yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • ٹرمپ کا ابتدائی ووٹنگ پر یوٹرن، فلوریڈا میں قبل از وقت ووٹ ڈال دیاٹرمپ کا ابتدائی ووٹنگ پر یوٹرن، فلوریڈا میں قبل از وقت ووٹ ڈال دیا
    • برازیل کے صدارتی انتخابات میں مصنوعی ذہانت کا متنازع استعمال: جعلی خاتون حامی کی ویڈیوز وائرلبرازیل کے صدارتی انتخابات میں مصنوعی ذہانت کا متنازع استعمال: جعلی خاتون حامی کی ویڈیوز وائرل
    بین الاقوامی خبریں
    • ٹرمپ کا ابتدائی ووٹنگ پر یوٹرن، فلوریڈا میں قبل از وقت ووٹ ڈال دیاٹرمپ کا ابتدائی ووٹنگ پر یوٹرن، فلوریڈا میں قبل از وقت ووٹ ڈال دیا
    • برازیل کے صدارتی انتخابات میں مصنوعی ذہانت کا متنازع استعمال: جعلی خاتون حامی کی ویڈیوز وائرلبرازیل کے صدارتی انتخابات میں مصنوعی ذہانت کا متنازع استعمال: جعلی خاتون حامی کی ویڈیوز وائرل
    شوبز
    • الزبتھ ہومز پر خفیہ دستاویزی فلم نے باکس آفس پر دھوم مچا دی، آسکر کی دوڑ میں تاریخی انقلابالزبتھ ہومز پر خفیہ دستاویزی فلم نے باکس آفس پر دھوم مچا دی، آسکر کی دوڑ میں تاریخی انقلاب
    • کومل عزیز خان نے انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کو مستقل خیرباد کہہ دیا، کاروبار اور خودمختاری پر توجہ کا اعلانکومل عزیز خان نے انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کو مستقل خیرباد کہہ دیا، کاروبار اور خودمختاری پر توجہ کا اعلان
    مقامی خبریں
    • خیبر پختونخوا میں سرکاری فنڈز کے اجرا کے لیے سخت ضابطے نافذ، SAP اندراج سے قبل منظوری لازمیخیبر پختونخوا میں سرکاری فنڈز کے اجرا کے لیے سخت ضابطے نافذ، SAP اندراج سے قبل منظوری لازمی
    • پنجاب میں بارش سے سردی کی شدت بڑھ گئی، اسلام آباد اور بالائی علاقوں میں مزید بارش اور ژالہ باری کی پیش گوئیپنجاب میں بارش سے سردی کی شدت بڑھ گئی، اسلام آباد اور بالائی علاقوں میں مزید بارش اور ژالہ باری کی پیش گوئی
    کاروبار
    • حکومت کا اعلان، جیٹ فیول، لائٹ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں اضافہحکومت کا اعلان، جیٹ فیول، لائٹ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں اضافہ
    • توانائی کی ترسیل نومبر تک یقینی، آئی ٹی برآمدات 4.6 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں، وزیر خزانہ محمد اورنگزیبتوانائی کی ترسیل نومبر تک یقینی، آئی ٹی برآمدات 4.6 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب
    کھیل
    • عرفات منہاس نے ون ڈے میں نصف سنچری اور پانچ وکٹیں لے کر شاہد آفریدی اور عبدالرزاق کی فہرست میں جگہ بنا لیعرفات منہاس نے ون ڈے میں نصف سنچری اور پانچ وکٹیں لے کر شاہد آفریدی اور عبدالرزاق کی فہرست میں جگہ بنا لی
    • بیلی لاک نین ایک صدی بعد برطانیہ کے سب سے کم عمر چیمپئن جاکی قرار پائےبیلی لاک نین ایک صدی بعد برطانیہ کے سب سے کم عمر چیمپئن جاکی قرار پائے
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
اہم ترین

کراچی کو الگ صوبہ بنانے کا مطالبہ نائن زیرو پر چھاپے کا ردعمل ہے: سراج الحق

Yes 1 Webmaster April 29, 2015 1 min read
Sirajul Haq
Share this:
Sirajul Haq
Sirajul Haq

لاہور (جیوڈیسک) جماعت اسلامی کے امیر سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی طرف سے کراچی کو الگ صوبہ بنانے اور سندھ ون اور سندھ ٹو کا نعرہ اسٹیبلشمنٹ اور حکومت کی طرف سے نائن زیرو پر رینجرز کے چھاپے اور مطلوب مجرموں کو پکڑنے کا ردعمل ہے۔

لسانی، مسلکی اور قومیت کی بنیاد پر پاکستان کی جغرافیائی تقسیم سے نئے فتنے کھڑے ہوں گے۔ انتظامی بنیادوں پر آئینی طریق کار کے مطابق نئے صوبے بنانے میں کوئی حرج نہیں مگر اس کے لیے ضروری ہے کہ اس پر مکمل قومی اتفاق رائے ہو۔ بات صرف سندھ کی تقسیم تک محدود نہیں رہے گی بلکہ کئی یونٹ اٹھ کھڑے ہوں گے۔

سرائیکی، ہزارہ، پشتون بیلٹ سمیت کئی علاقوں کے عوام پہلے سے الگ صوبوں کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ ہم عوام کو ان کے بنیادی حقوق دلانے کی جدوجہد کر رہے ہیں عوام بھی اپنے پائوں پر کلہاڑی مارنے اور سانپوں کو دودھ پلاکر اژدھے بنانے کے رویہ کو ترک کر کے ایسے لوگوں کا انتخاب کریں جو ان کے حقوق کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی شعبہ جات کے ناظمین سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہاکہ ملک میں انتظامی بنیادوں پر نئے صوبے بنانے میں کوئی قباحت نہیں مگر جب تک قومی اتفاق رائے نہ ہو، اس مسئلے کو اٹھانا ملکی وحدت اور یکجہتی کے لیے خطرناک ہوگا۔ ملکی اقتدار پر قابض ٹولے نے تمام اداروں کو یرغمال بنا رکھا ہے۔ اسٹیبلشمنٹ، عدلیہ، فوج اور اعلیٰ ترین عہدوں پر انہی وڈیروں، جاگیرداروں اور سرمایہ داروں کے بیٹے بھتیجے اور بھانجے براجمان ہیں، قوم نے جن لوگوں سے آزادی اور نجات کے لیے ایک تحریک چلائی تھی، ابھی تک وہی ٹولہ مسلط ہے۔

انہوں نے کہاکہ ملک میں ظالم اور مظلوم کی جنگ ہے۔ ظالم متحد اور مظلوم منتشر ہیں جس کی وجہ سے انہیں مسلسل مظالم کا سامنا ہے۔ جب تک عوام اہل اور دیانتدار قیادت کا انتخاب نہیں کریں گے انہیں تعلیم، صحت اور روزگار کے غصب شدہ حقوق حاصل نہیں ہوںگے۔ انہوں نے کہاکہ ہم چاہتے ہیں کہ وفاقی اور چاروں صوبائی حکومتیں اپنی مدت پوری کریں تاکہ انکا کیا کرایا سامنے آئے اور انتخابات کو عوام حکمرانوں کے لیے یوم حساب بنادیں۔

Share this:

Yes 1 Webmaster

8,866 Articles
View All Posts
Shahbaz Sharif
Previous Post غیر ملکی کرکٹ ٹیموں کیلئے فول پروف انتظامات کئے جائیں گے: شہباز شریف
Next Post کراچی : پروفیسر وحید الرحمان کے قتل میں ملوث ملزم کا خاکہ جاری
Waheed Rehman Killed

Related Posts

حکومت کا اعلان، جیٹ فیول، لائٹ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں اضافہ

حکومت کا اعلان، جیٹ فیول، لائٹ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں اضافہ

October 25, 2026
توانائی کی ترسیل نومبر تک یقینی، آئی ٹی برآمدات 4.6 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب

توانائی کی ترسیل نومبر تک یقینی، آئی ٹی برآمدات 4.6 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب

October 25, 2026
ٹرمپ کا ابتدائی ووٹنگ پر یوٹرن، فلوریڈا میں قبل از وقت ووٹ ڈال دیا

ٹرمپ کا ابتدائی ووٹنگ پر یوٹرن، فلوریڈا میں قبل از وقت ووٹ ڈال دیا

October 25, 2026
برازیل کے صدارتی انتخابات میں مصنوعی ذہانت کا متنازع استعمال: جعلی خاتون حامی کی ویڈیوز وائرل

برازیل کے صدارتی انتخابات میں مصنوعی ذہانت کا متنازع استعمال: جعلی خاتون حامی کی ویڈیوز وائرل

October 25, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.