yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • اندراج خان کو 28 اکتوبر تک بھارت چھوڑنے کا نوٹس، بالی ووڈ واپسی غیر یقینیاندراج خان کو 28 اکتوبر تک بھارت چھوڑنے کا نوٹس، بالی ووڈ واپسی غیر یقینی
    • دہلی میں ووٹر لسٹ نظرثانی کے خلاف نئے احتجاج سے قبل سنٹرل پارک بند، سیکیورٹی سختدہلی میں ووٹر لسٹ نظرثانی کے خلاف نئے احتجاج سے قبل سنٹرل پارک بند، سیکیورٹی سخت
    بین الاقوامی خبریں
    • دہلی میں ووٹر لسٹ نظرثانی کے خلاف نئے احتجاج سے قبل سنٹرل پارک بند، سیکیورٹی سختدہلی میں ووٹر لسٹ نظرثانی کے خلاف نئے احتجاج سے قبل سنٹرل پارک بند، سیکیورٹی سخت
    • حوثیوں کے میزائل اور ڈرون ہتھیاروں کا بڑھتا ہوا ذخیرہ سعودی عرب کے لیے نیا خطرہ کیوں ہے؟حوثیوں کے میزائل اور ڈرون ہتھیاروں کا بڑھتا ہوا ذخیرہ سعودی عرب کے لیے نیا خطرہ کیوں ہے؟
    شوبز
    • اندراج خان کو 28 اکتوبر تک بھارت چھوڑنے کا نوٹس، بالی ووڈ واپسی غیر یقینیاندراج خان کو 28 اکتوبر تک بھارت چھوڑنے کا نوٹس، بالی ووڈ واپسی غیر یقینی
    • ٹیسلا روڈسٹر کی نقاب کشائی: ہوا میں اڑنے والی برقی کار جس نے سب کو حیران کر دیاٹیسلا روڈسٹر کی نقاب کشائی: ہوا میں اڑنے والی برقی کار جس نے سب کو حیران کر دیا
    مقامی خبریں
    • لاہور ہائیکورٹ نے بسنت 2027 کی 10 روزہ تقریبات کے خلاف درخواست خارج کر دیلاہور ہائیکورٹ نے بسنت 2027 کی 10 روزہ تقریبات کے خلاف درخواست خارج کر دی
    • خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے خلاف درخواستوں پر پشاور ہائی کورٹ 20 اکتوبر کو سماعت کرے گیخیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے خلاف درخواستوں پر پشاور ہائی کورٹ 20 اکتوبر کو سماعت کرے گی
    کاروبار
    • ڈالر مسلسل دباؤ کا شکار، سرمایہ کاروں کی نظریں امریکی مہنگائی کے اعداد و شمار اور فیڈ ریزرو کے اشاروں پرڈالر مسلسل دباؤ کا شکار، سرمایہ کاروں کی نظریں امریکی مہنگائی کے اعداد و شمار اور فیڈ ریزرو کے اشاروں پر
    • وزیر خزانہ کا اعلان، رواں مالی سال معاشی ترقی 4 فیصد سے تجاوز کر جائے گی، نجکاری سے ایک ارب ڈالر سے زائد متوقعوزیر خزانہ کا اعلان، رواں مالی سال معاشی ترقی 4 فیصد سے تجاوز کر جائے گی، نجکاری سے ایک ارب ڈالر سے زائد متوقع
    کھیل
    • فخر زمان کا تاریخی اعزاز، پاکستان کی شکستفخر زمان کا تاریخی اعزاز، پاکستان کی شکست
    • کوسل مینڈس کی قیادت میں سری لنکا کا پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ مکمل، دو نئے چہرے شاملکوسل مینڈس کی قیادت میں سری لنکا کا پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ مکمل، دو نئے چہرے شامل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
کالم

قارئین سے سوال

Yes 2 Webmaster December 14, 2014 1 min read
PTI
Share this:
PTI
PTI

تحریر: پروفیسررفعت مظہر
ایک لکھاری کے لیے سب سے زیادہ محترم اُس کا قاری ہی ہوتا ہے کیونکہ اُسی کی تنقید و تنقیص سے ہی لکھاری کو حوصلہ ملتا ہے۔ بعض لکھاری تو اِس بات پربھی بہت خوش ہوتے ہیں کہ سوشل میڈیاپر سب سے زیادہ گالیاں اُنہی کو پڑتی ہیں۔ گویا ”بدنام جو ہوں گے تو کیا نام نہ ہو گا”۔تحریکِ انصاف پر تنقیدی کالم لکھنا تو بھڑوں کے چھتے میں ہاتھ ڈالنے کے مترادف ہے کیونکہ ”سونامیہ ”خواہ کہیںکابھی ہو ہروقت ”چارج”ہی رہتاہے شاید اسی لیے میرے قارئین مجھے اکثر ڈی چوک اسلام آباد سے باہرنکلنے کا مشورہ دیتے رہتے ہیں۔قارئین کا حکم سَر آنکھوں پر ،سوال مگر یہ کہ بندہ لکھے تو کیا اور کِس موضوع پرلکھے ؟۔پرویزمشرف کا مقدمہ قصۂ پارینہ بن چکا۔

اِس گھسے پٹے موضوع پر بات کرنے کی اِس لیے ضرورت نہیںکہ اب یہ معاملہ اتنا لٹک چکا کہ ہماری زندگی میں تو اِس کا فیصلہ ممکن نہیں ۔اللہ پرویزمشرف کے طبلے سارنگی کو قائم ودائم رکھے ،راوی اُن کے لیے عیش ہی عیش لکھتاہے ۔۔۔تھَر کے مظلوموں ،مجبوروں اور مقہوروں کا ذکر اِس لیے نہیں کیا جاسکتا کہ بقول وزیرِاعلیٰ سندھ سیّدقائم علی شاہ یہ سب الیکٹرانک میڈیا کی ”ڈرامے بازی”ہے۔وہ کہتے ہیں کہ تھَر میں پہلے بھی بچے مرتے رہتے تھے لیکن اُس وقت الیکٹرانک میڈیا نہیں تھا ۔جب ہماری باری آئی تو الیکٹرانک میڈیا ٹپک پڑا اور ہمیں ”ایویں خوامخواہ” وقفِ مصیبت کردیا ۔ایک خبرکے مطابق تھَر میں ہونے والی اموات کا جائزہ لینے کے لیے 230 پروفیسرز ،سینئر اور ینگ ڈاکٹرز جذبۂ ہمدردی کے تحت تھَر میں پہنچے لیکن وہاں کی پولیس نے اُنہیں تین گھنٹوں کے اندر تھَرپارکر چھوڑنے کا حکم صادرفرما دیا ۔اُن ڈاکٹرزکو اتنا خوفزدہ کیا گیا کہ خواتین ڈاکٹرز تو باقاعدہ رونے لگیں۔

بندہ اِن ڈاکٹرز سے پوچھے کہ اُنہیں”پنگا”لینے کی کیا ضرورت تھی ۔کیا وہ نہیں جانتے تھے کہ سندھ حکومت کا بیچ چوراہے بھانڈا پھوڑنے والوں کا یہی حشرہوگا ۔ہماری طرف سے پولیس کی اِس بَروقت کارروائی پر شاباش اور مبارکباد۔تھَر کے مظلوموں جیسے ہی وزیرستان کے آئی ڈی پیزہیں۔بے یارومددگارآئی ڈی پیز کو بے جرم وخطا یہ سزا دی جارہی ہے لیکن قصورخیبرپختونخوا حکومت کا بھی نہیںکیونکہ وہ خاںصاحب کے ساتھ مل کر نئے پاکستان کی بنیادیں اُٹھانے میں مصروف ہے۔جب نیاپاکستان بن جائے گا توپھرزندہ بچ رہنے والے آئی ڈی پیز کی طرف ضرور دھیان دیا جائے گا۔ اِس لیے معزز قارئین نیا پاکستان بننے کاانتظار کریں تاکہ اِس موضوع پر بھی خامہ فرسائی کی جاسکے ۔ویسے یہ بھی ممکن ہے کہ نئے پاکستان میں وزیرستان کی گنجائش ہی نہ ہوکیونکہ الطاف بھائی اور علامہ قادری تو ڈھیروںڈھیرصوبے بنانے کے چکر میں ہیں لیکن کچھ لوگ ڈھیروںڈھیرپاکستان بنانے کی تگ ودَو بھی کر رہے ہیں ۔ ۔۔جب دہشت گردی کے خلاف آپریشن ضربِ عضب شروع نہیں ہوا تھا تب ہم نے طالبان کے خلاف کئی کالم لکھے لیکن اب ہمارے جری جوان دہشت گردوںکا خوب خوب ”مَکوٹھَپ”رہے ہیں ،90 فیصد سے زائدعلاقہ خالی کروا لیاگیااورانشاء اللہ جلد پورے وزیرستان میں ایک دفعہ پھر سبزہلالی پرچم لہرانے لگے گا۔

اِس لیے اِس موضوع پربھی مزیدلکھنے کی گنجائش نہیں ۔۔۔داعش نامی تنظیم ابھی اپنے پَرپُرزے نکال رہی ہے ،حکمرانوں کی بھی اِس پرکوئی توجہ نہیں اور ہمارا علم بھی اِس معاملے میں فی الحال ناقص ہی ہے ۔جب یہ تنظیم جَڑ پکڑ کر حکمرانوں کو ”وَخت”میں ڈال دے گی تو پھرہماراقلم بھی رواں ہوجائے گا۔
کالم نگار لکھ لکھ کر تھک بلکہ ”ہَپھ ”چکے لیکن مہنگائی، بیروزگاری ،ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری میں سَرِمو فرق نہیںآیا البتہ بین الاقوامی سرویزکے مطابق کرپٹ ترین ممالک کی فہرست میں ایک درجہ کمی ضرورآئی جس پر حکمران بغلیں بجارہے ہیں ۔پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں محض اِس لیے کم ہوگئیں کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمت گِرگئی ۔عمران خاںصاحب ”ایویںخوامخواہ”اِس کا کریڈٹ لے رہے ہیں۔ پٹرول کی قیمتیں گرنے کی وجہ سے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں دو روپے بتیس پیسے کمی ہوگئی۔ اب خاںصاحب اِس کا کریڈٹ لینے کی بھی کوشش کریںگے ۔۔۔الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیاکو پیمرا جتنے جی چاہے ”ہدایت نامے”جاری کرلے اُس پرکچھ اثر نہیں ہونے والا۔جب چینل مالکان پیمرا کوبھی ”لفٹ”نہیںکرواتے تو پھر بھلا ہمارے لکھے سے نیوزچینلزپہ بیٹھے چائے کی پیالی پر طوفان اُٹھانے والے اپنی حرکتوںسے کیسے باز آجائیں گے۔اینکرز کو ریٹنگ کی ضرورت ہے اور چینل مالکان کو بھی کیونکہ ریٹنگ ہوگی تو دھڑادھڑ دولت آئے گی۔اُنہیںتو صرف اپنی تجوریاں بھرنے سے غرض ہے اِس سے کچھ غرض نہیں کہ اُن کے چینلزکی مہربانی سے ملک کا کیا حشر ہورہاہے ۔

چلیے تحریکِ انصاف اور نوازلیگ کے جھگڑے کو جانے دیتے ہیں کہ یہ اناؤں کا مسٔلہ ہے جس میں کسی قانون ،اصول اور ضابطے کی کوئی گنجائش نہیں۔ویسے بھی دونوں طرف سقراط ،بقراط ،افلاطون اور ارسطو بھرے پڑے ہیں اِس لیے اُن کے ”پھَڈے”میں ہم جیسے ”صلاح کاروں”کی مطلق گنجائش نہیں۔جب بھی کوئی معاملہ ”ٹھنڈاٹھار”ہونے لگتا ہے تو کسی نہ کسی طرف سے کوئی ”بقراط”ٹانگ اڑا دیتاہے ۔دھرنے اپنی موت آپ مرنے ہی والے تھے کہ فیصل آبادی ”بقراطوں”نے اُن میں پھرسے جان ڈال دی۔ ایک لاش گری توخاںصاحب کی آنکھوں کی چمک اور لہجے کی تلخی میں سو گُنا اضافہ ہوگیا ۔اب وہ کہتے ہیں کہ ”لاہور کا میچ بڑا دلچسپ ہوگا ۔میں بڑی شدت سے لاہور جانے کا انتظار کر رہاہوں۔ اگر نوازلیگ کے گُلوںبٹوں نے وہی کچھ کیا جو فیصل آباد میں ہواتھا تو میں نوازشریف کا لاہور میں رہنا مشکل کر دوںگا”۔ اُمیدِ واثق ہے کہ جب تک طرفین کے ” صلاح کار” باقی ہیں پھڈا چلتا ہی رہے گا اور اب تو عدلیہ کے فُل بنچ نے بھی ہاتھ کھڑے کرکے کہہ دیاہے” حکومت کو اپنی کمزوریوں اور تحریکِ انصاف کی چالاکیوںسے خودہی نپٹنا پڑے گا۔

کنٹینر لگانے کا کیا فائدہ ،کیا حکومت کو جلوسوں کے ساتھ چلتی کرین نظر نہیںآتی ؟”۔البتہ ہمیں فُل بنچ کے اِس بیان سے بالکل اتفاق نہیں کہ ”تحریکِ انصاف نے پوری قوم کو ذہنی طور پر پریشان کر رکھاہے ”۔کیونکہ ہم ذہنی طورپر ”تماش بین”ہیں اور ہلّے گُلے میں ہی خوش رہتے ہیں ۔ایسا کرتے ہوئے اگر دوچارلاشیں گِر بھی جائیں تو بیس کروڑکی آبادی کو کیا فرق پڑتاہے ۔رہی معیشت کی بربادی کی بات تو ،زیادہ دولت کا کرنا بھی کیاہے ،یہ بھی تو بڑے بڑے مگرمچھوں کے پیٹ میں ہی جانی ہے ۔ اب معزز قارئین خودہی فیصلہ کر لیں کہ ہم کس موضوع کا انتخاب کریں؟۔

Prof Riffat Mazhar
Prof Riffat Mazhar

تحریر: پروفیسررفعت مظہر

Share this:

Yes 2 Webmaster

6,502 Articles
View All Posts
Book Friendship
Previous Post کتاب دوستی کا کم ہوتا رجحان
Next Post سرخ آندھیوں کا انتظار ہے کیا!
Muhammad Akram Awan

Related Posts

اندراج خان کو 28 اکتوبر تک بھارت چھوڑنے کا نوٹس، بالی ووڈ واپسی غیر یقینی

اندراج خان کو 28 اکتوبر تک بھارت چھوڑنے کا نوٹس، بالی ووڈ واپسی غیر یقینی

October 16, 2026
دہلی میں ووٹر لسٹ نظرثانی کے خلاف نئے احتجاج سے قبل سنٹرل پارک بند، سیکیورٹی سخت

دہلی میں ووٹر لسٹ نظرثانی کے خلاف نئے احتجاج سے قبل سنٹرل پارک بند، سیکیورٹی سخت

October 16, 2026
حوثیوں کے میزائل اور ڈرون ہتھیاروں کا بڑھتا ہوا ذخیرہ سعودی عرب کے لیے نیا خطرہ کیوں ہے؟

حوثیوں کے میزائل اور ڈرون ہتھیاروں کا بڑھتا ہوا ذخیرہ سعودی عرب کے لیے نیا خطرہ کیوں ہے؟

October 16, 2026
استنبول میں 80 برس کی سب سے شدید بارش سے سیلاب، تین ہلاک اور پانچ لاپتہ؛ زیلنسکی کی توجہ یورپ پر مرکوز

استنبول میں 80 برس کی سب سے شدید بارش سے سیلاب، تین ہلاک اور پانچ لاپتہ؛ زیلنسکی کی توجہ یورپ پر مرکوز

October 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.