وائرل
    • ٹائیگر شروف پر حملے کی مبینہ سازش، رنبیر کپور کے گھر کی ریکی اور بشنوئی گینگ کا اسلحہ نیٹ ورکٹائیگر شروف پر حملے کی مبینہ سازش، رنبیر کپور کے گھر کی ریکی اور بشنوئی گینگ کا اسلحہ نیٹ ورک
    مقامی خبریں
    • خانپور میں مبینہ پولیس مقابلہ، دوہرے قتل کا ملزم ہلاک، ساتھی فرارخانپور میں مبینہ پولیس مقابلہ، دوہرے قتل کا ملزم ہلاک، ساتھی فرار
    • سعودی عرب جانے والے مسافروں کے لیے لازمی ویکسی نیشن کی مہلت میں ایک ماہ کی توسیعسعودی عرب جانے والے مسافروں کے لیے لازمی ویکسی نیشن کی مہلت میں ایک ماہ کی توسیع
    کاروبار
    • پنجاب کا سعودی عرب کو 1.8 ارب ڈالر سے زائد مالیت کی غذائی برآمدات کا ہدف مقررپنجاب کا سعودی عرب کو 1.8 ارب ڈالر سے زائد مالیت کی غذائی برآمدات کا ہدف مقرر
    • پاکستانی فری لانسرز کی تاریخی کامیابی: ستمبر میں 197 ملین ڈالر کی ریکارڈ زرمبادلہ کمائیپاکستانی فری لانسرز کی تاریخی کامیابی: ستمبر میں 197 ملین ڈالر کی ریکارڈ زرمبادلہ کمائی
    کھیل
    • عرفات منہاس نے ون ڈے میں نصف سنچری اور پانچ وکٹیں لے کر شاہد آفریدی اور عبدالرزاق کی فہرست میں جگہ بنا لیعرفات منہاس نے ون ڈے میں نصف سنچری اور پانچ وکٹیں لے کر شاہد آفریدی اور عبدالرزاق کی فہرست میں جگہ بنا لی
    • بیلی لاک نین ایک صدی بعد برطانیہ کے سب سے کم عمر چیمپئن جاکی قرار پائےبیلی لاک نین ایک صدی بعد برطانیہ کے سب سے کم عمر چیمپئن جاکی قرار پائے
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
کالم

ایک ہم ہیں

Yes 2 Webmaster February 24, 2016 1 min read
Social Media
Share this:
Social Media
Social Media

تحریر: محمد اسماعیل سہروردی
سوشل میڈیا جو ایک انسانی معاشرے کا اہم جزو بن چکا ہے۔ اکثر اس پر دیکھنے کو ملتا ہے کہ لوگوں کی اکثریت بغیر مطالعہ بغیر تحقیق وتصدیق کے باتیں لکھ دیتے ہیں اور آخر میں لکھ دیتے ہیں کہ ”ایک ہم ہیں” وغیرہ وغیرہ۔ ” ایک ہم ہیں” طنزیہ انداز میں لکھا جاتا ہے مثلاً ایک تحریر پڑھنے کو ملی۔ ”مسجد میں داخلہ مفت ہے اور خالی ہیں کلب میں داخلے کے لیے ممبر شپ لینی پڑتی ہے رقم ادا کرنی پڑتی ہے اور فل ہیں” ایک ہم ہیں کہ رقم ادا کر کے کلب آباد کرتے ہیں اور مسجدیں خالی رکھتے ہیں۔

ہالینڈ کے وزیراعظم سائیکل پر دفتر جا رہے ہیں۔ ”ایک ہم ہیں” کہ ہمارا وزیراعظم چالیس گاڑیوں کے جھرمٹ میں وزیراعظم ہائوس تشریف لیجاتے ہیں۔ کلب اور مسجد کے تقابلی جائزے میں صاحب تحریر کا شاید مسجد میں جانے کا اتفاق نہیں ہوا کیونکہ الحمداﷲ آج مسجدیں آباد ہیں رونق پہلے سے زیادہ ہے۔ صفیں بھری ہوئی ہیں لیکن صاحب تحریر کا اس بات سے تعلق نہیں ان کا زور ”ایک ہم ہیں” پر زیادہ ہے۔ ہالینڈ کے وزیراعظم کا موازنہ پاکستانی وزیراعظم سے کرنے والے کو یہ خیال نہیں رہا کہ ہالینڈ کے ساتھ بھارت اور افغانستان کی سرحدیں نہیں لگتیں اس کی اسرائیل سے کوئی دشمنی نہیں وگرنہ ہم دیکھتے ان کا وزیراعظم سائیکل پر کیسے جاتا ہے مگر چونکہ اصل زور ”ایک ہم ہیں” پر ہے لہٰذا ھالینڈ اور اس کے وزیراعظم پر نہیں زور ”ایک ہم ہیں” پر زیادہ ہے جو دبے لفظوں میں طنز وتنقید ہے۔

سوشل میڈیا کے جہاں فوائد ہیں وہاں نقصانات زیادہ ہیں سب سے پہلا نقصان یہ ہے کہ اس نے فاصلے کم کر دیئے اور دلوں کو دور کر دیا۔ دوسرا اس کا سب سے بڑا نقصان یہ ہے کہ اس ڈاکٹر’ انجینئرنگ کرتا ہے۔ انجینئرنگ والے نسخے تحریر کر رہے ہوتے ہیں۔ تحریر لکھنا لفظوں سے کھیلنا ہر ایک کے بس کی بات نہیں اس کے لیے پڑھنا پڑتا ہے تحقیق وتصدیق کے مراحل سے گزرنا پڑتا ہے۔ تحریر کو مدلل بنانا پڑتا ہے مگر سوشل میڈیا پر تحریر لکھنے والا ان سب حدود وقیود سے آزاد ہوتا ہے اور تحریر میں صرف طنز وتنقید کا پہلو نمایاں ہوتا ہے نہ دلیل کا خیال رکھا جاتا ہے نہ تصدیق کا بس بات لکھ دی جاتی ہے کیونکہ لکھنے والے کا شعبہ ”تحریر وتقریر” نہیں ہوتا۔

اکثر وبیشتر سوشل میڈیا پر دی گئی تحریر کا حقیقت سے تعلق نہیں ہوتا۔ صرف ”ایک ہم ہیں” کے تناظر میں لکھی جاتی ہے۔ ایسی بے شمار مثالیں آپ دیکھیں گے۔ دراصل اہل علم اور اہل دانش اس بات کو سمجھ سکتے ہیں کہ تحریر ہر ایک کے بس کی بات نہیں اگر اس کے پس منظر میں دیکھا جائے تو راتوں کی نیندیں مطالعہ پر قربان کی ہوتی ہیں۔ دن کی مصروفیات مطالعہ کی نذر کی ہوتی ہیں۔ جس کے پاس علم نہیں ہوتا وہ ”ایک ہم ہیں” پر زور دیکر اپنے علم کا اظہار کرنا چاہتے ہیں۔ حقیقت خواہ کچھ بھی ہو۔

ان سب باتوں میں قابل غور وبات یہ ہے کہ جس خوبصورت ملک میں ہم رہتے ہیں جس میں ہمیں مرتبہ ومقام حاصل ہوتا ہے اسی کو ”ایک ہم ہیں” کی لپیٹ میں لا کر تنقید کر رہے ہوتے ہیں حالانکہ ہونا تو یہ چاہیے کہ اس بات پر غور کریں کہ جو بات ہم سوشل میڈیا پر دے رہے ہیں ہم نے بذات خود اس کے لیے کیا کیا اپنے گریبان میں جھانک کر لکھیں ”ایک ہم ہیں” تو پھر چُلو بھر پانی بھی کسی سمندر سے کم نہ ہو گا۔

Ismail Sohrwrdi
Ismail Sohrwrdi

تحریر: محمد اسماعیل سہروردی

Share this:

Yes 2 Webmaster

6,502 Articles
View All Posts
Mufti Mohammad Abdullah Qadri Ashrafi
Previous Post عالم اسلام کی عظیم شخصیت مفتی محمد عبداللہ قادری اشرفی
Next Post 2016 تعلیمی سال قرار پایا
Academic Year

Related Posts

امرتسر کے گولڈن ٹیمپل میں سارہ علی خان کی زیارت کا جذباتی لمحہ وائرل

امرتسر کے گولڈن ٹیمپل میں سارہ علی خان کی زیارت کا جذباتی لمحہ وائرل

October 22, 2026
ٹائیگر شروف پر حملے کی مبینہ سازش، رنبیر کپور کے گھر کی ریکی اور بشنوئی گینگ کا اسلحہ نیٹ ورک

ٹائیگر شروف پر حملے کی مبینہ سازش، رنبیر کپور کے گھر کی ریکی اور بشنوئی گینگ کا اسلحہ نیٹ ورک

October 22, 2026
پنجاب کا سعودی عرب کو 1.8 ارب ڈالر سے زائد مالیت کی غذائی برآمدات کا ہدف مقرر

پنجاب کا سعودی عرب کو 1.8 ارب ڈالر سے زائد مالیت کی غذائی برآمدات کا ہدف مقرر

October 22, 2026
خانپور میں مبینہ پولیس مقابلہ، دوہرے قتل کا ملزم ہلاک، ساتھی فرار

خانپور میں مبینہ پولیس مقابلہ، دوہرے قتل کا ملزم ہلاک، ساتھی فرار

October 22, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.