yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • Benazir 'Smuggled Nuclear Data' to North Koreaبے نظیر بھٹو نے شمالی کوریا کے دورے میں یورینیم افزودگی کا خفیہ ڈیٹا اسمگل کیا؟ نئی کتاب میں دعویٰ
    • 39 Habits of Successful People: Expert Insightsکامیاب لوگوں کی 39 عادات: 31 ماہرین کی بصیرت سے مکمل رہنمائی
    بین الاقوامی خبریں
    • 39 Habits of Successful People: Expert Insightsکامیاب لوگوں کی 39 عادات: 31 ماہرین کی بصیرت سے مکمل رہنمائی
    • Pakistan Tests First Indigenous Fa'az Air-to-Air Missileپاکستان کا پہلا مقامی فضائی مار کرنے والا میزائل ’فائز‘ کا کامیاب تجربہ
    شوبز
    • ایلون مسک کی مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ "اوڈیسی" سیریز سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی زد میںایلون مسک کی مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ “اوڈیسی” سیریز سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی زد میں
    • نصیرالدین شاہ کے طلبہ کی حمایت والے بیان پر ہنگامہ، بی جے پی نے تحقیقات کا مطالبہ کر دیانصیرالدین شاہ کے طلبہ کی حمایت والے بیان پر ہنگامہ، بی جے پی نے تحقیقات کا مطالبہ کر دیا
    مقامی خبریں
    • ڈاکٹر(تمغہ خدمت)چوہدری پرویز اقبال لوہسر کی جہلم کے گاؤں لوٹا میں سالانہ بیل میلہ میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت
    • 4.4 Magnitude Earthquake Jolts Sindh, No Damage Reportedسندھ میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.4 ریکارڈ، کوئی جانی نقصان نہیں
    کاروبار
    • حکومت کا اعلان، جیٹ فیول، لائٹ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں اضافہحکومت کا اعلان، جیٹ فیول، لائٹ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں اضافہ
    • توانائی کی ترسیل نومبر تک یقینی، آئی ٹی برآمدات 4.6 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں، وزیر خزانہ محمد اورنگزیبتوانائی کی ترسیل نومبر تک یقینی، آئی ٹی برآمدات 4.6 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب
    کھیل
    • عرفات منہاس نے ون ڈے میں نصف سنچری اور پانچ وکٹیں لے کر شاہد آفریدی اور عبدالرزاق کی فہرست میں جگہ بنا لیعرفات منہاس نے ون ڈے میں نصف سنچری اور پانچ وکٹیں لے کر شاہد آفریدی اور عبدالرزاق کی فہرست میں جگہ بنا لی
    • بیلی لاک نین ایک صدی بعد برطانیہ کے سب سے کم عمر چیمپئن جاکی قرار پائےبیلی لاک نین ایک صدی بعد برطانیہ کے سب سے کم عمر چیمپئن جاکی قرار پائے
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
کالم

قسم ہے قلم کی

Yes 2 Webmaster March 24, 2015March 24, 2015 1 min read
Writing
Share this:
Writing
Writing

تحریر : ایم سرور صدیقی
لوگ اللہ تعالیٰ کی قسم کھاتے ہیں لیکن خود اللہ تبارک تعالیٰ نے آخری الہامی کتاب میں قلم کی قسم کھائی ہے اب غوروفکر کی بات یہ ہے کہ جس چیزکی قسم خالق ِ کائنات کھائے اس کی کیا عزت،توقیر یا حرمت ہوگی۔قلم علم کی علامت ہے اور علم کوانبیاء کرام کی وراثت کہاگیاہے اس اعتبارسے صحافت، تعلیم و تدریس اور اس سے متعلقہ پیشے کتنے متبرک ہیں اس کا اندازہ خود لگا لیجئے قرآن مجید میں ہمیں ہدایت دی گئی ہے کہ ” حق بات کو جھوٹ کے پردے میں مت چھپائو” یہ صحافیوں،ججز،وکیلوں،گواہی دینے والوں کو بالخصوص اور ہر شخص کوبالعموم حکم دیا گیا ہے۔ سورش کشمیری نے تو قلم کی حرمت کو بہن اور بیٹی کی عصمت جیسی حرمت قراردیا تھا حبیب جالب کا کہناہے
ہمارے ذہن پر چھائے نہیں ہیں حرص کے سائے
ہم جو محسوس کرتے ہیں وہی تحریر کرتے ہیں

صحافت کو ریاست کا چوتھا ستون کہا جا تاہے جس نے معاشرے میں توازن قائم کررکھاہے یہ توازن نہ ہوتو جنگل کا قانون بھی شرما جائے،یہ میڈیا کا خوف ہے کہ حکمران طبقہ ، بااختیار لوگ، بڑے سے بڑا افسر،اداروں کے کرتا دھرتا، متکبر افرادیاپھرظالم اپنی من مانی کرنے سے گریزکرتے ہیں ورنہ ظلم کی حاکمیت میں کوئی پوچھنے والا بھی نہ ہو ۔صحافت کا شعبہ عوام کی داد رسی،انصاف کی فراہمی،مسائل اجاگر کرنے اورلوگوںکو باخبر رکھنے میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔وہ لوگ کتنے قابل ِ تحسین ہیں جوعام آدمی کو ظلم سے بچانے کیلئے ظالموں سے ٹکرا جاتے ہیں پاکستان میں درجنوں صحافی اپنے پیشہ وارانہ فرائض کے دوران اپنی جانوںکا نذرانہ پیش کرچکے ہیں

یقینا ان شہداء پر انسانوں کو ناز ہے اورانسانیت ان پر فخرکرتی ہے لیکن ان تمام باتوںکے باوجود لوگوںکوآگہی سے روشناس کروانا،قلم سے جہاد شایددنیا کا سب سے مشکل کام ہے اللہ تعالیٰ نے انسان کو حق سے آگاہ کرنے کیلئے ایک لاکھ چوبیس ہزار پیغمبر مبعوث کئے تاریخ بتاتی ہے کہ ان کا زمانہ دشمن ہوگیا مگر انبیاء کرام اپنے مشن سے پیچھے نہیں ہٹے دنیاوی لالچ ،ظلم اورجبربھی راستے کی رکاوٹ نہ بن سکا ۔ان کے بعد۔اولیاء کرام نے ان کے سلسلہ کو آگے بڑھایاصحافت، تعلیم و تدریس اور اس سے متعلقہ کام دراصل اسی سلسلہ کا ایک تسلسل ہے
ہم صبح پرستوں کی یہ ریت پرانی ہے
ہاتھوں میں قلم رکھنا یاہاتھ قلم رکھنا

ہم غورکریں۔۔تو محسوس ہوگا کہ قلم ظلم کے خلاف جہادکا پیغام بھی ہے اور روشنی کا استعارہ بھی ۔۔اس کی بدولت استحصال سے نجات مل سکتی ہے اور دل منور ہوتے ہیں دلوںکی کثافتیں دھل جاتی ہیں ، جہالت کے اندھیرے چھٹ جاتے ہیں اللہ تعالیٰ نے قرآن میں انسان سے سوال کیا ہے(مفہوم) تم بتائوکیا نا بینا اور بینا ایک ہوسکتے ہیں ان پڑھ اور تعلیم یافتہ برابر ہو سکتے ہیں۔۔۔آج علم کی بدولت انسان نے کائنات کو مسخرکرلیاہے چاندپر ایک نئی ذنیا بسانے کی باتیں ہونے لگی ہیں۔۔کہکشاں میں زمین سے مشابہہ سیارہ دریافت کرلیا گیاہے ۔۔زمین کا سینہ چیرکر قیمتی معدنیات کو تصرف میں لایا جارہاہے الغرض علم کی بدولت دنیا کے قریہ قریہ کو چہ کوچہ میں آشائشوںکا ایک نیا جہاں موجودہے انٹر نیٹ کی وجہ سے دنیا سمٹ کر ایک گلوبل ویلج میں تبدیل ہوگئی ہے اس کے باوجودآج بھی ہمارے آس پاس قلم کے دشمن موجودہیں جن کی تعداد ہماری سوچ سے بھی کہیںزیادہ ہے مزے کی بات یہ ہے کہ یہ لوگ دنیا بھر کی آسائشوںکے مزے لوٹ رہے ہیں نت نئی ایجادات ان کے تصرف میں ہیں اور یہی لوگ وسائل پر سانپ بن کر قابض ہیں۔۔۔ علم اور قلم کے دشمن آج بھی اپنے علاقوںمیں سکول قائم نہیں ہونے دیتے۔۔جہاں سرکارنے تعلیمی ادارے قائم گئے ہیں ان بااثر جاہلوںنے ان پرقبضہ کررکھاہے دیہات اور دور دراز کے علاقوںمیں سکول عملاً جانوروںکے اصطبل بن کر رہ گئے ہیں ان کی اپنی اولاد توبیرون ممالک اعلیٰ تعلیم حاصل کررہی ہے لیکن غریبوںکو پسماندہ رکھنے کیلئے سکولوںکے دروازے بندہیں تاکہ خدمت کے لئے نسل در نسل ہاتھ باندھے غلاموںکی افراط ہمیشہ میسر آتی رہے۔ پاکستان کے کچھ علاقوںمیں تو سکول بم مارکر تباہ کئے جارہے ہیں ایسا کرنے والے نہ جانے کون سے اسلام کی خدمت کررہے ہیں جہاں علم اور قلم کے دشمن ہیں وہاں اس سے محبت کرنے والوںکی بھی کمی نہیں جو دل و جان سے علم کی روشنی پھیلانے کیلئے تگ ودو کرتے رہتے ہیںظلمت دور کرنے کایہی ایک طریقہ ہے
لوگ لکھتے رہے ظالم کے قصیدے لیکن
ہم نے ظلمت سے بغاوت کے ترانے لکھے

آج کے حالات پر نظر دوڑائیںتو ادراک ہوگا کہ دنیا کے حالات ویسے کے ویسے ہی ہیں جب پتھرکا دور تھا یاجب انسان ننگا تھادنیا پر وحشیوںکی حکومت تھی اور اس وقت بھی جب تہذبیں پنپ رہی تھیں یا فرعون کی حکومت تھی ہامان یا شداد حکمران تھے یااب جب ہم تہذیب یافتہ عہد میں ہیں ان کا جائزہ لیا جائے تو ایک بات نتیجے کے طورپر سامنے آتی ہیںدنیا میں کبھی بھی اختلاف کوبرداشت نہیں کیا جاتا جب تک مسلمانوںکو قلم سے پیار تھا دنیا پر ان کی حکمرانی تھی آج بھی دنیا کی بڑی بڑی یونیورسٹیوں میں مسلمان فلاسفروں، کیمیا گروں ،سرجری کے ماہرین کی کتابیں پڑھائی جارہی ہیں کہتے ہیں جب ہلاکوخان نے بغدادکی اینٹ سے اینٹ بجائی وہاںکی لائبریریوںمیں اتنی کتابیں تھیں کہ شمارممکن نہ تھا جب وہ کتابیں دریائے نیل میں پھینکی گئیں تو دریا کا پانی کئی کھنٹے رکارہا جب سے مسلمانوںنے قلم اور کتاب سے دور ی ختیارکی ہے ہم محکوم ہوگئے ہیں ۔۔۔

یہ بھی جہالت کی انتہاہے کہ آج کرپشن بے نقاب کرنے پرصحافیوںپر حملے ہورہے ہیں ان کو خاک و خون میں نہلایا جارہاہے کئی قلمکارقتل کردئیے گئے یہ سب جہالت کی علامتیں ہیں تہذیب یافتہ،تعلیم سے بہرہ ور،اور روشن خیالی یہ ہے کہ ہم ان کا حق تسلیم کرتے ہوئے سب انسانوںکو برابری کے حقوق دیں قلم اور علم اسی بات کے متقاضی ہیں جہالت اور غربت کا خاتمہ اسی طرح ممکن ہے کہ ہم قلم سے دوستی کرلیں۔۔قلم سے وابستہ تمام افرادکی عزت کریں کیونکہ غوروفکر کی بات یہ ہے کہ جس چیزکی قسم خالق ِ کائنات کھائے اس کی کیا حرمت ہوگی؟

Sarwar Siddiqui
Sarwar Siddiqui

تحریر : ایم سرور صدیقی

Share this:

Yes 2 Webmaster

6,502 Articles
View All Posts
Pak Army Parade
Previous Post مسلح افواج کا متاثر کن فوجی قوت کا مظاہرہ
Next Post حکومت کی ذمہ داری
Karachi Terrorism

Related Posts

پیرس میں پاک انٹرنیشنل رائٹرز فورم کے زیرِ اہتمام شاز ملک کے شعری مجموعے ’’دیوانِ شاز‘‘ کی پروقار تقریبِ رونمائی

پیرس میں پاک انٹرنیشنل رائٹرز فورم کے زیرِ اہتمام شاز ملک کے شعری مجموعے ’’دیوانِ شاز‘‘ کی پروقار تقریبِ رونمائی

November 5, 2026
Benazir 'Smuggled Nuclear Data' to North Korea

بے نظیر بھٹو نے شمالی کوریا کے دورے میں یورینیم افزودگی کا خفیہ ڈیٹا اسمگل کیا؟ نئی کتاب میں دعویٰ

November 4, 2026
39 Habits of Successful People: Expert Insights

کامیاب لوگوں کی 39 عادات: 31 ماہرین کی بصیرت سے مکمل رہنمائی

November 4, 2026
Pakistan Tests First Indigenous Fa'az Air-to-Air Missile

پاکستان کا پہلا مقامی فضائی مار کرنے والا میزائل ’فائز‘ کا کامیاب تجربہ

November 4, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.