پیرس( رپورٹ: روحی بانو) فرانس میں ” یومِ سیاہ ” کشمیر کی پُروقار تقریب منعقد کی گئی۔
انٹرنیشنل کشمیر پیس فورم فرانس کے زیرِ اہتمام ” یومِ سیاہ ” کشمیر کی پُروقار تقریب میں مظلوم کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی؛ حقِ خودارادیت کی حمایت اور آزادی کی امید کا اعادہ کیا گیا۔
اس موقع پر معروف شاعرہ، ادیبہ و ڈرامہ نگار شاز ملک مہمانِ خصوصی تھیں جبکہ زاہد ہاشمی نے صدارت کے فرائض انجام دئیے، اس کے علاوہ چوہدری عارف اور عامر الدین فاروق کی بطور مہمانانِ خاص شرکت؛ روحی بانو کی انتھک محنت اور خواتین کی بھرپور شرکت نے تقریب کو یادگار بنا دیا۔
تقریب کے شرکاء کا گروپ فوٹو
تاریخِ کشمیر کے ایک المناک باب، 27 اکتوبر 1947ء کی یاد میں انٹرنیشنل کشمیر پیس فورم فرانس کے زیرِ اہتمام مظلوم کشمیری عوام کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے لیے ایک پُروقار اور بامقصد تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں خواتین و حضرات کی کثیر تعداد نے شرکت کرکے کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت، امن، انصاف اور بنیادی انسانی حقوق کے لیے اپنی حمایت کا بھرپور اظہار کیا۔
تقریب کے شرکاء اور معزز مہمانان گرامی کا گروپ فوٹو
27 اکتوبر یومِ سیاہ کشمیر کے موقع پر یہ اجتماع کشمیری عوام کے ساتھ یکجہتی، ان کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرنے اور مسئلۂ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے عزم کی علامت تھا۔ شرکاء نے اس امید کا اظہار کیا کہ عالمی برادری کشمیری عوام کی امنگوں اور ان کے بنیادی حقوق کے تحفظ کے لیے مؤثر کردار ادا کرے گی۔
زاہد ہاشمی تقریب کی صدارت کے فرائض انجام دیتے ہوئے
تقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، جس کی سعادت معروف شاعر محمود راہی نے حاصل کی۔ بعد ازاں علی شیر نے بارگاہِ رسالت مآب ﷺ میں ہدیۂ نعت پیش کیا، جس سے محفل کا آغاز نہایت روحانی اور پُروقار ماحول میں ہوا۔
تقریب سے زاہد ہاشمی چیرمین انٹرنیشنل کشمیر پیس فورم ، چوہدری ایم ـ کے پرویز سینئر نائب صدر ، روحی بانو صدر ویمن ونگ ، نیناں خان جنرل سیکرٹری، شاز ملک معروف شاعرہ ، طاہرہ سحر سپوک پرسن ، عاشق رندھاوی شاعر چوہدری عارف سر پرست اعلی ، راجہ کرامت سینئر رہنما پی پی پی ، یاسر قدیر سینئر رہنما پاکستان تحریک انصاف , منظور بھٹی سینئر رہنما ادارہ منہاج القرآن اور عامر الدین فاروق سیاسی و سماجی شخصیت نے اپنے خطابات اور شاعری کے ذریعے مظلوم کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی کیا۔
سینیئر نائب صدر انٹرنیشنل کشمیر پیس فورم محترمہ روحی بانو تقریب سے خطاب کرتے ہوئے
مقررین نے اقوامِ متحدہ سے اپیل کی کہ مسئلۂ کشمیر کے پُرامن اور منصفانہ حل کے لیے مؤثر کردار ادا کیا جائے اور کشمیری عوام کو اقوامِ متحدہ کی متعلقہ قراردادوں اور ان کی امنگوں کے مطابق حقِ خودارادیت فراہم کرنے کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں۔ انہوں نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کے تحفظ، امن و انصاف کے قیام اور کشمیری عوام کو اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کرنے کا حق دینے کی اہمیت پر زور دیا۔
مہمان خصوصی
شعرائے کرام نے اپنے پُردرد، پُرجوش اور ولولہ انگیز کلام کے ذریعے کشمیری عوام کی قربانیوں، استقامت اور آزادی کی آرزو کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ ان کے اشعار نے شرکاء کے جذبات کو متاثر کیا اور کشمیر کے مسئلے کو ادبی و فکری انداز میں اجاگر کیا۔
اس بامقصد تقریب کی کامیابی میں چیئرمین زاہد ہاشمی کی قیادت اور صدر ویمن ونگ روحی بانو کی انتھک محنت نے اہم کردار ادا کیا۔ بالخصوص خواتین کو یکجا کرنے، انہیں پروگرام میں شرکت کے لیے متحرک کرنے اور ایک مشترکہ مقصد کے لیے منظم کرنے میں روحی بانو کی کاوشیں خصوصی طور پر قابلِ تحسین رہیں۔
صدر ویمن ونگ ، نیناں خان
ان کی محنت، خلوص اور تنظیمی صلاحیتوں نے تقریب میں خواتین کی بھرپور شرکت کو ممکن بنانے میں نمایاں حصہ ڈالا۔ خواتین کی اس مؤثر شمولیت نے مظلوم کشمیری عوام کے ساتھ یکجہتی کے پیغام کو مزید تقویت بخشی۔
چیئرمین زاہد ہاشمی کی سرپرستی، رہنمائی اور مسلسل کوششوں کے ساتھ روحی بانو کی مخلصانہ کاوشوں نے پروگرام کو کامیاب بنانے میں نمایاں کردار ادا کیا۔ دونوں شخصیات کی خدمات، تنظیم سے وابستگی اور مظلوم کشمیری عوام کے لیے ان کا جذبۂ خدمت قابلِ قدر ہے۔
نظامت کے فرائض احسن انداز میں انجام دیے گئے
تقریب کی نظامت کے فرائض چیئرمین زاہد ہاشمی اور منظور بھٹی نے احسن انداز میں انجام دیے۔ دونوں نے اپنی ذمہ داریاں خوش اسلوبی سے نبھاتے ہوئے پروگرام کے مختلف مراحل کو مربوط انداز میں آگے بڑھایا، جس سے تقریب کا نظم و ضبط اور تسلسل برقرار رہا۔
تقریب میں راجہ طاہر کی موجودگی بھی تنظیم کے ساتھ ان کی دیرینہ وابستگی، محبت اور خلوص کی عکاس تھی۔ انٹرنیشنل کشمیر پیس فورم فرانس کے تمام رفقائے کار نے باہمی تعاون اور مشترکہ جذبے کے تحت اس بامقصد پروگرام کو کامیاب بنانے میں اپنا کردار ادا کیا۔
تنظیم کا بنیادی مقصد باہمی احترام، اتحاد اور مظلوم کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کے لیے آواز بلند کرنا ہے۔ یہی مشترکہ مقصد تمام ساتھیوں کو ایک لڑی میں پروئے ہوئے ہے اور آئندہ بھی باہمی تعاون کے ساتھ مثبت سرگرمیوں کو جاری رکھنے کا جذبہ فراہم کرتا ہے۔
آزادی کا سورج ضرور طلوع ہوگا
تقریب کے اختتام پر مظلوم کشمیری عوام کی سلامتی، امن و انصاف، حقِ خودارادیت اور آزادی کی جدوجہد میں کامیابی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔ شرکاء نے اس امید کا اظہار کیا کہ ایک دن وادیٔ کشمیر میں امن، انصاف اور آزادی کا سورج ضرور طلوع ہوگا اور کشمیری عوام اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کے قابل ہوں گے۔
یومِ سیاہ کشمیر کے حوالے سے منعقدہ یہ تقریب اس عزم کی تجدید تھی کہ کشمیری عوام کے جائز حقوق کی حمایت، ان کی آواز کو دنیا تک پہنچانے اور مسئلۂ کشمیر کے پُرامن و منصفانہ حل کے لیے کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔
اظہارِ تشکر اور خراجِ تحسین
انٹرنیشنل کشمیر پیس فورم فرانس کی جانب سے تقریب میں شرکت کرنے والے تمام معزز مہمانوں، مقررین، شعرائے کرام، خواتین و حضرات اور منتظمین کا دلی شکریہ ادا کیا جاتا ہے۔
خصوصاً چیئرمین زاہد ہاشمی کی قیادت، صدر ویمن ونگ روحی بانو کی انتھک محنت، منظور بھٹی کی معاونت اور تمام رفقائے تنظیم کے تعاون کو خراجِ تحسین پیش کیا جاتا ہے۔ اسی طرح راجہ طاہر سمیت تنظیم سے وابستہ تمام ساتھیوں کی محبت، خلوص اور باہمی تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔
دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مظلوم کشمیری عوام کی مشکلات آسان فرمائے، ان کے لیے امن و انصاف کی راہیں کھولے، ان کی جائز امنگوں کو پورا فرمائے اور انہیں ایک محفوظ، پُرامن اور روشن مستقبل عطا فرمائے۔ آمین یا رب العالمین۔
Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations.
Strong believer of constructive role of Journalism in future world.
for comments and News
yesurdu@gmail.com
03128594276