yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • پشاور نجی اسکول کی چھت گرنے کا سانحہ، نواز شریف کا گہرے دکھ کا اظہار، مریم نواز کی کاوشیں جاریپشاور نجی اسکول کی چھت گرنے کا سانحہ، نواز شریف کا گہرے دکھ کا اظہار، مریم نواز کی کاوشیں جاری
    • پشاور اسکول سانحہ: ہر جاں بحق بچے کے خاندان کو 10 لاکھ، زخمیوں کو 2 لاکھ روپے معاوضے کا اعلانپشاور اسکول سانحہ: ہر جاں بحق بچے کے خاندان کو 10 لاکھ، زخمیوں کو 2 لاکھ روپے معاوضے کا اعلان
    بین الاقوامی خبریں
    • ایلون مسک نے اڑنے والی ٹیسلا روڈسٹر کی نقاب کشائی کر دی، لائیو مظاہرے میں گاڑی نے ہوا میں قلابازیاں لگائیںایلون مسک نے اڑنے والی ٹیسلا روڈسٹر کی نقاب کشائی کر دی، لائیو مظاہرے میں گاڑی نے ہوا میں قلابازیاں لگائیں
    • وائٹ ہاؤس کی ترجمان کا چین پر متنازع بیان، قانونی اسناد پر سوالات برقراروائٹ ہاؤس کی ترجمان کا چین پر متنازع بیان، قانونی اسناد پر سوالات برقرار
    شوبز
    • ٹیسلا روڈسٹر کی نقاب کشائی: ہوا میں اڑنے والی برقی کار جس نے سب کو حیران کر دیاٹیسلا روڈسٹر کی نقاب کشائی: ہوا میں اڑنے والی برقی کار جس نے سب کو حیران کر دیا
    • نیلم منیر نے بیٹے محمد حمدان کی پیدائش کا اعلان کر دیانیلم منیر نے بیٹے محمد حمدان کی پیدائش کا اعلان کر دیا
    مقامی خبریں
    • پشاور نجی اسکول کی چھت گرنے کا سانحہ، نواز شریف کا گہرے دکھ کا اظہار، مریم نواز کی کاوشیں جاریپشاور نجی اسکول کی چھت گرنے کا سانحہ، نواز شریف کا گہرے دکھ کا اظہار، مریم نواز کی کاوشیں جاری
    • پشاور اسکول سانحہ: ہر جاں بحق بچے کے خاندان کو 10 لاکھ، زخمیوں کو 2 لاکھ روپے معاوضے کا اعلانپشاور اسکول سانحہ: ہر جاں بحق بچے کے خاندان کو 10 لاکھ، زخمیوں کو 2 لاکھ روپے معاوضے کا اعلان
    کاروبار
    • ڈالر مسلسل دباؤ کا شکار، سرمایہ کاروں کی نظریں امریکی مہنگائی کے اعداد و شمار اور فیڈ ریزرو کے اشاروں پرڈالر مسلسل دباؤ کا شکار، سرمایہ کاروں کی نظریں امریکی مہنگائی کے اعداد و شمار اور فیڈ ریزرو کے اشاروں پر
    • وزیر خزانہ کا اعلان، رواں مالی سال معاشی ترقی 4 فیصد سے تجاوز کر جائے گی، نجکاری سے ایک ارب ڈالر سے زائد متوقعوزیر خزانہ کا اعلان، رواں مالی سال معاشی ترقی 4 فیصد سے تجاوز کر جائے گی، نجکاری سے ایک ارب ڈالر سے زائد متوقع
    کھیل
    • فخر زمان کا تاریخی اعزاز، پاکستان کی شکستفخر زمان کا تاریخی اعزاز، پاکستان کی شکست
    • کوسل مینڈس کی قیادت میں سری لنکا کا پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ مکمل، دو نئے چہرے شاملکوسل مینڈس کی قیادت میں سری لنکا کا پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ مکمل، دو نئے چہرے شامل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
اہم ترین

میر شکیل الرحمان پر بلوچستان میں درج ایک کے سوا تمام مقدمے خارج

Yes 1 Webmaster January 1, 2015 1 min read
Mir Shakil-ur-Rehman
Share this:
Mir Shakil-ur-Rehman
Mir Shakil-ur-Rehman

کوئٹہ (یس ڈیسک) ایک الزام میں ایک سے زائد مقدمات درج کرنا آئین میں دیے گئے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے، بلوچستان ہائی کورٹ نے یہ کہہ کر میر شکیل الرحمان کے خلاف ایک کے سوا تمام مقدمات کو خارج کردیا ہے۔ بلوچستان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس محمد نور مسکانزئی اور جسٹس ہاشم خان کاکڑ پر مشتمل بینچ نےملک بھر میں درج کیے جانے والے مقدمات کے خلاف انڈیپنڈنٹ میڈیا کارپوریشن اور میر شکیل الرحمٰن کی جانب سے دائر درخواست کا تحریری فیصلہ جاری کیا ہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ درخواست گزار کے خلاف ایک ہی الزام میں ملک کے مختلف شہروں میں 75 مقدمات درج کر دیے گئے ہیں جبکہ بلوچستان میں 4 مقدمات درج ہیں حالانکہ قانون واضح ہے کہ کسی ایک الزام میں ایک سے زائد بارمقدمہ نہیں چلایاجا سکتا، لہٰذا استدعا ہے کہ ایک سے زائد درج مقدمات کو کالعدم قرار دیا جائے۔

پیر کو عدالت نے تحریری فیصلہ جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ ایک ہی الزام میں درخواست گزار کے خلاف ملک بھر میں 75 مقدمات درج کرنا آئین میں دیے گئے بنیادی حقوق کی صریح خلاف ورزی ہے۔ اگر ایک جرم میں کسی فرد کو بار بار سزا دینے کی کوشش کی گئی تو یہ عدالتی ضمیر کے لیے دھچکا ہوگا۔ عدالت کا کہنا ہے کہ درخوست گزار کے لیے یہ ممکن ہی نہیں کہ وہ ایک الزام میں ملک کے مختلف شہروں کی عدالتوں میں ضمانتیں کروائے، تفتیش میں شامل ہو اور اپنا دفاع کر سکے۔ ملک بھر میں درج کیے گئے مقدمات اورعدالتوں کے روبرو پیش کیے گئے چالان قانون کے طریقہ کار کے ناجائز استعمال کی جانب واضح اشارہ کرتے ہیں۔ کسی کے خلاف بھی اس طرح کی مقدمہ بازی ختم ہونی چاہیے۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ یہ تسلیم شدہ ہے کہ تمام ایف آئی آر ایک ہی واقعے کی بنیاد پر انہی افراد کے خلاف درج کی گئیں اور مختلف حدود اور دائرہ کار رکھنے والی عدالتوں میں مقدمات زیر سماعت ہیں جو کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان کے 1973 کے آئین کے آرٹیکل 4 اور 13 جبکہ قانون کی متعدد دفعات کی بھی خلاف ورزی ہے۔ بلوچستان ہائی کورٹ نے اپنے فیصلے میں درخواست گزار کی استدعا منظور کرتے ہوئے بلوچستان میں درج ایک کے سوا تمام مقدمات خارج کردیے۔ اس سے قبل سندھ ہائی کورٹ میں اس معاملے میں دائر کی گئی دو پٹیشنوں پر معزز عدالت 7 نومبر کو اپنا فیصلہ محفوظ کرچکی ہے جس کا اعلان جلد متوقع ہے۔ لاہور ہائی کورٹ میں بھی اسی سلسلے میں ایک پٹیشن زیر سماعت ہے اور اس کا فیصلہ بھی جلد متوقع ہے۔

Share this:

Yes 1 Webmaster

8,866 Articles
View All Posts
New Year
Previous Post کراچی: نئے سال کی آمدپر فائرنگ، 15 سے زائد افراد زخمی
Next Post قومی ایکشن پلان پر عملدرآمد کا جائزہ لینے کیلئے اعلیٰ سطح کا اجلاس آج ہو گا
Nawaz Sharif

Related Posts

پشاور نجی اسکول کی چھت گرنے کا سانحہ، نواز شریف کا گہرے دکھ کا اظہار، مریم نواز کی کاوشیں جاری

پشاور نجی اسکول کی چھت گرنے کا سانحہ، نواز شریف کا گہرے دکھ کا اظہار، مریم نواز کی کاوشیں جاری

October 16, 2026
پشاور اسکول سانحہ: ہر جاں بحق بچے کے خاندان کو 10 لاکھ، زخمیوں کو 2 لاکھ روپے معاوضے کا اعلان

پشاور اسکول سانحہ: ہر جاں بحق بچے کے خاندان کو 10 لاکھ، زخمیوں کو 2 لاکھ روپے معاوضے کا اعلان

October 16, 2026
فیصل واوڈا کا جمہوری نظام پر کڑا احتجاج، ’ری بوٹ‘ کا مطالبہ

فیصل واوڈا کا جمہوری نظام پر کڑا احتجاج، ’ری بوٹ‘ کا مطالبہ

October 16, 2026
ایلون مسک نے اڑنے والی ٹیسلا روڈسٹر کی نقاب کشائی کر دی، لائیو مظاہرے میں گاڑی نے ہوا میں قلابازیاں لگائیں

ایلون مسک نے اڑنے والی ٹیسلا روڈسٹر کی نقاب کشائی کر دی، لائیو مظاہرے میں گاڑی نے ہوا میں قلابازیاں لگائیں

October 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.