yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • Benazir 'Smuggled Nuclear Data' to North Koreaبے نظیر بھٹو نے شمالی کوریا کے دورے میں یورینیم افزودگی کا خفیہ ڈیٹا اسمگل کیا؟ نئی کتاب میں دعویٰ
    • 39 Habits of Successful People: Expert Insightsکامیاب لوگوں کی 39 عادات: 31 ماہرین کی بصیرت سے مکمل رہنمائی
    بین الاقوامی خبریں
    • 39 Habits of Successful People: Expert Insightsکامیاب لوگوں کی 39 عادات: 31 ماہرین کی بصیرت سے مکمل رہنمائی
    • Pakistan Tests First Indigenous Fa'az Air-to-Air Missileپاکستان کا پہلا مقامی فضائی مار کرنے والا میزائل ’فائز‘ کا کامیاب تجربہ
    شوبز
    • ایلون مسک کی مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ "اوڈیسی" سیریز سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی زد میںایلون مسک کی مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ “اوڈیسی” سیریز سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی زد میں
    • نصیرالدین شاہ کے طلبہ کی حمایت والے بیان پر ہنگامہ، بی جے پی نے تحقیقات کا مطالبہ کر دیانصیرالدین شاہ کے طلبہ کی حمایت والے بیان پر ہنگامہ، بی جے پی نے تحقیقات کا مطالبہ کر دیا
    مقامی خبریں
    • ڈاکٹر(تمغہ خدمت)چوہدری پرویز اقبال لوہسر کی جہلم کے گاؤں لوٹا میں سالانہ بیل میلہ میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت
    • 4.4 Magnitude Earthquake Jolts Sindh, No Damage Reportedسندھ میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.4 ریکارڈ، کوئی جانی نقصان نہیں
    کاروبار
    • حکومت کا اعلان، جیٹ فیول، لائٹ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں اضافہحکومت کا اعلان، جیٹ فیول، لائٹ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں اضافہ
    • توانائی کی ترسیل نومبر تک یقینی، آئی ٹی برآمدات 4.6 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں، وزیر خزانہ محمد اورنگزیبتوانائی کی ترسیل نومبر تک یقینی، آئی ٹی برآمدات 4.6 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب
    کھیل
    • عرفات منہاس نے ون ڈے میں نصف سنچری اور پانچ وکٹیں لے کر شاہد آفریدی اور عبدالرزاق کی فہرست میں جگہ بنا لیعرفات منہاس نے ون ڈے میں نصف سنچری اور پانچ وکٹیں لے کر شاہد آفریدی اور عبدالرزاق کی فہرست میں جگہ بنا لی
    • بیلی لاک نین ایک صدی بعد برطانیہ کے سب سے کم عمر چیمپئن جاکی قرار پائےبیلی لاک نین ایک صدی بعد برطانیہ کے سب سے کم عمر چیمپئن جاکی قرار پائے
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
بین الاقوامی خبریں

سنگاپور حکومت کا کورونا کے دنوں میں بچے پیدا کرنے پر بونس کا اعلان

MH Kazmi October 6, 2020 1 min read
Share this:

اسلام آباد(ایس ایم حسنین) کم آبادی اور زیادہ آمدنی والے ممالک میں شمار ہونے والے ایک ہی شہر پر مشتمل جزیرہ نما سنگاپور کی حکومت نے کورونا وائرس کی وبا کے دنوں میں بچے پیدا کرنے والے والدین کے لیے خطیر بونس کا اعلان کردیا۔ ملک میں پہلے ہی بچوں کی پیدائش پر کم از کم 10 ہزار سنگاپور ڈالر کا بونس دیا جاتا ہے۔ سنگاپور کا شمار ایشیا کے ان ممالک میں ہوتا ہے جہاں شرح پیدائش انتہائی کم ہوتی ہے۔ سنگاپور میں شرح پیدائش جاپان، چین اور جنوبی کوریا کی طرح انتہائی کم ہوتی ہے اور یہاں پر 2018 میں شرح پیدائش انتہائی کم ہوگئی تھی۔غیر ملکی نشریاتی ادارے کے مطابق سنگاپور کے نائب وزیر اعظم کے دفتر سے جاری بیان میں واضح کیا گیا کہ جو والدین کورونا کے دنوں میں بچے پیدا کریں گے، انہیں مقررہ بونس سے اضافی بونس بھی دیا جائے گا۔ نائب وزیر اعظم کے دفتر سے جاری بیان میں یہ واضح نہیں کیا گیا ہے کہ وبا کے دنوں میں بچے پیدا کرنے والے جوڑوں کو فی بچہ کتنا اضافی بونس دیا جائے گا۔تاہم خیال کیا جا رہا ہے کہ وبا کے دنوں میں بچے پیدا کرنے والے جوڑوں کو پہلے سے ملنے والے 10 ہزار سنگاپوری ڈالر کا نصف بونس زیادہ دیا جائے گا۔

سنگاپور کے قریبی ممالک فلپائن اور ملائیشیا میں حیران کن طور پر شرح پیدائش بہت زیادہ ہے اور کورونا کی وبا کے دوران وہاں بچوں کی پیدائش میں مزید اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔تاہم سنگاپور میں کورونا کی وبا کے باعث نئے شادی شدہ جوڑوں سمیت کئی جوڑے مالی مسائل کی وجہ سے بچے پیدا کرنے سے گریز کر رہے ہیں، جس کی وجہ سے حکومت نے بچوں کی پیدائش پر خطیر بونس کا اعلان کردیا۔ سنگاپور کے اخبار اسٹریٹس ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ پارلیمنٹ کی منظوری کے بعد ہی نائب وزیر اعظم کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا کہ بچوں کی پیدائش پر اضافی بونس دیا جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق حکومت جہاں وبا کے دنوں میں بچے پیدا کرنے والے جوڑوں کو اضافی بونس دے گی، وہیں حکومت نے کم اور متوسط آمدنی والے حضرات کے لیے بھی مختلف بونس کی مراعات کا اعلان کر رکھا ہے۔ سنگاپور کی حکومت کم آمدنی والے افراد کو کورونا کے پیش نظر جہاں سبزی اور راشن الاؤنس کی مد میں نقد رقم فراہم کر رہی ہے، وہیں ٹرانسپورٹ سمیت دیگر بنیادی سہولیات کی مد میں بھی لوگوں کو رقم فراہم کی جا رہی ہے۔ علاوہ ازیں سنگاپور کی حکومت کورونا کی وبا سے ملازمت سے محروم ہونے والے افراد کو بھی ماہانہ تین ہزار ڈالر کا الاؤنس دے رہی ہے۔

Share this:

MH Kazmi

25,247 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Previous Post کدو کے بیج اور مردانہ طاقت میں انتہائی حیران کن تعلق سامنے آ گیا
Next Post آرمی چیف /سکردو میں لائن آف کنٹرول کے دورے کے بعد ایس سی او میں جدید سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک کاافتتاح

Related Posts

پیرس میں پاک انٹرنیشنل رائٹرز فورم کے زیرِ اہتمام شاز ملک کے شعری مجموعے ’’دیوانِ شاز‘‘ کی پروقار تقریبِ رونمائی

پیرس میں پاک انٹرنیشنل رائٹرز فورم کے زیرِ اہتمام شاز ملک کے شعری مجموعے ’’دیوانِ شاز‘‘ کی پروقار تقریبِ رونمائی

November 5, 2026
Benazir 'Smuggled Nuclear Data' to North Korea

بے نظیر بھٹو نے شمالی کوریا کے دورے میں یورینیم افزودگی کا خفیہ ڈیٹا اسمگل کیا؟ نئی کتاب میں دعویٰ

November 4, 2026
39 Habits of Successful People: Expert Insights

کامیاب لوگوں کی 39 عادات: 31 ماہرین کی بصیرت سے مکمل رہنمائی

November 4, 2026
Pakistan Tests First Indigenous Fa'az Air-to-Air Missile

پاکستان کا پہلا مقامی فضائی مار کرنے والا میزائل ’فائز‘ کا کامیاب تجربہ

November 4, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.