yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • خانپور میں مبینہ پولیس مقابلہ، دوہرے قتل کا ملزم ہلاک، ساتھی فرارخانپور میں مبینہ پولیس مقابلہ، دوہرے قتل کا ملزم ہلاک، ساتھی فرار
    • فرانس میں 17 اکتوبر کے مظاہروں کے بعد عدالتوں میں تیزی، لیکن بیشتر سزائیں معطلفرانس میں 17 اکتوبر کے مظاہروں کے بعد عدالتوں میں تیزی، لیکن بیشتر سزائیں معطل
    بین الاقوامی خبریں
    • فرانس میں 17 اکتوبر کے مظاہروں کے بعد عدالتوں میں تیزی، لیکن بیشتر سزائیں معطلفرانس میں 17 اکتوبر کے مظاہروں کے بعد عدالتوں میں تیزی، لیکن بیشتر سزائیں معطل
    • بوبینی حراست گاہ میں نابالغوں کی حالت زار پر وکلاء کی سخت تنقید، پراسیکیوٹر نے تسلیم کی ناکامیبوبینی حراست گاہ میں نابالغوں کی حالت زار پر وکلاء کی سخت تنقید، پراسیکیوٹر نے تسلیم کی ناکامی
    شوبز
    • امرتسر کے گولڈن ٹیمپل میں سارہ علی خان کی زیارت کا جذباتی لمحہ وائرلامرتسر کے گولڈن ٹیمپل میں سارہ علی خان کی زیارت کا جذباتی لمحہ وائرل
    • ٹائیگر شروف پر حملے کی مبینہ سازش، رنبیر کپور کے گھر کی ریکی اور بشنوئی گینگ کا اسلحہ نیٹ ورکٹائیگر شروف پر حملے کی مبینہ سازش، رنبیر کپور کے گھر کی ریکی اور بشنوئی گینگ کا اسلحہ نیٹ ورک
    مقامی خبریں
    • خانپور میں مبینہ پولیس مقابلہ، دوہرے قتل کا ملزم ہلاک، ساتھی فرارخانپور میں مبینہ پولیس مقابلہ، دوہرے قتل کا ملزم ہلاک، ساتھی فرار
    • سعودی عرب جانے والے مسافروں کے لیے لازمی ویکسی نیشن کی مہلت میں ایک ماہ کی توسیعسعودی عرب جانے والے مسافروں کے لیے لازمی ویکسی نیشن کی مہلت میں ایک ماہ کی توسیع
    کاروبار
    • پنجاب کا سعودی عرب کو 1.8 ارب ڈالر سے زائد مالیت کی غذائی برآمدات کا ہدف مقررپنجاب کا سعودی عرب کو 1.8 ارب ڈالر سے زائد مالیت کی غذائی برآمدات کا ہدف مقرر
    • پاکستانی فری لانسرز کی تاریخی کامیابی: ستمبر میں 197 ملین ڈالر کی ریکارڈ زرمبادلہ کمائیپاکستانی فری لانسرز کی تاریخی کامیابی: ستمبر میں 197 ملین ڈالر کی ریکارڈ زرمبادلہ کمائی
    کھیل
    • عرفات منہاس نے ون ڈے میں نصف سنچری اور پانچ وکٹیں لے کر شاہد آفریدی اور عبدالرزاق کی فہرست میں جگہ بنا لیعرفات منہاس نے ون ڈے میں نصف سنچری اور پانچ وکٹیں لے کر شاہد آفریدی اور عبدالرزاق کی فہرست میں جگہ بنا لی
    • بیلی لاک نین ایک صدی بعد برطانیہ کے سب سے کم عمر چیمپئن جاکی قرار پائےبیلی لاک نین ایک صدی بعد برطانیہ کے سب سے کم عمر چیمپئن جاکی قرار پائے
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
کالم

گستاخانہ خاکے، امت مسلمہ کی شہہ رگ پر حملہ

Yes 2 Webmaster January 17, 2015 1 min read
Blasphemy
Share this:
Blasphemy
Blasphemy

تحریر : مہر بشارت صدیقی
فرانس کے میگزین نے اہک بار پھر گستاخانہ خاکے شائع کر کے امت مسلمہ کی غیرت کو للکارا ہے اگر مغرب کو آزادی اظہار رائے کا حق حاصل ہے تو مسلمانوں کو بھی اپنے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی حرمت کے تحفظ کا حق حاصل ہے۔گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے بعدنہ صرف پاکستان بلک دنیا بھر میں احتجا ج کیا گیا۔مذہبی جماعتوں کی اپیل پر فرانس میں توہین آمیز خاکوں کی اشاعت کے خلاف جمعہ کو ملک بھر میں یوم احتجاج منایا گیا اور مظاہرے کئے گئے۔ مساجد میں مذمتی قراردادیں منظور کی گئیں۔ لاہور، کراچی، اسلام آباد، کوئٹہ، پشاور سمیت تمام چھوٹے بڑے شہروں میں شمع رسالت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پروانے نکلے اور گستاخانہ خاکوں کے خلاف شدید احتجا ج کیا۔لاہور کے چوبرجی چوک میں جماعة الدعوة جبکہ منصورہ میں جماعت اسلامی کے زیر اہتمام مظاہرے کئے گئے جن سے خطاب کرتے ہوئے تحریک حرمت رسول کے کنوینر مولانا امیر حمزہ نے کہاکہ جس طرح بانی پاکستان قائد اعظم نے کہا تھا کہ کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے۔اسی طرح نبی کریم کی محبت تمام مسلمانوں کی شہہ رگ ہے جو اس رگ پر ہاتھ ڈالے گا اس ہاتھ کو توڑ ڈالیں گے۔

صدر مملکت ممنون حسین نے فرانسیسی جریدے میں توہین آمیز خاکوں کی اشاعت کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ آزادی اظہار کا مطلب یہ نہیں ہے کہ کسی مذہب کے مقدس شعائر کی توہین کی جائے اور اس کے ماننے والوں کو ذہنی اذیت میں مبتلاکیا جائے۔ آزادی اظہار کی حدود وہاں ختم ہوجاتی ہیں جہاں کسی دوسرے کی آزادی متاثر ہواور اس کے جذبات کو ٹھیس پہنچے۔ مسلمان تمام آسمانی مذاہب کا کھلے دل سے احترام کرتے ہیں اور ان کا عقیدہ اس وقت تک مکمل ہی نہیں ہوتا جب تک وہ تمام انبیاء کرام اور تمام الہامی کتابوں پر ایمان نہ لائیں۔ مسلمان کسی پیغمبر ہینہیں کسی بھی مذہب کے رہنما کی شان میں گستاخی کا تصور بھی نہیں کر سکتے، اس لئے وہ چاہتے ہیں کہ دنیا کا کوئی بھی فرد خواہ کوئی عقیدہ بھی رکھے، اسے پیغمبر اسلام حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان میں گستاخی کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ عالمگیریت کا تقاضا بھی یہی ہے کہ کوئی ایسا عمل نہ کیا جائے جس سے انسانی معاشرے کے کسی بھی طبقہ کو صدمہ پہنچے۔

اس میں کوئی شبہ نہیں ہے کہ فرانسیسی جریدہ مسلمانوں کی دل آزاری کا مرتکب ہوا جس پر اسے معافی مانگنی چاہئے۔ فرانسیسی رسالے ”چارلی ایبڈو’ کی طرف سے توہین آمیزخاکوںکی اشاعت اسلام کے خلاف کھلی دہشت گردی ہے، اس طرح کی کاروائیوںکے نتیجے میںمغرب نے مختلف مذاہب کے درمیان جنگ کاآغازکردیا ہے۔فرانس رسالے ”چارلی ایبڈو’ میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت مغرب کی اسلام دشمنی کی عکاس ہے، توہین آمیز خاکے شائع کرکے مسلمانوں کے جذبات کو مشتعل کیاجارہاہے۔ کوئی مسلمان نبی کریمۖ کی شان اقدس میں گستاخی برداشت نہیں کرسکتا۔مغربی ممالک کے اخبارات وجرائدگزشتہ کئی سالوں سے توہین آمیز خاکے شائع کرکے ڈیڑھ ارب مسلمانوں کے جذبات کو مشتعل کررہے ہیں۔ اسلام اعتدال اور تحمل وبردباری کا درس دیتا ہے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے محبت ہمارے ایمان کالازمی جزوہے۔اسلام تمام مذاہب کااحترام سکھاتا ہے۔اہل مغرب کو بھی دین اسلام کااحترام کرناچاہئے۔دین اسلام اس وقت امریکہ اور یورپی ممالک میں بڑی تیزی سے پھیل رہا ہے۔ اسلامی تعاون تنظیم کا فوری اجلاس بلاکر مغربی ممالک کی اس مذموم اور ناپاک جسارت کانوٹس لیاجائے۔وقت کاتقاضاہے کہ پوری امت مسلمہ کومتحد اور بیدار ہوکر دنیا کو یہ پیغام چاہئے کہ وہ ناموس رسالت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر کوئی آنچ نہیں آنے دے گی۔ آزادی اظہاررائے کے نام پر کسی کے مذہبی جذبات کو مجروح کرنے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔

حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان میں گستاخی ناقابل برداشت ہے۔ تمام مسلمان حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے والہانہ محبت اور عقیدت رکھتے ہیںجو ان کے ایمان کا بنیادی جزو ہے ، اس اشتعال انگیز حرکت سے عالم اسلام کو دکھ پہنچایا گیا ہے۔ اسلام امن ،محبت اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے اور حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تمام جہانوں کے لیے رحمت کا باعث ہیں توہین آمیز خاکوں جیسی گستاخانہ حرکت کے مرتکب افراد کو کڑی سے کڑی سزا ملنی چاہیے اور بین الاقوامی مذہبی ہم آہنگی اورعالمی امن وسلامتی کے فروغ کے لیے ضروری ہے کہ عالمی سطح پر قانون سازی کی جائے تاکہ آئندہ کسی بھی مذہب کے خلاف قابل مذمت حرکت نہ ہو۔ ایک بار پھر گستاخانہ خاکے شائع کر کے دنیا بھر کے ڈیڑھ ارب مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کیا ہے۔اس سے بڑی دہشت گردی اور کیا ہوسکتی ہے کہ ڈیڑھ ارب انسانوں کے دلوں کو زخمی کیا گیا ہے۔

چارلی ہیبڈو نامی رسالے نے 2011 میں توہین آمیز خاکے اپنے سرورق پر شائع کئے ،آزادی اظہار کے نام پر توہین آمیر خاکوں کی اشاعت در اصل مغرب کی اسلام دشمنی کا شاخسانہ ہے۔خاکوں کی اشاعت نے فرانس اور مغرب کی جمہوریت پسندی کا بھی پول کھو ل دیا ہے ۔ مغربی ممالک میں توہین ِ رسالت کا قانون بنایا جائے ہم بحیثیت مسلمان تمام انبیاء کی تعظیم کرتے ہیں اور مذہبی آزادی کو تسلیم کرتے ہیں۔مغرب اور یورپ کا متعصبانہ اور اسلام دشمن رویہ دنیا کو تیسری عالمی جنگ میں جھونک سکتاہے۔ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی ناموس پرمسلمان اپنی جانیں نچھاور کرنا سعادت سمجھتے ہیں۔ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا عزت و احترام ہمارے ایمان کا حصَہ ہے۔ مسلمان تمام انبیاء اورآسمانی کتابوں کا احترام کرتے ہیں اور ہم انبیاء کے درمیان کوئی فرق نہیں کرتے۔اگر فرانس میں پندرہ لاکھ لوگ احتجاج کے لیے نکل سکتے ہیں تو ہم کروڑوں کی تعداد میں احتجا ج کے لیے نکل سکتے ہیں۔ فرانس میں توہین آمیز خاکوں کی اشاعت نائن الیون کی طرح عالم کفر کی اسلام کے خلاف بڑی سازش ہے۔ پوری دنیا میں ایک ارب پچاس کروڑ مسلمانوں کا حق ہے کہ اسلام کی تعلیمات کی مطابق اپنے عقیدہ اور تہذیب کی حفاظت کریں۔

امریکہ اور یورپ میں قرآن ، رسول کریم اور شعائر اسلام کی مسلسل توہین مذاہب کے درمیان کبھی نہ ختم ہونے والی جنگ چھیڑ ی جارہی ہے۔ یہ مذہب اور اسلام دشمنی ہے۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کے چارٹر پر عملدرآمد کریں اور ان تمام ممالک کو مذہب ، مقدس شخصیات اور انسانوں کے بنیادی مذہبی حق کی پامالی سے روکیں۔ ملت اسلامیہ کے لیے اصل المیہ یہ ہے کہ مسلمان حکمران مذہب بیزاری اور امریکہ اور یورپ کی ذہنی غلامی کی وجہ سے مسلمانوں کی ترجمانی نہیں کرتے۔ قومی اسمبلی میں قرار داد کی منظوری اور وزیراعظم کا بیان اچھا اقدام ہے لیکن اتنا ہی کافی نہیں پاکستان فوری طور پر اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق مذاہب ،عقیدہ اور عبادات کے تحفظ کے لیے آواز اٹھائے۔

Mehr Bashart Siddiqi
Mehr Bashart Siddiqi

تحریر : مہر بشارت صدیقی

Share this:

Yes 2 Webmaster

6,502 Articles
View All Posts
Blasphemy Law
Previous Post پھر کوئی آقا کی شان میں گستاخی نہ کر سکے!
Next Post بالی ووڈ کے معروف شاعر، نغمہ نگار و کہانی نویس جاوید اختر کی آج 70 ویں سالگرہ ہے
Javed Akhtar

Related Posts

امرتسر کے گولڈن ٹیمپل میں سارہ علی خان کی زیارت کا جذباتی لمحہ وائرل

امرتسر کے گولڈن ٹیمپل میں سارہ علی خان کی زیارت کا جذباتی لمحہ وائرل

October 22, 2026
ٹائیگر شروف پر حملے کی مبینہ سازش، رنبیر کپور کے گھر کی ریکی اور بشنوئی گینگ کا اسلحہ نیٹ ورک

ٹائیگر شروف پر حملے کی مبینہ سازش، رنبیر کپور کے گھر کی ریکی اور بشنوئی گینگ کا اسلحہ نیٹ ورک

October 22, 2026
پنجاب کا سعودی عرب کو 1.8 ارب ڈالر سے زائد مالیت کی غذائی برآمدات کا ہدف مقرر

پنجاب کا سعودی عرب کو 1.8 ارب ڈالر سے زائد مالیت کی غذائی برآمدات کا ہدف مقرر

October 22, 2026
خانپور میں مبینہ پولیس مقابلہ، دوہرے قتل کا ملزم ہلاک، ساتھی فرار

خانپور میں مبینہ پولیس مقابلہ، دوہرے قتل کا ملزم ہلاک، ساتھی فرار

October 22, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.