yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • پاکستان اور عمان کے درمیان چھ معاہدوں پر دستخط، متعدد شعبوں میں تعاون بڑھانے کا فیصلہپاکستان اور عمان کے درمیان چھ معاہدوں پر دستخط، متعدد شعبوں میں تعاون بڑھانے کا فیصلہ
    • چین اور شمالی کوریا کے درمیان دریائے یالو پر نیا پل 12 سال بعد کھل گیاچین اور شمالی کوریا کے درمیان دریائے یالو پر نیا پل 12 سال بعد کھل گیا
    بین الاقوامی خبریں
    • چین اور شمالی کوریا کے درمیان دریائے یالو پر نیا پل 12 سال بعد کھل گیاچین اور شمالی کوریا کے درمیان دریائے یالو پر نیا پل 12 سال بعد کھل گیا
    • ایران حملے سے قبل بمبار طیاروں کے اوقات لیک کرنے والوں پر ٹرمپ برہم، سخت بیان جاریایران حملے سے قبل بمبار طیاروں کے اوقات لیک کرنے والوں پر ٹرمپ برہم، سخت بیان جاری
    شوبز
    • نیلم منیر نے بیٹے محمد حمدان کی پیدائش کا اعلان کر دیانیلم منیر نے بیٹے محمد حمدان کی پیدائش کا اعلان کر دیا
    • پاکستان کی راولپنڈی میں کلین سویپ پر نظر، سری لنکا کے خلاف آخری ٹی ٹوئنٹی آج کھیلی جائے گیپاکستان کی راولپنڈی میں کلین سویپ پر نظر، سری لنکا کے خلاف آخری ٹی ٹوئنٹی آج کھیلی جائے گی
    مقامی خبریں
    • پاکستان اور عمان کے درمیان چھ معاہدوں پر دستخط، متعدد شعبوں میں تعاون بڑھانے کا فیصلہپاکستان اور عمان کے درمیان چھ معاہدوں پر دستخط، متعدد شعبوں میں تعاون بڑھانے کا فیصلہ
    • پنجاب میں لائیوسٹاک کارڈ کا نیا مرحلہ شروع، کسانوں کے لیے 16.2 ارب روپے کے بلا سود قرضوں کا اعلانپنجاب میں لائیوسٹاک کارڈ کا نیا مرحلہ شروع، کسانوں کے لیے 16.2 ارب روپے کے بلا سود قرضوں کا اعلان
    کاروبار
    • ڈالر مسلسل دباؤ کا شکار، سرمایہ کاروں کی نظریں امریکی مہنگائی کے اعداد و شمار اور فیڈ ریزرو کے اشاروں پرڈالر مسلسل دباؤ کا شکار، سرمایہ کاروں کی نظریں امریکی مہنگائی کے اعداد و شمار اور فیڈ ریزرو کے اشاروں پر
    • وزیر خزانہ کا اعلان، رواں مالی سال معاشی ترقی 4 فیصد سے تجاوز کر جائے گی، نجکاری سے ایک ارب ڈالر سے زائد متوقعوزیر خزانہ کا اعلان، رواں مالی سال معاشی ترقی 4 فیصد سے تجاوز کر جائے گی، نجکاری سے ایک ارب ڈالر سے زائد متوقع
    کھیل
    • فخر زمان کا تاریخی اعزاز، پاکستان کی شکستفخر زمان کا تاریخی اعزاز، پاکستان کی شکست
    • کوسل مینڈس کی قیادت میں سری لنکا کا پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ مکمل، دو نئے چہرے شاملکوسل مینڈس کی قیادت میں سری لنکا کا پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ مکمل، دو نئے چہرے شامل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
کالم

سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ

Yes 2 Webmaster March 3, 2015 1 min read
Horse Trading
Share this:
Horse Trading
Horse Trading

تحریر: قرة العین ملک
سینیٹ کے اراکین کے چناؤ کیلئے تیاریاں زورں سے جاری ہیں، 52 نشست پر اراکین کے چناؤ کیلئے بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا عمل شروع ہوگیا،میڈیا رپورٹس کے مطابق ذرائع کے مطابق چار ہزار بیلٹ پیپرز پرنٹنگ کارپوریشن آف پاکستان میں چھاپے جا رہے ہیں، سندھ اور بلوچستان کے بیلٹ پیپرز سندھ میں چھاپے جا رہے ہیں، جب کہ پنجاب کے بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا کام پنجاب میں جاری ہے۔ فاٹا، خیبرپختونخوا، اسلام آباد کے بیلٹ پیپرز اسلام آباد میں چھاپے جا رہے ہیں، جنرل نشستوں کیلئے سفید ، جب کہ خواتین کیلئے گلابی رنگ کے بیلٹ پیپرز سینیٹ انتخابات میں استعمال ہوں گے، علماء اور ٹیکنو کریٹس کیلئے ہلکا سبز اور اقلیتوں کیلئے پیلا بیلٹ پیپر انتخابات میں استعمال ہوگا۔ واضح رہے کہ سینیٹ کے انتخابات پہلے تین مارچ کو ہونے تھے، تاہم الیکشن کمیشن کی جانب سے تاریخ میں ردوبل کے بعد انتخابات کیلئے پانچ مارچ کی تاریخ مقرر کی گئی۔نئے انتخابات کے بعد موجود 52 سینیٹ اراکین اپنی مدت پوری ہونے پر سبکدوش ہو جائیں گے۔

سینیٹ کیلئے اراکین کا چناؤ تین سال کیلئے کیا جاتا ہے۔پنجاب اور سندھ کی گیارہ گیارہ نشستوں پر امیدواروں کا انتخاب ہوگا، جب کہ بلوچستان اور خیبر پختونخوا کی باری باری نشستوں پر انتخابات ہوں گے جس کے لئے متعلقہ صوبائی اسمبلیوں کے ارکان ووٹ ڈال سکیں گے۔فاٹا کے چار سینیٹرز کا انتخاب فاٹا کے ارکان قومی اسمبلی کریں گے، جب کہ وفاقی دارالحکومت سے دو امیدواروں کا انتخاب ارکان قومی اسمبلی کریں گے۔سینیٹ انتخابات کو شفاف بنانے اور سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ روکنے کیلئے آئینی ترمیم کا فیصلہ کیا گیا ہے، معاملے پر عمل کیلئے حکومت نے دیگر جماعتوں سے رابطوں کیلئے کمیٹی قائم کردی ہے

اس کمیٹی میں سینیٹ الیکشن میں شو آف ہینڈز کے ذریعے انتخابات کا جائزہ لیا جائے گا۔سینیٹ کے انتخابات کے لئے مختلف سیاسی جماعتوں کی صف بندی جاری ہے اور متعدد نئے امکانات ظاہر کئے جا تے ہیں۔ جماعت اسلامی صوبہ خیبرپختونخوا میں تو تحریک انصاف کی حمایت کر رہی ہے جبکہ مرکزاورپنجاب میں وہ مسلم لیگ (ن) کے ساتھ کھڑی ہوگی۔چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری سے سینٹ الیکشن میں ہارس ٹریڈنگ روکنے کیلئے ایک نکتے کے ایجنڈے پر بات ہوئی جس میں تحریک انصاف ناکام ہوگئی کیونکہ پیپلزپارٹی اور جمعیت علمائے اسلام(ف ) ہارس ٹریڈنگ میں مکمل طور پر ملوث ہیں، تحریک انصاف اب سینٹ الیکشن میں مصمم ارادے سے اتر کر پیسوں کے بل بوتے پر سینٹ کو خریدنے والے لوگوں کو شکست دیکر انہیں بے نقاب کرے گی۔

تحریک انصاف نے صاف و شفاف انتخابات کا عزم لیکر سینٹ الیکشن میں اوپن بیلٹ کا مطالبہ کیا اور جب حکومت نے اس تحریک پر عملدرآمد کیلئے آل پارٹیز کانفرنس بلائی تو تحریک انصاف نے تعاون دکھاتے ہوئے اس مقصد کیلئے اپنے ر ہنماء بھیجے لیکن اس سے یہ ثابت ہوگیا کہ حکومت ہارس ٹریڈنگ کے خاتمے کیلئے آئینی ترمیم لانے کے ارادے میں کبھی سنجیدہ نہیں تھی اور یہ بات بھی اس چیز کی عکاس ہے کہ نواز شریف اب اس اہم موقع پر سعودی عرب جارہے ہیں۔ عمران خان نے افسوس کا اظہار کیا کہ سینٹ الیکشن میں ہارس ٹریڈنگ کو روکنے اور اس کی مخالفت کیلئے پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کو قائل کرنے کے لئے ان کی کوشش ناکام رہی ہے۔ پیپلز پارٹی نے اوپن بیلٹ کی تجویز کو مسترد کیا کیونکہ وہ اور جے یو آئی (ف)ہارس ٹریڈنگ میں مکمل طور پر ملوث ہیں۔ عمران خان نے واضح کیا کہ تحریک انصاف نے سینٹ الیکشن کے حوالے سے کسی بھی جماعت سے کوئی معاہدہ کیا نہ کرے گی ، وہ بذات خود کے پی کے سے سینٹ کی نشستوں پر شفاف انتخابات کی نگرانی کریں گے اور ہارس ٹریڈنگ میں ملوث افراد کو بے نقاب کریں گے۔ مسلم لیگ(ن) اور پیپلزپارٹی کی نیت کو دیکھتے ہوئے اب تحریک انصاف سینٹ الیکشن میں مصمم ارادے سے اترے گی اور ایسے لوگوں کو ہراکر بے نقاب کرے گی جو سینٹ میں پیسوں کے بل بوتے پرآنا چاہتے ہیں۔

عمران خان نے دھاندلی کی تحقیقات کیلئے حکومت کو دو مہینے کی ڈیڈ لائن دیدی اور کہا ہے کہ دو ماہ میں جوڈیشل کمشن کا فیصلہ نہ ہوا تو سڑکوں پر دوبارہ آئیں گے، دھاندلی کے خلاف باہر نہ آئے تو اگلی نسل بھی ان حکمرانوں کی غلام رہے گی۔ سینیٹ الیکشن کیلئے پیسوں کی بنیاد پر ووٹوں کی خریدو فروخت کی جا رہی ہے جس میں تحریک انصاف کے ارکان بھی بک سکتے ہیں جبکہ وفاقی حکومت نے گلگت بلتستان میں دھاندلی کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔انہوں نے اعتراف کیا کہ تحریک انصاف میں دھڑے بازی ہے لیکن کہا کہ پارٹی انتخابات جلد کرائیں گے۔پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے سابق وزیراعظم راجا پرویز اشرف نے عمران خان کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کو الزامات کی سیاست سے باہر نکلنا چاہیے۔ وہ پہلے الزام لگاتے ہیں بعد میں سوچتے ہیں۔ جھوٹے الزمات کی سیاست کے باعث عمران خان کو بیک فٹ پر آنا پڑتا ہے۔

Raja Pervez
Raja Pervez

راجا پرویز اشرف نے کہا پیپلز پارٹی ہارس ٹریڈنگ کے خلاف ہے۔ فاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید کہتے ہیں کہ خیبر پختونخوا میں پاکستان تحریک انصاف کو ہارس ٹریڈنگ سے محفوظ رکھنے کیلئے مخلصانہ کوششیں کی گئیں۔ عمران خان انتخابی اصلاحات کمیٹی میں اپنا کردار ادا کرتے تو سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کا راستہ بند ہوچکا ہوتا۔عمران خان کو یہ بات سمجھ آ جانی چاہئے کہ سیاسی نظام میں بہتری محاذ آرائی سے نہیں مفاہمت اور تعاون سے ہی ممکن ہے۔موقع پرستی کی جس وباء کا شکار پی ٹی آئی خیبر پختونخوا میں ہوئی وہ عمران خان کے اپنے فلسفہ سیاست کی پیداوار ہے۔وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے سینٹ الیکشن کے موقع پر تمام اراکین قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی کو ایوان میں اپنی حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے’ وزیراعظم کی طرف سے جاری ہدایت میں مسلم لیگ ن کے اراکین اسمبلی کو کہا گیا ہے کہ سینٹ الیکشن کے موقع پر تمام اراکین الیکشن میں بھرپور طریقے سے حصہ لیں اور اپنے امیدواروں کی کامیابی کے لئے مخلصانہ کوششیں کی جائیں۔ وزیراعظم نے قومی اسمبلی’ صوبائی اسمبلی پنجاب’ خیبرپختونخواہ’ سندھ اور بلوچستان میں اراکین کی حاضری یقینی بنانے کے لئے پارٹی کی سینئر قیادت کو بھی خصوصی طور پر اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔ قومی اسمبلی میں وہپ کو بھی خصوصی طور پر ہدایات جاری کی گئیں ہیں کہ وہ بھی تمام صوبائی اسمبلیوں کے اراکین سے رابطے میں رہیں اور الیکشن میں بھرپور طریقے سے حصہ لیا جائے۔

تحریر: قرة العین ملک

Share this:

Yes 2 Webmaster

6,502 Articles
View All Posts
Allah
Previous Post ایک غمگین سفر
Next Post نابینا افراد کی حق تلفی کیوں؟
Blind People Protest

Related Posts

پاکستان اور عمان کے درمیان چھ معاہدوں پر دستخط، متعدد شعبوں میں تعاون بڑھانے کا فیصلہ

پاکستان اور عمان کے درمیان چھ معاہدوں پر دستخط، متعدد شعبوں میں تعاون بڑھانے کا فیصلہ

October 15, 2026
چین اور شمالی کوریا کے درمیان دریائے یالو پر نیا پل 12 سال بعد کھل گیا

چین اور شمالی کوریا کے درمیان دریائے یالو پر نیا پل 12 سال بعد کھل گیا

October 15, 2026
ایران حملے سے قبل بمبار طیاروں کے اوقات لیک کرنے والوں پر ٹرمپ برہم، سخت بیان جاری

ایران حملے سے قبل بمبار طیاروں کے اوقات لیک کرنے والوں پر ٹرمپ برہم، سخت بیان جاری

October 15, 2026
آسٹریا کی نئی تجویز: مغربی بلقان کے امیدوار ممالک کو یورپی یونین کی رکنیت سے پہلے سنگل مارکیٹ تک رسائی دی جائے

آسٹریا کی نئی تجویز: مغربی بلقان کے امیدوار ممالک کو یورپی یونین کی رکنیت سے پہلے سنگل مارکیٹ تک رسائی دی جائے

October 15, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.