yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • نئی دہلی سے پاکستان کے خلاف باریک واردات “ایک تیر سے دو شکار “روزنامہ جنگ کے خارجہ امور کے ماہر فاروق اقدس کی ایکسکلوزیو نیوز سٹورینئی دہلی سے پاکستان کے خلاف باریک واردات “ایک تیر سے دو شکار “روزنامہ جنگ کے ماہر خارجہ امور فاروق اقدس کی ایکسکلوزیو نیوز سٹوری
    • Benazir 'Smuggled Nuclear Data' to North Koreaبے نظیر بھٹو نے شمالی کوریا کے دورے میں یورینیم افزودگی کا خفیہ ڈیٹا اسمگل کیا؟ نئی کتاب میں دعویٰ
    بین الاقوامی خبریں
    • 39 Habits of Successful People: Expert Insightsکامیاب لوگوں کی 39 عادات: 31 ماہرین کی بصیرت سے مکمل رہنمائی
    • Pakistan Tests First Indigenous Fa'az Air-to-Air Missileپاکستان کا پہلا مقامی فضائی مار کرنے والا میزائل ’فائز‘ کا کامیاب تجربہ
    شوبز
    • ایلون مسک کی مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ "اوڈیسی" سیریز سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی زد میںایلون مسک کی مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ “اوڈیسی” سیریز سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی زد میں
    • نصیرالدین شاہ کے طلبہ کی حمایت والے بیان پر ہنگامہ، بی جے پی نے تحقیقات کا مطالبہ کر دیانصیرالدین شاہ کے طلبہ کی حمایت والے بیان پر ہنگامہ، بی جے پی نے تحقیقات کا مطالبہ کر دیا
    مقامی خبریں
    • ڈاکٹر(تمغہ خدمت)چوہدری پرویز اقبال لوہسر کی جہلم کے گاؤں لوٹا میں سالانہ بیل میلہ میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت
    • 4.4 Magnitude Earthquake Jolts Sindh, No Damage Reportedسندھ میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.4 ریکارڈ، کوئی جانی نقصان نہیں
    کاروبار
    • حکومت کا اعلان، جیٹ فیول، لائٹ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں اضافہحکومت کا اعلان، جیٹ فیول، لائٹ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں اضافہ
    • توانائی کی ترسیل نومبر تک یقینی، آئی ٹی برآمدات 4.6 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں، وزیر خزانہ محمد اورنگزیبتوانائی کی ترسیل نومبر تک یقینی، آئی ٹی برآمدات 4.6 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب
    کھیل
    • عرفات منہاس نے ون ڈے میں نصف سنچری اور پانچ وکٹیں لے کر شاہد آفریدی اور عبدالرزاق کی فہرست میں جگہ بنا لیعرفات منہاس نے ون ڈے میں نصف سنچری اور پانچ وکٹیں لے کر شاہد آفریدی اور عبدالرزاق کی فہرست میں جگہ بنا لی
    • بیلی لاک نین ایک صدی بعد برطانیہ کے سب سے کم عمر چیمپئن جاکی قرار پائےبیلی لاک نین ایک صدی بعد برطانیہ کے سب سے کم عمر چیمپئن جاکی قرار پائے
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
کالم

سعودی عرب کی دوستی

Yes 2 Webmaster August 10, 2015 1 min read
Salam bin Adbul Aziz and Nawaz Sharif
Share this:
Salam bin Adbul Aziz and Nawaz Sharif
Salam bin Adbul Aziz and Nawaz Sharif

تحریر : ڈاکٹر تصور حسین مرزا
پاکستان کی غیور عوام جس کو دنیا غیرت ،جرات ، بہادر ی اور دانشوری کے اعلی ٰلقبات سے جانتی بھی ہے اور مانتی بھی ہے۔ دنیا کے ہر ملک کی داخلی اور خارجی پالیسیوں سے اس ملک کے باسیوں کی پہچان ہوتی ہے۔ پاکستان کے معرض وجود میں آنے سے لیکر آج تک گنتی کے دو چار ملک ہی ایسے ہیں جن کو ہم دوست کہہ سکتے ہیں۔ دوست کچھ صرف دوست ممالک ہیں اور کچھ ہمسایہ ملک بھی ہے اور دوست بھی ہیں ۔دنیا میں جیسے انسانوں کے دوست ہوتے ہیں جو دوستی کے ساتھ خونی رشتہ بھی رکھتے ہیں۔ایسے ہی ملکوں کے دوست بھی ہوتے ہیں جنکو دست بھی کہا جاتا ہے اور رشتہ دار بھی کہا جاتا ہے۔ سعودی عرب وہ ملک ہے جو دوست بھی ہے اور رشتہ دار بھی ہے۔ اگر بات کی جائے رشتے داری کی تو سعودی عرب سے بڑا کوئی ملک رشتے دار نہیں۔

کیونکہ اسلام کی تعلیم ہی رشتے داری کی دیتا ہے ۔ اور اسلام مومن کی تعریف یوں کرتا ہے کہ اس وقت تک کوئی مسلمان مومن نہیں ہو سکتا جب تک آقا ۖ کو ماں باپ سمیت تمام رشتے داروں سے عزیز نہ جانتا ہو۔ اور اگر بات دوستی کی جائے تو کسی ولی اللہ کا قول کچھ یوں ہے۔ دنیا تے جو کم نہ آیا اوکھے سوکھے ویلے اس بے فیض سنگی کولوں بہتر یار اکیلے اس کا مفہوم کچھ یوں بنتا ہے کہ ۔۔۔ اگر کوئی دوست مشکل وقت پر کام نہیں آتا تو اس کو دوست نہیں سمجھنا چاہیے۔۔ اور ایسے دوستوں سے بہتر ہے انسان کسی کودوست ہی نہ بنائے۔

پارلیمنٹ کے سیاستدانوں اور دانشوروں سے التماس ہے جو قرار داد پاس کی گئی ہے کہ سعودیہ عریبہ اور یمن کی آگ میں غیر جانبدرانہ رہ کر جنگ کو ختم کروانے میں پاکستان اپنا رول ادا کرے گا۔ کیا ایسا ممکن ہے ؟؟ سلامتی کونسل یا یو این او سے اگر پاکستان کچھ منوا سکتا تو کیا کشمیر غلام ہی رہتا ؟ اگر بحثیت پاکستانی قوم ہمارا بین القوامی اتنا ہی اثر و سوخ ہوتا تو پاکستان کی شہ رگ دشمن کے شکنجے میں نہ ہوتی۔

اگر یہ سچ ہے کہ پاکستان کہ پاکستان کا وویلہ یمن اور سعودیہ کو اکٹھا نہیں کر سکتا تو کیا یہ سعودی عرب کو لولی پاپ نہیں۔؟؟؟ کیا جو تیس لاکھ محنت کش اپنی روزی روٹی سعودی عرب سے کما کر بال بچوں کا پیٹ پال رہے ہیں ان کے منہ سے روٹی کا نوالہ چھیننے کے مترادف نہیں ؟؟ حالانکہ یہ مزدور محنت کش ہی ہے جو زرمبادلہ پاکستان بھیج کر ملک کا پہیہ چلا رہے ہیں ورنہ کتنے سیاستدان، بیوروکریٹ ۔اور حکمران ہیں جو جائز اور ناجائز طریقے سے پاکستانی کرنسی کو بیرون ملک منتقل کر رہے ہیں ؟ کیا سعودی عرب تیس لاکھ محنت کشوں کو اگر پاکستان واپس کرتا ہے

تو ملک عزیز اس برقی جھٹکے سے سہ سکے گا؟اگر پاکستان برداشت کر بھی گیا تو تیس لاکھ خاندانوں کو دو وقت کی روٹی میسر کر دی جائے گئی؟؟یا تیس لاکھ خاندان فاقوں اور خود کشیوں پر مجبور کر دیئے جائیں گئے۔ یہ سعودی عرب کی محبت ہے جو ہر مشکل گھڑی میں تیل بجلی ڈالر تجارتی سیاسی ہر سطع پر ہر ممکن پاکستان کی غیر مشروط مالی امداد کر کے ملک پاکستان کو رواں دواں رکھنے میں دوستی کی لاج نبھاتا رہا ہے۔

سعودی عرب کو صرف ایک ملک تصور خیال کرنا ہماری حماقت ہے ۔ سعودی عرب وہ خطہ عرض ہے جہاں مومنوں کا حج و عمرہ ہوتا ہے۔ جہاں مومنوں کا قبلہ و کعبہ ہے۔ حرمین شریفین ہیں۔ سب سے بڑھ کر دنیا و جہاں کے تاجدار محبوب خدا محسن انسانیت نبی آخر الزماں حضرت محمد ۖ روضہ مبارک ہے۔ یہ بات بھی روز روشن کی طرح عیاں ہے کہ پاکستانی پارلیمنٹ کی متفقہ قرارداد میں واضع کیا گیا ہے کہ سعودی عرب کی سلامتی حرمین شریفین کی عزت و آبرو کی حفاظت کے لئے صرف پاک افواج ہی نہیں بلکہ پاکستان کا بچہ بچہ بھی کٹ مرنے کو تیار ہے۔یہ ملکی پالیسی کا حصہ نہیں بلکہ اہل ایمان کی نشانیوں میں سے ایک نشانی ہے۔

کاش ہماری پارلیمانی قیادت بند کمرے میں بیٹھ کر سعودی عرب اور یمن کی ماضی حال اور مستقبل کی صورت حال کو مد نظر کھ کر ایسی پالیسی بناتی جس سے اسلامی دنیا میں پاکستان کا وقار بلند سے بلند تر ہوتا ۔ ساری اسلامی دنیا پاکستانی ایٹمی قوت کو پاکستانی ایٹمی قوت جاننے کی بجائے اسلامی سمجھتی حالانکہ جتنے بھی غیر اسلامی ممالک ہیں وہ ہمارے ایٹمی اثاثے کو اسلامی اثاثہ قرار دیتے ہیں۔خدانا کرے اگر کبھی پاکستان پر برا وقت آیا تو یہ ہی غیر غیروں والا کام کریں گئے ، یہ تو اللہ کا کرم ہیں ، اللہ کے نیک بندوں کی دعاؤں کا اثر ہے کہ دشمنان اسلام اور دشمنان پاکستان کے شر سے اللہ رب العزت نے وطن عزیز کو بچایا ہوا ہے ۔ وہ دوست ممالک جو پاکستانی دوستی پر فخر کرتے۔

وہ پاکستانی فوج کو اسلامی فوج سمجھتے ہیںاور ان کے نزدیک پاکستان کا ایک مضبوط قلعہ ہے پاکستان اور اسلام کے دشمن چاہتے ہیں کہ پاکستان ایسے دوستوں سے دور ہوئے بغیر صفحہ ہستی سے مٹا نہیں جا سکتا۔یہی وجہ ہے دشمن ہمارے اندرونی اور بیرونی پالیسیوں پر اثر انداز ہو رہا ہے۔

اب بھی وقت ہے پاکستانی ارباب اختیار ایسا طریقہ اپنائیں جس سے کسی ملک میں یہ شک و شہبات جنم نہ لیں کہ پاکستان بے وفا ہے؟؟ اسلامی ممالک سے وفا نہ کرنے کا سیدھا سا مطلب بنتا ہے کہ شاید ہم وفادار نہیں یا با اعتماد نہیں؟ اگر پاکستان اسلام کا قلعہ ہے تو سعودی عرب بھی اسلام کا قبلہ و کعبہ ہے۔۔۔۔۔۔۔ بس ملکی خارجہ پالیسی میں یہ نقطہ شامل کر لیا تو پھر دشمن کی یہ چال بے اثر ہو جائے گی۔اور دعا ہے ایسا ہی ہو۔۔

Doctor Tasawar Hussain
Doctor Tasawar Hussain

تحریر : ڈاکٹر تصور حسین مرزا

Share this:

Yes 2 Webmaster

6,502 Articles
View All Posts
Bazme Ghazal
Previous Post ‘بزم غزل’ کی جانب سے دوسرے بین الاقوامی آن لائن مشاعرہ کا اہتمام
Next Post وزیر اعظم نواز شریف بیلاروس کے 3 روزہ سرکاری دورے پر روانہ
Nawaz Sharif

Related Posts

نئی دہلی سے پاکستان کے خلاف باریک واردات “ایک تیر سے دو شکار “روزنامہ جنگ کے خارجہ امور کے ماہر فاروق اقدس کی ایکسکلوزیو نیوز سٹوری

نئی دہلی سے پاکستان کے خلاف باریک واردات “ایک تیر سے دو شکار “روزنامہ جنگ کے ماہر خارجہ امور فاروق اقدس کی ایکسکلوزیو نیوز سٹوری

November 25, 2026
پیرس میں پاک انٹرنیشنل رائٹرز فورم کے زیرِ اہتمام شاز ملک کے شعری مجموعے ’’دیوانِ شاز‘‘ کی پروقار تقریبِ رونمائی

پیرس میں پاک انٹرنیشنل رائٹرز فورم کے زیرِ اہتمام شاز ملک کے شعری مجموعے ’’دیوانِ شاز‘‘ کی پروقار تقریبِ رونمائی

November 5, 2026
Benazir 'Smuggled Nuclear Data' to North Korea

بے نظیر بھٹو نے شمالی کوریا کے دورے میں یورینیم افزودگی کا خفیہ ڈیٹا اسمگل کیا؟ نئی کتاب میں دعویٰ

November 4, 2026
39 Habits of Successful People: Expert Insights

کامیاب لوگوں کی 39 عادات: 31 ماہرین کی بصیرت سے مکمل رہنمائی

November 4, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.