yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • Benazir 'Smuggled Nuclear Data' to North Koreaبے نظیر بھٹو نے شمالی کوریا کے دورے میں یورینیم افزودگی کا خفیہ ڈیٹا اسمگل کیا؟ نئی کتاب میں دعویٰ
    • 39 Habits of Successful People: Expert Insightsکامیاب لوگوں کی 39 عادات: 31 ماہرین کی بصیرت سے مکمل رہنمائی
    بین الاقوامی خبریں
    • 39 Habits of Successful People: Expert Insightsکامیاب لوگوں کی 39 عادات: 31 ماہرین کی بصیرت سے مکمل رہنمائی
    • Pakistan Tests First Indigenous Fa'az Air-to-Air Missileپاکستان کا پہلا مقامی فضائی مار کرنے والا میزائل ’فائز‘ کا کامیاب تجربہ
    شوبز
    • ایلون مسک کی مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ "اوڈیسی" سیریز سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی زد میںایلون مسک کی مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ “اوڈیسی” سیریز سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی زد میں
    • نصیرالدین شاہ کے طلبہ کی حمایت والے بیان پر ہنگامہ، بی جے پی نے تحقیقات کا مطالبہ کر دیانصیرالدین شاہ کے طلبہ کی حمایت والے بیان پر ہنگامہ، بی جے پی نے تحقیقات کا مطالبہ کر دیا
    مقامی خبریں
    • ڈاکٹر(تمغہ خدمت)چوہدری پرویز اقبال لوہسر کی جہلم کے گاؤں لوٹا میں سالانہ بیل میلہ میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت
    • 4.4 Magnitude Earthquake Jolts Sindh, No Damage Reportedسندھ میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.4 ریکارڈ، کوئی جانی نقصان نہیں
    کاروبار
    • حکومت کا اعلان، جیٹ فیول، لائٹ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں اضافہحکومت کا اعلان، جیٹ فیول، لائٹ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں اضافہ
    • توانائی کی ترسیل نومبر تک یقینی، آئی ٹی برآمدات 4.6 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں، وزیر خزانہ محمد اورنگزیبتوانائی کی ترسیل نومبر تک یقینی، آئی ٹی برآمدات 4.6 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب
    کھیل
    • عرفات منہاس نے ون ڈے میں نصف سنچری اور پانچ وکٹیں لے کر شاہد آفریدی اور عبدالرزاق کی فہرست میں جگہ بنا لیعرفات منہاس نے ون ڈے میں نصف سنچری اور پانچ وکٹیں لے کر شاہد آفریدی اور عبدالرزاق کی فہرست میں جگہ بنا لی
    • بیلی لاک نین ایک صدی بعد برطانیہ کے سب سے کم عمر چیمپئن جاکی قرار پائےبیلی لاک نین ایک صدی بعد برطانیہ کے سب سے کم عمر چیمپئن جاکی قرار پائے
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
کالم

سب سے پہلے پاکستان

Yes 1 Webmaster April 6, 2015 1 min read
Pakistan
Share this:
Pakistan
Pakistan

تحریر: مجیداحمد جائی ، ملتان شریف
انسان ترقی کی منزلیں طے کرتے کرتے مریخ سے آگے کمنڈیں ڈال چکا ہے۔ جوں جوں انسان ترقی کرتا گیا ہے شیطانی خیالات بھی عروج پکڑتے چلے گئے ہیں۔ انسان اور شیطان کا روز اول سے وئیر ہے۔ آج کا انسان اپنے ہی ہاتھوں اپنوں کی گردنیں کاٹ رہا ہے۔ دولت کی ہوس نے محبیتں ناپید کر دی ہیں۔ نفرتوں کے انبار لگے ہیں۔ انسان کے پاس ہمدردی، محبت ،دو میٹھے بول کے لئے وقت ہی نہیں ہے۔ ترقی کی اس دور میں ضمیر مردہ اور دماغ مفلوج ہو چکے ہیں۔ہر طرف نفرتوں کا سانپ پھن پھیلائے ڈستا جاتا ہے۔افراتفری،لوٹ مار،خون ریزی،کرپشن،جھوٹ ،عام ہو گئی ہے۔

انسان ہی انسا ن سے خوف زدہ ہے۔ دہشت کا اژدھا پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے چکا ہے۔ہر طرف خود کش دھماکوں کی آوازیں سنائی دیتی ہیں۔ لوگ مر رہے ہیں۔ اسکولوں پر حملے ہورہے ہیں۔ دہشت گرد ہمارے مستقبل کو تباہ کرنے پر تُلے ہیں۔کہیں مائیں نوح کناں ہیں تو کہیں دلہنیں اپنے سہاگ اجڑنے کا ماتم کر رہی ہیں۔کہیں بچے یتیم ہو رہے ہیں۔ کہیں بہنوں کے آنچل رونڈے جا رہے ہیں۔عزتیں محفوظ نہیں رہی۔ آج کے ترقی یافتہ انسان کو کیا ہوگا ہے۔حیوان سے انسان توبن گیا مگر اپنی قدریں سنبھال نہ سکا۔اپنا دائرہ کار بھول گیا۔انسان حیوان ہی رہتا تو شاید بہتر تھا۔لیکن یہ ترقی جس نے سبھی کی آنکھوں میں خمار بھر دیا ہے۔اسی خماری میں انسان رشتے، انس ومحبت ،بھائی چارے کے سبھی اسباق بھول کر پھر سے حیوانیت پر اُتر آیا ہے۔آج کا انسان حیوان سے کہیں زیادہ خطرناک درندے کا روپ ڈھار چکا ہے۔موجودہ دور کے انسان سے انسانیت شرمندہ ہو کر رہ گئی ہے۔

پوری دنیا میں جو چل رہا ہے، جو ہورہا ہے، کس کو خبر نہیں ہے ،کون نہیں جانتا ،میڈیا آزاد ہے۔ پل بھر میں پوری دنیا کے حالات سامنے ہوتے ہیں۔ آج ہم غلامی پر فخر کرتے ہیں۔ مفادات کی جنگ میں اپنوں کے گلے کاٹ کر پھینک رہے ہیں۔ اپنی ماں جیسی دھرتی کی جڑیں کاٹ رہے ہیں۔ نجانے بے ضمیری کس نے سیکھا دی ہے؟یا ہم ہی اس کا خواہاں تھے۔ پاکستان تباہی کے دہانے پر کھڑا ہے ۔یہ سب ان ہی ناسوروں کی وجہ سے ہے۔امریکہ شطرنج کا کھیل کھیلتا ہے اور اپنے مفادات کی خاطر پوری دنیا پر قابض ہو نا چاہتا ہے۔یہی وجہ ہے کہ مسلمان کو مسلمان کے خلاف لڑا رہا ہے۔ نائن الیون کے بعد دہشت گردی کے جنگ میں پاکستان نے امریکہ کا ساتھ دیا اور اس کا نتیجہ ہمارے سامنے ہے۔ہم اپنے ہی ملک میں محفوظ نہیں رہے۔گلیاں سنسان ہو گئیں ہیں۔ بازاروں میں خوف و ہراس پھیلا ہے۔ کھل کر عبادت کر سکتے ہیں نہ ہی کوئی مذہبی،دنیاوی تہوار منا سکتے ہیں۔ دہشت گردی کی جنگ میں فوائد کس حاصل ہوئے ہیں۔ہر ذی شعور انسان جانتا ہے۔امریکہ اپنی مکاری سے مسلم ممالک کو آپس میں لڑا کر ان کے ذخائر پر قابض ہو چکا ہے اور ہو بھی رہا ہے۔عراق کا حال سب کے سامنے ہے۔اب سعودی عرب اوریمن کی جنگ کا لب لباب بھی یہی ہے۔پاکستان کا بچہ بچہ جانتا ہے کہ امریکہ ہمیں انگلیوں پر ناچا رہا ہے۔ہم کٹ پتلی بنے ہوئے ہیں۔ شازشوں کا بازار گرم ہے۔پاکستان کے دشمن ممالک بھی یہی چاہتے ہیں۔ امریکہ ہو یا بھارت یا روس ان سب کو سب سے زیادہ خطرہ پاکستان سے ہے۔پاکستان ایٹمی پاور جو بن چکا ہے۔یہ اپنے ہتھکنڈوں سے ہم سے میر جعفر ،میر صادق بنا کر ہمارے ہی وطن کو نقصان پہنچا رہا ہے۔ شیعہ ،سنی فسادات اسی کی مکاری ہی تو ہے۔

ہم شیعہ، سنی، برہلوی، وہابی، اہلحدیث جو بھی سب سے پاکستانی ہیں۔ چاہے انگریز ہوں، یا یہودی، چاہے مسلمان ہماری شاخت ،ہماری شہرت تو پاکستانی ہے۔ ہم بلوچی، سندھی، پنجابی، سرائیکی، پختون جو بھی ہیں سب سے پہلے پاکستانی ہیں۔ پہلے پاکستان ،پھر ہم پاکستان ہے تو ہم ہیں۔یہ ہم کیوں بھول گئے ہیں کہ دشمن اپنی چالیں چل رہا ہے۔ آج پاکستان سعودی عرب میں اپنی افواج بھیجنے پر غوروفکر کر رہا ہے۔ جو کہ پاکستان کی بقاء کے لئے نقصان دہ ہے۔یہ وطن پہلے بھی بہت سے مسائل میں گراہوا ہے۔ غربت، مہنگائی ،بھوک افلاس میں عوام پِس رہی ہے۔ سعودی عرب اوریمن کی جنگ ایک نئی شازش ہے۔ تماشائی تماشہ دیکھنا چاہتا ہے۔ اگر حرمین وشرمین کو خطرہ لاحق ہوا تو پاکستانی جان کا نذرانہ دینے سے دریغ نہیں کریں گے۔ لیکن یہ گیم کوئی اور ہے۔ شیعہ، سنی تو وہاں ایک ہی صف میں کھڑے ہوتے ہیں۔ مسلم ممالک کو چاہیے کہ اپنا کردار ادا کرتے ہوئے اس جنگ کو رکوائیں۔اس شازش کو ناکام بنا دیں۔ پاکستان کے ہر شہری کو غوروفکر کرنا چاہیے۔ وہ جو بھی ہیں، جس عہدے پر فائز ہیں، سب سے پہلے پاکستانی ہیں، اوران کو تمام نفرتیں، رنجشیں پشت پردہ ڈال کر ایک ہی نعرہ لگانا چاہیے، سب سے پہلے پاکستان۔پاکستان ہے تو ہم سب ہیں۔یہی ہماری شان ہے۔

Abdul Majeed Wafa
Abdul Majeed Wafa

تحریر: مجیداحمد جائی ، ملتان شریف

Share this:

Yes 1 Webmaster

8,866 Articles
View All Posts
France and Pakistan Friendship
Previous Post فرانس : کرائی کے علاقے میں پاک فرانس دوستی کی شاندار مثال قائم
Next Post قومی اتحاد اور یک جہتی
National Unity

Related Posts

پیرس میں پاک انٹرنیشنل رائٹرز فورم کے زیرِ اہتمام شاز ملک کے شعری مجموعے ’’دیوانِ شاز‘‘ کی پروقار تقریبِ رونمائی

پیرس میں پاک انٹرنیشنل رائٹرز فورم کے زیرِ اہتمام شاز ملک کے شعری مجموعے ’’دیوانِ شاز‘‘ کی پروقار تقریبِ رونمائی

November 5, 2026
Benazir 'Smuggled Nuclear Data' to North Korea

بے نظیر بھٹو نے شمالی کوریا کے دورے میں یورینیم افزودگی کا خفیہ ڈیٹا اسمگل کیا؟ نئی کتاب میں دعویٰ

November 4, 2026
39 Habits of Successful People: Expert Insights

کامیاب لوگوں کی 39 عادات: 31 ماہرین کی بصیرت سے مکمل رہنمائی

November 4, 2026
Pakistan Tests First Indigenous Fa'az Air-to-Air Missile

پاکستان کا پہلا مقامی فضائی مار کرنے والا میزائل ’فائز‘ کا کامیاب تجربہ

November 4, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.