yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • Benazir 'Smuggled Nuclear Data' to North Koreaبے نظیر بھٹو نے شمالی کوریا کے دورے میں یورینیم افزودگی کا خفیہ ڈیٹا اسمگل کیا؟ نئی کتاب میں دعویٰ
    • 39 Habits of Successful People: Expert Insightsکامیاب لوگوں کی 39 عادات: 31 ماہرین کی بصیرت سے مکمل رہنمائی
    بین الاقوامی خبریں
    • 39 Habits of Successful People: Expert Insightsکامیاب لوگوں کی 39 عادات: 31 ماہرین کی بصیرت سے مکمل رہنمائی
    • Pakistan Tests First Indigenous Fa'az Air-to-Air Missileپاکستان کا پہلا مقامی فضائی مار کرنے والا میزائل ’فائز‘ کا کامیاب تجربہ
    شوبز
    • ایلون مسک کی مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ "اوڈیسی" سیریز سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی زد میںایلون مسک کی مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ “اوڈیسی” سیریز سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی زد میں
    • نصیرالدین شاہ کے طلبہ کی حمایت والے بیان پر ہنگامہ، بی جے پی نے تحقیقات کا مطالبہ کر دیانصیرالدین شاہ کے طلبہ کی حمایت والے بیان پر ہنگامہ، بی جے پی نے تحقیقات کا مطالبہ کر دیا
    مقامی خبریں
    • ڈاکٹر(تمغہ خدمت)چوہدری پرویز اقبال لوہسر کی جہلم کے گاؤں لوٹا میں سالانہ بیل میلہ میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت
    • 4.4 Magnitude Earthquake Jolts Sindh, No Damage Reportedسندھ میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.4 ریکارڈ، کوئی جانی نقصان نہیں
    کاروبار
    • حکومت کا اعلان، جیٹ فیول، لائٹ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں اضافہحکومت کا اعلان، جیٹ فیول، لائٹ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں اضافہ
    • توانائی کی ترسیل نومبر تک یقینی، آئی ٹی برآمدات 4.6 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں، وزیر خزانہ محمد اورنگزیبتوانائی کی ترسیل نومبر تک یقینی، آئی ٹی برآمدات 4.6 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب
    کھیل
    • عرفات منہاس نے ون ڈے میں نصف سنچری اور پانچ وکٹیں لے کر شاہد آفریدی اور عبدالرزاق کی فہرست میں جگہ بنا لیعرفات منہاس نے ون ڈے میں نصف سنچری اور پانچ وکٹیں لے کر شاہد آفریدی اور عبدالرزاق کی فہرست میں جگہ بنا لی
    • بیلی لاک نین ایک صدی بعد برطانیہ کے سب سے کم عمر چیمپئن جاکی قرار پائےبیلی لاک نین ایک صدی بعد برطانیہ کے سب سے کم عمر چیمپئن جاکی قرار پائے
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
کالم

کبھی نہیں سوچا؟

F A Farooqi May 24, 2015May 27, 2015 1 min read
Share this:
Thought
Thought

تحریر: ایم سرور صدیقی
آخری الہامی کتاب قرآن مجید میں اللہ تعالیٰ کا فرمان (مفہوم) ہے چاند، ستارے اور سورج ایک ترتیب سے چل رہے ہیں رات سے پہلے دن نہیں آسکتا اور دن سے پہلے رات نہیں ہر کوئی اینی حد میں ہے اور اپنے مدار کے گرد گھوم رہا ہے۔۔۔ آپ نے ٹریفک جام کے مناظر تو اکثر دیکھے ہوں گے ، کبھی ایسی صورت ِحال سے سابقہ پڑ جائے تو براحال ہو جاتاہے جلدی نکلنے کی کوشش میں قطاریں بنتی اور ٹوٹتی رہتی ہیں نتیجة گاڑیاں ایک دوسرے میں پھنس کر ٹریفک کو مزید الجھا دیتی ہیں موٹر سائیکل سواروں کو تھوڑی سی بھی جگہ مل جائے وہ اس کا فائدہ اٹھانے کی کوشش ضرور کرتے ہیں در اصل ترتیب کا اپنا ایک حسن ہوتا ہے دلکش انداز، ترتیب ہر لحاظ سے بھلی لگتی ہے، ترتیب میں ہی خوبصورتی ہے کہتے ہیں اس کی وجہ سے کام آسان ہو جاتے ہیں ترتیب سلیقہ ہے۔۔۔ قرینہ ہے اور فطرت کا سبق بھی۔۔۔اس کے برعکس بے ترتیبی کووحشت سے تعبیرکیا جا سکتاہے بے ترتیبی جس عمل میں بھی شامل ہو جائے وہ الجھ جاتی ہے جیسے دھاگے کے پیچ وخم گنجھل ہونے سے ایک دوسرے میں ایسے گھل مل جاتے ہیں کہ ان کو جدا کرنا مشکل۔۔۔۔ہم پاکستانی بھی اسی بے ترتیبی کا شکار ہیں بچپن سے بڑھاپے بلکہ لحد تک کسی قائدے، طریقے، سلیقے اور ترتیب سے بے نیاز۔

بیشتر کی کوشش اور خواہش یہی ہے کہ یہ وقت جیسے تیسے گذر جائے اور مزے کی بات یہ ہے کہ ہر حکومت انہی ”ڈنگ ٹپائو” پالیسیوں کے سہارے اپنی مدت گذاردیتی ہے یقینا اسی وجہ سے ملک مستقبل کی منصوبہ بندی سے سے محروم رہتاہے ہر حکمران کو فقط اپنا اقتدار عزیزہے وہ زیادہ تر اپنے سیاسی مخالفین کو دبانے کے بارے میں سوچتا رہتاہے شایدکوئی سردرد لیناہی نہیں چاہتا دنیا بھرکے زیادہ ترممالک میں قانون نافذکرنے والے اہلکاروںکے پاس جدید ترین وسائل موجودہیں وطن ِ عزیز میں وہی ڈانگ سوٹے۔۔۔پھر یہ کہا جائے دہشت گردی ختم نہیں ہوتی یاجرائم پھل پھول رہے ہیں تو یہ بات کتنی مضحکہ خیز لگتی ہے ۔سرکاری ملازمین کی روایتی بے حسی،ہڈ حرامی اور فرائض سے غفلت بھی بے ترتیبی کی بگڑی ہوئی شکل ہے یہاں تو ہر شخص اپنے اختیارات سے تجاوز بڑے دھڑلے سے کرتا پھررہاہے اور اس پر اِترانا گویا کمال ِ حسن ہے اسی لئے کارکردگی زیرو اور ایک شخص ہاتھ میں 2 کلاشنکوفیں پکڑکر پورے اسلام آبادکو کئی گھنٹے تماشا بنا سکتاہے یہ سب ہمارے ان اداروں کیلئے لمحہ ٔ فکریہ ہے جو شہریوںکی جان و مال کے محافظ ہیں

لیکن کسی کو فکرنہیں در اصل ترتیب سے عاری لوگ ڈسپلن کے پابند نہیں ہوتے یہی خرابی کا آغازہے غورکیا جائے تو محسوس ہوگا کہ بے ترتیبی نااہلی کو جنم دیتی ہے حسن ِ اتفاق سے پاکستان کے ہر ادارے میں نااہل قطار اندر قطار موجود ہیں اور جب کوئی واقعہ یا سانحہ رونماہوتاہے تو سب کے ہاتھ پائوں پھول جاتے ہیں پاکستان کے قومی ادارے بھی اسی لئے تباہ ہورہے ہیں۔۔ چاند، ستارے اور سورج ایک ترتیب سے چل رہے ہیں اور سو چنے کی بات یہ ہے کہ ہم پاکستانیوںکی کوئی ترتیب ہی نہیں۔۔۔یہ ایسا المیہ ہے جس نے ہمیں تباہی کے دہانے پر لاکھڑا کیا ہے اس کے برعکس جن اداروں میں ترتیب کو اہمیت دی جاتی ہے، ڈسپلن ہے ،نظم و ضبط ۔قائدہ اورقانون ہے ان کی کارکردگی مسلمہ ہے اس کی بڑی مثال” پاک فوج”کی دی جاسکتی ہے جس کا شمار دنیا کی بہترین جنگجو افواج میں کیا جا تاہے۔۔کئی سال پہلے جب ریسکیو 1122 کا آغاز کیا گیا تو کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا ایسا ادارہ پاکستان میں بھی قائم کیا جا سکتاہے درحقیقت اس کے اجزائے ترکیبی میں ترتیب کا بڑا عمل دخل ہے۔۔کسی حادثہ کی اطلاع سے ایمبولینس کی آمد اور متاثرین کوفوری طبی امدادکی فراہمی سے ہسپتال تک رسائی۔۔ کوئیک سروس کی بہترین مثال ہے یہ سب کچھ ایک ترتیب سے ہی ممکن تھا۔۔۔جس کائنات میں ہم رہ رہے ہیں اس کا وجود،اس کاسسٹم ترتیب ہی کے مرہون ٍ منت ہے

Formulas
Formulas

دنیا کے تمام فارمولے، ادویات کی تیاری، لذیذ لذیذ کھانوں کی ریسیپی ترتیب کی ہی محتاج ہے کھانوں کو ہی لے لیجئے کسی مصالحہ ، نمک یا مرچ کی کمی یا زیادتی ذائقے کو متاثر کرتی ہے شاید آپ کو یاد ہو گذشتہ سال پنجاب کارڈیالوجی میں سینکڑوں اموات محض اس غفلت کی وجہ سے ہوگئیں کہ ایک دوا میں کوئی کیمیکل کی ڈبل مقدار شامل ہوگئی تھی یعنی ترتیب متاثرہوئی تو جان بچانے والی دوا جان کی دشمن بن گئی۔ماہرین ِ فلکیات کا کہنا ہے کہ سورج جس ترتیب سے محوِسفرہے اگر اس کی ترتیب تھوڑی بہت بھی الٹی سیدھی ہوتی تو دنیا کا نظام ہی عجیب و غریب ہوجاتا کہیں اتنی گرمی ہوتی کہ زندہ رہنا مشکل ہوتا یا اتنی سردی کہ ہر چیز منجمندہو جاتی یا کہیں سارا سال شدید یارش اور آندھیاں آتیں مطلب یہ ہے کہ اس کی ترتیب انتہائی پرفیکٹ ہے یہ اللہ تعالیٰ کی قدرت کا بہترین مظہرہے۔میں اکثراوقات سوچتاہوں ہم پاکستانی بھی عجب بے ترتیبی کا شکارہیں بچپن سے بڑھاپے بلکہ لحدتک کسی قائدے،طریقے، سلیقے اور ترتیب سے بے نیاز۔۔۔ اسی طرح ہمارے قبرستانوں میں بھی بے ترتیبی کا برملا اظہارہوتاہے ٹیڑھے میڑھے پگڈنڈی نما راستے

کچے اونچے نیچے دھول سے اٹے یاپھر خودروپودوں سے بھرے راستے ۔۔کہ جنازوں کا گذرنا بھی محال۔۔۔قبروں کے ساتھ جڑی قبریں ، اونچی ،نیچی دائیں بائیں چھوٹی بڑی قبروںکا عجیب حال، بے ترتیبی کی داستان در داستان۔۔قبروں پر بے ہنگم جھاڑیاں،خودروپودے اور درخت۔۔۔ وحشت ہی وحشت” کئی قبرستانوں میں لینڈ مافیا کے قبضہ ۔ کہیں گورکنوں کی سلطنت ، کہیں بااثر افراد کے احاطے ،مزار ،پختہ چبوترے کوئی قبر بے نام ونشاں ،ٹوٹی پھوٹی۔۔۔ ”مرکے بھی سکوں نہ پایا تو کدھر جائیں گے” کی عبرت ناک مثالیں۔۔۔برصغیرمیں مسلمانوںکے زیادہ تر قبرستان کسی بھی ترتیب سے محروم اور لوگ احساس سے عاری۔۔۔عملی زندگی میں ہم سب جس ڈسپلن اورنظم کے عادی نہیں اس کا برملا اظہار آخری آرام گاہوں سے نظر آتاہے اس کے برعکس وسیع و عریض عیسائی قبرستانوں کے پختہ راستے، ایک ترتیب سے قبریں اور ہر قبرپر کتبہ۔۔۔سبزہ ، ہریالی ۔ لگتاہے جیسے ہم کسی باغ میں آگئے ہوں یا پھرکوئی پکنک پوائنٹ ایسے قبرستان میں روایتی خوف بھی کم آتاہے ہمارے قبرستانوں میں رات کو ہوکا عالم،روشنی نہ ہونے کے برابر، ٹوٹی،پھوٹی اور و شکستہ چاردیواری ۔۔ جیتے جی اپنے پیاروں پر ہم جان قربان کرنے کے دعوے کررہے ہوتے ہیں مرنے کے بعد ان کو حالات کے رحم وکرم پر چھوڑ دینا کتنی بڑی ستم ظریفی ہے۔

سوچتاہوں آخرکب تلک بے ترتیبی ہمارا مقدر بنی رہے گی ہم غورکیوںنہیں کرتے ترتیب فطرت کا حسن ہے اورہم فطرت کے خلاف اپنی عادتوںکو کیونکرراسخ کرتے چلے جائیں گے حالانکہ ترتیب سلیقہ ہے۔۔۔ قرینہ ہے اورقدرت کا درس بھی ۔۔ادراک بھی۔اس کے برعکس بے ترتیبی کووحشت سے تعبیرکیا جا سکتاہے شاید اسی لئے ہم وحشیوںکو کہیں سکون نہیں۔۔ویسے ایک بات ہے جولوگ اپنی زندگی سے مطمئن ہیں انہوںنے یقینا اچھی منصوبہ سازی کی ہوگی کوئی اچھی پلاننگ ترتیب کے بغیر کامیاب ہو ہی نہیں سکتی ترجیحات کا تعین،بڑے سے بڑا منصوبہ یا زندگی کے ہر شعبہ میں ترقی ترتیب کی محتاج ہے یہ کتنی بدقتمتی ہے عام آدمی سے حکمرانوں تک بیشتر ترتیب کو اہمیت نہیں دیتے کوئی شخص بائیک پر کہیں جانا چاہتاہو ٹائروں میں ہوا کم ہویا گاڑی میں پٹرول ہی نہ ہو وہ سفر کرہی نہیں سکتا یعنی جو کام پہلے کرنے والاہو اسے پہلے ترجیحی بنیادوںپرکرنا ترتیب کہلاتی ہے کام ترتیب سے ہوں تو کام کرنے کا بھی مزا آتاہے اور ہم کب تک بے مزا زندگی گذارتے رہیں گے۔کبھی سوچا آپ نے ؟۔۔۔نہیں سوچا تو آج۔۔۔ بلکہ ابھی سے سوچنا شروع کردیجئے ترتیب کو ملحوظ ِ خاطررکھئے منزل آسان ہوتی چلی جائے گی۔

M Sarwar Siddiqui
M Sarwar Siddiqui

تحریر: ایم سرور صدیقی

Share this:

F A Farooqi

3,490 Articles
View All Posts
Previous Post بلاتفریق رنگ ونسل ومذہب خدمت، جوزف فرانسیس کا جرم
Next Post مہوش اور آصف لالیکہ کی وفات پراعظم اعوان، صومیہ خان اوردیگر کا اظہار افسوس
Mehvish And Asif lalykh

Related Posts

پیرس میں پاک انٹرنیشنل رائٹرز فورم کے زیرِ اہتمام شاز ملک کے شعری مجموعے ’’دیوانِ شاز‘‘ کی پروقار تقریبِ رونمائی

پیرس میں پاک انٹرنیشنل رائٹرز فورم کے زیرِ اہتمام شاز ملک کے شعری مجموعے ’’دیوانِ شاز‘‘ کی پروقار تقریبِ رونمائی

November 5, 2026
Benazir 'Smuggled Nuclear Data' to North Korea

بے نظیر بھٹو نے شمالی کوریا کے دورے میں یورینیم افزودگی کا خفیہ ڈیٹا اسمگل کیا؟ نئی کتاب میں دعویٰ

November 4, 2026
39 Habits of Successful People: Expert Insights

کامیاب لوگوں کی 39 عادات: 31 ماہرین کی بصیرت سے مکمل رہنمائی

November 4, 2026
Pakistan Tests First Indigenous Fa'az Air-to-Air Missile

پاکستان کا پہلا مقامی فضائی مار کرنے والا میزائل ’فائز‘ کا کامیاب تجربہ

November 4, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.