yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • خانپور میں مبینہ پولیس مقابلہ، دوہرے قتل کا ملزم ہلاک، ساتھی فرارخانپور میں مبینہ پولیس مقابلہ، دوہرے قتل کا ملزم ہلاک، ساتھی فرار
    • فرانس میں 17 اکتوبر کے مظاہروں کے بعد عدالتوں میں تیزی، لیکن بیشتر سزائیں معطلفرانس میں 17 اکتوبر کے مظاہروں کے بعد عدالتوں میں تیزی، لیکن بیشتر سزائیں معطل
    بین الاقوامی خبریں
    • فرانس میں 17 اکتوبر کے مظاہروں کے بعد عدالتوں میں تیزی، لیکن بیشتر سزائیں معطلفرانس میں 17 اکتوبر کے مظاہروں کے بعد عدالتوں میں تیزی، لیکن بیشتر سزائیں معطل
    • بوبینی حراست گاہ میں نابالغوں کی حالت زار پر وکلاء کی سخت تنقید، پراسیکیوٹر نے تسلیم کی ناکامیبوبینی حراست گاہ میں نابالغوں کی حالت زار پر وکلاء کی سخت تنقید، پراسیکیوٹر نے تسلیم کی ناکامی
    شوبز
    • امرتسر کے گولڈن ٹیمپل میں سارہ علی خان کی زیارت کا جذباتی لمحہ وائرلامرتسر کے گولڈن ٹیمپل میں سارہ علی خان کی زیارت کا جذباتی لمحہ وائرل
    • ٹائیگر شروف پر حملے کی مبینہ سازش، رنبیر کپور کے گھر کی ریکی اور بشنوئی گینگ کا اسلحہ نیٹ ورکٹائیگر شروف پر حملے کی مبینہ سازش، رنبیر کپور کے گھر کی ریکی اور بشنوئی گینگ کا اسلحہ نیٹ ورک
    مقامی خبریں
    • خانپور میں مبینہ پولیس مقابلہ، دوہرے قتل کا ملزم ہلاک، ساتھی فرارخانپور میں مبینہ پولیس مقابلہ، دوہرے قتل کا ملزم ہلاک، ساتھی فرار
    • سعودی عرب جانے والے مسافروں کے لیے لازمی ویکسی نیشن کی مہلت میں ایک ماہ کی توسیعسعودی عرب جانے والے مسافروں کے لیے لازمی ویکسی نیشن کی مہلت میں ایک ماہ کی توسیع
    کاروبار
    • پنجاب کا سعودی عرب کو 1.8 ارب ڈالر سے زائد مالیت کی غذائی برآمدات کا ہدف مقررپنجاب کا سعودی عرب کو 1.8 ارب ڈالر سے زائد مالیت کی غذائی برآمدات کا ہدف مقرر
    • پاکستانی فری لانسرز کی تاریخی کامیابی: ستمبر میں 197 ملین ڈالر کی ریکارڈ زرمبادلہ کمائیپاکستانی فری لانسرز کی تاریخی کامیابی: ستمبر میں 197 ملین ڈالر کی ریکارڈ زرمبادلہ کمائی
    کھیل
    • عرفات منہاس نے ون ڈے میں نصف سنچری اور پانچ وکٹیں لے کر شاہد آفریدی اور عبدالرزاق کی فہرست میں جگہ بنا لیعرفات منہاس نے ون ڈے میں نصف سنچری اور پانچ وکٹیں لے کر شاہد آفریدی اور عبدالرزاق کی فہرست میں جگہ بنا لی
    • بیلی لاک نین ایک صدی بعد برطانیہ کے سب سے کم عمر چیمپئن جاکی قرار پائےبیلی لاک نین ایک صدی بعد برطانیہ کے سب سے کم عمر چیمپئن جاکی قرار پائے
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
کالم

کرپشن اور ہم

Yes 1 Webmaster December 14, 2014 1 min read
Dania Imtiaz
Share this:
Dania Imtiaz
Dania Imtiaz

تحریر:دانیہ امتیاز
بدعنوانی کے بادل چار سو چھائے ہوئے ہیں،ان بادلوں نے ہماری زندگیوں میں اندھیرا کر رکھا ہے، حبس اور گھٹن کے اس ماحول میں ہر شخص کرپشن کی دہائی دیتا نظرآتا ہے،سیاستدانوں ،حکمرانوں کی کرپشن کا رونا عام ہے، لوگوں کا ماننا ہے کہ سارے کا سارا نظام ہی کرپٹ ہے، معاملات بے حدبگڑ چکے ہیں، حالات ابتر سے ابتر ہوتے چلے جارہے ہیں، ذبوں حالی بڑھتی ہی چلی جارہی ہے،ہم بہت آسانی سے اپنے اردگرد ہونے والی تمام بے قاعدگیوں کا ذمہ دار حکمرانوں ،سیاستدانوں اور میڈیا کو ٹھہرا دیتے ہیں، شائد ہم یہ بھول جاتے ہیں

اگر سارا نظام کرپٹ ہے توہم بھی اسی نظام کا حصہ ہیں،ہم خود پر نظر نہیں ڈالتے ،یا شائد ڈالنا نہیں چاہتے سڑکوں پر دھواں چھوڑتی گاڑیاں لانا، ٹریفک سگنلز کی پابندی نہ کرنا غلط نہیں؟کیا دفتروں میں چپڑاسی اور زیلی افسر کو پیسے دے کر اپنی فائل اوپر کروالینا، ہسپتال میں آیا کی مٹھی گرم کرکے اپنے نمبر سے پہلے ڈاکٹر کو دکھانا کرپشن کے مترادف نہیں، مختلف اشیاء میں ملاوٹ کرکے چیزوں کو مہنگے داموں کرکے ناجائز منافع کمانا کرپشن نہیں، ہماری نوجوان نسل بھی کرپشن کی بہت شکائت کرتی نظر آتی ہے

کیا کالج یونیورسٹی سے کلاس بینک کرکے غلط حاضری لگوانا امتحان سے قبل پیپرآئوٹ کرواناکرپشن کے زمرے میں نہیں آتا،اثرورسوخ کے بل بوتے پراور تھوڑے سے پیسے خرچ کرکے داخلہ لینا بہت عام سی بات سمجھی جاتی ہے،ہم اپنے ہر کام کو مجبوری ،ایمرجنسی کا لیبل دے کر غلط طریقوں سے سرانجام دینے کے عادی ہوچکے ہیں،جس طرح ایک عاشق اپنے محبوب کی سب برائیوں کواپنے دل میں ایک گڑھا کھود کر دفن کردیتا ہے،اسی طرح ہم بھی اپنی تمام کوتاہیوں، غلطیوں کو مجبوری کا نام دے کر صحیح اور غلط کے احساس کو اپنے دل میں ایک گڑھے کے اندر ہمیشہ کے لئے دفن کرچکے ہیں

غرض یہ کہ کرپشن صرف سیاستدان یا حکمران ہی نہیں کرتے بلکہ آپ ،میں اور ہم سب کررہے ہیں۔۔۔۔۔اور یہی تلخ حقیقت ہے،کہ ہماری زندگیاں زیادہ ترہماری ہی کی گئی کرپشن سے متاثر ہو رہی ہیں، قطرہ قطرہ کرکے دریا بنتا ہے،اور ہماری روزکی چھوٹی چھوٹی بدعنوانیاں مشکلات ومصائب کا سمندر بن کر ہماری زندگیوں میں طوفان برپا کرری ہیں،ہم اپنی غلطیوں سے نظریں چرا کر سارا الزام حکومت اور ان سے متعلقہ اداروں پر نہیں ڈال سکتے قوائد و ضوابط میں سختی نہ ہونے کا جوازبنا کر ہم غلط کاموں کوجاری نہیں رکھ سکتے

بہانے بنانے اور آنکھیں بند کرلینے سے حقیقت نہیں بدلتی،ضرورت اس امرکی ہے کہ ہم ناصرف آپنی آنکھیں کھولیں بلکہ اپنی کوتاہیوں کو بھی پہچانیں اور ان کا اقرارکریں،اپنے اپنے طورپر صحیح اور ایمانداری سے کام کرکے خوداپنا احتساب کرکے ہم اپنی زندگیوں میں آئے اس بھونچال سے چھٹکارا پا سکتے ہیں،اور پھر ہم سب ایک مضبوط طاقت بن کر حکمرانوں کی بدعنوانیاں پکڑکر انہیں سرعام سزا دلوا سکتے ہیں،مگر اس کے لئے ضروری ہے کہ ہم خود ٹھیک ہوں جب ہم اپنی اصلاح کرلینگے تومعاملات کافی حدتک خودہی بہترہوجائینگے،اور بڑے بڑے عہدوں پربیٹھے بڑی بڑی کرپشن کرنے والے لوگ ڈرکے سنبھل جائینگے، اگرنہ سنبھلے تو ہماری سچائی اور ایمانداری کی طاقت ان سے خود نمٹ لے گی۔۔۔۔۔۔۔

تحریر:دانیہ امتیاز

Share this:

Yes 1 Webmaster

8,866 Articles
View All Posts
Malik Aamir
Previous Post ن لیگ کی اعلیٰ قیادت اک بار پھر عوام کو ماموں بنا گئی
Next Post عامر خان نے سلور لائٹ ویلٹر ویٹ چمپئن شپ جیت لی
Aamir Khan

Related Posts

امرتسر کے گولڈن ٹیمپل میں سارہ علی خان کی زیارت کا جذباتی لمحہ وائرل

امرتسر کے گولڈن ٹیمپل میں سارہ علی خان کی زیارت کا جذباتی لمحہ وائرل

October 22, 2026
ٹائیگر شروف پر حملے کی مبینہ سازش، رنبیر کپور کے گھر کی ریکی اور بشنوئی گینگ کا اسلحہ نیٹ ورک

ٹائیگر شروف پر حملے کی مبینہ سازش، رنبیر کپور کے گھر کی ریکی اور بشنوئی گینگ کا اسلحہ نیٹ ورک

October 22, 2026
پنجاب کا سعودی عرب کو 1.8 ارب ڈالر سے زائد مالیت کی غذائی برآمدات کا ہدف مقرر

پنجاب کا سعودی عرب کو 1.8 ارب ڈالر سے زائد مالیت کی غذائی برآمدات کا ہدف مقرر

October 22, 2026
خانپور میں مبینہ پولیس مقابلہ، دوہرے قتل کا ملزم ہلاک، ساتھی فرار

خانپور میں مبینہ پولیس مقابلہ، دوہرے قتل کا ملزم ہلاک، ساتھی فرار

October 22, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.