yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • خانپور میں مبینہ پولیس مقابلہ، دوہرے قتل کا ملزم ہلاک، ساتھی فرارخانپور میں مبینہ پولیس مقابلہ، دوہرے قتل کا ملزم ہلاک، ساتھی فرار
    • فرانس میں 17 اکتوبر کے مظاہروں کے بعد عدالتوں میں تیزی، لیکن بیشتر سزائیں معطلفرانس میں 17 اکتوبر کے مظاہروں کے بعد عدالتوں میں تیزی، لیکن بیشتر سزائیں معطل
    بین الاقوامی خبریں
    • فرانس میں 17 اکتوبر کے مظاہروں کے بعد عدالتوں میں تیزی، لیکن بیشتر سزائیں معطلفرانس میں 17 اکتوبر کے مظاہروں کے بعد عدالتوں میں تیزی، لیکن بیشتر سزائیں معطل
    • بوبینی حراست گاہ میں نابالغوں کی حالت زار پر وکلاء کی سخت تنقید، پراسیکیوٹر نے تسلیم کی ناکامیبوبینی حراست گاہ میں نابالغوں کی حالت زار پر وکلاء کی سخت تنقید، پراسیکیوٹر نے تسلیم کی ناکامی
    شوبز
    • امرتسر کے گولڈن ٹیمپل میں سارہ علی خان کی زیارت کا جذباتی لمحہ وائرلامرتسر کے گولڈن ٹیمپل میں سارہ علی خان کی زیارت کا جذباتی لمحہ وائرل
    • ٹائیگر شروف پر حملے کی مبینہ سازش، رنبیر کپور کے گھر کی ریکی اور بشنوئی گینگ کا اسلحہ نیٹ ورکٹائیگر شروف پر حملے کی مبینہ سازش، رنبیر کپور کے گھر کی ریکی اور بشنوئی گینگ کا اسلحہ نیٹ ورک
    مقامی خبریں
    • خانپور میں مبینہ پولیس مقابلہ، دوہرے قتل کا ملزم ہلاک، ساتھی فرارخانپور میں مبینہ پولیس مقابلہ، دوہرے قتل کا ملزم ہلاک، ساتھی فرار
    • سعودی عرب جانے والے مسافروں کے لیے لازمی ویکسی نیشن کی مہلت میں ایک ماہ کی توسیعسعودی عرب جانے والے مسافروں کے لیے لازمی ویکسی نیشن کی مہلت میں ایک ماہ کی توسیع
    کاروبار
    • پنجاب کا سعودی عرب کو 1.8 ارب ڈالر سے زائد مالیت کی غذائی برآمدات کا ہدف مقررپنجاب کا سعودی عرب کو 1.8 ارب ڈالر سے زائد مالیت کی غذائی برآمدات کا ہدف مقرر
    • پاکستانی فری لانسرز کی تاریخی کامیابی: ستمبر میں 197 ملین ڈالر کی ریکارڈ زرمبادلہ کمائیپاکستانی فری لانسرز کی تاریخی کامیابی: ستمبر میں 197 ملین ڈالر کی ریکارڈ زرمبادلہ کمائی
    کھیل
    • عرفات منہاس نے ون ڈے میں نصف سنچری اور پانچ وکٹیں لے کر شاہد آفریدی اور عبدالرزاق کی فہرست میں جگہ بنا لیعرفات منہاس نے ون ڈے میں نصف سنچری اور پانچ وکٹیں لے کر شاہد آفریدی اور عبدالرزاق کی فہرست میں جگہ بنا لی
    • بیلی لاک نین ایک صدی بعد برطانیہ کے سب سے کم عمر چیمپئن جاکی قرار پائےبیلی لاک نین ایک صدی بعد برطانیہ کے سب سے کم عمر چیمپئن جاکی قرار پائے
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
اہم ترین

پاکستان کی پوری ٹیم کیچ آئوٹ، آسٹریلیا کو جیت کیلئے 214 کا آسان ہدف

Yes 1 Webmaster March 20, 2015 1 min read
Pakistan and Australia Match
Share this:
Pakistan and  Australia Match
Pakistan and Australia Match

ایڈیلیڈ (جیوڈیسک) ایڈیلیڈ اوول گرائونڈ میں کھیلے جا رہے تیسرے کوارٹرز فائنل میچ میں پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے 49.5 اوورز میں 213 رنز بنائے ہیں۔ پاکستانی کپتان مصباح الحق نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا جو سود مند ثابت نہ ہوا۔

پاکستانی اوپنرز اس میچ میں ٹیم کو اچھا آغاز دینے میں ناکام رہے۔ اوپنر احمد شہزاد اور سرفراز احمد نے محتاط انداز اپنایا۔ تاہم پانچویں اوور میں مچل سٹارک کی گیند پر سرفراز احمد دھوکا دے گئے اور باہر جاتی گیند پر سلپ میں کیچ دے بیٹھے۔ سرفراز احمد نے صرف 10 رنز ہی بنائے۔

جوش ہیزل ووڈ کے اگلے ہی اوور کی پہلی گیند پر احمد شہزاد بھی غلط شارٹ کھیلنے کی کوشش میں وکٹ گنوا بیٹھے۔ انہوں نے بھی پاکستان کے سکور میں صرف 5 رنز کا ہی اضافہ کیا۔ مصباح الحق اسی اوور میں آؤٹ ہوتے ہوتے بچے جب گیند وکٹ کو لگی مگر بیلز نہیں گریں۔

اس کے بعد کپتان مصباح الحق اور حارث سہیل نے تیسری وکٹ کے لئے 73 رنز کی شراکت قائم کی تاہم مصباح الحق چھکا مارنے کی کوشش میں گلین میکسویل کی گیند پر بائونڈری کے قریب کیچ آئوٹ ہوگئے۔

انہوں نے 34 رنز کی اننگز کھیلی۔ پاکستان کے چوتھے آئوٹ ہونے والے کھلاڑی حارث سہیل تھے جنہوں نے 41 رنز بنائے۔ پاکستان کی پانچویں وکٹ 124 رنز پر گری جب عمر اکمل 20 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ چھٹے آئوٹ ہونے والے کھلاڑی صہیب مقصود 29 رنز بنا کر ہیزل وڈ کی تیسری وکٹ بنے۔ بوم بوم آفریدی نے ایک مرتبہ پھر شائقین کرکٹ کو شدید مایوس کیا اور صرف 23 رنز بنا کر واپس لوٹ گئے۔

فاسٹ بائولرز وہاب ریاض نے 16 جبکہ سہیل خان 4 رنز بنا کر واپسی کی راہ لی۔ پاکستان ٹیم کے آخری آئوٹ ہونے والے کھلاڑی احسان عادل تھے جنہوں نے صرف 15 رنز بنائے۔ آسٹریلیا کی جانب سے جوش ہیزل ووڈ نے 4، مچل سٹارک اور گلین میکسویل نے 2، 2 جبکہ جانسن اور فولکنر نے ایک، ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔

Share this:

Yes 1 Webmaster

8,866 Articles
View All Posts
International Forests Day
Previous Post عالمی یوم جنگلات کے موقع پر گزارش
Next Post متحدہ کی قومی اسمبلی میں نعرے بازی، ایم کیو ایم کو ختم نہیں ہونے دینگے، فاروق ستار
Farooq Sattar

Related Posts

امرتسر کے گولڈن ٹیمپل میں سارہ علی خان کی زیارت کا جذباتی لمحہ وائرل

امرتسر کے گولڈن ٹیمپل میں سارہ علی خان کی زیارت کا جذباتی لمحہ وائرل

October 22, 2026
ٹائیگر شروف پر حملے کی مبینہ سازش، رنبیر کپور کے گھر کی ریکی اور بشنوئی گینگ کا اسلحہ نیٹ ورک

ٹائیگر شروف پر حملے کی مبینہ سازش، رنبیر کپور کے گھر کی ریکی اور بشنوئی گینگ کا اسلحہ نیٹ ورک

October 22, 2026
پنجاب کا سعودی عرب کو 1.8 ارب ڈالر سے زائد مالیت کی غذائی برآمدات کا ہدف مقرر

پنجاب کا سعودی عرب کو 1.8 ارب ڈالر سے زائد مالیت کی غذائی برآمدات کا ہدف مقرر

October 22, 2026
خانپور میں مبینہ پولیس مقابلہ، دوہرے قتل کا ملزم ہلاک، ساتھی فرار

خانپور میں مبینہ پولیس مقابلہ، دوہرے قتل کا ملزم ہلاک، ساتھی فرار

October 22, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.