yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • خانپور میں مبینہ پولیس مقابلہ، دوہرے قتل کا ملزم ہلاک، ساتھی فرارخانپور میں مبینہ پولیس مقابلہ، دوہرے قتل کا ملزم ہلاک، ساتھی فرار
    • فرانس میں 17 اکتوبر کے مظاہروں کے بعد عدالتوں میں تیزی، لیکن بیشتر سزائیں معطلفرانس میں 17 اکتوبر کے مظاہروں کے بعد عدالتوں میں تیزی، لیکن بیشتر سزائیں معطل
    بین الاقوامی خبریں
    • فرانس میں 17 اکتوبر کے مظاہروں کے بعد عدالتوں میں تیزی، لیکن بیشتر سزائیں معطلفرانس میں 17 اکتوبر کے مظاہروں کے بعد عدالتوں میں تیزی، لیکن بیشتر سزائیں معطل
    • بوبینی حراست گاہ میں نابالغوں کی حالت زار پر وکلاء کی سخت تنقید، پراسیکیوٹر نے تسلیم کی ناکامیبوبینی حراست گاہ میں نابالغوں کی حالت زار پر وکلاء کی سخت تنقید، پراسیکیوٹر نے تسلیم کی ناکامی
    شوبز
    • امرتسر کے گولڈن ٹیمپل میں سارہ علی خان کی زیارت کا جذباتی لمحہ وائرلامرتسر کے گولڈن ٹیمپل میں سارہ علی خان کی زیارت کا جذباتی لمحہ وائرل
    • ٹائیگر شروف پر حملے کی مبینہ سازش، رنبیر کپور کے گھر کی ریکی اور بشنوئی گینگ کا اسلحہ نیٹ ورکٹائیگر شروف پر حملے کی مبینہ سازش، رنبیر کپور کے گھر کی ریکی اور بشنوئی گینگ کا اسلحہ نیٹ ورک
    مقامی خبریں
    • خانپور میں مبینہ پولیس مقابلہ، دوہرے قتل کا ملزم ہلاک، ساتھی فرارخانپور میں مبینہ پولیس مقابلہ، دوہرے قتل کا ملزم ہلاک، ساتھی فرار
    • سعودی عرب جانے والے مسافروں کے لیے لازمی ویکسی نیشن کی مہلت میں ایک ماہ کی توسیعسعودی عرب جانے والے مسافروں کے لیے لازمی ویکسی نیشن کی مہلت میں ایک ماہ کی توسیع
    کاروبار
    • پنجاب کا سعودی عرب کو 1.8 ارب ڈالر سے زائد مالیت کی غذائی برآمدات کا ہدف مقررپنجاب کا سعودی عرب کو 1.8 ارب ڈالر سے زائد مالیت کی غذائی برآمدات کا ہدف مقرر
    • پاکستانی فری لانسرز کی تاریخی کامیابی: ستمبر میں 197 ملین ڈالر کی ریکارڈ زرمبادلہ کمائیپاکستانی فری لانسرز کی تاریخی کامیابی: ستمبر میں 197 ملین ڈالر کی ریکارڈ زرمبادلہ کمائی
    کھیل
    • عرفات منہاس نے ون ڈے میں نصف سنچری اور پانچ وکٹیں لے کر شاہد آفریدی اور عبدالرزاق کی فہرست میں جگہ بنا لیعرفات منہاس نے ون ڈے میں نصف سنچری اور پانچ وکٹیں لے کر شاہد آفریدی اور عبدالرزاق کی فہرست میں جگہ بنا لی
    • بیلی لاک نین ایک صدی بعد برطانیہ کے سب سے کم عمر چیمپئن جاکی قرار پائےبیلی لاک نین ایک صدی بعد برطانیہ کے سب سے کم عمر چیمپئن جاکی قرار پائے
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
کالم

مارچ یومِ خواتین کے موقع پر وزیر اعظم پاکستان محمد نواز شریف کا پیغام

Yes 2 Webmaster March 11, 2015 1 min read
Women's Day
Share this:
Women's Day
Women’s Day

تحریر: بشیر خالد
پاکستانی معاشرے میں خواتین کے مقام کااحترام کیا جاتا ہے۔ آبادی کے لحاظ سے خواتین کی تعداد نسبتاً زیادہ ہے۔ شاید اسی لیے خواتین کی ذمہ داریاں بھی کافی زیادہ ہیں مگر جو حقوق انھیں حاصل ہونے چاہئیںان میں ابھی تک امتیاز روا رکھا جاتا ہے جس کا خاتمہ ضروری ہے۔ آج کے یوم خواتین کا موضوع ایسا کر دکھائیں نہایت با معنی اور موزوں ہے ۔اس موضوع میں وہ تمام امکانات موجود ہیں جنہیں کر دکھانا وقت کا تقاضا ہے۔ خواتین کی بہبود ایک نصب العین ہے جسے بہرحال پورا ہونا چاہیے۔

خواتین کے حقوق کی حفاظت اور ہر قسم کے امتیازی سلوک کا خاتمہ کرنے کے لیے جو بین الاقوامی اور علاقائی سطح پر کنونشن ہوئے ہیں پاکستان ان کا سرگرم حامی ہے اور جو فیصلے اور قراردادیں منظور کی جا چکی ہیں پاکستان سنجیدگی کے ساتھ اُن کی ایک ایک شق پر عمل درآمد کرتا ہے ۔سی ای ڈی اے ڈبلیو کے فیصلے حقوقِ نسواں کو یقینی بنانے کے لیے رہنمائی کرتے ہیں۔ میری حکومت ان کے عملی نفاذ کے لیے ٹھوس اقدامات کر رہی ہے۔ میں اس امر پر پختہ یقین رکھتا ہوں کہ خواتین کی شرکت کے بغیر کوئی ملک اور معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا ۔ یہی وجہ ہے کہ ہم خواتین کو بااختیار بنانے کا مکمل عزم رکھتے ہیں اور ہر سطح پر فیصلہ سازی کے عمل میں خواتین کی شرکت کو یقینی بنایا جاتا ہے۔

میری حکومت ملک میں خواتین کی بہبود کے لیے موجود اداروں کو متحرک اور سرگرم رکھنے کے لیے اقدامات اُٹھا رہی ہے۔ قومی کمیشن برائے وقارِ نسواں کو معاشرے کی کمزور خواتین کے تحفظ اور حقوقِ نسواں پر حقیقی معنوں میں عمل درآمدکے لیے مؤثر بنایا جا رہا ہے۔اس ضمن میں جو قانونی اور انتظامی اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے متعلقہ وفاقی اداروں کو اس کی ہدایت کر دی گئی ہے۔ خواتین کے حقوق کا تحفظ ایک قومی فریضہ ہے جسے کامیابی کے ساتھ انجام دینا ہو گا ۔اس سلسلے میں ہمیں اقوامِ متحدہ ، بین الاقوامی اداروں اور سماجی بہبود کی تنظیموں کی طرف سے پرخلوص معاونت حاصل ہے جو قابلِ تحسین ہے۔

Women's Rights
Women’s Rights

اٹھارویں آئینی ترمیم کے بعد صوبائی حکومتوں کو خواتین کے حقوق کے تحفظ اور مثبت رویّوں کو فروغ دینے کے لیے ہرممکنہ اقدامات اُٹھانے کی ذمّہ داری سونپی گئی ہے۔ مجھے امید ہے کہ تمام صوبائی حکومتیں اس پر عمل درآمد کریں گی ۔وفاقی حکومت کی طرف سے جو حمایت اور معاونت درکار ہو گی فراہم کی جائے گی۔ پاکستان میں انفرادی اور اجتماعی سطح پر خواتین کا احترام کیا جاتا ہے ۔ عملی زندگی میں خواتین کے لیے سازگار حالات اور ماحول پیدا کرنے کے لیے ابھی بہت کچھ کرنا باقی ہے۔ میں سول سوسائٹی ، مخیر حضرات ، ذرائع ابلاغ ، کاروباری شعبے اور تمام متعلقہ محکموں ، اداروں اور حلقوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ ” ایسا کر دکھائیں ”کہ خواتین کو کسی امتیاز کے بغیر عملی زندگی میں یکساں مواقع فراہم کیے جائیں۔ اس نیک مقصد کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لیے ہم اپنی پرخلوص کوششیں جاری رکھیں گے۔ اللہ ہمارا حامی و ناصر ہو۔

تحریر: بشیر خالد

Share this:

Yes 2 Webmaster

6,502 Articles
View All Posts
Raza Rabbani
Previous Post کوشش ہو گی جمہوری ادارے مضبوط ہوں اور قانون کی بالادستی برقرار رہے، رضا ربانی
Next Post بلدیاتی انتخابات
Municipal Elections

Related Posts

امرتسر کے گولڈن ٹیمپل میں سارہ علی خان کی زیارت کا جذباتی لمحہ وائرل

امرتسر کے گولڈن ٹیمپل میں سارہ علی خان کی زیارت کا جذباتی لمحہ وائرل

October 22, 2026
ٹائیگر شروف پر حملے کی مبینہ سازش، رنبیر کپور کے گھر کی ریکی اور بشنوئی گینگ کا اسلحہ نیٹ ورک

ٹائیگر شروف پر حملے کی مبینہ سازش، رنبیر کپور کے گھر کی ریکی اور بشنوئی گینگ کا اسلحہ نیٹ ورک

October 22, 2026
پنجاب کا سعودی عرب کو 1.8 ارب ڈالر سے زائد مالیت کی غذائی برآمدات کا ہدف مقرر

پنجاب کا سعودی عرب کو 1.8 ارب ڈالر سے زائد مالیت کی غذائی برآمدات کا ہدف مقرر

October 22, 2026
خانپور میں مبینہ پولیس مقابلہ، دوہرے قتل کا ملزم ہلاک، ساتھی فرار

خانپور میں مبینہ پولیس مقابلہ، دوہرے قتل کا ملزم ہلاک، ساتھی فرار

October 22, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.