yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • اندراج خان کو 28 اکتوبر تک بھارت چھوڑنے کا نوٹس، بالی ووڈ واپسی غیر یقینیاندراج خان کو 28 اکتوبر تک بھارت چھوڑنے کا نوٹس، بالی ووڈ واپسی غیر یقینی
    • دہلی میں ووٹر لسٹ نظرثانی کے خلاف نئے احتجاج سے قبل سنٹرل پارک بند، سیکیورٹی سختدہلی میں ووٹر لسٹ نظرثانی کے خلاف نئے احتجاج سے قبل سنٹرل پارک بند، سیکیورٹی سخت
    بین الاقوامی خبریں
    • دہلی میں ووٹر لسٹ نظرثانی کے خلاف نئے احتجاج سے قبل سنٹرل پارک بند، سیکیورٹی سختدہلی میں ووٹر لسٹ نظرثانی کے خلاف نئے احتجاج سے قبل سنٹرل پارک بند، سیکیورٹی سخت
    • حوثیوں کے میزائل اور ڈرون ہتھیاروں کا بڑھتا ہوا ذخیرہ سعودی عرب کے لیے نیا خطرہ کیوں ہے؟حوثیوں کے میزائل اور ڈرون ہتھیاروں کا بڑھتا ہوا ذخیرہ سعودی عرب کے لیے نیا خطرہ کیوں ہے؟
    شوبز
    • اندراج خان کو 28 اکتوبر تک بھارت چھوڑنے کا نوٹس، بالی ووڈ واپسی غیر یقینیاندراج خان کو 28 اکتوبر تک بھارت چھوڑنے کا نوٹس، بالی ووڈ واپسی غیر یقینی
    • ٹیسلا روڈسٹر کی نقاب کشائی: ہوا میں اڑنے والی برقی کار جس نے سب کو حیران کر دیاٹیسلا روڈسٹر کی نقاب کشائی: ہوا میں اڑنے والی برقی کار جس نے سب کو حیران کر دیا
    مقامی خبریں
    • لاہور ہائیکورٹ نے بسنت 2027 کی 10 روزہ تقریبات کے خلاف درخواست خارج کر دیلاہور ہائیکورٹ نے بسنت 2027 کی 10 روزہ تقریبات کے خلاف درخواست خارج کر دی
    • خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے خلاف درخواستوں پر پشاور ہائی کورٹ 20 اکتوبر کو سماعت کرے گیخیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے خلاف درخواستوں پر پشاور ہائی کورٹ 20 اکتوبر کو سماعت کرے گی
    کاروبار
    • ڈالر مسلسل دباؤ کا شکار، سرمایہ کاروں کی نظریں امریکی مہنگائی کے اعداد و شمار اور فیڈ ریزرو کے اشاروں پرڈالر مسلسل دباؤ کا شکار، سرمایہ کاروں کی نظریں امریکی مہنگائی کے اعداد و شمار اور فیڈ ریزرو کے اشاروں پر
    • وزیر خزانہ کا اعلان، رواں مالی سال معاشی ترقی 4 فیصد سے تجاوز کر جائے گی، نجکاری سے ایک ارب ڈالر سے زائد متوقعوزیر خزانہ کا اعلان، رواں مالی سال معاشی ترقی 4 فیصد سے تجاوز کر جائے گی، نجکاری سے ایک ارب ڈالر سے زائد متوقع
    کھیل
    • فخر زمان کا تاریخی اعزاز، پاکستان کی شکستفخر زمان کا تاریخی اعزاز، پاکستان کی شکست
    • کوسل مینڈس کی قیادت میں سری لنکا کا پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ مکمل، دو نئے چہرے شاملکوسل مینڈس کی قیادت میں سری لنکا کا پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ مکمل، دو نئے چہرے شامل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
کالم

آہ ..!اندھے بہرے قانون کے رکھوالوں کا نابینا مظاہرین پر تشدد؟؟

Yes 2 Webmaster December 5, 2014December 5, 2014 1 min read
Blind Man and Police
Share this:
Blind Man and Police
Blind Man and Police

تحریر : محمد اعظم عظیم اعظم
جب ساری دنیا میں معذروں کا عالمی دن منایا جا رہا تھا تو اُس دن میرے ملک پاکستان کے صوبے پنجاب کے شہر لاہور میں پنجاب پولیس نابینا مظاہرین پر اپنے وحشیانہ تشدد سے دنیا کی تاریخ کی کتاب کے اوراق میں ایک بدترین باب کا اضافہ کر رہی تھی اور ایک ایسی مثال رقم کررہی تھی ، اَب دنیا میں جہاں کہیں بھی جس کی مثال دی جائے گی تو سینوں میں اِنسان اور اِنسانیت کا دردرکھنے والے افراد اپنے جذبات کو قابو نہیں رکھ پائیں گے اور اِسے دنیا کی بدترین اور اندھولناک مثال قرار دیتے رہیں گے اورپھر اپنی زمین پر ہونے والی دہشت گردی سے بدحال ہمارے قرضوں میں ڈوبے اور توانائی سمیت دیگر بحرانوں میں جکڑے اور عوام کے بنیادی حقوق سے محروم غریب ا ور مسائلستان بنے مُلکِ پاکستان کے عیاش حکمرانوں کے وی وی آئی پی پروٹوکول کلچرکے خاطروطنِ عزیز کی پولیس کے اِنسانیت سوزرویوں پر پولیس گردی کو لعن طعن کئے بغیر نہیں رہ سکیں گے۔جی ہاں جناب…!!معذوروں کے عالمی دن کے موقع پر ہمارے اندھے بہرے قانون کے رکھوالوں(یعنی کہ پنجاب پولیس والوں ) کا لاہور میں اپنے حقوق کے لئے وزیراعلیٰ پنجاب ہاو ¿س کی طرف ریلی نکالنے والے نابینامظاہرین پربہیمانہ تشدددنیا کا وہ بدترین واقعہ ہے جس کی مثال موجودہ دنیا کی کئی اگلی پچھلی صدیوںکی تاریخ کی کتابوں میںمشکل ہی سے ملے گی۔

یہاں مجھے بڑے افسوس کے ساتھ یہ بات کہنی پڑرہی ہے کہ یہ کارنامہ بھی ہمارے مُلک کے سب سے متحرک اور بہادر صوبے پنجاب کی فرض شناس پولیس کے ہاتھوں ہی انجام پایاہے، جیسا کہ ہمارے یہاں ایسے بہت سے واقعات پنجاب پولیس کے ہی ہاتھوں رونما ہوئے ہیں (یہاں وقت کی کمی اور کالم کی طوالت سے بچنے کے باعث پنجاب پولیس کے اُن بدنامِ زمانہ واقعات کی تفصیل میں جانے سے معذرت چاہوںگا بس سمجھنے کے لئے یہ ہی بہت ہے کہ پنجاب پولیس ، اپنی پولیس گردی اوراپنے قول وفعل اور کردارکے حوالے سے بدنام ترین پولیس کا درجہ رکھنے لگی ہے)۔بہرحال..!! میرے آزادمُلک کی آزادپولیس کا آزادنابیناافراد کے مظاہرے پر آزادانہ لاٹھی چارج سے ساری دنیا میں یہ امیج ضرورچلا گیاہے کہ پاکستان جواپنے پرائے کی رائے اور مشوروںپر عمل کرکے تجربات کے مراحل سے گزررہاہے آج اِس میںدہشت گرد تو دہشت گردقانون کے رکھوالے بھی اسلحہ تھام کر عام شہریوں اورنابیناجیسے معذروں پر ایسے تشدد کرتے ہیںکہ جیسے یہی نہتے اور معصوم معذروافرادہی مُلک اورمعاشرے میں ہر قسم کی دہشت گردی کے ذمہ دار ہیں اور ہر بُرائی کے بڑی وجہ یہی لوگ ہیں۔

ہاں…!! ویسے تو میرے دیس کے ہر صوبے کی پولیس ہی بے لگام ہے مگر انتہائی افسوس کے ساتھ یہ کہناپڑرہاہے کہ پنجاب کی پولیس (جس کے اِنسانیت سوز کارنامے دیکھ ، سُن اور پڑھ کر یوں محسو س ہوتاہے کہ جیسے پنجاب پولیس خالصتاََ جرائم پیشہ افرادیا کرمنل ذہانت والے گلو بٹوں اور سیاسی بنیادوں پر بھرتی ہونے والے بدمعاشوں اور لٹیروں پر زیادہ تر مشتمل ہے جو اکثر اوقات وی وی آئی پی پروٹوکول پر اپنے تئیں خودایسے اقدامات اور مکروہ کارنامے کرجاتی ہے جِسے بعد میں خود ہی جواب دینا مشکل پڑ جاتا ہے) کے ہاتھوں ہی ایسے انسانیت سوز واقعات رونما ہوتے ہیں جن سے دنیا کے سامنے پاکستان کا امیج مسخ ہوکر پیش ہورہاہے اِس حوالے سے پنجاب پولیس نہ صرف پنجاب بلکہ سارے مُلک میں بھی اپنے عام اور آزاد شہریوں پروحشیانہ تشدد کی وجہ سے پولیس گردی کے حوالے سے بہت مشہور ہے۔

بے شک گزشتہ دِنوں لاہور میں معذوروں کے عالمی دن پر بصارت سے محروم افراد پر لاہور پولیس نے آزادانہ لاٹھی چارج کیا اِس کے پسِ پردہ بھی صوبائی حکومت کے اہم ذمہ داران اور وزراء اور پنجاب پولیس کے اعلی حکام بھی اپنے احکامات کے باعث ذمہ دار ہوں گے جن کی وجہ سے پنجاب پولیس نے نابیناافراد کی ریلی پر بہیمانہ تشدد کیا اور اپنے کردار کو ہر بار کی طرح پھر قابلِ اعتراض بنادیا،اِس کی بھی صاف وشفاف تحقیقات ہونی چاہئے اور اِس واقعے کے اصل ذمہ داروں کو اِنصاف کے کٹہرے میں لاکر قانون کے مطابق سزادی جانی چاہئے ۔اَب اِس سے بھی اِنکار نہیںہے کہ ہر ایک فرد کی رائے اِس کے ذاتی مشاہدات اور تجربات کی روشنی کے مطابق ہوتی ہے اورہرزمانے کے ہر معاشرے میں کچھ ایسے بھی افراد ہوتے ہیں جو بغیر کسی مشاہدے اور تجربے کے اقوامِ عالم میں اپنی رائے اور مشورے یوں بانٹ رہے ہوتے ہیں جیسے کہ موسمِ خزاں میں درختوں کے پتے جھڑتے ہیں۔

بے شک ایسے لوگوں کی رائے اور مشورے پر عمل کرنے والے ہی بڑا نقصان اُٹھاتے ہیں اور یوں اِن کے ہر کام میں ناکامی اور بدنامی اِن کا مقدربن جایاکرتی ہے آج بدقسمتی سے میرے دیس پاکستان میں بھی یہی کچھ ہورہاہے،اَب یہاں سوال یہ پیداہوتاہے کہ ایساکب تک ہوتارہے گا..؟ اِس کاکیا اور کیسانتیجہ نکلے گا… ؟؟ تواِن سوالات کا صاف اور سیدھا ساجواب یہ ہے کہ جب تک ہمارے حکمران خود دنیا کی مشاہدات اورتجربات کی بھٹی میں پَک کر کُندن نہیں بن جاتے وطنِ عزیز میں وہ ساری خرابیاں ہوتی رہیں گیں جو68سالوں سے ابھی تک ہورہی ہیں،جن کی وجہ سے ہم انتشاراور افتراق کا شکار ہیں اوراپنے ہی پیداکردہ مسائل سے نکلنے کے بجائے اُلٹا مسائل درمسائل کا شکار ہوتے چلے جارہے ہیں۔

ایسے میں مشکلات اور پریشانیوں سے جھٹکارہ حاصل کرنے کے لئے شرط صرف یہی ہے کہ ہمارے حکمران نہ تجربہ کاروں اور بے وقوفوں کے مشوروں اور رائے پر اپنی آنکھیں بند کرکے عمل کرناچھوڑدیں تو یقینا ہمارے حکمران ، سیاستدان، اداروں کے سربراہان اور قوم ایک تجربہ کاراور کارآمدپرپرزے کے طور پر دنیاکے سامنے نمودار ہوکر اپنا آپ منوالے گی آج جس سے ہم سب محروم ہیں ورنہ ہم سب یوں ہی مسائل اور بحرانوں میں جکڑے رہیں گے اور ہماری اِس حالت سے دوسرے عبرت پکڑتے رہیں گے۔

Azam Azim Azam
Azam Azim Azam

تحریر : محمد اعظم عظیم اعظم
azamazimazam@gmail.com

Share this:

Yes 2 Webmaster

6,502 Articles
View All Posts
Pakistan
Previous Post اسلام اور اس کی نظریاتی سرحد
Next Post ریاست کا چہرہ
Tharparkar Child

Related Posts

اندراج خان کو 28 اکتوبر تک بھارت چھوڑنے کا نوٹس، بالی ووڈ واپسی غیر یقینی

اندراج خان کو 28 اکتوبر تک بھارت چھوڑنے کا نوٹس، بالی ووڈ واپسی غیر یقینی

October 16, 2026
دہلی میں ووٹر لسٹ نظرثانی کے خلاف نئے احتجاج سے قبل سنٹرل پارک بند، سیکیورٹی سخت

دہلی میں ووٹر لسٹ نظرثانی کے خلاف نئے احتجاج سے قبل سنٹرل پارک بند، سیکیورٹی سخت

October 16, 2026
حوثیوں کے میزائل اور ڈرون ہتھیاروں کا بڑھتا ہوا ذخیرہ سعودی عرب کے لیے نیا خطرہ کیوں ہے؟

حوثیوں کے میزائل اور ڈرون ہتھیاروں کا بڑھتا ہوا ذخیرہ سعودی عرب کے لیے نیا خطرہ کیوں ہے؟

October 16, 2026
استنبول میں 80 برس کی سب سے شدید بارش سے سیلاب، تین ہلاک اور پانچ لاپتہ؛ زیلنسکی کی توجہ یورپ پر مرکوز

استنبول میں 80 برس کی سب سے شدید بارش سے سیلاب، تین ہلاک اور پانچ لاپتہ؛ زیلنسکی کی توجہ یورپ پر مرکوز

October 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.