yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • Benazir 'Smuggled Nuclear Data' to North Koreaبے نظیر بھٹو نے شمالی کوریا کے دورے میں یورینیم افزودگی کا خفیہ ڈیٹا اسمگل کیا؟ نئی کتاب میں دعویٰ
    • 39 Habits of Successful People: Expert Insightsکامیاب لوگوں کی 39 عادات: 31 ماہرین کی بصیرت سے مکمل رہنمائی
    بین الاقوامی خبریں
    • 39 Habits of Successful People: Expert Insightsکامیاب لوگوں کی 39 عادات: 31 ماہرین کی بصیرت سے مکمل رہنمائی
    • Pakistan Tests First Indigenous Fa'az Air-to-Air Missileپاکستان کا پہلا مقامی فضائی مار کرنے والا میزائل ’فائز‘ کا کامیاب تجربہ
    شوبز
    • ایلون مسک کی مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ "اوڈیسی" سیریز سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی زد میںایلون مسک کی مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ “اوڈیسی” سیریز سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی زد میں
    • نصیرالدین شاہ کے طلبہ کی حمایت والے بیان پر ہنگامہ، بی جے پی نے تحقیقات کا مطالبہ کر دیانصیرالدین شاہ کے طلبہ کی حمایت والے بیان پر ہنگامہ، بی جے پی نے تحقیقات کا مطالبہ کر دیا
    مقامی خبریں
    • ڈاکٹر(تمغہ خدمت)چوہدری پرویز اقبال لوہسر کی جہلم کے گاؤں لوٹا میں سالانہ بیل میلہ میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت
    • 4.4 Magnitude Earthquake Jolts Sindh, No Damage Reportedسندھ میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.4 ریکارڈ، کوئی جانی نقصان نہیں
    کاروبار
    • حکومت کا اعلان، جیٹ فیول، لائٹ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں اضافہحکومت کا اعلان، جیٹ فیول، لائٹ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں اضافہ
    • توانائی کی ترسیل نومبر تک یقینی، آئی ٹی برآمدات 4.6 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں، وزیر خزانہ محمد اورنگزیبتوانائی کی ترسیل نومبر تک یقینی، آئی ٹی برآمدات 4.6 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب
    کھیل
    • عرفات منہاس نے ون ڈے میں نصف سنچری اور پانچ وکٹیں لے کر شاہد آفریدی اور عبدالرزاق کی فہرست میں جگہ بنا لیعرفات منہاس نے ون ڈے میں نصف سنچری اور پانچ وکٹیں لے کر شاہد آفریدی اور عبدالرزاق کی فہرست میں جگہ بنا لی
    • بیلی لاک نین ایک صدی بعد برطانیہ کے سب سے کم عمر چیمپئن جاکی قرار پائےبیلی لاک نین ایک صدی بعد برطانیہ کے سب سے کم عمر چیمپئن جاکی قرار پائے
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
ویڈیوز - Videos

کورونا ویکیسن نجی اجناس نہیں عوامی اثاثے کے طور پر دنیا بھر میں تقسیم کی جانی چاہیے، انتونیو گوتریس

MH Kazmi December 13, 2020 1 min read
Share this:

اسلام آباد(ایس ایم حسنین)کورونا ویکسین نیشنلزم خطرناک،نجی اجناس کی طرح استعمال نہیں کرنا بلکہ ویکیسن دنیا بھر میں عوامی اثاثے کے طور پر برابر تقسیم کردینا چاہیے۔ وبا کے خاتمے کے لیے موہوم سی روشنی آہستہ آہستہ وسیع ہو رہی ہے۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ‘ویکسین نیشنلزم بڑی تیزی سے پھیل’ رہی ہے جبکہ دنیا بھر میں نادار افراد کو کورونا ویکسین کی تیاریاں دیکھنے تک محدود کردیا گیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتویو گوتریس کا کہنا تھا کہ ‘یہ حقیقت ہے کہ ہمیں نظر آرہا ہے کہ ویکسین نیشنلزم تیز رفتاری سے پھیل رہی ہے’۔لیکن’اگر افریقہ کی باقاعدہ مدد نہیں کی گئی تو ہم وبا سے لڑنے کے قابل نہیں رہیں گے، کوویکس میں کئی ویکسینز کی دستیابی کا عمل جاری ہے اور فنڈنگ یقینی ہوئی تو مکمل دستیابی ممکن ہے’۔ انتونیو گوتریس نے زور دیا کہ ویکیسن تک رسائی خاص کر افریقہ سمیت دنیا بھر میں ہر کسی کی ہو اور عالمی ادارہ صحت کے کوویکس پروگرام کے لیے اگلے دو ماہ میں 4.2 ارب ڈالر کی اپیل کی۔ عالمی ادارہ صحت کا یہ پروگرام دنیا کے غریب ترین لوگوں کے لیے کورونا وائرس ویکسین خریدنے اور ان تک پہنچانے کا منصوبہ ہے۔ افریقی یونین کے ساتھ ورچوئیل اجلاس کے بعد انتونیو گوتریس نے کہا کہ کوویکس کے لیے مالی مدد افریقہ اور دیگر ترقی پذیر ممالک کے لیے ویکسین کی دستیابی کا واحد راستہ ہے۔ رپورٹ کے مطابق عالمی ادارہ صحت کے سربراہ تیدروس ایدہانوم نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں گزشتہ ہفتے کووڈ-19 پر منعقدہ اجلاس میں کہا تھا کہ وبا کے خاتمے کے لیے موہوم سی روشنی آہستہ آہستہ وسیع ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ویکسین کو دنیا بھر میں عوامی اثاثے کے طور پر برابر تقسیم کردینا چاہیے اور اس کو نجی اجناس کی طرح استعمال نہیں کرنا۔ تیدروس کا کہنا تھا کہ عالمی ادارہ صحت کا پروگرام جلد ترتیب دیا جائے گا اور ویکسین کی تقسیم مساویانہ ہوگی، جو کوویکس منصوبے میں شامل ہے اور فنڈنگ کے بغیر اس کے مثالی منصوبہ بننے میں خطرات ہیں۔انہوں نے کہا کہ کوویکس کے لیے 2021 میں 23.9 ارب ڈالر کی ضرورت ہوگی اور زور دیا کہ 28 ارب ڈالر کی مجموعی رقم دنیا کے امیر ترین ممالک کے جی20 گروپ کے اعلان کردہ 11 کھرب ڈالر کے مقابلے میں ایک تہائی سے بھی کم ہے۔ واضح رہے کہ برطانیہ اور روس اپنے شہریوں کو کورونا کے خلاف ویکسین دینا شروع کر چکے ہیں، امریکا میں فائزر کی ویکسین کو چند روز اور موڈیرنا ویکسین کو چند ہفتوں میں استعمال کی اجازت مل سکتی ہے۔ کینیڈا نے بھی فائزر ویکیسن کی منظوری کا اعلان کردیا ہے۔ انتونیو گوتریس کا کہنا تھا کہ افریقہ کے 54 ممالک میں کورونا وائرس کے 2 کروڑ 20 لاکھ سے زائد کیسز سامنے آچکے ہیں اور 53 ہزار سے زائد ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ویکسین کی فراہمی کو بھی صحت کے دیگر اقدامات کی طرح بنادیا گیا تو وبا پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ افریقہ کے غریب ممالک میں ویکسین کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے اور فنڈ کی فراہمی میں عدم توازن سے بحران جنم لے گا۔

Share this:

MH Kazmi

25,247 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Previous Post برطانیہ میں ڈاکٹر عبدالسلام کا گھر قومی ورثہ قرار
Next Post وزیراعظم عمران خان کا کول پاورل پلانٹس کیخلاف اقدامات کی پوری دنیا کو پیروی کرنی چاہیے، برطانوی سفارتکار

Related Posts

پیرس میں پاک انٹرنیشنل رائٹرز فورم کے زیرِ اہتمام شاز ملک کے شعری مجموعے ’’دیوانِ شاز‘‘ کی پروقار تقریبِ رونمائی

پیرس میں پاک انٹرنیشنل رائٹرز فورم کے زیرِ اہتمام شاز ملک کے شعری مجموعے ’’دیوانِ شاز‘‘ کی پروقار تقریبِ رونمائی

November 5, 2026
Benazir 'Smuggled Nuclear Data' to North Korea

بے نظیر بھٹو نے شمالی کوریا کے دورے میں یورینیم افزودگی کا خفیہ ڈیٹا اسمگل کیا؟ نئی کتاب میں دعویٰ

November 4, 2026
39 Habits of Successful People: Expert Insights

کامیاب لوگوں کی 39 عادات: 31 ماہرین کی بصیرت سے مکمل رہنمائی

November 4, 2026
Pakistan Tests First Indigenous Fa'az Air-to-Air Missile

پاکستان کا پہلا مقامی فضائی مار کرنے والا میزائل ’فائز‘ کا کامیاب تجربہ

November 4, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.