yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • خانپور میں مبینہ پولیس مقابلہ، دوہرے قتل کا ملزم ہلاک، ساتھی فرارخانپور میں مبینہ پولیس مقابلہ، دوہرے قتل کا ملزم ہلاک، ساتھی فرار
    • فرانس میں 17 اکتوبر کے مظاہروں کے بعد عدالتوں میں تیزی، لیکن بیشتر سزائیں معطلفرانس میں 17 اکتوبر کے مظاہروں کے بعد عدالتوں میں تیزی، لیکن بیشتر سزائیں معطل
    بین الاقوامی خبریں
    • فرانس میں 17 اکتوبر کے مظاہروں کے بعد عدالتوں میں تیزی، لیکن بیشتر سزائیں معطلفرانس میں 17 اکتوبر کے مظاہروں کے بعد عدالتوں میں تیزی، لیکن بیشتر سزائیں معطل
    • بوبینی حراست گاہ میں نابالغوں کی حالت زار پر وکلاء کی سخت تنقید، پراسیکیوٹر نے تسلیم کی ناکامیبوبینی حراست گاہ میں نابالغوں کی حالت زار پر وکلاء کی سخت تنقید، پراسیکیوٹر نے تسلیم کی ناکامی
    شوبز
    • امرتسر کے گولڈن ٹیمپل میں سارہ علی خان کی زیارت کا جذباتی لمحہ وائرلامرتسر کے گولڈن ٹیمپل میں سارہ علی خان کی زیارت کا جذباتی لمحہ وائرل
    • ٹائیگر شروف پر حملے کی مبینہ سازش، رنبیر کپور کے گھر کی ریکی اور بشنوئی گینگ کا اسلحہ نیٹ ورکٹائیگر شروف پر حملے کی مبینہ سازش، رنبیر کپور کے گھر کی ریکی اور بشنوئی گینگ کا اسلحہ نیٹ ورک
    مقامی خبریں
    • خانپور میں مبینہ پولیس مقابلہ، دوہرے قتل کا ملزم ہلاک، ساتھی فرارخانپور میں مبینہ پولیس مقابلہ، دوہرے قتل کا ملزم ہلاک، ساتھی فرار
    • سعودی عرب جانے والے مسافروں کے لیے لازمی ویکسی نیشن کی مہلت میں ایک ماہ کی توسیعسعودی عرب جانے والے مسافروں کے لیے لازمی ویکسی نیشن کی مہلت میں ایک ماہ کی توسیع
    کاروبار
    • پنجاب کا سعودی عرب کو 1.8 ارب ڈالر سے زائد مالیت کی غذائی برآمدات کا ہدف مقررپنجاب کا سعودی عرب کو 1.8 ارب ڈالر سے زائد مالیت کی غذائی برآمدات کا ہدف مقرر
    • پاکستانی فری لانسرز کی تاریخی کامیابی: ستمبر میں 197 ملین ڈالر کی ریکارڈ زرمبادلہ کمائیپاکستانی فری لانسرز کی تاریخی کامیابی: ستمبر میں 197 ملین ڈالر کی ریکارڈ زرمبادلہ کمائی
    کھیل
    • عرفات منہاس نے ون ڈے میں نصف سنچری اور پانچ وکٹیں لے کر شاہد آفریدی اور عبدالرزاق کی فہرست میں جگہ بنا لیعرفات منہاس نے ون ڈے میں نصف سنچری اور پانچ وکٹیں لے کر شاہد آفریدی اور عبدالرزاق کی فہرست میں جگہ بنا لی
    • بیلی لاک نین ایک صدی بعد برطانیہ کے سب سے کم عمر چیمپئن جاکی قرار پائےبیلی لاک نین ایک صدی بعد برطانیہ کے سب سے کم عمر چیمپئن جاکی قرار پائے
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
کالم

بڑے نایاب ہیں ہم

Yes 2 Webmaster March 5, 2015 1 min read
Politician
Share this:
Politician
Politician

تحریر: مجیداحمد جائی
آپ روز اخبار نہیں تو ٹی وی ضرور دیکھتے ہوں گے کس طرح سیاستدان ایک دوسرے کے قصدے پڑھ رہے ہوتے ہیں۔ ایسی خوبیاں صر ف اور صرف پاکستانی سیاستدانوں میں پائی جاتی ہیں۔ آپ پوری دنیا گھوم پھر لیں ایسے سیاستدان ،وزیر مشیر کہیں بھی نہیں ملیں گے۔ جھوٹے دعووں کی ڈگریاں رکھتے ہیں۔کرپشن میں اپنا ثانی نہیں رکھتے۔ میری باتوں میں یقین نہیں آتا تو آکر دیکھ لیں۔ دن میں تارے دیکھانے کی مہارت رکھتے ہیں۔

کسی کی جائیداد کو اپنا بنانا ان کے بائیں ہاتھ کا کھیل ہے۔ آپ کے ہاں ،آپکی گاڑی کے نیچے بلی کا بچہ بھی آ جائے تو عدلت میں حاضری ہوتی ہے ،لیکن یہاں ان کی گاڑیوں میں غریب بچے کچل دیئے جائیں تو انہیں فرق نہیں پڑتا۔ قانون ان کا،عدالتیں ان کی، کورٹ کچہری ان کے ،پاکستان ان کا، پاکستانی خزانے ان کے ،غریب تو بس مرنے کے لئے،ان کے آگے پیچھے دم ہلانے کے لئے ہوتے ہیں۔زندگی ان کی ہے نہ مقصد۔غلامی ان کی رگوں میں بسی ہے اپنی مرضی سے نوالہ نہیں لے سکتے۔ سانس بھی ان کی مرضی کا ہوتا ہے۔

پاکستان میں ٹریفک کا ہجوم ہے۔اس کی عمدہ مثال تب ملتی ہے جب کوئی وزیر،مشیر جلسے میں شرکت کرنے کے لئے سڑکوں پر آتاہے۔گاڑیوں کا ہجوم ان کی نگرانی کر رہا ہوتا ہے۔ان کے کسی عزیز،رشتے دار،یا ان کے بیٹے ،بیٹی کی شادی ہوتو سڑکیں آمدو رفت کے لئے بند کر دی جاتیں ہیں۔مزے کی بات تو یہ ہے اسمبلی حال تک خالی کرا دیئے جاتے ہیں۔سرکاری عمارتیں ان کی ملکیت ہوتیں ہیں۔دیہاتوں کا وزٹ کریں تو سرکاری اسکولوں کی عمارتیں تو آ پ دیکھیں گے مگران میںبچے نہیں پڑھتے لیکن جانورضرور باندھے ہوتے ہیں ۔جاگیردار بڑی ڈھٹائی سے ان پر قابض ہوتے ہیں۔

یہ پاکستان ہے۔ یہاں وزیروں، مشیروں کی بہتات ہے۔ پانی کا وزیر، بجلی کا وزیر، فلاں وزیر۔ فلاں مشیر،ایک لمبی فہرست ہے۔ کوئی پیٹرول پر قابض ہے تو کوئی گیس پر۔کوئی سرکاری خزانہ پر بیٹھا ہے تو کوئی وزیر تعلیم۔حیرت انگیز بات یہ ہے کہ یہاں اتنے وزیر،مشیر ہیں کہ گنتی میں نہیں آتے۔جتنے وزیر مشیر ہیں ان کے چوگنا ان کے پاس سرکاری گاڑیاں ہیں۔ان کی جان کی محافظ کے لئے جو لوگ ہیں ان کی فہر ست بن ہی نہیں سکتی۔ یہ غریبوں کے دئیے ہوئے ٹیکس پر پلتے ہیں ۔ان کا اٹھنا، بیٹھناسوناجاگنا، چلنا پھرناسرکاری خرچے پر ہوتا ہے۔ ان کے پیدا ہونے والے بچے سے لے کر نوکر چاکر،حتی کہ پالتو جانوروں تک سہولیات دینا حکومتی ذمہ داری ہے۔سیلاب زدگان کی امداد کے لئے جاتے ہیں تو گاڑیوں کا قافلہ ساتھ ہوتا ہے۔گھنٹوں سڑکیں بلاک کر دی جاتیں ہیں۔راستے میں گدھا آئے چاہے انسان رونڈ دیئے جاتے ہیں۔موت ان کے سروں پر بھونڈ کی طرح منڈلاتی رہتی ہے۔تبھی تو ہزاروں گارڈ ان کی حفاظت پر معمورہوتے ہیں۔اور پھر یہ سبھی اخراجات عوام کے ناتواں کندھوں پر ہوتے ہیں۔

عوام ان کے رحم و کرم پر ہوتی ہے۔(یہ تو آپ بخوبی جانتے ہوں گے کون کس کے رحم و کرم پر ہوتا ہے)عوام ان کے احسانات تلے یوں دبی ہوتی ہے جیسے ہاتھی کے پائوں تلے چیونٹی۔ووٹ پر ان کا حق ہوتا ہے اوریہ اپنا حق بخوبی حاصل کرنا جانتے ہیں۔اگر میں جو خوبیاں گنوا رہا ہوں ،غلط ہیں تو آپ ان کی تقریرں سن سکتے ہیں۔ایوان صدرمیں سر جوڑے بیٹھے ان کے فوٹو اخباروں میں دیکھ سکتے ہیں۔ٹی،وی چینلز پر ان کے قصدے سن سکتے ہیں۔ پورے ملک میں لوڈشیدنگ ہے تو ان کے مرہون منت ہے۔اب تو بجلی کو محبوبہ جیسے نخرے کرنے آگئے ہیں۔آنکھیں مارتی ہے،تڑپاتی ہے اور دوسری ملاقات کا کہہ کر چلی جاتی ہے۔بجلی کے بل دیکھ کر ان کی قابلیت کا ثبوت مل جائے گا،مسجد کے بل میں ٹی وی فیس آرہی ہے۔اتنے ٹیکس لاگو ہیں کہ عقل دنگ رہ جاتی ہے۔

اہل یورپ والوں یہ جو ترقی ترقی کی تسبیح تم کرتے ہو،بھول جائوں گے۔ہمارے وزیروں مشیروں کو آپ داد دیں گے۔میرے وطن میں لیٹرین جانے پر ٹیکس لاگو ہے،مسجدوں میں جوتوں کی رکھوالی پر لوگ معمور ہیں۔پانی کی سبیلیں تو ہیں لیکن زنجیروں سے گلاس قید ضرور نظر آئیں گے۔اتنی خوبیوں والے وزیر،مشیرو آپ کے پاس نہیں ہوں گے۔پاکستانی عوام پوری دُنیا سے پُر زور اپیل کرتی ہے۔ہمارے وزیر ،مشیرہم سے فری میں لیں جائیں۔کیونکہ ان جیسے وزیر مشیر چراغ لے کر بھی ڈھونڈنے سے نہیں ملیں گے۔ سیاست کے میدان ان کی وجہ سے آباد ہیں۔آپ کے ملک کی بینکوں میں جو کثیر رقم ہے ناں ان کے مرہون منت ہے۔پہلے آئیں پہلے پائیں کی بنیاد پر وزیر،مشیر ہم سے لیں جائیں کیونکہ بڑے نایاب ہیں یہ

Majeed Ahmed
Majeed Ahmed

تحریر: مجیداحمد جائی(0301-7472712)
majeed.ahmed2011@gmail.com

Share this:

Yes 2 Webmaster

6,502 Articles
View All Posts
Pak India
Previous Post ہندوستان کا جنگی جنون، پاکستان کو مذاکرات کی لولی پوپ
Next Post بھلے بھئی بھلے
Pakistan Cricket Team

Related Posts

امرتسر کے گولڈن ٹیمپل میں سارہ علی خان کی زیارت کا جذباتی لمحہ وائرل

امرتسر کے گولڈن ٹیمپل میں سارہ علی خان کی زیارت کا جذباتی لمحہ وائرل

October 22, 2026
ٹائیگر شروف پر حملے کی مبینہ سازش، رنبیر کپور کے گھر کی ریکی اور بشنوئی گینگ کا اسلحہ نیٹ ورک

ٹائیگر شروف پر حملے کی مبینہ سازش، رنبیر کپور کے گھر کی ریکی اور بشنوئی گینگ کا اسلحہ نیٹ ورک

October 22, 2026
پنجاب کا سعودی عرب کو 1.8 ارب ڈالر سے زائد مالیت کی غذائی برآمدات کا ہدف مقرر

پنجاب کا سعودی عرب کو 1.8 ارب ڈالر سے زائد مالیت کی غذائی برآمدات کا ہدف مقرر

October 22, 2026
خانپور میں مبینہ پولیس مقابلہ، دوہرے قتل کا ملزم ہلاک، ساتھی فرار

خانپور میں مبینہ پولیس مقابلہ، دوہرے قتل کا ملزم ہلاک، ساتھی فرار

October 22, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.