yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • سندھ ہائی کورٹ کے آئینی بنچوں کی مدت میں توسیع کا فیصلہ، جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 13 اکتوبر کو ہوگاسندھ ہائی کورٹ کے آئینی بنچوں کی مدت میں توسیع کا فیصلہ، جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 13 اکتوبر کو ہوگا
    • شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن، چار کمانڈروں سمیت 9 دہشت گرد ہلاکشمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن، چار کمانڈروں سمیت 9 دہشت گرد ہلاک
    بین الاقوامی خبریں
    • فرانس میں طلبہ احتجاج پرتشدد، اسکولوں میں توڑ پھوڑ اور پولیس سے جھڑپیںفرانس میں طلبہ احتجاج پرتشدد، اسکولوں میں توڑ پھوڑ اور پولیس سے جھڑپیں
    • کراماتورسک میں روسی گلیڈ بم حملہ، دو بسوں پر گرنے سے 30 افراد ہلاککراماتورسک میں روسی گلیڈ بم حملہ، دو بسوں پر گرنے سے 30 افراد ہلاک
    شوبز
    • پیرس کنسرٹ کے دوران سلیں ڈیون گر پڑیں اور گانے کے بول بھول گئیںپیرس کنسرٹ کے دوران سلیں ڈیون گر پڑیں اور گانے کے بول بھول گئیں
    • شان شاہد کا انٹرٹینمنٹ انڈسٹری پر کڑا سوال: کیا سوشل میڈیا کی شہرت ہنر کی جگہ لے سکتی ہے؟شان شاہد کا انٹرٹینمنٹ انڈسٹری پر کڑا سوال: کیا سوشل میڈیا کی شہرت ہنر کی جگہ لے سکتی ہے؟
    مقامی خبریں
    • سندھ ہائی کورٹ کے آئینی بنچوں کی مدت میں توسیع کا فیصلہ، جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 13 اکتوبر کو ہوگاسندھ ہائی کورٹ کے آئینی بنچوں کی مدت میں توسیع کا فیصلہ، جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 13 اکتوبر کو ہوگا
    • شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن، چار کمانڈروں سمیت 9 دہشت گرد ہلاکشمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن، چار کمانڈروں سمیت 9 دہشت گرد ہلاک
    کاروبار
    • کراچی سے یورپ کے بڑے بندرگاہوں تک براہ راست شپنگ سروس بحال، برآمد کنندگان کو راحتکراچی سے یورپ کے بڑے بندرگاہوں تک براہ راست شپنگ سروس بحال، برآمد کنندگان کو راحت
    • خلیج اور آبنائے ہرمز میں جہاز رانی پر حملوں کے بعد عالمی تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہخلیج اور آبنائے ہرمز میں جہاز رانی پر حملوں کے بعد عالمی تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ
    کھیل
    • پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل دھننجایا ڈی سلوا نے سری لنکا کی کپتانی چھوڑ دیپاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل دھننجایا ڈی سلوا نے سری لنکا کی کپتانی چھوڑ دی
    • بریورز نے پیڈریز کو 3-1 سے ہرا کر NLCS میں ڈوجرز کے خلاف رسائی حاصل کر لیبریورز نے پیڈریز کو 3-1 سے ہرا کر NLCS میں ڈوجرز کے خلاف رسائی حاصل کر لی
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
کالم

حکومتی گڈ گورننس (قسط 1)

Yes 2 Webmaster January 19, 2015 1 min read
Petrol Crisis
Share this:
Petrol Crisis
Petrol Crisis

تحریر : لقمان اسد
یہ حکومتی گڈگورننس کی اعلی نظیر میں سے ایک ہے کہ گزشتہ کچھ دنوں سے جس طرح ملک بھر کے پٹرول پمپس پر پیٹرول کے حصول کی خاطر لائنوں میں لگ کر لوگ ذلیل وخوار ہورہے ہیں اکثر شہروں میں پیٹرول سرے سے ہی غائب رہا اور جہاں کہی میسر تھا وہاں دو سو روپے فی لیٹر تک فروخت کیے جانے کی اطلاعات بھی ہیں۔

عوام کی اس انداز میں ذلت اور خواری پر بھی حکومتی وزیر دن رات جابجا ٹی وی چینلزپر نہیں ماتے سماتے اور وہ اپنی حکومت کی گڈ گورننس کے ترانے ہروقت گاتے نظر آتے ہیں دراصل یہ ان کا حق ہے کیونکہ ہمارے یہاں کے حکمران اور ان کے وزیر،مشیر عوام کی زیادہ سے زیادہ ذلت، ذلالت اور خواری کو ہی اپنی حکومتوں کی گڈگورننس تصور کرتے اور شمار کرتے ہیں۔

ضلع سرگودھا میں ایک ہی ہسپتال میں 2 درجن کے قریب معصوم پیدا ہونے والے بچے مناسب سہولیات ناپید ہونے کے سبب موت کے منہ کا لقمہ بن جاتے ہیں تب بھی حکومتی گڈگورننس پر کوئی حرف نہیں آتا،سانحہ پشاور ایسا دردناک اور المناک المیہ وقوع پذیر ہوتا ہے تب بھی حکومتی گڈ گورننس پر کوئی ضرب نہیں لگتی۔

تھر میں ایک سوکے قریب یاغالباً اس سے بھی زائد تعداد میں غریب بچے محض بھوک اور ادویات میسر نہ آنے کے باعث موت کی وادی میں اُتر جاتے ہیں تب بھی اس حکومتی گڈگورننس کا جاہ و جلال پوری تابانی کے ساتھ چمکتا دمکتا اور قائم اور دائم رہتا ہے اور تب بھی حکومتی وزراء کی فوج ظفر موج ان تمام تر حالات اور واقعات کے باوجود اپنی حکومت کی گڈگورننس کا ڈنکہ بجاتی رہتی ہے۔

وہ کہ جو شاہ سے زیادہ شاہ کے وفادار نظر آتے ہیں ٹی وی چیلنز کے مذاکروں میں وہ پروگرام کے میزبانوں اور اپوزیشن کے رہنمائوں سے الجھ پڑتے ہیں جھوٹے دلائل کے سہارے ان کی حقائق پر مبنی تعمیری تنقید اور گفتگوکوبھی بے معنی اور بے سود ٹھہراتے ہیں اس لیے کہ ان نظر میں سچائی محض وہی ہوتی ہے جسے وہ بیان کرتے ہیں اسی طرح حکومتی وزیروں اور مشیروں کی نظر میں مسائل بھی صرف وہی ہوتے ہیں جو اُن کے ذاتی ہوتے ہیں۔

دن رات جن کو وہ حل کرنے کی تگودو میں محو عمل اور مصروف عمل ہیں انتہائی کامیابی سے وہ اپنے مسائل کو حل کرنے میں بھی دن رات کامیابیاں سمیٹ رہے ہوتے ہیں انہی کامیابیوں کوہی وہ پھر حکومتی گڈ گورننس تصور کرتے اور بیان کرتے ہیں اس لیے جب بھی کوئی حکومتی گڈگورننس پر تنقید کرتا ہے وہ وزراء اور حکومتی مشیر اپنے ذاتی کاروبار کی چمک دمک کو دیکھتے ہیں اور کہتے ہیں۔

حکومتی گڈگورننس میں کیڑے نکالنے والے اور اس پر طعنہ ظن ہونے والے بھی کس قدر احمق اور فضول ترین خیالات کے حامل لوگ ہیں کہ انہیں ہمارے ذاتی مفادات،ہمارے ذاتی کاروبار اور تیزی سے بڑھتے ہوئے ہمارے ذاتی اثاثے نظر ہی نہیں آتے۔پیٹرولیم مصنوعات کی قلت کے سبب پیدا ہونے والے بحران کی خفت کو مٹانے کی غرض سے حکومت نے سیکرٹری پیٹرولیم سمیت چار مطلقہ افسران کو معطل کرنے کا فیصلہ کیا۔ (جاری ہے )

Luqman Asad
Luqman Asad

تحریر : لقمان اسد

Share this:

Yes 2 Webmaster

6,502 Articles
View All Posts
CCTV Footage
Previous Post کراچی میں بھتہ نہ دینے پر فیکٹری سپروائزر کا بہیمانہ قتل
Next Post پٹرول بحران پر اسی ہفتے قابو پا لیا جائے گا، وزیر پٹرولیم کا دعویٰ
Shahid Khaqan Abbasi

Related Posts

سندھ ہائی کورٹ کے آئینی بنچوں کی مدت میں توسیع کا فیصلہ، جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 13 اکتوبر کو ہوگا

سندھ ہائی کورٹ کے آئینی بنچوں کی مدت میں توسیع کا فیصلہ، جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 13 اکتوبر کو ہوگا

October 8, 2026
شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن، چار کمانڈروں سمیت 9 دہشت گرد ہلاک

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن، چار کمانڈروں سمیت 9 دہشت گرد ہلاک

October 8, 2026
اقوام متحدہ میں پاکستان کا بھارت پر الزام، طالبان حکومت کو پاکستان مخالف دہشت گردی میں معاونت کا انکشاف

اقوام متحدہ میں پاکستان کا بھارت پر الزام، طالبان حکومت کو پاکستان مخالف دہشت گردی میں معاونت کا انکشاف

October 8, 2026
کراچی سے یورپ کے بڑے بندرگاہوں تک براہ راست شپنگ سروس بحال، برآمد کنندگان کو راحت

کراچی سے یورپ کے بڑے بندرگاہوں تک براہ راست شپنگ سروس بحال، برآمد کنندگان کو راحت

October 8, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.