yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • فرانس میں فائرنگ سے ہلاکتوں کے بعد ملزم کے قبضے سے کوکین اور دوسری جنگ عظیم کی مشین گن برآمدفرانس میں فائرنگ سے ہلاکتوں کے بعد ملزم کے قبضے سے کوکین اور دوسری جنگ عظیم کی مشین گن برآمد
    • فرانس کے علاقے ایولین میں فائرنگ سے ایک ہلاک، پانچ زخمی؛ صدر میکرون نے حملے کو نسل پرستانہ دہشت گردی قرار دیافرانس کے علاقے ایولین میں فائرنگ سے ایک ہلاک، پانچ زخمی؛ صدر میکرون نے حملے کو نسل پرستانہ دہشت گردی قرار دیا
    بین الاقوامی خبریں
    • فرانس میں فائرنگ سے ہلاکتوں کے بعد ملزم کے قبضے سے کوکین اور دوسری جنگ عظیم کی مشین گن برآمدفرانس میں فائرنگ سے ہلاکتوں کے بعد ملزم کے قبضے سے کوکین اور دوسری جنگ عظیم کی مشین گن برآمد
    • فرانس کے علاقے ایولین میں فائرنگ سے ایک ہلاک، پانچ زخمی؛ صدر میکرون نے حملے کو نسل پرستانہ دہشت گردی قرار دیافرانس کے علاقے ایولین میں فائرنگ سے ایک ہلاک، پانچ زخمی؛ صدر میکرون نے حملے کو نسل پرستانہ دہشت گردی قرار دیا
    شوبز
    • پاکستانی شارٹ فلم ’دی لاسٹ گلانس‘ 2028 کے آسکر ایوارڈز کی لانگ لسٹ میں شاملپاکستانی شارٹ فلم ’دی لاسٹ گلانس‘ 2028 کے آسکر ایوارڈز کی لانگ لسٹ میں شامل
    • چین کی پہلی مکمل اے آئی فلم سنیما میں پیش، ابتدائی ٹکٹ فروخت مایوس کنچین کی پہلی مکمل اے آئی فلم سنیما میں پیش، ابتدائی ٹکٹ فروخت مایوس کن
    مقامی خبریں
    • گوادر میں سکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی، سات دہشت گرد ہلاکگوادر میں سکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی، سات دہشت گرد ہلاک
    • لاہور ہائی کورٹ کا پی ٹی آئی کارکنان کی نظربندی کیس میں ڈپٹی کمشنرز سے رپورٹ طلب کرنے کا حکملاہور ہائی کورٹ کا پی ٹی آئی کارکنان کی نظربندی کیس میں ڈپٹی کمشنرز سے رپورٹ طلب کرنے کا حکم
    کاروبار
    • پنجاب کا سعودی عرب کو 1.8 ارب ڈالر سے زائد مالیت کی غذائی برآمدات کا ہدف مقررپنجاب کا سعودی عرب کو 1.8 ارب ڈالر سے زائد مالیت کی غذائی برآمدات کا ہدف مقرر
    • پاکستانی فری لانسرز کی تاریخی کامیابی: ستمبر میں 197 ملین ڈالر کی ریکارڈ زرمبادلہ کمائیپاکستانی فری لانسرز کی تاریخی کامیابی: ستمبر میں 197 ملین ڈالر کی ریکارڈ زرمبادلہ کمائی
    کھیل
    • عرفات منہاس نے ون ڈے میں نصف سنچری اور پانچ وکٹیں لے کر شاہد آفریدی اور عبدالرزاق کی فہرست میں جگہ بنا لیعرفات منہاس نے ون ڈے میں نصف سنچری اور پانچ وکٹیں لے کر شاہد آفریدی اور عبدالرزاق کی فہرست میں جگہ بنا لی
    • بیلی لاک نین ایک صدی بعد برطانیہ کے سب سے کم عمر چیمپئن جاکی قرار پائےبیلی لاک نین ایک صدی بعد برطانیہ کے سب سے کم عمر چیمپئن جاکی قرار پائے
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
اہم ترین

این اے 246 کے انتخابی دنگل میں ایم کیو ایم کے کنور نوید جمیل آگے

Yes 1 Webmaster April 23, 2015 1 min read
Kanwar Naveed Jamil
Share this:
Kanwar Naveed Jamil
Kanwar Naveed Jamil

کراچی (جیوڈیسک) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 246 پر ضمنی انتخاب کے غیر حتمی غیر سرکاری ابتدائی نتائج کے مطابق ایم کیو ایم کے امیدوار کنور نوید جمیل سب سے آگے ہیں۔

این اے 246 کے ضمنی انتخاب میں 213 میں سے 10 پولنگ اسٹیشنز پر ووٹوں کی گنتی کا عمل مکمل ہوچکا ہے جس کے تحت غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق ایم کیو ایم کے امیدوار کنور نوید جمیل 3 ہزار359 ووٹ لے کر سب سے آگے ہیں، جماعت اسلامی کے راشد نسیم 859 ووٹ کے ساتھ دوسرے اور تحریک انصاف کے عمران اسماعیل 663 ووت لے کر تیسرے نمبر پر ہیں۔

این اے 246 میں ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ کا عمل صبح 8 بجے شروع ہوا جو شام 5 بجے تک بلا تعطل جاری رہا،حلقے میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 3 لاکھ 57 ہزار 781 ہے جس میں مرد ووٹرز کی تعداد ایک لاکھ 96 ہزار 186 جب کہ ایک لاکھ 61 ہزار 594 خواتین ووٹرز ہیں، حلقے میں 213 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے جب کہ ایم کیو ایم، جماعت اسلامی اور تحریک انصاف کے امید واروں سمیت 12 امیدواروں نے انتخاب میں حصہ لیا۔

ووٹنگ کے لیے کسی بھی شخص کو شناختی کارڈ کے بغیر پولنگ اسٹیشنز کے اندر جانے کی اجازت نہیں تھی، بعض پولنگ اسٹیشنر پر امیدواروں کے پولنگ ایجنٹس نہ پہنچنے پر ووٹنگ کا عمل تاخیر کا شکار ہوا جب کہ فیڈرل کیپیٹل ایریا میں پولنگ اسٹیشن نمبر 172 اور 173 کو ختم کردیا گیا،جس پر پولنگ اسٹیشنز کے ہابر ووٹرز نے احتجاج کیا۔

این اے 246 میں تمام پولنگ اسٹیشنز کو حساس قرار دیتے ہوئے پولنگ اسٹیشنز کی سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے نگرانی کی گئی جس کے لیے ڈپٹی کمشنر وسطی کے دفتر میں کنٹرول روم قائم کیا گیا تھا۔

ہر پولنگ اسٹیشن کے اندر اور باہر رینجرز اہلکار تعینات کیے گئے جب کہ پولنگ اسٹیشنز کے اندر رینجرز کو فرسٹ کلاس مجسٹریٹ کے اختیارات حاصل تھے۔ رینجرز اہلکاروں نے اپنے خصوصی اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے پولنگ عملے کے 2 اہلکاروں سمیت 4 افراد کو جعلی ووٹ ڈلوانے کے الزام میں گرفتار کرلیا، جنہیں موقع پر ہی 3 سے 6 ماہ قید اور 5،5 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔

واضح رہے کہ 2013 کے عام انتخابات میں این اے 246 پر ایم کیو ایم کے امیدوار نبیل گبول ایک لاکھ 36 ہزار سے زائد ووٹ لے کر کامیاب ہوئے تھے تاہم مارچ میں ان کے استعفیٰ کے بعد یہ نشست خالی ہوئی تھی۔

Share this:

Yes 1 Webmaster

8,866 Articles
View All Posts
Nawaz Sharif And Raheel Sharif
Previous Post وزیر اعظم نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی سعودی فرمانروا سے ملاقات
Next Post این اے 246 کے سرکاری نتائج کا اعلان، کنور نوید 95 ہزار 644 ووٹ لے کر کامیاب
Kanwar Naveed

Related Posts

جرمنی میں ہٹلر کے تاریخی “عقاب کے گھونسلے” میں آگ بھڑک اٹھی، ایک شخص زیر حراست

جرمنی میں ہٹلر کے تاریخی “عقاب کے گھونسلے” میں آگ بھڑک اٹھی، ایک شخص زیر حراست

October 24, 2026
پاکستانی شارٹ فلم ’دی لاسٹ گلانس‘ 2028 کے آسکر ایوارڈز کی لانگ لسٹ میں شامل

پاکستانی شارٹ فلم ’دی لاسٹ گلانس‘ 2028 کے آسکر ایوارڈز کی لانگ لسٹ میں شامل

October 24, 2026
فرانس میں فائرنگ سے ہلاکتوں کے بعد ملزم کے قبضے سے کوکین اور دوسری جنگ عظیم کی مشین گن برآمد

فرانس میں فائرنگ سے ہلاکتوں کے بعد ملزم کے قبضے سے کوکین اور دوسری جنگ عظیم کی مشین گن برآمد

October 23, 2026
فرانس کے علاقے ایولین میں فائرنگ سے ایک ہلاک، پانچ زخمی؛ صدر میکرون نے حملے کو نسل پرستانہ دہشت گردی قرار دیا

فرانس کے علاقے ایولین میں فائرنگ سے ایک ہلاک، پانچ زخمی؛ صدر میکرون نے حملے کو نسل پرستانہ دہشت گردی قرار دیا

October 23, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.