yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • خانپور میں مبینہ پولیس مقابلہ، دوہرے قتل کا ملزم ہلاک، ساتھی فرارخانپور میں مبینہ پولیس مقابلہ، دوہرے قتل کا ملزم ہلاک، ساتھی فرار
    • فرانس میں 17 اکتوبر کے مظاہروں کے بعد عدالتوں میں تیزی، لیکن بیشتر سزائیں معطلفرانس میں 17 اکتوبر کے مظاہروں کے بعد عدالتوں میں تیزی، لیکن بیشتر سزائیں معطل
    بین الاقوامی خبریں
    • فرانس میں 17 اکتوبر کے مظاہروں کے بعد عدالتوں میں تیزی، لیکن بیشتر سزائیں معطلفرانس میں 17 اکتوبر کے مظاہروں کے بعد عدالتوں میں تیزی، لیکن بیشتر سزائیں معطل
    • بوبینی حراست گاہ میں نابالغوں کی حالت زار پر وکلاء کی سخت تنقید، پراسیکیوٹر نے تسلیم کی ناکامیبوبینی حراست گاہ میں نابالغوں کی حالت زار پر وکلاء کی سخت تنقید، پراسیکیوٹر نے تسلیم کی ناکامی
    شوبز
    • امرتسر کے گولڈن ٹیمپل میں سارہ علی خان کی زیارت کا جذباتی لمحہ وائرلامرتسر کے گولڈن ٹیمپل میں سارہ علی خان کی زیارت کا جذباتی لمحہ وائرل
    • ٹائیگر شروف پر حملے کی مبینہ سازش، رنبیر کپور کے گھر کی ریکی اور بشنوئی گینگ کا اسلحہ نیٹ ورکٹائیگر شروف پر حملے کی مبینہ سازش، رنبیر کپور کے گھر کی ریکی اور بشنوئی گینگ کا اسلحہ نیٹ ورک
    مقامی خبریں
    • خانپور میں مبینہ پولیس مقابلہ، دوہرے قتل کا ملزم ہلاک، ساتھی فرارخانپور میں مبینہ پولیس مقابلہ، دوہرے قتل کا ملزم ہلاک، ساتھی فرار
    • سعودی عرب جانے والے مسافروں کے لیے لازمی ویکسی نیشن کی مہلت میں ایک ماہ کی توسیعسعودی عرب جانے والے مسافروں کے لیے لازمی ویکسی نیشن کی مہلت میں ایک ماہ کی توسیع
    کاروبار
    • پنجاب کا سعودی عرب کو 1.8 ارب ڈالر سے زائد مالیت کی غذائی برآمدات کا ہدف مقررپنجاب کا سعودی عرب کو 1.8 ارب ڈالر سے زائد مالیت کی غذائی برآمدات کا ہدف مقرر
    • پاکستانی فری لانسرز کی تاریخی کامیابی: ستمبر میں 197 ملین ڈالر کی ریکارڈ زرمبادلہ کمائیپاکستانی فری لانسرز کی تاریخی کامیابی: ستمبر میں 197 ملین ڈالر کی ریکارڈ زرمبادلہ کمائی
    کھیل
    • عرفات منہاس نے ون ڈے میں نصف سنچری اور پانچ وکٹیں لے کر شاہد آفریدی اور عبدالرزاق کی فہرست میں جگہ بنا لیعرفات منہاس نے ون ڈے میں نصف سنچری اور پانچ وکٹیں لے کر شاہد آفریدی اور عبدالرزاق کی فہرست میں جگہ بنا لی
    • بیلی لاک نین ایک صدی بعد برطانیہ کے سب سے کم عمر چیمپئن جاکی قرار پائےبیلی لاک نین ایک صدی بعد برطانیہ کے سب سے کم عمر چیمپئن جاکی قرار پائے
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
تارکین وطن

دبئی میں طارق حسین بٹ کی نئی کتاب (نخلِ آرزو) کی تقریبِ رونمائی

Yes 2 Webmaster March 16, 2015 1 min read
Book Launching in Dubai
Share this:
Book Launching in Dubai
Book Launching in Dubai

دبئی: طارق حسین بٹ کی دوسری تخلیق نخلِ آرزو کی تقریبِ رونمائی ١٣ مارچ کو ملا پلازہ دبئی میں منعقد ہوئی۔ تقریب کا اہتمام مجلسِ قلندرانِ اقبال گلف کے صدر میاں منیر ہانس نے کیا تھا۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی آئی جی ظفر عباس لک تھے جبکہ صدارت کی سعادت پاکستان کی نامی گرامی سیاسی اور سماجی شخصیت سید آصف ہاشمی کے حصے میں آئی۔پروگرام کا باقاعدہ آغاز رافع رضوان کی تلاوتِ کلامِ پاک سے ہو اجبکہ نعتِ رسولِ پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سعادت محمد بلال فلک کے حصے میں آئی۔نظامت کے فرائض ملک اسلم نے انتہائی احسن انداز میں نبھائے اور تقریب کے ٹیمپو کو اپنے ادب نواز انداز سے بر قرار رکھا۔

اس موقعہ پر صدرِ تقریب سید آصف ہاشمی نے تقریر کرتے ہوئے کہا کہ اس کتاب کو دیکھنے کے بعد میں اس نتیجے پر پہنچا ہوں کہ یہ کتاب بے شمار موضوعات کا احاطہ کئے ہوئے ہے۔اس میں سیاست، معیشت۔ فلسفہ، تصوف اور تاریخ کے موضوعات پر طبع آزمائی کی گئی ہے۔کتاب کا انداز اتنا دلنشین ہے کہ قاری اسے پڑھنے پر مجبور ہوجاتا ہے۔

اس کے اندر جس خواب کی بات کی ہے وہ انتہائی بلند ہے۔پاکستان اس وقت جس طرح کے نظام کا اسیر ہو چکا ہے وہ اپنی افادیت کھو چکا ہے لہذا ضروری ہے کہ معاشرتی ڈھانچوں کو از سرِ نو مرتب کیا جائے تا کہ پاکستان آگے کی جانب اپنا سفر جاری رکھ سکے،نخلِ آرزو اس سفر میں عوام کی راہنمائی کا فر یضہ سر انجام دے سکتی ہے۔

مہمانِ خصوصی ظفر عباس لک نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ ہم اپنا محاسبہ کریں اور موجودہ کرپٹ نظام کی جگہ ایک شفاف اور جوابدہی کا نظام لائیں تا کہ پاکستان اقوامِ عالم میں اپنا مقام بنا سکے۔انھوں ے کہا کہ اس ملک کو سیاست دانوں نے ہی چلانا ہے لہذا ضروری ہے کہ وہ اپنی ترجیحات کا اس سر نو جائزہ لیں تا کہ عد ل و انصاف کو یقینی بنایا جا سکے۔انھوں نے کہا کہ مصنف نے سلگتے موضوعات پر قلم اٹھا یا ہے اور عوام کو ان کے حقوق کق شعور دینے کی کوشش کی ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہمارا المیہ یہ ہے کہ سیاست دانوں کی اکثریت ذاتی مفادت کی اسیر بنی ہوئی ہے اور اقتدار ان کے ذاتی کار وبار میں وسعت کی بنیاد بن کر رہ گیا ہے۔نخلِ آرزو اس طرزِ سیاست کے خلاف ایک توانا آواز ہے۔،۔

صا حبِ کتاب طارق حسین بٹ نے اپنے خطاب میں کہا کہ یہ کتاب در اصل اس بات کی غماز ہے کہ انقلاب کو دنیا کی کوئی طاقت روک نہیں سکتی کیونکہ موجودہ نظام اپنی افادیت کھو چکا ہے اور ایک شفاف نظام کے بغیر چارہ کار نہیں ہے۔اسلامی نظام ہی وہ واحد نظام ہے جو انسانیت کہ عدل و انصاف کی بنیادیں فراہم کر سکتاہے کیونکہ یہ امن ،محبت اور انسان دوستی کا مذہب ہے۔پاکستان کی بقا صرف اسلامی نظام کو من و عن نافذ کرنے میں ہے۔تقریب کے میزبان میاں منیر ہانس نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے حاضرین کا شکریہ ادا کیا اور اس شام کو کامیاب بنانے میں ان کی کاوشوں کا سراہا۔انھوں نے کہا کہ مصنف کے ساتھ میرے دیرینہ مراسم ہیں۔وہ ایک انتہائی نفیس انسان ہیں جس کا واضح ثبوت ان کی نئی تخلیق (نخلِ آرزو ) ہے۔

یہ کتاب ایک ایک نئے پاکستان کی آواز ہے۔یہ کتاب ہمارے کل کی بنیادیں رکھنے میں ممدو معاون ثابت ہو گی کیونکہ اس میں عوامی حقوق کی بات کی گئی ہے۔ ،۔تقریب میں سید سجاد حسین شاہ،ڈاکٹر شہزاد اکرم،وحید پال،نور الحسن تنویر،سہیل خاور،امجد اقبال امجد،عبدالستار پردیسی،عبدالسلام عاصم اور ارسلان طارق بٹ نے بھی خطاب کیا۔ارسلان طارق بٹ نے اپنا مضمون (نخلِ آرزو کا مصنف ایک بیٹے کی نظر میں) پڑھنے پر خصوصی داد سمیٹی ۔اس موقعہ پر سید آصف ہاشمی نے انھیں اپنے بیٹے کی الیکشن مہم میں اپنی خدمات پیش کرنے کی درخواست کی جسے ارسلان طارق بٹ ے انتہائی محبت سے قبول کر لیا۔

اس تقریب میں پاکستانی کیمیونیٹی کے عبدالستار پردیسی، سید قیوم شاہ اور سہیل خاور کو ان کی سماجی خدمات پر شیلڈز بھی پیش کی گئیں۔ اس تقریب کی سب سے بڑی خو بصورتی یہ تھی کہ اس میں مختلف سیاسی جماعتوں کے قائدین ایک ہی چھت کے نیچے اکٹھے ہوئے اور انتہائی صبرو تحمل سے ایک دوسرے کے نقطہ نظر کو سنا۔ تین گھنٹو ں تک جاری رہنے والی اس تقریب میں پاکستانیوں کی بڑی تعدادنے شرکت کر کے تقریب کو چار چاند لگا دئے۔،۔

Share this:

Yes 2 Webmaster

6,502 Articles
View All Posts
Muhammad Akram Bajwa
Previous Post پاکستان مسلم لیگ ن آسٹریا کا ایک ہنگامی اجلاس صدر حاجی شاہد محمود کی زیر صدارت منعقد ہوا
Next Post دبئی میں طارق حسین بٹ کی نئی کتاب (نخلِ آرزو) کی تقریبِ رونمائی کی تصویری جھلکیاں
Book Launching in Dubai

Related Posts

امرتسر کے گولڈن ٹیمپل میں سارہ علی خان کی زیارت کا جذباتی لمحہ وائرل

امرتسر کے گولڈن ٹیمپل میں سارہ علی خان کی زیارت کا جذباتی لمحہ وائرل

October 22, 2026
ٹائیگر شروف پر حملے کی مبینہ سازش، رنبیر کپور کے گھر کی ریکی اور بشنوئی گینگ کا اسلحہ نیٹ ورک

ٹائیگر شروف پر حملے کی مبینہ سازش، رنبیر کپور کے گھر کی ریکی اور بشنوئی گینگ کا اسلحہ نیٹ ورک

October 22, 2026
پنجاب کا سعودی عرب کو 1.8 ارب ڈالر سے زائد مالیت کی غذائی برآمدات کا ہدف مقرر

پنجاب کا سعودی عرب کو 1.8 ارب ڈالر سے زائد مالیت کی غذائی برآمدات کا ہدف مقرر

October 22, 2026
خانپور میں مبینہ پولیس مقابلہ، دوہرے قتل کا ملزم ہلاک، ساتھی فرار

خانپور میں مبینہ پولیس مقابلہ، دوہرے قتل کا ملزم ہلاک، ساتھی فرار

October 22, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.