yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • خانپور میں مبینہ پولیس مقابلہ، دوہرے قتل کا ملزم ہلاک، ساتھی فرارخانپور میں مبینہ پولیس مقابلہ، دوہرے قتل کا ملزم ہلاک، ساتھی فرار
    • فرانس میں 17 اکتوبر کے مظاہروں کے بعد عدالتوں میں تیزی، لیکن بیشتر سزائیں معطلفرانس میں 17 اکتوبر کے مظاہروں کے بعد عدالتوں میں تیزی، لیکن بیشتر سزائیں معطل
    بین الاقوامی خبریں
    • فرانس میں 17 اکتوبر کے مظاہروں کے بعد عدالتوں میں تیزی، لیکن بیشتر سزائیں معطلفرانس میں 17 اکتوبر کے مظاہروں کے بعد عدالتوں میں تیزی، لیکن بیشتر سزائیں معطل
    • بوبینی حراست گاہ میں نابالغوں کی حالت زار پر وکلاء کی سخت تنقید، پراسیکیوٹر نے تسلیم کی ناکامیبوبینی حراست گاہ میں نابالغوں کی حالت زار پر وکلاء کی سخت تنقید، پراسیکیوٹر نے تسلیم کی ناکامی
    شوبز
    • امرتسر کے گولڈن ٹیمپل میں سارہ علی خان کی زیارت کا جذباتی لمحہ وائرلامرتسر کے گولڈن ٹیمپل میں سارہ علی خان کی زیارت کا جذباتی لمحہ وائرل
    • ٹائیگر شروف پر حملے کی مبینہ سازش، رنبیر کپور کے گھر کی ریکی اور بشنوئی گینگ کا اسلحہ نیٹ ورکٹائیگر شروف پر حملے کی مبینہ سازش، رنبیر کپور کے گھر کی ریکی اور بشنوئی گینگ کا اسلحہ نیٹ ورک
    مقامی خبریں
    • خانپور میں مبینہ پولیس مقابلہ، دوہرے قتل کا ملزم ہلاک، ساتھی فرارخانپور میں مبینہ پولیس مقابلہ، دوہرے قتل کا ملزم ہلاک، ساتھی فرار
    • سعودی عرب جانے والے مسافروں کے لیے لازمی ویکسی نیشن کی مہلت میں ایک ماہ کی توسیعسعودی عرب جانے والے مسافروں کے لیے لازمی ویکسی نیشن کی مہلت میں ایک ماہ کی توسیع
    کاروبار
    • پنجاب کا سعودی عرب کو 1.8 ارب ڈالر سے زائد مالیت کی غذائی برآمدات کا ہدف مقررپنجاب کا سعودی عرب کو 1.8 ارب ڈالر سے زائد مالیت کی غذائی برآمدات کا ہدف مقرر
    • پاکستانی فری لانسرز کی تاریخی کامیابی: ستمبر میں 197 ملین ڈالر کی ریکارڈ زرمبادلہ کمائیپاکستانی فری لانسرز کی تاریخی کامیابی: ستمبر میں 197 ملین ڈالر کی ریکارڈ زرمبادلہ کمائی
    کھیل
    • عرفات منہاس نے ون ڈے میں نصف سنچری اور پانچ وکٹیں لے کر شاہد آفریدی اور عبدالرزاق کی فہرست میں جگہ بنا لیعرفات منہاس نے ون ڈے میں نصف سنچری اور پانچ وکٹیں لے کر شاہد آفریدی اور عبدالرزاق کی فہرست میں جگہ بنا لی
    • بیلی لاک نین ایک صدی بعد برطانیہ کے سب سے کم عمر چیمپئن جاکی قرار پائےبیلی لاک نین ایک صدی بعد برطانیہ کے سب سے کم عمر چیمپئن جاکی قرار پائے
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
کالم

چراغ سے چراغ جلانے کی روایت

H.Shazad June 30, 2015 1 min read
Muhammad-PBUH
Share this:
Muhammad PBUH
Muhammad PBUH

تحریر: ایم سرور صدیقی
نبی رحمت کہیں سے تشریف لارہے تھے راستے میں عمر بن ہشام ( ابو جہل) مل گئے آپ ۖ نے اسے پھر اسلام قبول کرنے کی دعوت دی۔۔اس نے کہا بھتیجے اگر تم مجھے یہ بتادو کہ میری مٹھی میں کیا ہے تو میں مسلمان ہو جائوں گا۔۔۔آپ ۖنے تبسم فرماکرکہا میں بتائوں یا جو چیز تمہاری مٹھی میں ہے وہ خودبتا دے۔۔۔ یہ تو زیادہ بہترہے ابو جہل بولا ۔۔۔۔نبی ٔ رحمت ۖنے اشارہ کیا ابو جہل کی مٹھی میں بند کنکریاں پکار اٹھیں لاالہ الا اللہ محمدالرسول اللہ۔ عمر بن ہشام کی جہالت دیکھئے اس نے ڈھٹائی سے کہا اب مجھے یقین ہوگیاہے کہ (معاذاللہ) تم واقعی جادوگرہو۔۔۔آپ ۖنے مسکرا کر جواب دیا تم واقعی ابوجہل ہو۔۔۔اس دن سے پوری دنیا عمر بن ہشام کو ابو جہل کہنے لگی۔۔۔اکثر سوچتارہتاہوں نبی ٔ رحمت ۖ کے بغیر دنیا میں کتنی جہالت ہوتی اس کا اندازہ بھی نہیں لگایا جا سکتا۔۔

آپ کی واضح تعلیمات،احکامات اورارشادات کے باوجود اس دنیا میں کتنا ظلم۔۔کتنی بربریت اور کس قدر بے رحمی ہے دنیا بھر کے مسلمانوںکے قول و فعل میں کتنا تضادہے کہیںفرقہ واریت،لسانی جھگڑے معمول بن گئے ہیں بیشتر اسلامی ممالک میں کہیں جمہوریت۔۔۔کہیں خلافت۔۔۔کہیں بادشاہت اور کہیں اسلام کے نام پرقتل وغارت، منافقت، سازشیں اور ظلم کا دور دورہ ہے۔۔۔ نبی ٔ رحمت ۖ نے مسلمانوں کو ایک ہونے کا حکم دیا ہے ہم گروہ در گروہ اور تقسیم در تقسیم ہوتے چلے جارہے ہیں اور کسی کو مطلق احساس تک نہیں کہ یہ سب اسلامی تعلیمات کے منافی کام ہیں۔۔جو نبی پوری دنیا کیلئے رحمت بن کر آیاجس نے واضح حکم دیا کہ کافروںسے جنگ کے دوران بھی ان کی عورتوں اور بچوں کو قتل مت کرنا۔۔۔جسۖ نے فرمایا دوسروں کیلئے بھی وہی چیز پسند کرو جو اپنے لئے پسند کرتے ہو۔۔۔ ان کا ۖ کا ارشادِ گرامی ہِے مسلمان وہ ہے جس کی زبان اور ہاتھ سے دوسرے محفوظ رہ سکیں۔۔۔

جس ۖنے کہا میانہ روی اختیار کرو یہی تمہارے لئے بہترہے۔۔۔وہ نبی ۖ جس نے فتح مکہ کے دوران اپنے بدترین دشمنوںکو بھی معاف کردیا۔۔وہ نبی ۖ جس نے فرمایا مسلمان آپس میں بھائی بھائی ہیں ہم بھائی بھائی تو کیا انسا ن کے درجہ سے بھی گرگئے احیف صد حیف ہم نے ان ۖ کی تعلیمات کو بھلا ڈالا۔ آپ ۖ کی تلقین کو فراموش کردیا ہمارے قول و فعل نے لوگوںکو اسلام سے متنفرکرنے میں کوئی کثر نہیں چھوڑی۔۔ موقع جان کر اسلام دشمنوں نے نبی ٔ رحمت ۖ کے دین کو دہشت گردی سے منسوب کردیا ہم نے پھر بھی کوئی سبق یا عبرت حاصل کرنے کی کوشش نہیں کی۔۔آپ ۖ نے تو حکم دیا کمزورسے درگذرکرو اور ہم ہیں کہ کمزوروںپر غصہ ہی بہت آتاہے اور ہمیںاپنے سے طاقتورپر ترس اس سے بھی زیادہ۔۔۔۔نبی ٔ رحمت ۖ کی تعلیمات کو بھلادینے کے نتیجہ میں دنیا بھرکے مسلمان ایک ایسے دوراہے پر جا کھڑے ہوئے ہیں جہاں انہیں کہیں بھی پناہ نہیں مل رہی عراق، مقبوضہ کشمیر، شام ، فلسطین،افعانستان،پاکستان اور دیگر کئی اسلامی ممالک سال ہا سال سے جنگ کا میدان بنے ہوئے ہیں پوری دینا میں ہر طرف مسلمانوںکے خون کی ہولی کھیلی جارہی ہے

Allah
Allah

مسلمان اس جنگ کا ایندھن بنے ہوئے ہیں ہمیں تو اللہ نے حکم دیا ہے کہ اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھامے رکھو اور تفرقہ بازی میں نہ پڑو۔۔۔ لیکن ہم مسلمانوںنے تفرقہ بازی کو ہی دین سمجھ لیاہے ۔۔۔ دین کی اساس بھی ۔۔۔ کوئی غور کرنا پسند ہی نہیں کرتامسلم ممالک میں سیاسی بے چینی، معاشی عدم استحکام،دھماکے، خودکش حملے، انتہا پسندی،اشرافیہ کا ا نتہائی طا قتور نیٹ ورک اور حکمرانوںکی ہر قیمت پر اقتدار میں رہنے کی خواہش نے انہیں اغیارکا دست ِ نگربناکررکھ دیاہے۔پاکستان میں تو اربوں ڈالر قرضے لینے کے باوجودعوام کی حالت بہترہوئی نہ ملک اقتصادی طورپر مضبوط بلکہ ملکی معیشت کی حالت دن بہ دن پتلی ہوتی جارہی ہے عراق،فلسطین، لیبا،شام،افعانستان اور دیگرکئی مسلمان ملک اب اتنے کمزورکردئیے گئے ہیں کہ اپنا دفاع کرنے کے بھی قابل نہیں رہے لیکن مسلمان حکمران خواب ِ غفلت میں اتنے مدہوش ہیں کہ انہیں مستقبل کی کوئی فکرہے نہ عوام کی خبر۔۔۔اکثر سوچتارہتاہوں

نبی ٔ رحمت ۖ کے بغیر دنیا میں کتنی جہالت ہوتی اس کا اندازہ بھی نہیں لگایا جا سکتا۔ آج بھی ہم نبی ٔ رحمت ۖ کی تعلیمات پر عمل کریں تو حالات بہتر ہو سکتے ہیں ہم ایک بار پھر دین و دنیا میں سرخرو ہو سکتے ہیں دنیا کی حکمرانی ہمارا مقدر بن سکتاہے۔۔۔ یوں تو اب ماشاء اللہ پورا سال ہی محافل ِ نعت اورمیلاد النبی ۖ کی تقاریب ہوتی رہتی ہیں۔ہر سال ربیع الاول کے مہینے میں یہ جوش و خروش عروج پر پہنچ جاتاہے۔۔۔ہر مسلمان کو آقا ۖ کی ولادت کا دن انتہائی ذوق و شوق سے منانا چاہیے کہ کائنات میں اس سے زیادہ مبارک،محترم اور مقدس دن آیا ہے نہ آئے گا یہ دن ہم سے اس عہدکا بھی متقاضی ہے کہ ہم اپنی شخصیت کو لالچ، جھوٹ، مکرو فریب سے پاک کرنے کیلئے خود احتسابی کو اپنائیں۔۔۔کرپشن،ظلم ، ناانصافی کے خاتمہ کیلئے آواز بلند کریں۔۔ تعلیم کے فروغ ،جہالت ،غربت،افلاس ختم کرنے کیلئے بھی جو ہو سکے ضرورکریں اس کے تقاضے یہ بھی ہیں کہ ہم معاشرے کے کمزور،کم وسائل،کچلے اور سسکتے طبقات کو طاقت بخشیں۔۔۔ جھنڈیاں لگانا ،چراغاں کرنا، میلاد ۖ کی محافل کا انعقاد بھی اہم ہے اس سے دلوں کو نیا ولولہ نیا جوش ملتاہے۔۔۔ لیکن اصراف کو ترک کرکے کچھ وسائل غریبوں، بیوائوں کی کفالت کیلئے بھی خرچ کریں ۔۔۔

Muhammad
Muhammad

کسی بیروزگار کی چھوٹا کاروبار کروانے کیلئے معاونت کریں۔۔ صدقات و خیرات بھی کریں۔کسی یتیم بچی کی شادی ۔۔کسی مجبور طالبعلم کی سکول کالج کی فیس دیدیں، کتابیں یا یونیفارم لے دیں ۔۔کسی بیمارکا علاج کروادیںالغرض جس میں جتنی استطاعت ہے اس کے مطابق کچھ نہ کچھ ضرور کرے۔۔۔۔ ان طریقوں کو اپنے محبوب نبی ۖ کی خوشنودی کیلئے مروج کریں۔۔ دوسروں کو ترغیب دیں ۔۔ عشق ِ مصطفے ٰ ۖ کو اپنی طاقت ،قوت اور جرأت بنائیں حالات بدل جائیں گے بدنصیبی کے اندھیرے چھٹ جائیں گے مقدر کا رونا رونے والوں پر مقدر ناز کرے گا آزمائش شرط ہے ۔ یقین کریں صدق ِ دل سے بے لوث کام آنا ایسی نیکی ہے

جس کا کوئی نعم البدل نہیں۔۔۔کسی مجبور کی مدد، کفالت، قرض ِ حسنہ،کسی یتیم بچی کی شادی ،کسی کو باعزت روزگار کی فراہمی سے اللہ اور اس کے حبیب پاک ۖ کو راضی کرنا ہے۔۔چراغ سے چراغ جلانے کی روایت ہے صدقہ ٔ جاریہ ہے اسی میں ہمارے نبی ۖکی خوشی ہے یہی اطاعت ِرسول ۖ کا اصل مفہوم ہے۔ خوشیوں کے فروغ کا ذریعہ بھی ۔۔۔جہالت ،غربت ،افلاس ختم کرنے کی کوشش بھی۔عشق ِ مصطفےٰ ۖ کا یہ بھی تقاضا ہے کہ ہم اپنے بچوں کو اعلیٰ تعلیم دلائیں۔۔۔ بہتر تربیت دیں حرام اور حلال کی تمیز سکھائیں خود رزق ِ حلال کمائیں اور اپنی اولادکی پرورش کی بنیاد بھی لقمہ ٔ حلال پر رکھیںاکثر سوچتارہتاہوں نبی ٔ رحمت ۖ کے بغیر دنیا میں کتنی جہالت ہوتی اس کا اندازہ بھی نہیں لگایا جا سکتا جہالت دورکرنے کا سب سے بڑا نسخہ ٔ کیمیا اطاعت رسول ۖ ہے اسی لئے تو اقبال نے کہا تھا
قوتِ عشق سے ہر پست کو بالا کردے
دہرمیں اسم ِ محمد ۖسے اجالا کردے

M Sarwar Siddiqui
M Sarwar Siddiqui

تحریر: ایم سرور صدیقی

 

Share this:

H.Shazad

72 Articles
View All Posts
Rights-and-Duties
Previous Post فلاح انسانیت فاؤ نڈیشن ۔۔۔۔ قابل فخر اثاثہ
Next Post ”وقت کو قیمتی بنائیے”
Watch

Related Posts

امرتسر کے گولڈن ٹیمپل میں سارہ علی خان کی زیارت کا جذباتی لمحہ وائرل

امرتسر کے گولڈن ٹیمپل میں سارہ علی خان کی زیارت کا جذباتی لمحہ وائرل

October 22, 2026
ٹائیگر شروف پر حملے کی مبینہ سازش، رنبیر کپور کے گھر کی ریکی اور بشنوئی گینگ کا اسلحہ نیٹ ورک

ٹائیگر شروف پر حملے کی مبینہ سازش، رنبیر کپور کے گھر کی ریکی اور بشنوئی گینگ کا اسلحہ نیٹ ورک

October 22, 2026
پنجاب کا سعودی عرب کو 1.8 ارب ڈالر سے زائد مالیت کی غذائی برآمدات کا ہدف مقرر

پنجاب کا سعودی عرب کو 1.8 ارب ڈالر سے زائد مالیت کی غذائی برآمدات کا ہدف مقرر

October 22, 2026
خانپور میں مبینہ پولیس مقابلہ، دوہرے قتل کا ملزم ہلاک، ساتھی فرار

خانپور میں مبینہ پولیس مقابلہ، دوہرے قتل کا ملزم ہلاک، ساتھی فرار

October 22, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.