yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • خانپور میں مبینہ پولیس مقابلہ، دوہرے قتل کا ملزم ہلاک، ساتھی فرارخانپور میں مبینہ پولیس مقابلہ، دوہرے قتل کا ملزم ہلاک، ساتھی فرار
    • فرانس میں 17 اکتوبر کے مظاہروں کے بعد عدالتوں میں تیزی، لیکن بیشتر سزائیں معطلفرانس میں 17 اکتوبر کے مظاہروں کے بعد عدالتوں میں تیزی، لیکن بیشتر سزائیں معطل
    بین الاقوامی خبریں
    • فرانس میں 17 اکتوبر کے مظاہروں کے بعد عدالتوں میں تیزی، لیکن بیشتر سزائیں معطلفرانس میں 17 اکتوبر کے مظاہروں کے بعد عدالتوں میں تیزی، لیکن بیشتر سزائیں معطل
    • بوبینی حراست گاہ میں نابالغوں کی حالت زار پر وکلاء کی سخت تنقید، پراسیکیوٹر نے تسلیم کی ناکامیبوبینی حراست گاہ میں نابالغوں کی حالت زار پر وکلاء کی سخت تنقید، پراسیکیوٹر نے تسلیم کی ناکامی
    شوبز
    • امرتسر کے گولڈن ٹیمپل میں سارہ علی خان کی زیارت کا جذباتی لمحہ وائرلامرتسر کے گولڈن ٹیمپل میں سارہ علی خان کی زیارت کا جذباتی لمحہ وائرل
    • ٹائیگر شروف پر حملے کی مبینہ سازش، رنبیر کپور کے گھر کی ریکی اور بشنوئی گینگ کا اسلحہ نیٹ ورکٹائیگر شروف پر حملے کی مبینہ سازش، رنبیر کپور کے گھر کی ریکی اور بشنوئی گینگ کا اسلحہ نیٹ ورک
    مقامی خبریں
    • خانپور میں مبینہ پولیس مقابلہ، دوہرے قتل کا ملزم ہلاک، ساتھی فرارخانپور میں مبینہ پولیس مقابلہ، دوہرے قتل کا ملزم ہلاک، ساتھی فرار
    • سعودی عرب جانے والے مسافروں کے لیے لازمی ویکسی نیشن کی مہلت میں ایک ماہ کی توسیعسعودی عرب جانے والے مسافروں کے لیے لازمی ویکسی نیشن کی مہلت میں ایک ماہ کی توسیع
    کاروبار
    • پنجاب کا سعودی عرب کو 1.8 ارب ڈالر سے زائد مالیت کی غذائی برآمدات کا ہدف مقررپنجاب کا سعودی عرب کو 1.8 ارب ڈالر سے زائد مالیت کی غذائی برآمدات کا ہدف مقرر
    • پاکستانی فری لانسرز کی تاریخی کامیابی: ستمبر میں 197 ملین ڈالر کی ریکارڈ زرمبادلہ کمائیپاکستانی فری لانسرز کی تاریخی کامیابی: ستمبر میں 197 ملین ڈالر کی ریکارڈ زرمبادلہ کمائی
    کھیل
    • عرفات منہاس نے ون ڈے میں نصف سنچری اور پانچ وکٹیں لے کر شاہد آفریدی اور عبدالرزاق کی فہرست میں جگہ بنا لیعرفات منہاس نے ون ڈے میں نصف سنچری اور پانچ وکٹیں لے کر شاہد آفریدی اور عبدالرزاق کی فہرست میں جگہ بنا لی
    • بیلی لاک نین ایک صدی بعد برطانیہ کے سب سے کم عمر چیمپئن جاکی قرار پائےبیلی لاک نین ایک صدی بعد برطانیہ کے سب سے کم عمر چیمپئن جاکی قرار پائے
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
اہم ترین

پاکستانی ٹیم کا مایوس کن آغاز، احمد شہزاد اور سرفراز احمد آئوٹ

Yes 1 Webmaster March 20, 2015 1 min read
Sarfraz Ahmed and Ahmed Shehzad
Share this:
Sarfraz Ahmed and Ahmed Shehzad
Sarfraz Ahmed and Ahmed Shehzad

ایڈیلیڈ (جیوڈیسک) ایڈیلیڈ اوول گرائونڈ میں کھیلے جا رہے تیسرے کوارٹرز فائنل میچ میں پاکستان کی جانب سے احمد شہزاد اور سرفراز احمد نے اننگز کا آغاز کیا۔

دونوں بلے بازوں نے پراعتماد طریقے سے آسٹریلوی بائولرز کا سامنا کیا تاہم میچ کے پانچویں اوور میں مچل سٹارک کی باہر نکلتی گیند پر شارٹ کھیلنے کی کوشش میں سرفراز احمد وکٹ کے پیچھے کیچ آئوٹ ہوگئے۔

واٹسن نے ان کا خوبصورت کیچ لیا۔ سرفراز احمد نے 10 رنز بنائے تھے۔ اس سے اگلے ہی اوور میں جوش ہیزل ووڈ نے احمد شہزاد کو بھی چلتا کیا۔ احمد شہزاد ایک غلط شارٹ کھیلنے کی کوشش میں کپتان مائیکل کلارک کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوئے۔ احمد شہزاد نے پاکستانی ٹیم کے سکور میں صرف 5 رنز کا اضافہ کیا۔

میچ میں صورتحال اس وقت دلچسپ ہوگئی جب ہیزل ووڈ نے کپتان مصباح الحق کو ایک خوبصورت گیند کروائی جو وکٹوں کو لگی لیکن بیلز نہیں گریں۔ واضع رہے کہ ایڈیلیڈ اوول کرکٹ گرائونڈ میں کھیلے جا رہے تیسرے کوارٹرز فائنل میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر آسٹریلیا کیخلاف پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ آسٹریلیا کی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے جبکہ پاکستان اپنے پرانے سکواڈ کے ساتھ میدان میں اترے گا۔ ٹاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کپتان مصباح الحق کا کہنا تھا کہ آج کی وکٹ ایڈیلیڈ میں کھیلے گئے گزشتہ میچوں سے مختلف ہے۔

وکٹ میں بائونس زیادہ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستانی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ جبکہ آسٹریلوی کپتان مائیکل کلارک کا کہنا تھا کہ ٹاس ہارنے کے بعد پہلے فیلڈنگ کرنے میں کوئی مشکل پیش نہیں آئے گی۔ آسٹریلوی بائولرز ہر طرح کی صورتحال میں بائولنگ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ آسٹریلوی ٹیم میں ایک تبدیلی کرتے ہوئے پیٹ کمننز کی جگہ جوش ہیزل ووڈ کو شامل کیا گیا ہے۔ واضع رہے کہ گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو میں مصباح الحق کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا یقیناً کوارٹرز فائنل کے لئے فیورٹ ہے لیکن ایسا بھی نہیں ہے کہ فیورٹ ہی ہمیشہ جیتیں۔

Share this:

Yes 1 Webmaster

8,866 Articles
View All Posts
Sult Mirza
Previous Post صولت مرزا سے تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی گئی
Next Post بالی وڈ کی نئی ایکشن فلم بمبئے ویلوٹ کا ٹریلر جاری
Bombay Velvet

Related Posts

امرتسر کے گولڈن ٹیمپل میں سارہ علی خان کی زیارت کا جذباتی لمحہ وائرل

امرتسر کے گولڈن ٹیمپل میں سارہ علی خان کی زیارت کا جذباتی لمحہ وائرل

October 22, 2026
ٹائیگر شروف پر حملے کی مبینہ سازش، رنبیر کپور کے گھر کی ریکی اور بشنوئی گینگ کا اسلحہ نیٹ ورک

ٹائیگر شروف پر حملے کی مبینہ سازش، رنبیر کپور کے گھر کی ریکی اور بشنوئی گینگ کا اسلحہ نیٹ ورک

October 22, 2026
پنجاب کا سعودی عرب کو 1.8 ارب ڈالر سے زائد مالیت کی غذائی برآمدات کا ہدف مقرر

پنجاب کا سعودی عرب کو 1.8 ارب ڈالر سے زائد مالیت کی غذائی برآمدات کا ہدف مقرر

October 22, 2026
خانپور میں مبینہ پولیس مقابلہ، دوہرے قتل کا ملزم ہلاک، ساتھی فرار

خانپور میں مبینہ پولیس مقابلہ، دوہرے قتل کا ملزم ہلاک، ساتھی فرار

October 22, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.