yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • Benazir 'Smuggled Nuclear Data' to North Koreaبے نظیر بھٹو نے شمالی کوریا کے دورے میں یورینیم افزودگی کا خفیہ ڈیٹا اسمگل کیا؟ نئی کتاب میں دعویٰ
    • 39 Habits of Successful People: Expert Insightsکامیاب لوگوں کی 39 عادات: 31 ماہرین کی بصیرت سے مکمل رہنمائی
    بین الاقوامی خبریں
    • 39 Habits of Successful People: Expert Insightsکامیاب لوگوں کی 39 عادات: 31 ماہرین کی بصیرت سے مکمل رہنمائی
    • Pakistan Tests First Indigenous Fa'az Air-to-Air Missileپاکستان کا پہلا مقامی فضائی مار کرنے والا میزائل ’فائز‘ کا کامیاب تجربہ
    شوبز
    • ایلون مسک کی مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ "اوڈیسی" سیریز سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی زد میںایلون مسک کی مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ “اوڈیسی” سیریز سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی زد میں
    • نصیرالدین شاہ کے طلبہ کی حمایت والے بیان پر ہنگامہ، بی جے پی نے تحقیقات کا مطالبہ کر دیانصیرالدین شاہ کے طلبہ کی حمایت والے بیان پر ہنگامہ، بی جے پی نے تحقیقات کا مطالبہ کر دیا
    مقامی خبریں
    • ڈاکٹر(تمغہ خدمت)چوہدری پرویز اقبال لوہسر کی جہلم کے گاؤں لوٹا میں سالانہ بیل میلہ میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت
    • 4.4 Magnitude Earthquake Jolts Sindh, No Damage Reportedسندھ میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.4 ریکارڈ، کوئی جانی نقصان نہیں
    کاروبار
    • حکومت کا اعلان، جیٹ فیول، لائٹ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں اضافہحکومت کا اعلان، جیٹ فیول، لائٹ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں اضافہ
    • توانائی کی ترسیل نومبر تک یقینی، آئی ٹی برآمدات 4.6 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں، وزیر خزانہ محمد اورنگزیبتوانائی کی ترسیل نومبر تک یقینی، آئی ٹی برآمدات 4.6 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب
    کھیل
    • عرفات منہاس نے ون ڈے میں نصف سنچری اور پانچ وکٹیں لے کر شاہد آفریدی اور عبدالرزاق کی فہرست میں جگہ بنا لیعرفات منہاس نے ون ڈے میں نصف سنچری اور پانچ وکٹیں لے کر شاہد آفریدی اور عبدالرزاق کی فہرست میں جگہ بنا لی
    • بیلی لاک نین ایک صدی بعد برطانیہ کے سب سے کم عمر چیمپئن جاکی قرار پائےبیلی لاک نین ایک صدی بعد برطانیہ کے سب سے کم عمر چیمپئن جاکی قرار پائے
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
کالم

تعلیم کے سوداگر

Yes 2 Webmaster February 2, 2016 1 min read
Education
Share this:
Education
Education

تحریر : ملک محمد سلمان
یار” ایل ایل بی” کر لو اگلے سال سے اسکا دورانیہ تین سال سے بڑھا کر پانچ سال کر دیا گیا ہے ،آج کے دور میںگھر میں ایک وکیل کا ہونا بہت ضروری ہے ویسے بھی وکیل کی بہت پاور ہوتی ہے ،میرے پاس پنجاب یونیورسٹی لاہور اور بہاوالدین زکریا یونیورسٹی ملتان کی” سیٹیں ”ہیں،سب کچھ میرے ذمہ ہے آپ نے بس رولنمبر سلپ لیکر پیپر دینے جانا ہے اور ہاں پیپر سے ایک دن قبل گیس پیپر بھی مل جائے گا،بس تم یہ سمجھو کہ لاء کرنا کوئی مشکل نہیں ،لیکن یاد رہے اس کے بعد پانچ سال کا لاء کرنا بہت مشکل ہے ،میرے پاس سے فیس بھی لاہور کی نسبت بہت کم لگے گی۔ایک نام نہاد غیر رجسٹرڈ پرائیویٹ کالج کا معمولی پڑھا لکھا پرنسپل میرے ایک دوست کو ترغیب دیتے ہوئے سبز باغ دکھا رہا تھا۔میں نے بغور اس کے چہرے کو دیکھتے ہوئے سوال کیا کہ جناب آپ کیسے ایل ایل بی کروائیں گے اور اس نئی پالیسی کے بارے تھوڑا مذید بتائیں گے تو وہ صاحب تھورے توقف کے بعد،بس یہی معلومات دے سکے کہ آپ نے کل کا اخبار نہیں پڑھا کہ حکومت نے قانون کی تعلیم کا دورانیہ پانچ سال کر دیا ہے ،آپ بھی ایل ایل بی کر لیں میرے پاس” سیٹیں ”ہیں ۔وہ تو اپنی بات کر کہ چلا گیا مگر میں اس گہری سوچ میں پڑگیا کہ اس ملک میں ڈگریاں اس طرح عام بک رہی ہیںکہ ایک غیر رجسٹرد اور غیر قانونی ادارہ قانون کی ڈگریاں سر عام دیتا پھر رہا ہے ،جس کو تعلیمی پالیسی تک کا نہیں پتہ مگر اسے تو اپنی دکان چلانی ہے اور وہ تو جو بکتا ہے ضرور بیچے گا۔

وکلاء کی بڑھتی ہوئی تعداد گو لگام دینے کیلئے حکومت نے قانونی تعلیم کی بہتری کو جواز بنا کر پاکستان بار کونسل کے زریعے” ایل ایل بی” کی ڈگری کا تعلیمی دورانیہ تین سال سے بڑھاکر پانچ سال کر دیا ہے اور الحاق شدہ کالجز اور یونیورسٹیز کو بھی پابند کیا ہے کہ وہ پہلے تعلیمی سال کیلئے (100)سو سے زائد داخلہ نہیں کریں گے ۔پاکستان بار کونسل کا یہ فیصلہ بہت اہمیت کا حامل ہے یقینا اس سے معیار تعلیم بہتر ہو گا اور شوقیہ وکلاء کی تعداد میں بھی نمایاں کمی واقع ہوگی ۔مذکورہ پرنسپل کا سرعام غیر قانونی طریقے سے ڈگریاں دینے کا عمل ضرور غلط ہے مگر اس کی بات بالکل سچ تھی۔ واقعی وہ صاحب پنجاب یونیورسٹی اور بہائوالدین زکریایونیورسٹی ملتان سے ہر سال درجنوں طلبہ کو امتحان دلواتے ہیں اور ایک چھوٹے سے شہر میں بیٹھ کر سینکڑوں کلومیٹر دور ملتان اور لاہور میں قائم کالجز میں حاضری ریکارڈ بھی پورا کروا لیتے ہیں اور ایک غیر رجسٹرد ادارے کو جو کہ پرائمری سکول کیلئے بھی رجسٹرڈ نہیں کروایا گیا اس کویونیورسٹی بنا رکھا ہے جہاں پر” ایل ایل بی ”بھی ہی نہیں سرگودھا یونیورسٹی کے زریعے وکالت کی اعلیٰ ڈگری ”ایل ایل ایم” میں بھی داخلہ لیا جا سکتا ہے۔

بات یہیں پر ختم نہیں ہوتی ،موصوف نے پلے کلاس سے ایم فل تک ہول سیل لگا رکھی ہے،میٹرک کے داخلہ کیلئے قریبی الحاق شدہ سکول ، انٹرمیڈیٹ کیلئے دوسرے شہر کے الحاق شدہ کالج سے ”سیٹیں” خریدی جاتی ہیں۔بی ایس سی جیسی اہم کلاس کیلئے یونیورسٹی سے الحاق شدہ کالجز سے غیر قانونی”عملی مشق”کے تصدیقی سرٹیفیکیٹس حاصل کرنا تو کوئی کام ہی نہیں۔اسی طرح پروفیشنل ایجوکیشن بی ایڈاور ایم ایڈ کروانا تو معمولی کام ہے۔ ایجوکیشن، سوشیالوجی، سائیکالوجی، فزیکل ایجوکیشن ،فزکس، کمپوٹر سائنس سے لیکر جنرلزم تک ایم اے اور ایم فل کی تعلیم کی بھی لُوٹ سیل لگی ہوئی ہے۔صرف یہی نہیں اس جیسے اور بھی بہت سارے ادارے میرے شہر میں یہ خدمات بخوبی سرانجام دے رہے ہیں۔

یہ ایک ادارے یا شہر کی بات نہیں ہر طرف اندھیری نگری چوپٹ راج کا یہی عالم ہے،آپ اپنے ارد گرد دیکھیں گے تو آپ کو بھی ایسے بے شمار ”ہنر مند” تعلیمی خدمات دیتے نظر آئیں گے۔مشہور زمانہ کہاوت ہے کہ” تالی ایک ہاتھ سے نہیں بجتی’کے مصداق تصویر کا دوسرا رُخ یہ ہے کہ ایسے جعل سازوں کو ”سیٹیں”فراہم کرنے والے بھی مجرم ہیں ،جنہوں نے تعلیم جیسے مقدس پیشے کو کاروبار بنا کہ رکھ دیا اور پیسے کے حصول کیلئے اس طرح کی ذلیل حرکات کر کے اپنے پیشے کے ساتھ ناانصافی اور ظلم کر رہے ہیں۔جن کے تعلیمی کیمپس میں تو محض بیسوں طلبہ ہی ہوتے ہیں مگر ”سیٹیں”فراہم کرنے کے ”کارِ خیر” کی وجہ سے امتحان میںسینکڑوں طلبہ شامل ہوتے ہیں یہ شرمناک دھندہ اپنی پوری آب و تاب سے دن دُگنی رات چُگنی ترقی کی منازل طے کر رہا ہے۔یہ سب کچھ سرِعام ہورہا ہے ،ایسے میں انتظامیہ کی موجودگی پر بھی سوالیہ نشان ہے کہ وہ تعلیم کے سوداگروں کے خلاف کاروائی سے کیوں گریزاں ہے؟گورنمنٹ کو چاہیے کہ غیر قانونی” سیٹیوں” کی خریدوفروخت میں ملوث اداروں کے خلاف فوری طور پر سخت کاروائی عمل میں لائی جائے تاکہ تعلیم کے نام پر کرپشن اور لوٹ مار کا بازار بند ہوسکے۔اس گندھے دھندھے میں میں گورنمنٹ اساتذہ بھی پیچھے نہیں ہیں۔

گورنمنٹ درسگاہوں(سکول ،کالجز اور یونیورسٹی)سے مسلسل غیر حاضر رہنے والے اور نسبتاً کم دکھائی دینے والے اساتذہ اپنی قائم کردہ پرائیویٹ اور نجی اکیڈمیز میں ہمہ وقت موجود اور جانفشانی کے ساتھ تدریس کا فریضہ سرانجام دیتے نظر آتے ہیں۔یاد رہے کہ ”پیڈا ایکٹ” کے تحت گورنمنٹ اساتذہ کے نجی تعلیمی ادروں میں درس و تدریس پر پابندی عائد ہے۔مگر سب کے سامنے ہے کہ گورنمنٹ اساتذہ کی اکثریت صبح سے شام تک نجی تعلیمی اداروں میں اپنی خدمات دے رہے ہیں۔نہ صرف اکیڈمی مافیا کو مضبوط کر رہے ہیں بلکہ ان اساتذہ کے متعلقہ گورنمنٹ اداروں کے طلبہ اکیڈمی نہ آنے کی صورت میں زیرِعتاب نظر آتے ہیں اور اکیڈمی میں داخلہ نہ لینے کے جرم کی پاداش میں مختلف بہانوں سے جسمانی سزا اور بورڈ یونیورسٹی کا داخلہ تک روکنے کی گھٹیا حرکات بھی کی جاتی ہیں۔ پنجاب میںبنیادی تعلیمی نظام میں بہتری اور جدت لانے کیلئے 5500پرائمری سکولوں کو (PEC)کے حوالے کرنا بہت اچھا فیصلہ ہے،اس سے نچلی سطح تک میعاری تعلیم کی فراہمی میںیقینی بہتری اور معاونت ملے گی۔

مگر آرام پرست عادی مجرم اورگھر بیٹھ کر سرکاری نوکری کے مزے لینے والے وظیفہ خور اساتذہ کیلئے یہ بات ہرگز قبول نہیں ہے اس لیے وہ اپنے مزموم مقاصد کے حصول کیلئے دوسرے اساتذہ کو بھی احتجاج کیلئے بڑھکا رہے ہیں۔اساتذہ جو کہ بچوں کی تعلیم و تربیت کے ذمہ دار ہوتے ہیں ،ان کی غیر ذمہ داری کا یہ عالم ہے کہ وہ ان گھٹیا اور شرمناک افعال سے اپنے طلبہ پر انتہائی برے اثرات مرتب کر رہے ہیں ان کے زیرسایہ تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ سے دیانتداری ،فرض شناسی اور حب الوطنی کی امید کیونکر کی جاسکتی ہے۔محکمہ تعلیم کو چاہیے کہ متعلقہ افسران اور مانیٹرنگ ٹیموں کے زریعے انکوائری کروائی جائے اور ایسے تعلیمی سوداگروں اورطمع پرست عناصر کے خلاف ”پیڈایکٹ ”کے تحت کاروائی عمل میں لائی جائے تاکہ تعلیم جیسے مقدس پیسے کا وقار بحال کیا جائے اور اس کا تقدس قائم رہ سکے۔

Malik Salman
Malik Salman

تحریر : ملک محمد سلمان

Share this:

Yes 2 Webmaster

6,502 Articles
View All Posts
Benoit Violier
Previous Post پیرس : فرانس میں پیدا ہونے والے دنیا کے بہترین شیف 44 سالہ بونوا وائیولیئر سوئٹزرلینڈ میں ہلاک
Next Post اخلاقی تربیت
Ethics

Related Posts

پیرس میں پاک انٹرنیشنل رائٹرز فورم کے زیرِ اہتمام شاز ملک کے شعری مجموعے ’’دیوانِ شاز‘‘ کی پروقار تقریبِ رونمائی

پیرس میں پاک انٹرنیشنل رائٹرز فورم کے زیرِ اہتمام شاز ملک کے شعری مجموعے ’’دیوانِ شاز‘‘ کی پروقار تقریبِ رونمائی

November 5, 2026
Benazir 'Smuggled Nuclear Data' to North Korea

بے نظیر بھٹو نے شمالی کوریا کے دورے میں یورینیم افزودگی کا خفیہ ڈیٹا اسمگل کیا؟ نئی کتاب میں دعویٰ

November 4, 2026
39 Habits of Successful People: Expert Insights

کامیاب لوگوں کی 39 عادات: 31 ماہرین کی بصیرت سے مکمل رہنمائی

November 4, 2026
Pakistan Tests First Indigenous Fa'az Air-to-Air Missile

پاکستان کا پہلا مقامی فضائی مار کرنے والا میزائل ’فائز‘ کا کامیاب تجربہ

November 4, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.