yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • خانپور میں مبینہ پولیس مقابلہ، دوہرے قتل کا ملزم ہلاک، ساتھی فرارخانپور میں مبینہ پولیس مقابلہ، دوہرے قتل کا ملزم ہلاک، ساتھی فرار
    • فرانس میں 17 اکتوبر کے مظاہروں کے بعد عدالتوں میں تیزی، لیکن بیشتر سزائیں معطلفرانس میں 17 اکتوبر کے مظاہروں کے بعد عدالتوں میں تیزی، لیکن بیشتر سزائیں معطل
    بین الاقوامی خبریں
    • فرانس میں 17 اکتوبر کے مظاہروں کے بعد عدالتوں میں تیزی، لیکن بیشتر سزائیں معطلفرانس میں 17 اکتوبر کے مظاہروں کے بعد عدالتوں میں تیزی، لیکن بیشتر سزائیں معطل
    • بوبینی حراست گاہ میں نابالغوں کی حالت زار پر وکلاء کی سخت تنقید، پراسیکیوٹر نے تسلیم کی ناکامیبوبینی حراست گاہ میں نابالغوں کی حالت زار پر وکلاء کی سخت تنقید، پراسیکیوٹر نے تسلیم کی ناکامی
    شوبز
    • امرتسر کے گولڈن ٹیمپل میں سارہ علی خان کی زیارت کا جذباتی لمحہ وائرلامرتسر کے گولڈن ٹیمپل میں سارہ علی خان کی زیارت کا جذباتی لمحہ وائرل
    • ٹائیگر شروف پر حملے کی مبینہ سازش، رنبیر کپور کے گھر کی ریکی اور بشنوئی گینگ کا اسلحہ نیٹ ورکٹائیگر شروف پر حملے کی مبینہ سازش، رنبیر کپور کے گھر کی ریکی اور بشنوئی گینگ کا اسلحہ نیٹ ورک
    مقامی خبریں
    • خانپور میں مبینہ پولیس مقابلہ، دوہرے قتل کا ملزم ہلاک، ساتھی فرارخانپور میں مبینہ پولیس مقابلہ، دوہرے قتل کا ملزم ہلاک، ساتھی فرار
    • سعودی عرب جانے والے مسافروں کے لیے لازمی ویکسی نیشن کی مہلت میں ایک ماہ کی توسیعسعودی عرب جانے والے مسافروں کے لیے لازمی ویکسی نیشن کی مہلت میں ایک ماہ کی توسیع
    کاروبار
    • پنجاب کا سعودی عرب کو 1.8 ارب ڈالر سے زائد مالیت کی غذائی برآمدات کا ہدف مقررپنجاب کا سعودی عرب کو 1.8 ارب ڈالر سے زائد مالیت کی غذائی برآمدات کا ہدف مقرر
    • پاکستانی فری لانسرز کی تاریخی کامیابی: ستمبر میں 197 ملین ڈالر کی ریکارڈ زرمبادلہ کمائیپاکستانی فری لانسرز کی تاریخی کامیابی: ستمبر میں 197 ملین ڈالر کی ریکارڈ زرمبادلہ کمائی
    کھیل
    • عرفات منہاس نے ون ڈے میں نصف سنچری اور پانچ وکٹیں لے کر شاہد آفریدی اور عبدالرزاق کی فہرست میں جگہ بنا لیعرفات منہاس نے ون ڈے میں نصف سنچری اور پانچ وکٹیں لے کر شاہد آفریدی اور عبدالرزاق کی فہرست میں جگہ بنا لی
    • بیلی لاک نین ایک صدی بعد برطانیہ کے سب سے کم عمر چیمپئن جاکی قرار پائےبیلی لاک نین ایک صدی بعد برطانیہ کے سب سے کم عمر چیمپئن جاکی قرار پائے
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
کالم

قسم ہے قلم کی

Yes 2 Webmaster January 8, 2016 1 min read
Pen
Share this:
Pen
Pen

تحریر : ایم سرور صدیقی
لوگ اللہ تعالیٰ کی قسم کھاتے ہیں لیکن خود اللہ تبارک تعالیٰ نے آخری الہامی کتاب میں قلم کی قسم کھائی ہے اب غوروفکر کی بات یہ ہے کہ جس چیزکی قسم خالق ِ کائنات کھائے اس کی کیا عزت،توقیر یا حرمت ہوگی۔قلم علم کی علامت ہے اور علم کوانبیاء کرام کی وراثت کہاگیاہے اس اعتبارسے صحافت، تعلیم و تدریس اور اس سے متعلقہ پیشے کتنے متبرک ہیں اس کا اندازہ خود لگا لیجئے قرآن مجید میں ہمیں ہدایت دی گئی ہے کہ ” حق بات کو جھوٹ کے پردے میں مت چھپائو” یہ صحافیوں، ججز، وکیلوں، گواہی دینے والوں کو بالخصوص اور ہر شخص کوبالعموم حکم دیا گیا ہے۔ شورش کشمیری نے تو قلم کی حرمت کو بہن اور بیٹی کی عصمت جیسی حرمت قراردیا تھا حبیب جالب کا کہناہے۔
ہمارے ذہن پر چھائے نہیں ہیں حرص کے سائے
ہم جو محسوس کرتے ہیں وہی تحریر کرتے ہیں

صحافت کو ریاست کا چوتھا ستون کہا جا تاہے جس نے معاشرے میں توازن قائم کررکھاہے یہ توازن نہ ہوتو جنگل کا قانون بھی شرما جائے،یہ میڈیا کا خوف ہے کہ حکمران طبقہ ، بااختیار لوگ، بڑے سے بڑا افسر،اداروں کے کرتا دھرتا، متکبر افرادیاپھرظالم اپنی من مانی کرنے سے گریزکرتے ہیں ورنہ ظلم کی حاکمیت میں کوئی پوچھنے والا بھی نہ ہو ۔صحافت کا شعبہ عوام کی داد رسی،انصاف کی فراہمی،مسائل اجاگر کرنے اورلوگوںکو باخبر رکھنے میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔وہ لوگ کتنے قابل ِ تحسین ہیں جوعام آدمی کو ظلم سے بچانے کیلئے ظالموں سے ٹکرا جاتے ہیں پاکستان میں درجنوں صحافی اپنے پیشہ وارانہ فرائض کے دوران اپنی جانوںکا نذرانہ پیش کرچکے ہیںیقینا ان شہداء پر انسانوں کو ناز ہے اورانسانیت ان پر فخرکرتی ہے لیکن ان تمام باتوںکے باوجود لوگوںکوآگہی سے روشناس کروانا،قلم سے جہاد شایددنیا کا سب سے مشکل کام ہے اللہ تعالیٰ نے انسان کو حق سے آگاہ کرنے کیلئے ایک لاکھ چوبیس ہزار پیغمبر مبعوث کئے تاریخ بتاتی ہے کہ ان کا زمانہ دشمن ہوگیا مگر انبیاء کرام اپنے مشن سے پیچھے نہیں ہٹے دنیاوی لالچ ،ظلم اورجبربھی راستے کی رکاوٹ نہ بن سکا ۔ان کے بعد۔اولیاء کرام نے ان کے سلسلہ کو آگے بڑھایاصحافت، تعلیم و تدریس اور اس سے متعلقہ کام دراصل اسی سلسلہ کا ایک تسلسل ہے۔
ہم صبح پرستوں کی یہ ریت پرانی ہے
ہاتھوں میں قلم رکھنا یاہاتھ قلم رکھنا

ہم غورکریں۔۔تو محسوس ہوگا کہ قلم ظلم کے خلاف جہادکا پیغام بھی ہے اور روشنی کا استعارہ بھی ۔۔اس کی بدولت استحصال سے نجات مل سکتی ہے اور دل منور ہوتے ہیں دلوںکی کثافتیں دھل جاتی ہیں ، جہالت کے اندھیرے چھٹ جاتے ہیں اللہ تعالیٰ نے قرآن میں انسان سے سوال کیا ہے(مفہوم) تم بتائوکیا نا بینا اور بینا ایک ہوسکتے ہیں ان پڑھ اور تعلیم یافتہ برابر ہو سکتے ہیں۔۔۔آج علم کی بدولت انسان نے کائنات کو مسخرکرلیاہے چاندپر ایک نئی ذنیا بسانے کی باتیں ہونے لگی ہیں۔۔کہکشاں میں زمین سے مشابہہ سیارہ دریافت کرلیا گیاہے ۔۔زمین کا سینہ چیرکر قیمتی معدنیات کو تصرف میں لایا جارہاہے الغرض علم کی بدولت دنیا کے قریہ قریہ کو چہ کوچہ میں آشائشوںکا ایک نیا جہاں موجودہے انٹر نیٹ کی وجہ سے دنیا سمٹ کر ایک گلوبل ویلج میں تبدیل ہوگئی ہے۔

اس کے باوجودآج بھی ہمارے آس پاس قلم کے دشمن موجودہیں جن کی تعداد ہماری سوچ سے بھی کہیںزیادہ ہے مزے کی بات یہ ہے کہ یہ لوگ دنیا بھر کی آسائشوںکے مزے لوٹ رہے ہیں نت نئی ایجادات ان کے تصرف میں ہیں اور یہی لوگ وسائل پر سانپ بن کر قابض ہیں۔۔۔ علم اور قلم کے دشمن آج بھی اپنے علاقوںمیں سکول قائم نہیں ہونے دیتے۔۔جہاں سرکارنے تعلیمی ادارے قائم گئے ہیں ان بااثر جاہلوںنے ان پرقبضہ کررکھاہے دیہات اور دور دراز کے علاقوںمیں سکول عملاً جانوروںکے اصطبل بن کر رہ گئے ہیں ان کی اپنی اولاد توبیرون ممالک اعلیٰ تعلیم حاصل کررہی ہے لیکن غریبوںکو پسماندہ رکھنے کیلئے سکولوںکے دروازے بندہیں تاکہ خدمت کے لئے نسل در نسل ہاتھ باندھے غلاموںکی افراط ہمیشہ میسر آتی رہے۔ پاکستان کے کچھ علاقوںمیں تو سکول بم مارکر تباہ کئے جارہے ہیں ایسا کرنے والے نہ جانے کون سے اسلام کی خدمت کررہے ہیں جہاں علم اور قلم کے دشمن ہیں وہاں اس سے محبت کرنے والوںکی بھی کمی نہیں جو دل و جان سے علم کی روشنی پھیلانے کیلئے تگ ودو کرتے رہتے ہیںظلمت دور کرنے کایہی ایک طریقہ ہے۔
لوگ لکھتے رہے ظالم کے قصیدے لیکن
ہم نے ظلمت سے بغاوت کے ترانے لکھے

آ ج کے حالات پر نظر دوڑائیںتو ادراک ہوگا کہ دنیا کے حالات ویسے کے ویسے ہی ہیں جب پتھرکا دور تھا یاجب انسان ننگا تھادنیا پر وحشیوںکی حکومت تھی اور اس وقت بھی جب تہذبیں پنپ رہی تھیں یا فرعون کی حکومت تھی ہامان یا شداد حکمران تھے یااب جب ہم تہذیب یافتہ عہد میں ہیں ان کا جائزہ لیا جائے تو ایک بات نتیجے کے طورپر سامنے آتی ہیںدنیا میں کبھی بھی اختلاف کوبرداشت نہیں کیا جاتا جب تک مسلمانوںکو قلم سے پیار تھا دنیا پر ان کی حکمرانی تھی آج بھی دنیا کی بڑی بڑی یونیورسٹیوں میں مسلمان فلاسفروں، کیمیا گروں ،سرجری کے ماہرین کی کتابیں پڑھائی جارہی ہیں کہتے ہیں جب ہلاکوخان نے بغدادکی اینٹ سے اینٹ بجائی وہاںکی لائبریریوںمیں اتنی کتابیں تھیں کہ شمارممکن نہ تھا۔

جب وہ کتابیں دریائے نیل میں پھینکی گئیں تو دریا کا پانی کئی کھنٹے رکارہا جب سے مسلمانوںنے قلم اور کتاب سے دور ی ختیارکی ہے ہم محکوم ہوگئے ہیں ۔۔۔یہ بھی جہالت کی انتہاہے کہ آج کرپشن بے نقاب کرنے پرصحافیوںپر حملے ہورہے ہیں ان کو خاک و خون میں نہلایا جارہاہے کئی قلمکارقتل کردئیے گئے یہ سب جہالت کی علامتیں ہیں تہذیب یافتہ،تعلیم سے بہرہ ور،اور روشن خیالی یہ ہے کہ ہم ان کا حق تسلیم کرتے ہوئے سب انسانوںکو برابری کے حقوق دیں قلم اور علم اسی بات کے متقاضی ہیں جہالت اور غربت کا خاتمہ اسی طرح ممکن ہے کہ ہم قلم سے دوستی کرلیں۔۔قلم سے وابستہ تمام افرادکی عزت کریں کیونکہ غوروفکر کی بات یہ ہے کہ جس چیزکی قسم خالق ِ کائنات کھائے اس کی کیا حرمت ہوگی؟۔

M Sarwar Siddiqui
M Sarwar Siddiqui

تحریر : ایم سرور صدیقی

Share this:

Yes 2 Webmaster

6,502 Articles
View All Posts
Previous Post پاکستان ویمن ٹیم کا ٹریننگ کیمپ مریدکے میں جاری
Next Post زندہ سیاستدان، مردہ عوام
Imran Khan

Related Posts

امرتسر کے گولڈن ٹیمپل میں سارہ علی خان کی زیارت کا جذباتی لمحہ وائرل

امرتسر کے گولڈن ٹیمپل میں سارہ علی خان کی زیارت کا جذباتی لمحہ وائرل

October 22, 2026
ٹائیگر شروف پر حملے کی مبینہ سازش، رنبیر کپور کے گھر کی ریکی اور بشنوئی گینگ کا اسلحہ نیٹ ورک

ٹائیگر شروف پر حملے کی مبینہ سازش، رنبیر کپور کے گھر کی ریکی اور بشنوئی گینگ کا اسلحہ نیٹ ورک

October 22, 2026
پنجاب کا سعودی عرب کو 1.8 ارب ڈالر سے زائد مالیت کی غذائی برآمدات کا ہدف مقرر

پنجاب کا سعودی عرب کو 1.8 ارب ڈالر سے زائد مالیت کی غذائی برآمدات کا ہدف مقرر

October 22, 2026
خانپور میں مبینہ پولیس مقابلہ، دوہرے قتل کا ملزم ہلاک، ساتھی فرار

خانپور میں مبینہ پولیس مقابلہ، دوہرے قتل کا ملزم ہلاک، ساتھی فرار

October 22, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.