yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • Benazir 'Smuggled Nuclear Data' to North Koreaبے نظیر بھٹو نے شمالی کوریا کے دورے میں یورینیم افزودگی کا خفیہ ڈیٹا اسمگل کیا؟ نئی کتاب میں دعویٰ
    • 39 Habits of Successful People: Expert Insightsکامیاب لوگوں کی 39 عادات: 31 ماہرین کی بصیرت سے مکمل رہنمائی
    بین الاقوامی خبریں
    • 39 Habits of Successful People: Expert Insightsکامیاب لوگوں کی 39 عادات: 31 ماہرین کی بصیرت سے مکمل رہنمائی
    • Pakistan Tests First Indigenous Fa'az Air-to-Air Missileپاکستان کا پہلا مقامی فضائی مار کرنے والا میزائل ’فائز‘ کا کامیاب تجربہ
    شوبز
    • ایلون مسک کی مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ "اوڈیسی" سیریز سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی زد میںایلون مسک کی مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ “اوڈیسی” سیریز سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی زد میں
    • نصیرالدین شاہ کے طلبہ کی حمایت والے بیان پر ہنگامہ، بی جے پی نے تحقیقات کا مطالبہ کر دیانصیرالدین شاہ کے طلبہ کی حمایت والے بیان پر ہنگامہ، بی جے پی نے تحقیقات کا مطالبہ کر دیا
    مقامی خبریں
    • ڈاکٹر(تمغہ خدمت)چوہدری پرویز اقبال لوہسر کی جہلم کے گاؤں لوٹا میں سالانہ بیل میلہ میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت
    • 4.4 Magnitude Earthquake Jolts Sindh, No Damage Reportedسندھ میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.4 ریکارڈ، کوئی جانی نقصان نہیں
    کاروبار
    • حکومت کا اعلان، جیٹ فیول، لائٹ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں اضافہحکومت کا اعلان، جیٹ فیول، لائٹ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں اضافہ
    • توانائی کی ترسیل نومبر تک یقینی، آئی ٹی برآمدات 4.6 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں، وزیر خزانہ محمد اورنگزیبتوانائی کی ترسیل نومبر تک یقینی، آئی ٹی برآمدات 4.6 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب
    کھیل
    • عرفات منہاس نے ون ڈے میں نصف سنچری اور پانچ وکٹیں لے کر شاہد آفریدی اور عبدالرزاق کی فہرست میں جگہ بنا لیعرفات منہاس نے ون ڈے میں نصف سنچری اور پانچ وکٹیں لے کر شاہد آفریدی اور عبدالرزاق کی فہرست میں جگہ بنا لی
    • بیلی لاک نین ایک صدی بعد برطانیہ کے سب سے کم عمر چیمپئن جاکی قرار پائےبیلی لاک نین ایک صدی بعد برطانیہ کے سب سے کم عمر چیمپئن جاکی قرار پائے
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
کالم

دل و نگاہ نہیں مسلمان تو کچھ بھی نہیں

Yes 1 Webmaster September 16, 2015September 16, 2015 1 min read
Hajj Pilgrims
Share this:
Hajj Pilgrims
Hajj Pilgrims

تحریر: اختر سردار چودھری، کسووال
حج کے لغوی معنی قصد کرنے، گرد گھومنے ،بار بار لوٹ کر آنے کے ہیں۔حج کے ایام ہر سال آتے ہیں اس لیے اسے حج کہا جاتا ہے اور حجاجِ کرام دنیا کے گوشے گوشے سے جوق در جوق ،،مختلف راستوں سے اور مختلف اطراف سے مکہ مکرمہ (کعبة اللہ ) کی جانب کھینچے چلے آتے ہیں۔ حج کے مقدس اور با وقار موقعے پر دنیا بھر سے 34 لاکھ سے زائد مسلمانانِ عالم اسلام کا عظیم اجتماع پوری دنیا کا سب سے بڑا اجتماع دنیا کے کسی بھی ایک مقام پرصرف حج کا ہی ہوتا ہے۔حج مبارک اسلام کا پانچواں بنیادی رکن ہے جس کی زینت قرآن پاک سے ثابت ہے آپ ۖ نے اپنی زندگی میں صرف ایک حج کیا اور ہرصاحب حثیت مسلمان پر زندگی میں ایک بار حج کرنا فرض ہے۔

مقدس مہینے ذوالحجہ کی 9 تاریخ کو انسانوں کا ٹھا ٹھیں مارتا ہواسمندرمیدان عرفات میں اپنے خالق و مالک کے ہاں سر بسجود ہو کر فریضہ حج ادا کرتا ہے۔ تمام عبادات ہر جگہ ادا ہوسکتی ہیں مگر حج اللہ تعالیٰ کے گھر پہنچ کر اور اس کا مہمان بن کر ہی ادا ہوتا ہے۔تمام عبادات میں اطاعت غالب ہے کچھ عبادات مالی ہیں کچھ بدنی ہیں کچھ میں صرف اطاعت ہے کچھ عبادات عقیدے ہیں ۔مگر حج میں محبت و عشق غالب ہے کہ حاجی دیوانوں کی طرح کعبہ شریف کے گرد گھومتا ہے اور لبیک اللھم لبیک کے ساتھ چیخ و پکار کرتا ہے۔مگرحج مالی بھی ہے اور بدنی بھی ہے۔

حج کے موقع پر ساری دنیا کے مسلمان ایک جگہ اکھٹے ہو کر اپنے مسائل کا حل تلاش کرتے ہیں گو یا کہ ہر سال مکہ جو زمین کا قلب بھی ہے اس میں مسلمانوں کی بین الاقوامی کانفرنس منعقد ہو جاتی ہے(حج کا سب سے اہم یہ بھی مقصد تھا مگر ہم دیکھتے ہیں اس پر اب عمل نہیں کیا جا رہا آپ ۖ کے زمانے اور اس کے بعد صحابہ کے زمانے میں ایسا ہوتا رہا ہے کاش آج پھر اس پر عمل شروع ہو جائے آج اس کی ضرورت پہلے سے کہیں زیادہ ہے)۔

موجودہ دور میں نفرت ، تعصب ،انتشار ،ظلم و ستم کا دور دورہ ہے ، آج کل نفرت محبت سے زیادہ طاقت ور ہو رہی ہے رنگ ،نسل ،زبان اور گروہی مفادات نے مسلمانوں کو تقسیم کر رکھا ہے اس میں اپنے پرائے سب شامل ہیں ۔ ایسے دور میں حج امن و سلامتی محبت و مساوات کا ایک درس ہے جو اپنی مثال آپ ہے ۔پوری دنیاسے مسلمان گورے ،کالے بناں کسی رنگ و نسل ،زبان کی تخصیص کے ایک جگہ اپنے اللہ کی خوشنودی کے لیے جمع ہوتے ہیں ۔حج کا اصل مقصد پوری دنیا کے مسلمانوں کو ایک دوسرے کے قریب لانا ان میں بھائی چارہ کو مضبوط کرنا ہے ۔حرم کعبہ میں مرد و زن اکٹھے طواف کرتے ہیں ، سعی کرتے ہیںاور سب کی توجہ اپنے خالق و مالک کی طرف ہوتی ہے ۔ایک جیسے لباس میں امیر و غریب ، حاکم و محکوم اور آقاو غلام کی تمیز مٹ جاتی ہے ۔سب ہی ایک اللہ کے بندے بن جاتے ہیں۔

اس کے سوا دنیا کے ہر بادشاہ کی غلامی انسان کے لئے شرک کا درجہ رکھتی ہے ۔ کیونکہ اللہ تعالیٰ بادشاہوں کا بادشاہ ہے ہم نے لکھاکہ حج سے محبت حقیقی اور محبت مجازی کی محبت کا درس ملتا ہے اللہ سبحان تعالی کی خوشنودی کے لیے اللہ کے بندوں سے محبت ، عالمی بھائی چارہ مسلمان آپس میں بھائی بھائی ہیں اس رشتے کو تقویت ملتی ہے ،مساوات اسلام میں سب برابر ہیں اس میں گورے کو کالے پر کوئی اہمیت حاصل نہیں ہے ،پابندی وقت ایک ایسی انسانی خوبی ہے جس پر زندگی کی کامیابی یا ناکامی کا بھی دارومدار ہوتا ہے حج میں ہم ہر کام کو اس کے وقت پر کرنا سیکھتے ہیں وغیرہ وغیرہ ،حج سے گناہ معاف ہو جاتے ہیں ۔ایک حقیقی مسلمان کیسا ہوتا ہے اس کی تربیت ہوتی ہے۔

پیارے پڑھنے والو!سوچنے کی بات ہے سمجھنے کی بات ہے (بلکہ شرم سے ڈوب مرنے کی بھی بات ہے )کہ مناسک حج کے دوران جو سبق ہمارے دلوں پر لکھا جاتا ہے ہم اس پر کس حد تک عمل کرتے ہیں؟ اپنے رب کے گھر میںاپنے رب سے جو عہد کر تے ہیں اسے بھول کیوں جاتے ہیں؟ حج میں وقت کی پابندی، مساوات ، احترام انسانیت، محبت، انس اور بندگی کو جو سیکھ کر آتے ہیں اسے ہم میں سے اکثر بھول کیوں جاتے ہیں؟ ،بدل کیوں جاتے ہیں ؟، حج کی ادائیگی سے دل میں نرمی ،اخلاق میں پاکیزگی پیدا ہو جاتی ہے۔یہ وقتی کیوں ہوتی ہے ؟۔ لوگ ایک سا لباس پہن کر سخت گرمی میں طواف کعبہ کرتے ہیں امیر ،غریب بھی ،بوڑھا بھی اور جوان بھی ، غلام اور آقا بھی ولی ،غوث ،قطب،ابدال بھی سب برابر ہوتے ہیں۔

لیکن حج سے واپس آکر (سوائے چند ایک کے) ادنی اعلی میں کیوں پڑ جاتے ہیں ۔جتنے حاجی ہیں اگر وہ ہی صرف ان اصولوں ان باتوں پر عمل کریں جو وہ وہاں سے سیکھ کر آتے ہیں تو پاکستان جنت نظیر بن جاتا ۔ہم نے دیکھا ہے کہ ہمارے رکن اسمبلی کی اکثریت حاجی ہے ،تاجر ،دوکاندار،بیورکریٹ وغیرہ حاجی ہیں ۔پھر بھی بہت سے جھوٹ بولتے ہیں ،ملاوٹ کرتے ہیں ،لوٹ مار کرتے ہیں جن کی وجہ سے (اللہ سے معافی اور قارئین سے معذرت کے ساتھ ہمارے ہاں) لفظ حاجی کا احترام مجروع ہو رہا ہے اس کی وجہ ڈاکٹر علامہ اقبال نے فرمایا ہے کہ۔ زبان سے کہہ بھی دیا لا الا تو کیا حاصل ۔دل و نگاہ نہیں مسلمان تو کچھ بھی نہیں۔ ۔اللہ سبحان و تعالی ٔ ہمیں حج کرنے اسے سمجھنے اور اس سے جو کچھ سیکھ کر آئیں اس کے مطابق اپنی زندگی ڈھالنے کی توفیق دے۔

Akhtar Sardar Chaudhry
Akhtar Sardar Chaudhry

تحریر: اختر سردار چودھری، کسووال

Share this:

Yes 1 Webmaster

8,866 Articles
View All Posts
Syrian Refugees
Previous Post شامی مہاجرین اور سعودی عرب کی خدمات
Next Post ابجد کا تازہ شمارہ منظر عام پر، شمارے میں ڈاکٹر پرویز شہریار پر خصوصی گوشہ
Dr Perwaiz Shaharyar

Related Posts

پیرس میں پاک انٹرنیشنل رائٹرز فورم کے زیرِ اہتمام شاز ملک کے شعری مجموعے ’’دیوانِ شاز‘‘ کی پروقار تقریبِ رونمائی

پیرس میں پاک انٹرنیشنل رائٹرز فورم کے زیرِ اہتمام شاز ملک کے شعری مجموعے ’’دیوانِ شاز‘‘ کی پروقار تقریبِ رونمائی

November 5, 2026
Benazir 'Smuggled Nuclear Data' to North Korea

بے نظیر بھٹو نے شمالی کوریا کے دورے میں یورینیم افزودگی کا خفیہ ڈیٹا اسمگل کیا؟ نئی کتاب میں دعویٰ

November 4, 2026
39 Habits of Successful People: Expert Insights

کامیاب لوگوں کی 39 عادات: 31 ماہرین کی بصیرت سے مکمل رہنمائی

November 4, 2026
Pakistan Tests First Indigenous Fa'az Air-to-Air Missile

پاکستان کا پہلا مقامی فضائی مار کرنے والا میزائل ’فائز‘ کا کامیاب تجربہ

November 4, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.