yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • خانپور میں مبینہ پولیس مقابلہ، دوہرے قتل کا ملزم ہلاک، ساتھی فرارخانپور میں مبینہ پولیس مقابلہ، دوہرے قتل کا ملزم ہلاک، ساتھی فرار
    • فرانس میں 17 اکتوبر کے مظاہروں کے بعد عدالتوں میں تیزی، لیکن بیشتر سزائیں معطلفرانس میں 17 اکتوبر کے مظاہروں کے بعد عدالتوں میں تیزی، لیکن بیشتر سزائیں معطل
    بین الاقوامی خبریں
    • فرانس میں 17 اکتوبر کے مظاہروں کے بعد عدالتوں میں تیزی، لیکن بیشتر سزائیں معطلفرانس میں 17 اکتوبر کے مظاہروں کے بعد عدالتوں میں تیزی، لیکن بیشتر سزائیں معطل
    • بوبینی حراست گاہ میں نابالغوں کی حالت زار پر وکلاء کی سخت تنقید، پراسیکیوٹر نے تسلیم کی ناکامیبوبینی حراست گاہ میں نابالغوں کی حالت زار پر وکلاء کی سخت تنقید، پراسیکیوٹر نے تسلیم کی ناکامی
    شوبز
    • امرتسر کے گولڈن ٹیمپل میں سارہ علی خان کی زیارت کا جذباتی لمحہ وائرلامرتسر کے گولڈن ٹیمپل میں سارہ علی خان کی زیارت کا جذباتی لمحہ وائرل
    • ٹائیگر شروف پر حملے کی مبینہ سازش، رنبیر کپور کے گھر کی ریکی اور بشنوئی گینگ کا اسلحہ نیٹ ورکٹائیگر شروف پر حملے کی مبینہ سازش، رنبیر کپور کے گھر کی ریکی اور بشنوئی گینگ کا اسلحہ نیٹ ورک
    مقامی خبریں
    • خانپور میں مبینہ پولیس مقابلہ، دوہرے قتل کا ملزم ہلاک، ساتھی فرارخانپور میں مبینہ پولیس مقابلہ، دوہرے قتل کا ملزم ہلاک، ساتھی فرار
    • سعودی عرب جانے والے مسافروں کے لیے لازمی ویکسی نیشن کی مہلت میں ایک ماہ کی توسیعسعودی عرب جانے والے مسافروں کے لیے لازمی ویکسی نیشن کی مہلت میں ایک ماہ کی توسیع
    کاروبار
    • پنجاب کا سعودی عرب کو 1.8 ارب ڈالر سے زائد مالیت کی غذائی برآمدات کا ہدف مقررپنجاب کا سعودی عرب کو 1.8 ارب ڈالر سے زائد مالیت کی غذائی برآمدات کا ہدف مقرر
    • پاکستانی فری لانسرز کی تاریخی کامیابی: ستمبر میں 197 ملین ڈالر کی ریکارڈ زرمبادلہ کمائیپاکستانی فری لانسرز کی تاریخی کامیابی: ستمبر میں 197 ملین ڈالر کی ریکارڈ زرمبادلہ کمائی
    کھیل
    • عرفات منہاس نے ون ڈے میں نصف سنچری اور پانچ وکٹیں لے کر شاہد آفریدی اور عبدالرزاق کی فہرست میں جگہ بنا لیعرفات منہاس نے ون ڈے میں نصف سنچری اور پانچ وکٹیں لے کر شاہد آفریدی اور عبدالرزاق کی فہرست میں جگہ بنا لی
    • بیلی لاک نین ایک صدی بعد برطانیہ کے سب سے کم عمر چیمپئن جاکی قرار پائےبیلی لاک نین ایک صدی بعد برطانیہ کے سب سے کم عمر چیمپئن جاکی قرار پائے
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
کالم

انٹرویو

Yes 2 Webmaster February 5, 2016February 6, 2016 1 min read
Interview
Share this:
Interview
Interview

تحریر : عتیق الرحمن
الحمد اسلامی یونیورسٹی نوجوانوں کو عملی اسلام کی دعوت منتقل کرنے کے لئے سیرت کانفرنسز اور سیمینارز کا اہتمام کرتی ہے۔یونیورسٹی کے تمام شعبہ جات میں اسلامیات اور عربی زبان دانی کے لازمی کورسز کروائے جاتے ہیں دینی و عصری اداروں کی تفریق قابل مذمت عمل ہے ،موجودہ دور میں ضرورت اس بات کی ہے کہ دینی مدارس و سکول و کالج میں دینی و دنیاوی یکساں تعلیم فراہم کی جائے۔الحمد یونیورسٹی معاشرے میں اسلام کی حقیقی روح کی بیداری کے لئے جلد ایف ایم ریڈیو کا سلسلہ شروع کررہے ہیں۔پروفیسر شکیل،نثار محمد ان خیالات کا اظہار الحمد یونیورسٹی کے شعبہ اسلامیات نثار محمد نے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ الحمد اسلامی یونیورسٹی جس کا مرکزی و مین کیمپس بلوچستان میں ہے اور ہائیر ایجوکیشن کمیشن اور بلوچستان گورنمنٹ سے منظور شدہ ادارہ ہے۔

الحمد اسلامی یونیورسٹی کے وائس چانسلرڈاکٹر شکیل روشن کی یہ خواہش و تمنا ہے کہ پاکستان میں موجود علماء کے سیاسی و سماجی اور معاشرتی کردار کو اجاگر کرنے کے لئے ان کو عصری جامعات میں تعلیم دلوائی جائے اس سلسلہ میں انہوں نے دینی مدارس کے طلبہ کے لئے پچاس فی صد ٹیوشن فیس معاف کردی ہے۔ الحمد کے متعدد ذیلی سکول و کالجزہیں جن میں بلوچستان انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی،دارارقم سکول سسٹم،قرآن ریسرچ اکیڈمی اور الحمد سکول آف اسلام اینڈ سائنزشامل ہیں۔

میٹرک سسٹم تک ہم تمام طلبہ و طالبات صبح آٹھ بجے سے دس بجے تک حفظ و ناظرہ کی الگ الگ مستقل کلاس ہوتی ہے جس کے نتیجہ میںجہاں طلبہ میٹرک مکمل کرتے ہیں وہیں پر وہ قرآن مجید بھی حفظ کرتے ہیں۔اس کے ساتھ ہی میٹر ک کے اسباق کے ساتھ ہم نے اسلام کی عملی پریکٹس کااضافی سبق شامل نصاب ہے۔

ایف اے لیول پر کوئی اضافی سبق تو موجود نہیں ہے لیکن گریجویٹ لیول کے تما م پروگرامات میں اسلامیات ،عربی زبان ،حدیث اور فقہ جیسے مضامین کی تعلیم دی جاتی ہے۔ہمارے یہاں شعبہ اسلامیات کے دو بیج فارغ ہوچکے ہیں اور دو نئے بیج شروع ہوچکے ہیں ،مین کیمپس میں مستقل اور متخضص اساتذہ موجود ہیں اور اسلام آبادکیمپس میںمستقل اساتذہ تو کم ہیں مگر ماہرین علم و فن اساتذہ سے استفادہ کرتے ہیں جن میں علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سینئیر اساتذہ ڈاکٹر علی اصغر چشتی اور ڈاکٹر ثناء اللہ و دیگر ماہرین تعلیم اساتذہ ویڈیولنک کے ذریعہ سے لیکچر دیتے ہیں۔الحمد اسلامی یونیورسٹی اپنے نظام و نصاب تعلیم کے معیار کو درست بنیادوں پر قائم کرنے کے لئے بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی سے استفادہ کرتی ہے۔

پروفیسر شکیل ایڈیشنل رجسٹرار نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مغرب مسلمانوں سے نہیں بلکہ اسلام سے خوف زدہ ہے اور اسی لئے وہ کوشاں ہے کہ انسانوں کو اسلام اور اسلامی تعلیمات سے خوفزدہ کرتاہے۔تعلیمی اداروں پر حملہ کرنے والے دانستہ یا نادانستہ طورپر اغیار و اسلام دشمنوں کی مدد کررہے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں پر دہشت گردی اور انتہاپسندی کے نتیجہ میں تعلیمی اداروں کو بند کرنا مستقل حل نہیں ہے۔

حکومت اور انتظامیہ کو چاہئیے کہ دہشت گردوں کی اسلام و ملک دشمن عناصر کی سازشوں کی روک تھام اور ان سے نمٹنے کے لئے مستقل منصوبہ بندی کرے۔اور انہوں نے مزید کہاکہ الحمد اسلامی یونیورسٹی نوجوانوں کو عملی اسلام کی دعوت منتقل کرنے کے لئے سیرت کانفرنسز اور سیمینارز کا اہتمام کرتی ہے۔یونیورسٹی کے تمام شعبہ جات میں اسلامیات اور عربی زبان دانی کے لازمی کورسز کروائے جاتے ہیں۔

تعلیم کو یکساں کرنا یا اس میں تغیر و تبدل زیادہ مئوثر عمل نہیں ہے اصل میں ہمیں چاہیے ہم اپنی عملی سیاسی و سماجی زندگی کو اسلامی تعلیمات کے مطابق ڈھالیں۔حکمران و عوام یہ سمجھتے ہیں کہ ہم نے نماز و روزہ رکھ لئے اور عبادت کرلی تو ہم کامیاب ہیں اور بقیہ زندگی کو اسلامی تعلیمات کے مطابق گذارنا لازمی نہیںہے جبکہ دین ہمیں معاشرتی و سماجی اور مکمل انسانی زندگی کو بسر کرنے بارے ہدایات فراہم کرتاہے۔ ،موجودہ دور میں ضرورت اس بات کی ہے کہ دینی مدارس و سکول و کالج میں دینی و دنیاوی یکساں تعلیم فراہم کی جائے۔

الحمد یونیورسٹی معاشرے میں اسلام کی حقیقی روح کی بیداری کے لئے جلد ایف ایم ریڈیوکا سلسلہ شروع کررہے ہیں،ایف ایم ریڈیو کا سلسلہ شروع کرنے کا مقصد یہ ہے کہ ہم اسلام کی تعلیمات عوام الناس تک پہنچائیں اور اس کے ساتھ حب الوطنی کا جذبہ بلوچستان و کوئٹہ کے لوگوں میں بیدار کریں۔دوسرے مرحلہ میں انشاء اللہ اسلام آباد سے بھی ایف ایم ریڈیوکا آغاز کریں گے۔

الحمد اسلامی یونیورسٹی پاکستان کے نوجوانوں میں اسلام کی ٹھوس اور درست تعلیم کی تربیت دینے کے ساتھ نوجوانوں کو عصر حاضر کے تقاضوں اور ضرورتوں کی تکمیل کے لئے بھی تیار کرتے ہیں اور ساتھ ہی وطن عزیز کی محبت و وفاداری کی تعلیم دیتے ہیں۔

Atiq ur Rehman
Atiq ur Rehman

تحریر : عتیق الرحمن

Share this:

Yes 2 Webmaster

6,502 Articles
View All Posts
Previous Post سعودی ایوی ایشن اور پی آئی اے کا دو طرفہ آمدورفت کیلئے معاہدہ
Next Post سوات اور گردو نواح میں زلزے کے جھٹکے

Related Posts

امرتسر کے گولڈن ٹیمپل میں سارہ علی خان کی زیارت کا جذباتی لمحہ وائرل

امرتسر کے گولڈن ٹیمپل میں سارہ علی خان کی زیارت کا جذباتی لمحہ وائرل

October 22, 2026
ٹائیگر شروف پر حملے کی مبینہ سازش، رنبیر کپور کے گھر کی ریکی اور بشنوئی گینگ کا اسلحہ نیٹ ورک

ٹائیگر شروف پر حملے کی مبینہ سازش، رنبیر کپور کے گھر کی ریکی اور بشنوئی گینگ کا اسلحہ نیٹ ورک

October 22, 2026
پنجاب کا سعودی عرب کو 1.8 ارب ڈالر سے زائد مالیت کی غذائی برآمدات کا ہدف مقرر

پنجاب کا سعودی عرب کو 1.8 ارب ڈالر سے زائد مالیت کی غذائی برآمدات کا ہدف مقرر

October 22, 2026
خانپور میں مبینہ پولیس مقابلہ، دوہرے قتل کا ملزم ہلاک، ساتھی فرار

خانپور میں مبینہ پولیس مقابلہ، دوہرے قتل کا ملزم ہلاک، ساتھی فرار

October 22, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.