yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • Benazir 'Smuggled Nuclear Data' to North Koreaبے نظیر بھٹو نے شمالی کوریا کے دورے میں یورینیم افزودگی کا خفیہ ڈیٹا اسمگل کیا؟ نئی کتاب میں دعویٰ
    • 39 Habits of Successful People: Expert Insightsکامیاب لوگوں کی 39 عادات: 31 ماہرین کی بصیرت سے مکمل رہنمائی
    بین الاقوامی خبریں
    • 39 Habits of Successful People: Expert Insightsکامیاب لوگوں کی 39 عادات: 31 ماہرین کی بصیرت سے مکمل رہنمائی
    • Pakistan Tests First Indigenous Fa'az Air-to-Air Missileپاکستان کا پہلا مقامی فضائی مار کرنے والا میزائل ’فائز‘ کا کامیاب تجربہ
    شوبز
    • ایلون مسک کی مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ "اوڈیسی" سیریز سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی زد میںایلون مسک کی مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ “اوڈیسی” سیریز سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی زد میں
    • نصیرالدین شاہ کے طلبہ کی حمایت والے بیان پر ہنگامہ، بی جے پی نے تحقیقات کا مطالبہ کر دیانصیرالدین شاہ کے طلبہ کی حمایت والے بیان پر ہنگامہ، بی جے پی نے تحقیقات کا مطالبہ کر دیا
    مقامی خبریں
    • ڈاکٹر(تمغہ خدمت)چوہدری پرویز اقبال لوہسر کی جہلم کے گاؤں لوٹا میں سالانہ بیل میلہ میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت
    • 4.4 Magnitude Earthquake Jolts Sindh, No Damage Reportedسندھ میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.4 ریکارڈ، کوئی جانی نقصان نہیں
    کاروبار
    • حکومت کا اعلان، جیٹ فیول، لائٹ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں اضافہحکومت کا اعلان، جیٹ فیول، لائٹ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں اضافہ
    • توانائی کی ترسیل نومبر تک یقینی، آئی ٹی برآمدات 4.6 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں، وزیر خزانہ محمد اورنگزیبتوانائی کی ترسیل نومبر تک یقینی، آئی ٹی برآمدات 4.6 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب
    کھیل
    • عرفات منہاس نے ون ڈے میں نصف سنچری اور پانچ وکٹیں لے کر شاہد آفریدی اور عبدالرزاق کی فہرست میں جگہ بنا لیعرفات منہاس نے ون ڈے میں نصف سنچری اور پانچ وکٹیں لے کر شاہد آفریدی اور عبدالرزاق کی فہرست میں جگہ بنا لی
    • بیلی لاک نین ایک صدی بعد برطانیہ کے سب سے کم عمر چیمپئن جاکی قرار پائےبیلی لاک نین ایک صدی بعد برطانیہ کے سب سے کم عمر چیمپئن جاکی قرار پائے
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
کالم

نیند کیوں رات بھر نہیں آتی؟

Yes 2 Webmaster August 28, 2015 1 min read
Sad Girl
Share this:
Sad Girl
Sad Girl

تحریر : ایم سرور صدیقی
یہ شعر کو آپ میں سے بیشتر نے سنا ہو گا
کون کہتا ہے موت آئی تو مر جائوں گا
میں تو دریا ہوں سمندر میں اترجائوں گا
اس کا مطلب ہے موت ۔۔زندگی کے تسلسل کا ہی نام ہے یہ بات عین اسلام ہے ۔۔۔کوئی فوت ہو جائے تو کہاہے فلاں کا انتقال ہوگیا یعنی وہ اس دنیا سے اگلی دنیا میں ٹرانسفر ہوگیا انتقال کی ٹرم زمین کی خریدو فروخت میں بھی استعمال کی جاتی ہے آپ نے یہ بھی سناہوگا فلاں بزرگ کا وصال ہوگیا وصال کے معانی ہی ملنے کے ہیں ہجروصال سے اولیاء کرام، شاعروںاور عاشقوں کا گہرا رشتہ ہے مرزا غالب نے اس ضمن میں بڑے مزے کی بات کی ہے جو صوفی تبسم نے پنجابی میں اس کا منظوم ترجمہ کرکے حق ادا کردیاہے

بھاویں ہجرتے بھاویں وصال ہوئے
وکھوں وکھ دوہاں دیاں لذتاں نیں
ہمارے خیال میں زندگی کی سب سے بڑی سچائی موت ہے جس سے انکارممکن ہی نہیں لیکن ہم دنیا دار سمجھتے ہی نہیں ہیں دنیا کے میلوں اورجھمیلوں میں پڑے ہوئے ہیںاورہر شخص نے دولت کے پہاڑ اکھٹے کرنے کو مقصد ِ حیات بنا لیاہے۔۔۔اولاد کے لئے والدین کا سایہ سر سے اٹھ جانا ایک بڑا سانحہ ہوتاہےٍْجلیل القدر پیغمبر حضرت موسیٰ علیہ السلام اکثر اللہ تبارک تعالیٰ سے ہم کلام ہونے کے لئے کوہ ِ طور جایا کرتے تھے وہیں سے انہیں ہدیات اور احکام ملتے تھے اسی دوران حضرت موسیٰ علیہ السلام کی والدہ کا انتقال ہوگیا وہ کئی دن مغموم رہے

آخرکار ایک دن موسیٰ علیہ السلام جب کوہ ِ طورپر پہنچے تو ندا آئی موسیٰ! جوتے اتار کر اوپر آنا موسیٰ علیہ السلام نے حیرانگی سے کہا اے باری تعالیٰ میں تو روزانہ جوتوں سمیت یہاںآتا رہتاہوں پھر آواز آئی موسیٰ! جوتے اتار کر اوپر آنا اب تمہارے لئے دعا کرنے والی ماں زندہ نہیں ہے ۔۔۔یہ ہے ماں کا رتبہ ۔۔ہم دنیا داروں کو اس ہستی کی فضیلت بتانے کے لئے اللہ تعالیٰ نے اپنے پیارے نبی کو ماںکی شان سے آگاہ کردیا۔۔۔ میاں محمد بخش نے کیا خوب کہا ہے
بھراں بھائیاں دے دردی ہندے
بھراں بھائیاں دیاں بھاواں
پیو سردا تاج ۔۔۔۔۔ محمد
ماواں ٹھنڈیاں ۔۔۔۔۔چھاواں

دنیا فانی ہے ،اس میں کوئی آدمی بھی ہمیشہ کے لیے نہیں رہتا،ہر آدمی پر موت طاری ہوجاتی ہے،کسی نہ کسی دن روح اپنے جسم عنصری سے پرواز کر جائیگی لیکن ماں ماں ہوتی ہے اسی کے پائوں تلے جنت ہے۔حضرت لقمان حکیم نے ایک مرتبہ اپنے بیٹے سے کہامیرے بیٹے جائو دنیاسے جنت کی مٹی لے کر آجائو،وہ گیاتھوڑی دیربعد مٹی لے کر آگیا، کمال کردیاحضرت لقمان حکیم نے اوربیٹابھی تولقمان حکیم کاتھااس نے بھی کمال کردیا۔سچی بات یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ برتن میں دیکھ کر مکھن ڈالتاہے ۔لقمان حکیم نے اپنے بیٹے سے کہامیرے بیٹے !دنیامیں کہاں سے جنت کی مٹی لے کر آیاہے؟بیٹے نے کہاابوجان ! میں نے اپنی ماں کے قدموں کے نیچے سے مٹی اٹھائی ہے یہ حقیقت ہے کہ یہ مٹی جنت کی ہے،لقمان حکیم نے بیٹے کوشاباش دی۔
سچ ہے
موت کے چوکھٹے خالی ہیں انہیں مت بھولو
جانے کب کون سی تصویر سجا دی جائے ؟

شنید ہے حضرت مولاناقاضی محمدزاہدالحسینی بہت بڑے عالم اور سچے عاشق رسول تھے ،یہ وہ عالم دین ہے جب دنیاسے وصال فرماگئے قبر میں اتاراگیاچند لمحات کے بعد ان کی قبر پر خود بخود سبزہ پیداہوگیانبی کریمۖ سے سچی محبت کی دلیل ہے ۔وہ جب کسی کی ماں کی فوتگی پر تعزیت کے لیے تشریف لے جاتے تویہ جملہ کہتے ”بھلیاماواں ختم نیہ ہوندیاں ”ایک جہاں سے دوسرے جہاں منتقل ہوجاتی ہیں ان کی دعائیں اولاد کے لیے جاری رہتی ہیں۔ خوش نصیب وہ ہیں جونیک لوگوں کے نمازجنازہ میں شریک ہوتے ہیں ۔کبھی یوں بھی ہوتاہے کہ جنازہ میں شرکت کی وجہ سے معافی مل جاتی ہے اور جنازہ پڑھنے والوں کی بخشش کر دی جاتی ہے۔نمازجنازہ میں کتناپیاراجملہ ہے اللھم اغفر لحینا:اے اللہ ہمارے زندوں کی بخشش فرما۔وفات پانے والوںکے لیے ان کی نیک اولاد بھی صدقہ جاریہ ہے۔

جن کے ماں فوت ہوچکی ہیں ہر وقت ان کے لیے دعاکیاکریں ۔جن کے ماں باپ زندہ ہیں وہ ان کی خوب خدمت کریں ہم نے جوکچھ پایاہے وہ ماں باپ کے جوتوں کے صدقے پایاہے ،انسان کے لیے موجودہ دور میں والدین کی عظمت کوسامنے رکھ کرزندگی بسر کرناعبادت کااعلیٰ مقام ہے ۔اللہ تعالیٰ کاحکم ہے کہ میری عبادت کی جائے اورماں باپ کی اطاعت کی جائے اپنے پیاروں کی جدائی ہم سب کودعوت فکر دے رہی ہے کہ”توبہ کرو”رب کی عبادت کرواور نبی کریمۖ کی اطاعت کرواسی میں دونوں جہانوں کی کامیابی ہے۔موت کا نام سن کر ہی اکثر لوگوں پر ایک ہیبت سی طاری ہو جاتی ہے حالانکہ غالب نے ہی کہا ہے موت کا ایک دن معین ہے نیند کیوں رات بھر نہیں آتی؟ یقینا ہر زندہ نے موت کا مزا چکھناہے زندگی کی سب سے بڑی سچائی موت ہے اس حقیقت کو نہیں بھولنا چاہیے اور جو اس بات کو فراموش نہیں کرتے وہی دین و دنیا میں سرخرو ہوتے ہیں۔ جو اللہ کو راضی کرلیتے ہیںان کے لئے یہ دنیا ایک امتحان گاہ بن جاتی ہے پھر یہ دنیا اور وہ دنیا کوئی معانی نہیں رکھتی وہ برملا کہہ سکتے ہیں
کون کہتا ہے موت آئی تومر جائوںگا
میں تو دریا ہوں سمندرمیں اترجائوں گا

M Sarwar Siddiqui
M Sarwar Siddiqui

تحریر : ایم سرور صدیقی

Share this:

Yes 2 Webmaster

6,502 Articles
View All Posts
Judicial Commission
Previous Post جوڈیشل کمیشن اور الیکشن ٹریبونل
Next Post دی ڈیولز آف دی ہیمالین ایگل، دی فرسٹ انڈو پاک وار
Line Of Control

Related Posts

پیرس میں پاک انٹرنیشنل رائٹرز فورم کے زیرِ اہتمام شاز ملک کے شعری مجموعے ’’دیوانِ شاز‘‘ کی پروقار تقریبِ رونمائی

پیرس میں پاک انٹرنیشنل رائٹرز فورم کے زیرِ اہتمام شاز ملک کے شعری مجموعے ’’دیوانِ شاز‘‘ کی پروقار تقریبِ رونمائی

November 5, 2026
Benazir 'Smuggled Nuclear Data' to North Korea

بے نظیر بھٹو نے شمالی کوریا کے دورے میں یورینیم افزودگی کا خفیہ ڈیٹا اسمگل کیا؟ نئی کتاب میں دعویٰ

November 4, 2026
39 Habits of Successful People: Expert Insights

کامیاب لوگوں کی 39 عادات: 31 ماہرین کی بصیرت سے مکمل رہنمائی

November 4, 2026
Pakistan Tests First Indigenous Fa'az Air-to-Air Missile

پاکستان کا پہلا مقامی فضائی مار کرنے والا میزائل ’فائز‘ کا کامیاب تجربہ

November 4, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.