yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • پشاور اسکول سانحہ: چھت گرنے سے 33 بچوں اور ایک استانی کی ہلاکت، یو این وفد کا متاثرہ اسکول کا دورہپشاور اسکول سانحہ: چھت گرنے سے 33 بچوں اور ایک استانی کی ہلاکت، یو این وفد کا متاثرہ اسکول کا دورہ
    • ریپر پی ڈیڈی کو جیل میں خصوصی سہولیات کے انکشافات کے بعد نئی جیل منتقل کر دیا گیاریپر پی ڈیڈی کو جیل میں خصوصی سہولیات کے انکشافات کے بعد نئی جیل منتقل کر دیا گیا
    بین الاقوامی خبریں
    • ریپر پی ڈیڈی کو جیل میں خصوصی سہولیات کے انکشافات کے بعد نئی جیل منتقل کر دیا گیاریپر پی ڈیڈی کو جیل میں خصوصی سہولیات کے انکشافات کے بعد نئی جیل منتقل کر دیا گیا
    • ٹرمپ کا گراہم ایکٹ کے تحت روس کو پابندیوں سے استثنیٰ، یوکرین نے ’دھوکہ‘ قرار دے دیاٹرمپ کا گراہم ایکٹ کے تحت روس کو پابندیوں سے استثنیٰ، یوکرین نے ’دھوکہ‘ قرار دے دیا
    شوبز
    • عمران عباس نے ٹی وی ڈراموں سے کنارہ کشی اختیار کرلی، تعمیرات اور فلاحی کاموں پر توجہ مرکوزعمران عباس نے ٹی وی ڈراموں سے کنارہ کشی اختیار کرلی، تعمیرات اور فلاحی کاموں پر توجہ مرکوز
    • اندراج خان کو 28 اکتوبر تک بھارت چھوڑنے کا نوٹس، بالی ووڈ واپسی غیر یقینیاندراج خان کو 28 اکتوبر تک بھارت چھوڑنے کا نوٹس، بالی ووڈ واپسی غیر یقینی
    مقامی خبریں
    • پشاور اسکول سانحہ: چھت گرنے سے 33 بچوں اور ایک استانی کی ہلاکت، یو این وفد کا متاثرہ اسکول کا دورہپشاور اسکول سانحہ: چھت گرنے سے 33 بچوں اور ایک استانی کی ہلاکت، یو این وفد کا متاثرہ اسکول کا دورہ
    • لاہور ہائیکورٹ نے بسنت 2027 کی 10 روزہ تقریبات کے خلاف درخواست خارج کر دیلاہور ہائیکورٹ نے بسنت 2027 کی 10 روزہ تقریبات کے خلاف درخواست خارج کر دی
    کاروبار
    • پاکستان کی آئی ٹی برآمدات ستمبر میں 435 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں، نو ماہ کی بلند ترین سطحپاکستان کی آئی ٹی برآمدات ستمبر میں 435 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں، نو ماہ کی بلند ترین سطح
    • ڈالر مسلسل دباؤ کا شکار، سرمایہ کاروں کی نظریں امریکی مہنگائی کے اعداد و شمار اور فیڈ ریزرو کے اشاروں پرڈالر مسلسل دباؤ کا شکار، سرمایہ کاروں کی نظریں امریکی مہنگائی کے اعداد و شمار اور فیڈ ریزرو کے اشاروں پر
    کھیل
    • ابوظبی میں سہ ملکی ون ڈے سیریز کا آج آغاز، بنگلہ دیش اور زمبابوے مدمقابلابوظبی میں سہ ملکی ون ڈے سیریز کا آج آغاز، بنگلہ دیش اور زمبابوے مدمقابل
    • مصباح الحق نیپال پریمیئر لیگ میں سدرپشچم رائلز کے ہیڈ کوچ مقررمصباح الحق نیپال پریمیئر لیگ میں سدرپشچم رائلز کے ہیڈ کوچ مقرر
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
کالم

انگور

Yes 1 Webmaster February 5, 2015 1 min read
Bazaar
Share this:
Bazaar
Bazaar

پہلے پہل تو وہ گھر سے نکلتا اور ارد گرد بنگلوں کے بیچ سے ہوتا ہوا بڑی سڑک تک پہنچتا۔ پھر سڑک پار کر کے پُرانے اور خستہ مکانوں کے درمیان ایک گلی پر سیدھا چلتے چلتے کُھلے بازار تک پہنچ جاتا جہاں کی رونق اور گہما گہمی اُسے اچھی لگتیں۔ مگر ایک دن نہ جانے کیوں وہ پرانے مکانوں کی درمیانی گلی پر چلتے چلتے بازار سے پہلے ایک خاص مقام پر بائیں جانب مُڑ گیا تھا۔ اور پھر تھوڑی ہی دُور اُسے وہ کوڑے کا وسیع ڈھیر نظر آیا تھا جہاں اب وہ روزانہ جاتا تھا۔ اِسی کوڑے کے ڈھیر پر اُسے وہ دونوں کھیلتے ہوئے ملے تھے

جن سے اب وہ روزانہ کھیلنے جاتا تھا۔ چھوٹے چھوٹے ہاتھ، ننگے پاؤں، معصوم چہرے، شرارتی آنکھیں۔ پہلے دن تو وہ اُنہیں دُور سے ہی دیکھتا رہا۔ وہ کبھی اپنے چھوٹے چھوٹے ہاتھوں سے کوڑے کو کریدتے اور اُس میں سے ملنے والی اشیاء اپنی بڑی بڑی نیلی بوریوں میں ڈالتے (بوریاں جو اُن سے بھی بڑی معلوم ہوتی تھیں اور جنہیں جب وہ کمر پر لادتے تو پوری نہ اٹھتیں اور زمیں پر گِھسٹتی رہتیں)، اور کبھی سب کچھ چھوڑ کر کھیل کود میں لگ جاتے، ایک دوسرے کے پیچھے بھاگتے، یا کسی ڈبے کو گیند بنا کر کھیلنے لگتے۔

اُن کے ایک دوسرے کو بار بار پکارنے سے اُسے یہ بھی اندازہ ہو گیا تھا کہ نسبتا لمبے قد مگر چھوٹے بالوں والا جمیل ہے، اور چھوٹی سی چادر سر پر اوڑھنے والی جمیلہ ہے (یہ چادر جو جگہ جگہ سے پھٹی ہوئی تھی کبھی سرکتی سرکتی جمیلہ کے کندھوں پر آ جاتی اور کبھی کھیل کے دوران بالکل ہی زمین پر پڑی ہوتی، تب اُس کے لمبے بھورے بال صاف نظر آتے)۔ پہلے دن اُسے یہ بھی اندازہ ہو گیا تھا کہ وہ دونوں کام اور کھیل کے بیچ کنکھیوں سے اُس کی طرف دیکھ رہے تھے۔ دوسرے دن سے وہ اُن کے ساتھ کھیلنے لگا تھا۔ پھر وہ دن بھی آیا جب اُس نے اُنہیں لڑتے دیکھا۔

اُس دن جمیل کو کوڑے کے ڈھیر میں خراب انگوروں کا ایک گچھا ملا تھا جن میں ایک دانہ بالکل صاف تھا۔ جمیل اِس صاف دانے کو دیکھ کر خوشی سے اچھلا تھا اور جمیلہ اُس کی طرف بھاگی تھی۔ اپنے انگور کے دانے کو بچانے کے لیے جمیل نے جمیلہ کو دھکا دیا تھا۔ وہ منہ کے بل گِری تھی اور بہت زور سے روئی تھی۔ جمیل گچھا چھوڑ کر جمیلہ کی طرف بھاگا تھا اور پھر اپنے پھٹے ہوئے کُرتے کے کونے سے اُس نے جمیلہ کے ہونٹ سے بہتے خون کو روکا تھا اور پھر اپنے ہاتھ سے جمیلہ کو انگور کا دانہ کھلایا تھا۔ دانہ کھا کر جمیلہ اپنا درد بھول گئی تھی اور اُس کے ننھے چہرے پر ایک خاص تازگی آ گئی تھی۔

یہ جھگڑا، یہ خون، یہ تازگی اُس نے اُن دونوں سے کچھ فاصلے پر بیٹھ کر دیکھے تھے۔ اور شاید اسی لیے اگلے دن گھر سے نکلتے ہوئے اُس نے ایک نیا کام کیا تھا۔ اُس نے اپنے ہی گھر سے چوری کی تھی۔ اور پھر کرتا چلا گیا تھا۔ مہمان خانے میں چھوٹی میز پر دھری پھلوں کی ٹوکری سے انگوروں کا ایک گچھا غائب کرتا اور اُن دونوں کو لا دیتا۔ تازہ انگور کھا کر وہ بہت خوش ہوتے۔ دیوانہ وار اچھلتے، دوڑتے اور کھیلتے۔ ہنستے ہنستے اُن کے چہرے سُرخ ہو جاتے۔ اُس نے ایسا سرخ رنگ اِس سے پہلے کچھ پودوں پر پتوں کے بیچ جھومتے دیکھا تھا۔

چوری، کھیل، اور گھر واپسی، یہ سلسلہ اب تک بغیر کسی مداخلت اور روک ٹوک کے چلتا رہا تھا۔ مگر آج ہوا میں جا بجا بکھرا کچھ اور ہی پیغام تھا۔ اور اُس کی سونگھنے کی حِس اُسے خبردار کر چکی تھی۔

گھر پہنچتے ہی بڑی مالکن اُس پر برس پڑیں۔ چھوٹے مالک نے اُس کا پیچھا کیا تھا اور گھر آ کر سب کچھ بتا دیا تھا۔ ٹونی نے پہلے تو دُم ہلا ہلا کر اور ہلکی آواز میں بھونک کر بڑی مالکن کو خوش کرنے کی کوشش کی۔ پھر نیم شرمندگی اور نیم خوف کے عالم میں گلے کے اندر ہی اندر غراتا ہوا اُن کے سامنے فرش پر بیٹھ گیا۔ مگر بڑی مالکن کا غصہ کم نہ ہوا اور انہوں نے ڈانٹتے ڈانٹتے اُسے پٹّے سے پکڑ کر ایک زنجیر سے باندھ دیا۔ اِس سے پہلے اُسے بہت کم اِس زنجیر سے باندھا گیا تھا۔ مالکن واقعی بہت ناراض تھیں۔ کئی دن تک اُس نے زنجیر سے جان چھڑانے کی دیوانہ وار کوشش کی اور بھونک بھونک کر شور مچاتا رہا۔

Humans
Humans

اُسے فکر تھی کہ شاید پھر جمیل اور جمیلہ انگوروں پر لڑ رہے ہوں گے، جمیلہ گِر جائے گی، اُس کے ہونٹ سے خون نکلے گا، درد ہو گا، وہ روئے گی۔ مگر کسی نے اُس کی طرف توجہ نہ دی اور دھیرے دھیرے اُس کا شور کم ہونے لگا۔ پھر وہ وقت بھِی آیا جب وہ اُن دونوں کو مکمل طور پر بھول گیا۔ اب وہ صرف گھر کے چھوٹے مالکوں کے ساتھ کھیلنے لگا تھا۔ اب باہر کوڑے کے ڈھیر پر پلتے، کھیلتے، لڑتے، اور خراب انگوروں میں صاف دانے تلاش کرتے جمیل اور جمیلہ کا خیال اُسے بالکل نہیں ستاتا تھا۔ اور ستاتا بھی کیوں؟ اب وہ انسانوں کے طور طریقے سیکھ چکا تھا۔

تحریر : نوید رزاق بٹ

Share this:

Yes 1 Webmaster

8,866 Articles
View All Posts
Imran, Nawaz and Zardari
Previous Post کنواں کے مینڈک سیاستدان
Next Post گُلشن میں جمہور کے کیسا. .؟ بھنورامنڈ لاتا مارشل لاء کا
Azam Azim Azam

Related Posts

ابوظبی میں سہ ملکی ون ڈے سیریز کا آج آغاز، بنگلہ دیش اور زمبابوے مدمقابل

ابوظبی میں سہ ملکی ون ڈے سیریز کا آج آغاز، بنگلہ دیش اور زمبابوے مدمقابل

October 17, 2026
مصباح الحق نیپال پریمیئر لیگ میں سدرپشچم رائلز کے ہیڈ کوچ مقرر

مصباح الحق نیپال پریمیئر لیگ میں سدرپشچم رائلز کے ہیڈ کوچ مقرر

October 17, 2026
ریاض حملوں کے باوجود ایشین کپ 2027 اپنے اصل شیڈول پر برقرار، منتظمین کا اعلان

ریاض حملوں کے باوجود ایشین کپ 2027 اپنے اصل شیڈول پر برقرار، منتظمین کا اعلان

October 17, 2026
پاکستان کی آئی ٹی برآمدات ستمبر میں 435 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں، نو ماہ کی بلند ترین سطح

پاکستان کی آئی ٹی برآمدات ستمبر میں 435 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں، نو ماہ کی بلند ترین سطح

October 17, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.