yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • بووے میں ایمازون کے نئے گودام سے 1000 ملازمتیں پیدا، کام کے حالات پر بحث بدستور جاریبووے میں ایمازون کے نئے گودام سے 1000 ملازمتیں پیدا، کام کے حالات پر بحث بدستور جاری
    • فرانس میں A69 ہائی وے کے خلاف ماحول دوست کارکن تھامس بریل کا قومی بائیکاٹ کا مطالبہفرانس میں A69 ہائی وے کے خلاف ماحول دوست کارکن تھامس بریل کا قومی بائیکاٹ کا مطالبہ
    بین الاقوامی خبریں
    • بووے میں ایمازون کے نئے گودام سے 1000 ملازمتیں پیدا، کام کے حالات پر بحث بدستور جاریبووے میں ایمازون کے نئے گودام سے 1000 ملازمتیں پیدا، کام کے حالات پر بحث بدستور جاری
    • فرانس میں A69 ہائی وے کے خلاف ماحول دوست کارکن تھامس بریل کا قومی بائیکاٹ کا مطالبہفرانس میں A69 ہائی وے کے خلاف ماحول دوست کارکن تھامس بریل کا قومی بائیکاٹ کا مطالبہ
    شوبز
    • برجٹن کائنات میں نیا اسپن آف: نوجوان وائلٹ برجٹن کی رومانوی کہانی پر محدود سیریز کا اعلانبرجٹن کائنات میں نیا اسپن آف: نوجوان وائلٹ برجٹن کی رومانوی کہانی پر محدود سیریز کا اعلان
    • فیصل قریشی کا والدین سے مطالبہ، شادی کے بعد بیٹی کو تنہا نہ چھوڑیںفیصل قریشی کا والدین سے مطالبہ، شادی کے بعد بیٹی کو تنہا نہ چھوڑیں
    مقامی خبریں
    • ایمان مزاری اور ہادی چٹھا کی عدم پیشی پر انسداد دہشت گردی عدالت کا جیل حکام سے تحریری جواب طلبایمان مزاری اور ہادی چٹھا کی عدم پیشی پر انسداد دہشت گردی عدالت کا جیل حکام سے تحریری جواب طلب
    • اسلام آباد ہائی کورٹ کا پیسکو کی اپیل خارج کرنے کا فیصلہ، لُبابہ کے علاج اور مصنوعی اعضاء کا تمام خرچ کمپنی ادا کرے گیاسلام آباد ہائی کورٹ کا پیسکو کی اپیل خارج کرنے کا فیصلہ، لُبابہ کے علاج اور مصنوعی اعضاء کا تمام خرچ کمپنی ادا کرے گی
    کاروبار
    • پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں فروخت کا دباؤ برقرار، کے ایس ای 100 انڈیکس 1,066 پوائنٹس کی کمی سے 166,789 پر بندپاکستان اسٹاک ایکسچینج میں فروخت کا دباؤ برقرار، کے ایس ای 100 انڈیکس 1,066 پوائنٹس کی کمی سے 166,789 پر بند
    • پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس 168 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرنے کے قریبپاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس 168 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرنے کے قریب
    کھیل
    • جنوبی افریقہ کے پیٹر کوٹزے نے 50 میٹر بیک اسٹروک کا شارٹ کورس عالمی ریکارڈ توڑ دیاجنوبی افریقہ کے پیٹر کوٹزے نے 50 میٹر بیک اسٹروک کا شارٹ کورس عالمی ریکارڈ توڑ دیا
    • راولپنڈی میں پاکستان کی سری لنکا کے خلاف چار وکٹوں سے شاندار فتحراولپنڈی میں پاکستان کی سری لنکا کے خلاف چار وکٹوں سے شاندار فتح
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
اہم ترین

عمران خان 8 دسمبر کا احتجاج منسوخ کرتے ہیں تو مذاکرات کیلئے تیار ہیں، اسحاق ڈار

Yes 2 Webmaster December 3, 2014 1 min read
Ishaq Dar
Share this:
Ishaq Dar
Ishaq Dar

لاہور (یس ڈیسک) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ اگر تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان 8 دسمبر کو فیصل آباد میں کئے جانے والا احتجاج منسوخ کرتے ہیں تو ہم 6 یا 7 دسمبر کو ان سے مذاکرات کے لئے تیار ہیں جب کہ تحریک انصاف کے نائب چیرمین شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ اگر حکومت 6 دسمبر کو مذاکرات کی حامی بھرتی ہے تو وہ عمران خان اور کور کمیٹی سے درخواست کریں گے کہ وہ احتجاج منسوخ کردیں۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ مذاکرات ہی مسائل کا حل ہوتے ہیں اور حکومت کی بھی ہمیشہ سے یہ کوشش رہی کہ وہ مذاکرات کے ذریعے ہی تمام مسائل کا حل نکالے لیکن بدقسمتی سے تحریک انصاف سے ستمبر میں مذاکرات منقطع ہوگئے تاہم ہم دوبارہ مذاکرات کے لئے تیار ہیں، اس وقت حکومت کے لئے چیف الیکشن کمشنر کی تقرری اہم ہے کیونکہ اس کے لئے سپریم کورٹ کی جانب سے 5 دسمبر کی مہلت دی گئی ہے۔

اس لئے حکومت اس کے بعد وزیر اعظم کی مشاورت سے کبھی بھی مذاکرات کے لئے تیار ہے اور اگر عمران خان اپنا 8 دسمبر کا احتجاج منسوخ کرتے ہیں تو ہم 6 یا 7 دسمبر کو مذاکرات کرسکتے ہیں۔ چیف الیکشن کمشنر کے لئے تجویز کردہ ناموں کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ آئین کے تحت قائد ایوان اور قائد حزب اختلاف کی مشاورت سے چیف الیکشن کمشنر کی تقرری ہوسکتی ہے لیکن میں خورشید شاہ سے کہوں گا کہ وہ تحریک انصاف کو بھی ناموں کے حوالے سے اعتماد میں لیں۔

اس موقع پر شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ہم نے کبھی مذاکرات سے انکار نہیں کیا تاہم ہمارا مطالبہ ہے کہ آزاد اور خود مختار الیکشن کمیشن ہو، انتخابی اصلاحات کی جائیں اور انتخابی دھاندلی کی تحقیقات کے لئے جوڈیشل کمیشن بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان ملکی مفاد میں وزیر اعظم کے استعفے کے مطالبے سے پیچھے ہٹ گئے تاہم جوڈیشل کمیشن کے قیام تک دھرنا جاری رہے گا۔

اگر حکومت واقعی چاہتی ہے کہ احتجاج نہ ہو تو ہم سے 6 دسمبر کو مذاکرات کرلیں اور اگر ایسا ہوا تو ہم عمران خان اور کور کمیٹی سے درخواست کریں گے کہ وہ احتجاج منسوخ کردیں۔

Share this:

Yes 2 Webmaster

6,502 Articles
View All Posts
Shahis Sakil
Previous Post ڈپریشن
Next Post کراچی اسٹاک مارکیٹ، بڑے پیمانے پر خریداری، بیک وقت 4 نفسیاتی حدیں بحال
Stock Market

Related Posts

بووے میں ایمازون کے نئے گودام سے 1000 ملازمتیں پیدا، کام کے حالات پر بحث بدستور جاری

بووے میں ایمازون کے نئے گودام سے 1000 ملازمتیں پیدا، کام کے حالات پر بحث بدستور جاری

October 11, 2026
فرانس میں A69 ہائی وے کے خلاف ماحول دوست کارکن تھامس بریل کا قومی بائیکاٹ کا مطالبہ

فرانس میں A69 ہائی وے کے خلاف ماحول دوست کارکن تھامس بریل کا قومی بائیکاٹ کا مطالبہ

October 11, 2026
فرانس میں تعلیمی احتجاج کے باعث مڈل اسکول طلبہ کی کلاسز معطل، والدین اور طلبہ میں یکجہتی اور تشویش

فرانس میں تعلیمی احتجاج کے باعث مڈل اسکول طلبہ کی کلاسز معطل، والدین اور طلبہ میں یکجہتی اور تشویش

October 11, 2026
فرانس میں پولیس کی خفیہ دراندازی کی ناکام کوشش سوشل میڈیا پر وائرل میم بن گئی

فرانس میں پولیس کی خفیہ دراندازی کی ناکام کوشش سوشل میڈیا پر وائرل میم بن گئی

October 11, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.