yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • خانپور میں مبینہ پولیس مقابلہ، دوہرے قتل کا ملزم ہلاک، ساتھی فرارخانپور میں مبینہ پولیس مقابلہ، دوہرے قتل کا ملزم ہلاک، ساتھی فرار
    • فرانس میں 17 اکتوبر کے مظاہروں کے بعد عدالتوں میں تیزی، لیکن بیشتر سزائیں معطلفرانس میں 17 اکتوبر کے مظاہروں کے بعد عدالتوں میں تیزی، لیکن بیشتر سزائیں معطل
    بین الاقوامی خبریں
    • فرانس میں 17 اکتوبر کے مظاہروں کے بعد عدالتوں میں تیزی، لیکن بیشتر سزائیں معطلفرانس میں 17 اکتوبر کے مظاہروں کے بعد عدالتوں میں تیزی، لیکن بیشتر سزائیں معطل
    • بوبینی حراست گاہ میں نابالغوں کی حالت زار پر وکلاء کی سخت تنقید، پراسیکیوٹر نے تسلیم کی ناکامیبوبینی حراست گاہ میں نابالغوں کی حالت زار پر وکلاء کی سخت تنقید، پراسیکیوٹر نے تسلیم کی ناکامی
    شوبز
    • امرتسر کے گولڈن ٹیمپل میں سارہ علی خان کی زیارت کا جذباتی لمحہ وائرلامرتسر کے گولڈن ٹیمپل میں سارہ علی خان کی زیارت کا جذباتی لمحہ وائرل
    • ٹائیگر شروف پر حملے کی مبینہ سازش، رنبیر کپور کے گھر کی ریکی اور بشنوئی گینگ کا اسلحہ نیٹ ورکٹائیگر شروف پر حملے کی مبینہ سازش، رنبیر کپور کے گھر کی ریکی اور بشنوئی گینگ کا اسلحہ نیٹ ورک
    مقامی خبریں
    • خانپور میں مبینہ پولیس مقابلہ، دوہرے قتل کا ملزم ہلاک، ساتھی فرارخانپور میں مبینہ پولیس مقابلہ، دوہرے قتل کا ملزم ہلاک، ساتھی فرار
    • سعودی عرب جانے والے مسافروں کے لیے لازمی ویکسی نیشن کی مہلت میں ایک ماہ کی توسیعسعودی عرب جانے والے مسافروں کے لیے لازمی ویکسی نیشن کی مہلت میں ایک ماہ کی توسیع
    کاروبار
    • پنجاب کا سعودی عرب کو 1.8 ارب ڈالر سے زائد مالیت کی غذائی برآمدات کا ہدف مقررپنجاب کا سعودی عرب کو 1.8 ارب ڈالر سے زائد مالیت کی غذائی برآمدات کا ہدف مقرر
    • پاکستانی فری لانسرز کی تاریخی کامیابی: ستمبر میں 197 ملین ڈالر کی ریکارڈ زرمبادلہ کمائیپاکستانی فری لانسرز کی تاریخی کامیابی: ستمبر میں 197 ملین ڈالر کی ریکارڈ زرمبادلہ کمائی
    کھیل
    • عرفات منہاس نے ون ڈے میں نصف سنچری اور پانچ وکٹیں لے کر شاہد آفریدی اور عبدالرزاق کی فہرست میں جگہ بنا لیعرفات منہاس نے ون ڈے میں نصف سنچری اور پانچ وکٹیں لے کر شاہد آفریدی اور عبدالرزاق کی فہرست میں جگہ بنا لی
    • بیلی لاک نین ایک صدی بعد برطانیہ کے سب سے کم عمر چیمپئن جاکی قرار پائےبیلی لاک نین ایک صدی بعد برطانیہ کے سب سے کم عمر چیمپئن جاکی قرار پائے
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
کالم

خوبصورت و حسین خواب

Yes 2 Webmaster January 5, 2015January 5, 2015 1 min read
Nawaz Sharif
Share this:
Nawaz Sharif
Nawaz Sharif

تحریر : محمد اکرم اعوان
ہمارے ہاں سیاستدان اقتدار میں آنے کے لئے عوام کو خوبصورت وحسین خواب دکھاتے ہیں اور پھراِقتدارمیں آکر ا ِن حسین خوابوں کی تعبیرعوام کے لئے اتنی ہی زیادہ کربناک اوربھیانک بنادیتے ہیں۔اقتدار سے پہلے کم وبیش ہرپارٹی اور سیاستدان کے الفاظ ہوتے ہیں کہ اب عوام فیصلہ کرچکے ہیں۔ اب ہمیں اقتدار میں آنے سے کوئی نہیں روک سکتا۔ ہم نفاق کو اتفاق میں بدلیں گے۔ہمارے دور ِحکومت میں قومی یکجہتی کو قوت ملے گی۔ہم نے ہمیشہ اصولی سیا ست کی ہے،اصولوں پر سودابازی ہمارے لئے گناہ کبیرہ ہے۔ہم اقتدار میں آکرملک میں تعلیم ،روزگارکے مواقع،انڈسٹری کوفروغ دیں گے۔ ہم ملک میں امن وامان کی صورت ِ حال بہتر بناکربیرونی سرمایہ کاروں کوملک میں سرمایہ کاری کا موقع دیں گے۔ہم اس ملک سے کرپٹ لوگوں،چوروں اور ٹھگوں کوبھگائیں گے۔ہم اداروں کومضبوط بنائیں گے،اداروں کی مضبوطی کے لئے آئین وقانون کی حکمرانی قائم کریں گے۔ہم دہشت گردی ختم کرکے ملک کے مستقبل کو محفوظ بنائیں گے اورپاکستان کو اصلی مقام دلوائیں گے۔ ہماری جماعت اس وقت ملک کی مقبول ترین جماعت ہے کیونکہ دوسری پارٹیوں کے مقابلہ میں ہمارے پاس عوام کی خدمت اورعوام کے جان ومال کے تحفظ کے لئے زیادہ اچھا پروگرام ہے۔ہم بھاری اکثریت سے جیت کرمعاشرے میں موجودچھپے ملک دُشمن عناصر کا مکمل صفایا کردیں گے،انہیں کہیں بھی پناہ نہیں ملے گی۔

انتخابات سے پہلے توکئی ۔۔۔ ایک راہنماء اپنے سیاسی مخالفین کوباقاعدہ نشان ِ عبرت بنانے کے دعوے کرتے نظرآتے ہیں۔کہ اب اِن نااہلوں کا دور گزر چکا۔ اِن سیاسی نااہلوں نے عوام کا استحصال کیا۔ انہوں نے جو لوٹ مار کی ہے اورقوم کے اربوں روپے لوٹے ہیں اگرانہوں نے یہ پیسہ واپس نہ کیا توہمیں لوٹی ہوئی رقم واپس لینا آتاہے۔انہوں نے دونوں ہاتھوں سے دولت سمیٹی اور ملک کادیوالیہ کردیا۔ملک میں بجلی اور گیس کا بحران اور دیگرہرقسم کی سہولیات کا فقدان ہے۔ان کے دور ِ حکومت میں اٹیمی پاکستان اندھیروں میں ڈوبا رہا۔اب یہ نااہل لوگ اقتدار کا صرف خواب دیکھیں گے، ہم انہیں مزید لوٹ مار کی اجازت نہیں دیں گے۔ہم بھاری اکثریت سے جیت کران کا مکمل صفایا کردیں گے۔ گزراش یہ ہے کہ خدا کے لئے اب بس کریں کیونکہ پاکستان کے عوام آپ کی سب ڈرامہ بازیوں، دعووں ،وعدوں اور تقریروں کوسن کر عاجز کا چکے ہیں ۔ اب عمل کا وقت ہے، پہلے ہی بہت زیادہ وقت اور قوم کی قیمتی جانیں آپ لو گوں کی سیاست کی نظر ہوگئی ہیں۔اب روزانہ منعقد کئے جانے والے اجلاس جیسے تاخیری حربوں سے عوام کو دھوکہ اورملک دُشمنوں کومزید موقع دینے کی بجائے عملی اقدامات کرنے ہوں گے۔ماضی میں یہی غلطی ہوئی کہ ہم نے معاملات کو سمجھنے ،جانچنے ،حل کرنے کی خلوص ِ نیت سے کوشش ہی نہیں کی اور حکمران طبقہ اِس ناسور کو ختم اور ملک دُشمن عناصرکی مرمت کرنے کے بجائے محض مذمت کرتارہا۔

اس میں ذرا شک نہیں کہ ہمارے مقتدرطبقہ نے صرف حکمرانی کے مزے لوٹے اورملکی قرضوں میں اضافہ کیا۔ انہوں نے دونوں ہاتھوں سے دولت سمیٹی اور ملک معاشی طور پردیوالیہ کرنے کے ساتھ ملک و قوم کو بے رحم دہشت گردوں کے حوالہ کردیا۔ ان کی بے حسی،لالچ اور خودغرضی کا فائدہ اُٹھا کرملک دُشمن عناصرکے حوصلے مزیدبڑھتے گئے اوروہ ملک کے طول عرض میں خون کی ہولی کھیلتے رہے جبکہ حکمران طبقہ خاموش تماشائی بنا رہا۔یہ ایک تلخ حقیقت ہے اوراب اس بحث میں پڑنے کی ضرورت نہیں کہ معاشرہ میں بدامنی اوردہشت گردی کا بیج کس نے بویااور آبیاری کس نے اور کس وجہ سے کی مگریہ بھی حقیقت ہے کہ ہمارے خود غرض اورنااہل حکمرانوں کی وجہ سے آج وہی زہریلا بیج ایک قدآور درخت بن چکا ہے۔ جس کے زہریلے کانٹے ملک کے مشرق ومغرب تک کے ہرانسان کے جسم و روح تک کو چھلنی کر چکے ہیں۔ کہنے کو ہم مسلمان ہیں اورپاکستان کے حصول اور اس کے لئے بے پناہ جانی ومالی اورعزتوں تک کی قربانی دی تاکہ مسلمان ایک الگ خطہء میں بے خوف وخطراللہ کے احکامات اور اللہ پیارے نبی حضرت محمدمصطفےٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اسوہ حسنہ کے مطابق زندگی گزار سکیں۔

مگر افسوس کہ اس ملک میں نہ تواسلام کو اہمیت حاصل ہوسکی اور نہ ہمارے عوام اورحکمرانوں نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور صحابہ کرام کی زندگیوں کو اپنے لئے نمونہ بنایا۔صحابہ کرام رضوان اللہ علیم اجمعین کے حالات زندگی پڑھ کراُن کی زندگی اور سعادت پر رشک آتاہے کہ یہ کیسے بے مثل حضرات تھے، جنہیں دُنیا اور دُنیاوی مال ومتاع سے کوئی غرض ہی نہیں تھی۔اُن کا مقصداللہ ، اُس کے رسول کی اطاعت تھی۔ انہیں بنی نوع انسان کی فلاح وبہبودسے بڑھ کرکوئی چیز نہیں تھی۔ سیدناحضرت عمرفاروق نے اپنے دورِ خلافت میں صحابی رسول حضرت سعدبن عامر کوحمص کا گورنر مقرر فرمایا۔اس عظیم منصب پر فائز ہونے کے باوجودآپ انتہائی سادہ اور زہدوتقویٰ کی زندگی بسر فرماتے تھے۔اپنے ذاتی گھوڑوں کی باربرداری کی آمدنی سے گزربسرکرتے۔اپنے آپ کو عوام کی فلاح وبہبود کے لئے وقف کررکھا تھا۔ ایک بار سیدنا عمر فاروق  حمص تشریف لے گئے۔ آپ نے حمص کے غریب و مساکین کی فہرست تیار کرنے کا حکم دیاکہ یہاں کے غرباء کی مددکا اہتمام کیا جائے۔جب یہ فہرست سیدنا عمر کی خدمت پیش کی گئی تواس میں حضرت سعد بن عامر کانام بھی تھا۔سیدنا عمرفاروق نے فرمایا یہ سعدبن عامر دوسرا کون ہے؟ فہرست مرتب کرنے والے نے عرض کیا ہمارا امیراور گورنرہے۔حضرت سعد بن عامر  کی یہ حالت اس وجہ سے تھی کہ یہ سرکاری خزانہ سے ایک پائی بھی وصول نہ کرتے تھے۔

آج ہمارے حکمرانوں کا مقصد کاروبار،دولت اور زیادہ سے زیادہ دُنیا اکٹھا کرنا رہ گیاہے جبکہ امن وامان، عوام کی فلاح وبہبود اور جان ومال کے تحفظ کے حوالہ سے ان کی جیب ہمیشہ خالی رہی۔یہاں ایک طرف ظلم و تشدداوربربریت ہے تو دوسری طرف لالچ ، ضد اور ہٹ دھرمی۔ خودغرضی ،ضد،ہٹ دھرمی اور انا پرستی انسان کو خودسے اوپراُٹھ کر سوچنے کی صلاحیت سے محروم کردیتی ہے۔یہ بات بالکل واضح ہے کہ انا، ضد اور ہٹ دھرمی کبھی بھی مسائل کا حل قرار نہیں پاتے بلکہ اس کا نتیجہ مزید فساداور بگاڑکے علاوہ کچھ نہیں برآمد ہوتا۔فی زمانہ سب سے زیادہ ضروری امرملک اورسماج دُشمن عناصر کا خاتمہ ہے۔تاکہ عوام بدامنی سے پاک معاشرہ میں زندگی گزار سکیں۔ پشاور میں معصوم بچوں کے ساتھ پیش آنے والے سفاکانہ واقعہ کے بعدایک بار تو محسوس ہوا کہ واقعی ہمارے سیاستدانوں اورحکمرانوں کواپنی سستی اور کاہلی کا احساس ہوگیا ہے۔

مگروقت گزرنے کے ساتھ یہ جذبہ ماند اورخودغرضی کی نظر ہوتا نظر آرہاہے۔ امن وامان کے مستقل قیام جیسے عظیم مقصد کے سامنے ایک بارپھرخلوص کی جگہ خودغرضی،اندیشوں اور تحفظات کی دیوار کھڑی کی جارہی ہے۔کل عوام کی ہمدردی حاصل کرنے کے لئے جنہیں چور ،ٹھگ اور لٹیرے کہاجارہا تھاآج وہی انتباہ کررہے ہیں کہ کہیں ایسا نہ ہوجائے،کہیں ویسا نہ ہوجائے۔دوسری طرف اس ملک کے عوام جنہوں نے موجودہ حکمرانوں پر اعتماد کیااور انہیں عزت بخشی ،صرف اپنی جانوں کے تحفظ کی بھیک مانگ رہے ہیں۔یادرہے کہ اس بار ہم نے پشاور میں شہیدہونے والے معصوموں کے خون کو اپنی سیاست، حکومت اور تحفظات کی نذر کردیا تو پھر اس ملک میں امن وامان کا قیام،صرف خوبصورت وحسین خواب ہی رہ جائیگا۔

Muhammad Akram Awan
Muhammad Akram Awan

تحریر : محمد اکرم اعوان

Share this:

Yes 2 Webmaster

6,502 Articles
View All Posts
Letter
Previous Post ایک چٹھی ہمارے دوست کی
Next Post ویلڈن ویلڈن چیف صاحب… !! اب بچ کرنہ کوئی جائے
Azam Azim Azam

Related Posts

امرتسر کے گولڈن ٹیمپل میں سارہ علی خان کی زیارت کا جذباتی لمحہ وائرل

امرتسر کے گولڈن ٹیمپل میں سارہ علی خان کی زیارت کا جذباتی لمحہ وائرل

October 22, 2026
ٹائیگر شروف پر حملے کی مبینہ سازش، رنبیر کپور کے گھر کی ریکی اور بشنوئی گینگ کا اسلحہ نیٹ ورک

ٹائیگر شروف پر حملے کی مبینہ سازش، رنبیر کپور کے گھر کی ریکی اور بشنوئی گینگ کا اسلحہ نیٹ ورک

October 22, 2026
پنجاب کا سعودی عرب کو 1.8 ارب ڈالر سے زائد مالیت کی غذائی برآمدات کا ہدف مقرر

پنجاب کا سعودی عرب کو 1.8 ارب ڈالر سے زائد مالیت کی غذائی برآمدات کا ہدف مقرر

October 22, 2026
خانپور میں مبینہ پولیس مقابلہ، دوہرے قتل کا ملزم ہلاک، ساتھی فرار

خانپور میں مبینہ پولیس مقابلہ، دوہرے قتل کا ملزم ہلاک، ساتھی فرار

October 22, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.