yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • لاہور ہائیکورٹ نے بسنت 2027 کی 10 روزہ تقریبات کے خلاف درخواست خارج کر دیلاہور ہائیکورٹ نے بسنت 2027 کی 10 روزہ تقریبات کے خلاف درخواست خارج کر دی
    • خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے خلاف درخواستوں پر پشاور ہائی کورٹ 20 اکتوبر کو سماعت کرے گیخیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے خلاف درخواستوں پر پشاور ہائی کورٹ 20 اکتوبر کو سماعت کرے گی
    بین الاقوامی خبریں
    • ایلون مسک نے اڑنے والی ٹیسلا روڈسٹر کی نقاب کشائی کر دی، لائیو مظاہرے میں گاڑی نے ہوا میں قلابازیاں لگائیںایلون مسک نے اڑنے والی ٹیسلا روڈسٹر کی نقاب کشائی کر دی، لائیو مظاہرے میں گاڑی نے ہوا میں قلابازیاں لگائیں
    • وائٹ ہاؤس کی ترجمان کا چین پر متنازع بیان، قانونی اسناد پر سوالات برقراروائٹ ہاؤس کی ترجمان کا چین پر متنازع بیان، قانونی اسناد پر سوالات برقرار
    شوبز
    • ٹیسلا روڈسٹر کی نقاب کشائی: ہوا میں اڑنے والی برقی کار جس نے سب کو حیران کر دیاٹیسلا روڈسٹر کی نقاب کشائی: ہوا میں اڑنے والی برقی کار جس نے سب کو حیران کر دیا
    • نیلم منیر نے بیٹے محمد حمدان کی پیدائش کا اعلان کر دیانیلم منیر نے بیٹے محمد حمدان کی پیدائش کا اعلان کر دیا
    مقامی خبریں
    • لاہور ہائیکورٹ نے بسنت 2027 کی 10 روزہ تقریبات کے خلاف درخواست خارج کر دیلاہور ہائیکورٹ نے بسنت 2027 کی 10 روزہ تقریبات کے خلاف درخواست خارج کر دی
    • خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے خلاف درخواستوں پر پشاور ہائی کورٹ 20 اکتوبر کو سماعت کرے گیخیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے خلاف درخواستوں پر پشاور ہائی کورٹ 20 اکتوبر کو سماعت کرے گی
    کاروبار
    • ڈالر مسلسل دباؤ کا شکار، سرمایہ کاروں کی نظریں امریکی مہنگائی کے اعداد و شمار اور فیڈ ریزرو کے اشاروں پرڈالر مسلسل دباؤ کا شکار، سرمایہ کاروں کی نظریں امریکی مہنگائی کے اعداد و شمار اور فیڈ ریزرو کے اشاروں پر
    • وزیر خزانہ کا اعلان، رواں مالی سال معاشی ترقی 4 فیصد سے تجاوز کر جائے گی، نجکاری سے ایک ارب ڈالر سے زائد متوقعوزیر خزانہ کا اعلان، رواں مالی سال معاشی ترقی 4 فیصد سے تجاوز کر جائے گی، نجکاری سے ایک ارب ڈالر سے زائد متوقع
    کھیل
    • فخر زمان کا تاریخی اعزاز، پاکستان کی شکستفخر زمان کا تاریخی اعزاز، پاکستان کی شکست
    • کوسل مینڈس کی قیادت میں سری لنکا کا پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ مکمل، دو نئے چہرے شاملکوسل مینڈس کی قیادت میں سری لنکا کا پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ مکمل، دو نئے چہرے شامل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
اہم ترین

پیٹرولیم مصنوعات پر اضافی جی ایس ٹی واپس لینے تک ایوان میں نہیں جائیں گے، خورشید شاہ

Yes 2 Webmaster February 10, 2015 1 min read
Khurshid Shah
Share this:
Khurshid Shah
Khurshid Shah

اسلام آباد (یس ڈیسک) قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافی ٹیکس لگانے پر حکومت نے اعتماد میں نہیں لیا اور جب تک اضافی جی ایس ٹی واپس نہیں لیا جاتا ایوان میں نہیں جائیں گے۔

قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران متحدہ اپوزیشن نے تیل کی قیمتوں پر اضافی ٹیکس پر احتجاج کیا اور اجلاس کا بائیکاٹ کردیا۔ پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ وزیراعظم پارلیمنٹ کی حیثیت کو بحال کریں اوراسے مضبوط بنائیں، پارلیمنٹ کے تقدس کے لئے اپوزیشن جماعتوں نے حکومت کا ساتھ دیا تھا، گزشتہ روز ای سی سی اجلاس میں 250 اشیا پرٹیکس لگائے گئے اور بجٹ کے بعد اضافی ٹیکس لگانے کا کیا جواز ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے کہنے پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر اضافی ٹیکس لگائے گئے اس طرح کے ٹیکس تو امریکا اور یورپ میں بھی نہیں لگائے جاتے،حکومت اپنی نااہلی اور نالائقی کی سزا عوام اور پارلیمنٹ کو نہ دے، جی ایس ٹی پر سپریم کورٹ کو نوٹس لینا چاہئے، اگر داد رسی نہ ہوئی تو مجبوراً عدالت جانا پڑے گا، چاہتے ہیں کہ معاملے پر اسمبلی میں بحث ہو اگر ایسا نہ ہوا تو سڑکوں پر نکلنے کے سوا کوئی چارہ نہیں ہوگا۔

اس سے قبل قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ حکمران تنخواہیں بڑھانے کو تیار نہیں، میٹرو اور بلٹ ٹرین کسی غریب کا پیٹ نہیں بھرتیں، وزیراعظم اسلام آباد میں پھلوں کی دکانوں پر گئے انہیں دالوں اور مصالحوں کی دکان پرجانا چاہیے تھا۔

دنیا بھر میں بجٹ پیش کرنے کے بعد کوئی ٹیکس منظوری کے بغیر نہیں لگایا جاتا، پٹرولیم مصنوعات پر جی ایس ٹی میں اضافہ پارلیمنٹ کو اعتماد میں لئے بغیر کیا گیا، اس سے مہنگائی میں اضافہ ہوگا۔ اس سلسلے میں حکومت ای سی سی سے منظوری کے بعد پارلیمنٹ میں بل لائے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز پھر ای سی سی نے فرنس آئل سمیت 284 مصنوعات پر ریگولیٹری ڈیوٹی میں اضافہ کیا گیا۔

حکومت یہ تمام اقدامات عالمی مالیاتی اداروں کی ہدایت پر کررہی ہے، ملک میں ٹیکس پر اضافہ تو ہوتا ہے لیکن کمی نہیں کی جاتی، بجٹ سال میں ایک بار آنا چاہیے لیکن ملک میں کئی مرتبہ بجٹ آتے ہیں۔ حکومت نے رواں سال کے بجٹ میں محصولات کا ہدف زمینی حقائق کے خلاف بہت زیادہ رکھا، جس کی وجہ سے اب حکومت نے اپنے ہدف میں 200 ارب روپے کی کمی کی۔

Share this:

Yes 2 Webmaster

6,502 Articles
View All Posts
Democracy
Previous Post آخر جمہوریت کے مقاصد کیا ہیں (قسط2)
Next Post شوبز پر پابندی نہیں تاہم شوہر اور گھر پہلی ترجیح ہے : مدیحہ شاہ
Madiha Shah

Related Posts

لاہور ہائیکورٹ نے بسنت 2027 کی 10 روزہ تقریبات کے خلاف درخواست خارج کر دی

لاہور ہائیکورٹ نے بسنت 2027 کی 10 روزہ تقریبات کے خلاف درخواست خارج کر دی

October 16, 2026
خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے خلاف درخواستوں پر پشاور ہائی کورٹ 20 اکتوبر کو سماعت کرے گی

خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے خلاف درخواستوں پر پشاور ہائی کورٹ 20 اکتوبر کو سماعت کرے گی

October 16, 2026
میان عامر محمود کا بہتر گورننس اور چھوٹی انتظامی اکائیوں پر زور

میان عامر محمود کا بہتر گورننس اور چھوٹی انتظامی اکائیوں پر زور

October 16, 2026
پشاور نجی اسکول کی چھت گرنے کا سانحہ، نواز شریف کا گہرے دکھ کا اظہار، مریم نواز کی کاوشیں جاری

پشاور نجی اسکول کی چھت گرنے کا سانحہ، نواز شریف کا گہرے دکھ کا اظہار، مریم نواز کی کاوشیں جاری

October 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.