yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • پنجاب میں لائیوسٹاک کارڈ کا نیا مرحلہ شروع، کسانوں کے لیے 16.2 ارب روپے کے بلا سود قرضوں کا اعلانپنجاب میں لائیوسٹاک کارڈ کا نیا مرحلہ شروع، کسانوں کے لیے 16.2 ارب روپے کے بلا سود قرضوں کا اعلان
    • فخر زمان کا تاریخی اعزاز، پاکستان کی شکستفخر زمان کا تاریخی اعزاز، پاکستان کی شکست
    بین الاقوامی خبریں
    • فرانس میں طلبہ احتجاج کے دوران پولیس تشدد کے الزامات پر 36 تحقیقات جاریفرانس میں طلبہ احتجاج کے دوران پولیس تشدد کے الزامات پر 36 تحقیقات جاری
    • فرانس میں اکتوبر کی غیر معمولی گرمی کے بعد ہفتے کے آخر میں قطبی سردی کی پیش گوئیفرانس میں اکتوبر کی غیر معمولی گرمی کے بعد ہفتے کے آخر میں قطبی سردی کی پیش گوئی
    شوبز
    • نیلم منیر نے بیٹے محمد حمدان کی پیدائش کا اعلان کر دیانیلم منیر نے بیٹے محمد حمدان کی پیدائش کا اعلان کر دیا
    • پاکستان کی راولپنڈی میں کلین سویپ پر نظر، سری لنکا کے خلاف آخری ٹی ٹوئنٹی آج کھیلی جائے گیپاکستان کی راولپنڈی میں کلین سویپ پر نظر، سری لنکا کے خلاف آخری ٹی ٹوئنٹی آج کھیلی جائے گی
    مقامی خبریں
    • پنجاب میں لائیوسٹاک کارڈ کا نیا مرحلہ شروع، کسانوں کے لیے 16.2 ارب روپے کے بلا سود قرضوں کا اعلانپنجاب میں لائیوسٹاک کارڈ کا نیا مرحلہ شروع، کسانوں کے لیے 16.2 ارب روپے کے بلا سود قرضوں کا اعلان
    • بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کا بڑا آپریشن، واشک میں پانچ دہشت گرد ہلاک، چار زخمیبلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کا بڑا آپریشن، واشک میں پانچ دہشت گرد ہلاک، چار زخمی
    کاروبار
    • ڈالر مسلسل دباؤ کا شکار، سرمایہ کاروں کی نظریں امریکی مہنگائی کے اعداد و شمار اور فیڈ ریزرو کے اشاروں پرڈالر مسلسل دباؤ کا شکار، سرمایہ کاروں کی نظریں امریکی مہنگائی کے اعداد و شمار اور فیڈ ریزرو کے اشاروں پر
    • وزیر خزانہ کا اعلان، رواں مالی سال معاشی ترقی 4 فیصد سے تجاوز کر جائے گی، نجکاری سے ایک ارب ڈالر سے زائد متوقعوزیر خزانہ کا اعلان، رواں مالی سال معاشی ترقی 4 فیصد سے تجاوز کر جائے گی، نجکاری سے ایک ارب ڈالر سے زائد متوقع
    کھیل
    • فخر زمان کا تاریخی اعزاز، پاکستان کی شکستفخر زمان کا تاریخی اعزاز، پاکستان کی شکست
    • کوسل مینڈس کی قیادت میں سری لنکا کا پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ مکمل، دو نئے چہرے شاملکوسل مینڈس کی قیادت میں سری لنکا کا پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ مکمل، دو نئے چہرے شامل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
کالم

سامان سو برس کا پل کی خبرنہیں

Yes 1 Webmaster February 1, 2015 1 min read
Dervish
Share this:
Dervish
Dervish

تحریر:ایم سرورصدیقی
درویش کے ارد گرد عقیدت مندوں کا ہجوم تھا وہ آنکھیں بند کئے حمدوثنا میں مشغول تھا۔ لوگ منتظر تھے کہ درویش کچھ بولے۔۔دانائی کی بات کرے تاکہ وہ اس سے مستفیدہوسکیں نہ جانے کہاں سے ایک کتا ادھر آن نکلا کسی نے اس کی طرف پتھر اچھال دیا کسی نے جوتا دے مارا۔۔ کتا تکلیف سے چائوں چائوں کرنے لگا۔۔۔ شور سن کر درویش نے آنکھیں کھولیں حاضرین کو نرمی سے تنبیہ کی۔۔۔ جانور کو تنگ نہیں کیا کرتے۔۔۔ظلم تو بہت بڑا گناہ ہے۔۔عقیدت مندوںنے سرہلادیا ایک نوجوان نے ہمت کرکے کہا حضرت صاحب!کوئی بات بتائیںتاکہ ہماری اصلاح ہو سکے۔۔۔درویش کے چہرے پرایک عجب سانور نمودار ہوا جیسے قوس ِ قزح کے رنگ بکھرے ہوئے ہوں۔۔اس نے حاضرین پر ایک نظر ڈالتے ہوئے کہا
”کتے میں 10صفات ایسی ہیں اگر انسان میں آجائیں تو وہ ولی بن جائے” یہ سن کر ایک شخص نے حیرت سے انگلی منہ میں داب لی ۔۔ دوسرا پریشان ساہوکر درویش کو تکنے لگا جیسے کہہ رہاہو یہ آپ نے یہ کیسی بات کہہ ڈالی۔۔ نوجوان سے نہ رہا گیاان نے دریافت کرہی لیا۔۔کتا نجس جانورہے اس میں موجود صفات سے ولی بننے میں کیا تال میل؟۔۔۔۔درویش مسکرایا کتے میں سب سے بڑی صفت یہ ہے کہ مالک کا وفادارہے۔

اس نے کہنا شروع کیا انتہائی صابر جانورہے ۔۔جوملے کھا لینا اس کی فطرت ہے۔۔ چوروں سے مالک کے گھر کی حفاظت کرتاہے۔۔دھتکارنے پر بھی مالک کو چھوڑکرجانا پسند نہیں کرتا۔۔۔اپنے فرض کی بجا آوری کیلئے ساری ساری رات جاگتاہے ۔۔۔آپ کی یہ ساری باتیں بجا۔۔نوجوان نے اضطراب سے پوچھا بابا جی !پھر کتے کو کتا کیوں کہا جاتاہے؟ ”۔۔۔درویش مسکرایایہ سوال اچھا کیاہے؟کتے میں ایک خصلت بدہے۔۔۔وہ گویاہوئے جس نے اس کی تمام صفات پر پانی پھیرکر اسے کتا بنا دیاہے جانتے ہو !وہ کیا ہے؟ نہیں جانتے تو میں بتاتاہوںتم نے یہ کہاوت تو اکثر سنی ہوگی کہ کتا ۔۔کتے کا بیری ہے یعنی کتا اپنی ہی قوم کا دشمن ہوتا ہے اس لئے اللہ تبارک تعالیٰ نے اسے کتا بناڈالا۔۔۔۔آج ہم اپنے ارد گرد نظر دوڑائیںتو احساس ہوگا کیااس کرہ ٔ ارض میں انسان ہی انسان کا دشمن نہیں ہے؟ لگتاہے کسی کے دل میں انسانیت نام کی کوئی چیز نہیں عالمی سطح سے لے کر ملکوں ملکوں اور افراد سب کے سب عجب نفسا نفسی کا شکارہیں ،حرص ،لالچ ، طمع کا کوئی انت ہے نہ حساب۔

ایک روپے کے فائدے کیلئے کسی کا ہزار کا بھی نقصان ہوتاہوکوئی پرواہ نہیں کرتا ارب پتی سے فقیر تک سب کا ایک ہی ایجنڈا، سوچ ، فکر ،محور اور مقصد ِ حیات دولت کا حصول ہے اور اس کیلئے جائز، ناجائز حلال ،حرام ،اچھائی یا برائی کی کوئی تمیز نہیں شادی بیاہ کی کوئی بھی تقریب دیکھ لیں ہر چیز وافرہونے کے باوجود بڑے بڑے سنجیدہ،معزز اور صاحب ِ علم کھانے پر ایسے ٹوٹ پڑتے ہیں جیسے وحشی ہوں۔۔۔ایک موٹے سے صاحب دعوت ِ ولیمہ میں کھاتے ہی چلے جارہے تھے ہاتھ ،منہ، کپڑے سب آلودہ ہونے کے باوجود وہ بریک لگانے کیلئے تیار نہ تھے۔۔۔ ایک ظخص نے اسے ٹوکا یار اب بس بھی کرو۔۔۔ بس کروں اس نے لیگ پیس منہ میں رکھا ایک ہاتھ سے جیب سے انویٹیشن کارڈ نکالا روکنے والے کی طرف لہراتے ہوئے کہنے لگا دیکھتے نہیں ہو اس پر لکھا ہے تین سے پانچ بجے تک ۔ا بھی تو آدھا گھنٹہ باقی ہے۔۔

انسانی رویے،امارت غربت ،طبقاتی کش مکش معاشرے پر گہرے اثرات مرتب کرتے ہیںلیکن سوچتا کوئی نہیں۔روز روز درپیش سنگین معاملات ، سلگ سلگ کر جینا۔۔ سسک سسک کر مرنا ۔۔۔ ہر وقت خوف۔۔۔ ہر لمحہ اضطراب عام پاکستانی اپنے دل پر ہاتھ رکھ کر بتائے کیا واقعی زندگی اسی کو کہتے ہیں؟ زندگی سے بھرپور اندازسے لطف اندوز ہونے کیلئے دوسروںکو اپنی خوشیوں میں شریک کیجئے یقین جانئے آپ کو بہت سے سوالوںکا جواب مل جائے گادرویش کی بات یاد کریں جس کا کہنا تھاکتے میں 10صفات ایسی ہیں اگر انسان میں آجائیں تو وہ ولی بن جائے۔اللہ تعالیٰ نے انسان کو اشرف المخلوقات ہونے کااعزاز بخشاہے ہم ہیں کہ مارا ماری ،چوربازاری،لالچ ، ہوس ،فریب،دھوکہ اور نہ جانے کتنی برائیوںکو اپنی زندگی کا لازمی جز بنا لیاہے جھوٹ توہماری نس نس میں شامل ہے اور ایک جھوٹ کو چھپانے کیلئے جھوٹ در جھوٹ بولنے پر کوئی شرمندگی کا احساس تک نہیں ہوتاہم ذہن کے دریچے کھول کر غور بھی نہیں کرتے کہ ہمارا دنیا میں آنے کا مقصد کیا ہے؟۔

کیا اب بھی یقین نہیں کہ اس کرہ ٔ ارض میں انسان ہی انسان کا دشمن ہے؟ اتنی ترقی کہ دنیا چاندپرایک نئی دنیا بسانے کی آرزو مندہے۔۔۔اتنی پستی کہ لوگ غربت کے مارے خودکشیاں کرتے پھریں اور حکمرانوں سمیت کوئی پرواہ نہ کرے۔۔۔کیا زمانہ آگیاہے انسان۔۔۔انسانوںکا استحصال کرتا پھرتاہے پھربھی اس بات کا متمنی ہے کہ اللہ اسے جہاں بھر کی نعمتوں سے سرفراز کرے۔۔ہم جو کرتے پھررہے ہیں اس سے خالق ِ جہاں راضی نہیں کہیں یہ نہ ہو قیامت کے روز نجس جانور بازی لے جائیں۔ حرص ،لالچ ، طمع ، جھوٹ بے شک انسان کی شرست میں ہے لیکن سوچئے یہ امتحان کا ایک انداز بھی ہوسکتاہے اس سے اجتناب کرنے سے انسانیت فخر کرتی ہے آج معاشرے میں جتنی بھی برائیاں ہیں ان سے نجات کا واحد راستہ صرف ایک ہے ۔۔۔ہم سب انسانوں سے،انسانیت سے محبت کرنا شروع کردیں کوئی یقین کر سکتاہے یہ بڑے فائدے کی بات ہے اس سے معاشرے میں ایک خوشگوار تبدیلی آنا یقینی بات ہے جب نفرتوں کا خاتمہ ،کدورتوںسے نجات اور نفسا نفسی سے چھٹکارا ملتاہے دل کو سکون آجاتاہے۔

اولیاء کرام کی بھی یہی تعلیمات ہیں آپ کسی بھی اللہ کے ولی کی درگاہ پر چلے جائیں وہاں عجب ساسکون پوری روح میں رس بچ جاتا ہے دلوںکی کثافتیں دھل جاتی ہیں اسی لئے اولیاء کرام کی تعلیمات کو فروغ دینے کی ضرورت ہے اپنے دل پر ہاتھ رکھ کر درویش کا کہا یاد کریں غور کریں آج ہم ایک دوسرے کے دشمن بنے ہوئے ہیں ملک کے بہت سے شہروںمیں اغواء برائے تاوان ،ٹارگٹ کلنگ، چوری ،ڈکیتی کی وارداتیںقتل و غارت ،آبروریزی کے ان گنت واقعات ہم اور ہمارے معاشرے کے منہ پر ایک زور دار طمانچہ نہیں ہیں انسانوں کی انسانوںسے دشمنی انسانیت کی علامت نہیں ہم چند برس کی رندگی کیلئے نہ جانے کیا کیا جتن کررہے ہیں ہم تو زندگی اس انداز سے گذاررہے ہیں جیسے قیامت تک زندہ رہیں گے حالانکہ سو برس کا سامان کرنے والے اس خاکی پتلے کو پل کی خبر بھی نہیں ہے۔

M Sarwar Siddique
M Sarwar Siddique

تحریر:ایم سرورصدیقی

Share this:

Yes 1 Webmaster

8,866 Articles
View All Posts
Obama
Previous Post اوبامہ کے دورہ بھارت پر واویلہ کیوں؟
Next Post گورنر پنجاب کے استعفیٰ سے قبضہ گروپ کا خاتمہ یا حکومت تبدیلی ۔۔؟
Ghulam Murtaza Bajwa

Related Posts

پنجاب میں لائیوسٹاک کارڈ کا نیا مرحلہ شروع، کسانوں کے لیے 16.2 ارب روپے کے بلا سود قرضوں کا اعلان

پنجاب میں لائیوسٹاک کارڈ کا نیا مرحلہ شروع، کسانوں کے لیے 16.2 ارب روپے کے بلا سود قرضوں کا اعلان

October 14, 2026
فخر زمان کا تاریخی اعزاز، پاکستان کی شکست

فخر زمان کا تاریخی اعزاز، پاکستان کی شکست

October 14, 2026
کوسل مینڈس کی قیادت میں سری لنکا کا پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ مکمل، دو نئے چہرے شامل

کوسل مینڈس کی قیادت میں سری لنکا کا پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ مکمل، دو نئے چہرے شامل

October 14, 2026
ڈالر مسلسل دباؤ کا شکار، سرمایہ کاروں کی نظریں امریکی مہنگائی کے اعداد و شمار اور فیڈ ریزرو کے اشاروں پر

ڈالر مسلسل دباؤ کا شکار، سرمایہ کاروں کی نظریں امریکی مہنگائی کے اعداد و شمار اور فیڈ ریزرو کے اشاروں پر

October 14, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.